اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) قبلہ رخ کا تعین کرنے کےلئے سورج28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا ۔جس سے قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہوکیا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا -28مئی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں ۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا دوبارہ سورج -16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔
Author: Regional News

اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے چیئرمین کمیٹی کے لیے اسد عمر کا نام تجویز کیا۔ممبران نے اسد عمر کو چئیرمین خزانہ کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں سابق چئیرمین فیض اللہ کو کمیٹی کے فرائض بخوبی سرانجام دینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کے زیر صدارت خزانہ کمیٹی کی کارکردگی بہتر رہی۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو فیض اللہ کی جگہ پر کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا نام ممبر کمیٹی سید نوید قمر نے تجویز کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی نصراللہ خان دریشک نے سیکنڈ کیا۔

شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن، امیر مقام کا بیٹا گرفتار
پشاور(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل کر لی، لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتارلیا، این ایچ اے کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدعنوانیوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے امیر مقام اینڈ کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔امیر مقام اینڈ کمپنی نے این 90 شانگلہ الپوری روڈ کی 35 کلومیٹر سڑک کا منصوبہ ایک سال کے دوران 850 ملین میں مکمل کرنا تھا، جس کی لاگت تو 2800 ملین تک پہنچ گئی لیکن تاحال روڈ مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ خیبر پختونخواہ نے صرف چار ماہ کی مدت میں امیر مقام اینڈ کمپنی اور این ایچ اے کے گیارہ اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت پانچ ٹھیکیداروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انکوائری میں این ایچ اے کے اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے اور امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے سمیت کمپنی سے 626 ملین ریکور کرنے کی تجویز بھی گئی ہے۔

پٹواری نظام فرسودہ ہوچکا اس میں سنگین کرپشن ہے، سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پٹواری نظام فرسودہ ہوچکا اس میں سنگین کرپشن ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے زمین منتقلی میں پٹواری اور تحصیلدار کا کردار ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔ وکیل حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پورا نظام رک چکا ہے اور ایک رجسٹری بھی نہیں ہو رہی۔درخواست گزار کے وکیل طارق محمود نے کہا کہ بلوچستان میں تو ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ نافذ ہی نہیں ہوا، پھر بھی زمین منتقلی سے روک دیا گیا ہے، کسی نے تو ریکارڈ کو رکھنا ہے، پنجاب تو پہلے ہی بہت سا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر چکا ہے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایاز سواتی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پٹواری اور تحصیلدار کو زمین منتقلی سے روک دیا ہے، ہم نظر ثانی درخواستوں کا جائزہ لے کر پھر جواب جمع کروانا چاہتے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دیگر صوبوں کا موقف بھی جاننا چاہتے ہیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ خیبرپختون خوا سے متعلق کوئی بھی نظر ثانی درخواست نہیں ہے، تاہم عدالت حکم دے گی تو کے پی کے حکومت بھی اپنا جواب جمع کروا دے گی۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نظر ثانی درخواستوں پر جواب جمع کروانا چاہتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پٹواری نظام اب فرسودہ ہو چکا ہے، اس نظام میں سنگین کرپشن ہے، جوابات آنے دیں پھر کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت رمضان کے بعد ملتوی کردی۔

جعلی شادیاں ،11چینی باشندوں کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ
لاہور(نمائندہ باغی ٹی وی ) مقامی عدالت نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے ان کا جنسی استحصال کرنے والے 11 چینی باشندوں کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا نے کیس کی سماعت کی،ایف آئی اے نے 11 چینی ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور اس موقع پر ملزمان کیلئے ترجمان بھی عدالت میں پیش ہوئے ،ایف آئی اے نے جن ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ان میں ہونگفا یان، لیبنگ لیو، شونجیا لیو، لبینگ لیو،ہوانگ، جونگزی بی،، فیننگ زینویان،زینگ گینگ،شین ہونگ لی اور زوازنگزین شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چینی باشندے مقامی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانیوں لڑکیوں سے شادی کرتے اور ان سے چین میں جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتا تھا،، دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے مزید انکشاف اور برآمدگی کی توقع نہیں اس لئے استدعا ہے کہ ملزمان کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 27 مئی کو ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈیوٹی آفیسر سعید اخترجھوٹ بول کر وزیر اعظم کے خلاف سازش کررہے ہیں .ترجمان فاروق حیدر
اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر سعید اختر نامی شخص جو کہ ڈیوٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ ہےکی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر پر انتہائی بہودہ نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ آفیسر مذکور کے خلاف قومی اداروں اور وزیراعظم آزادکشمیر کے درمیان غلط فہمی پھیلانے پر سپیشل پاور ایکٹ کے تحت ریمول فرام سروس کی کاروائی کے لیے تحریک کی جاری ہے موصوف نے اپنی ذمہ داریوں سے سنگین انحراف کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف سازش کی اور دھوکہ دہی چرب زبانی اور جھوٹ کے ذریعے لوگوں اور اداروں کو گمراہ کیا .ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان قومی اداروں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور اداروں کو بھی حقیقت کا علم ہے اور وہ بھی اس طرح کی کاروائیوں سے بخوبی آگاہ ہیں آزادکشمیر کے عوام اور منتخب وزیراعظم ان کے سٹاف اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی کے لیے سازشیں کرنے والوں کے خلاف سروسز رولز کے تحت انضباطی کاروائی کے لیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

احتجاجی مظاہروںمیں شرکت پر 3کشمیری گرفتار
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے رٹھسونہ سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس کی بھاری تعداد نے رٹھسونہ میں متعدد مکانوں پر چھاپے مارے اور کم از کم تین افرادکو گرفتارکرلیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان افراد کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتارکیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

جامع مسجد سرینگر کے باہر سے محاصرے ختم کیے جائیں .انجمن اوقاف جامع مسجد
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسجد کے ارد گرد محاصرے جیسی پابندیاں ہٹانے باالخصوص جمعہ کے موقع پر بھارتی فورسز کو تعینات نہ کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میںبھارتی فورسز کی موجودگی سے نہ صرف نمازی خوفزدہ ہوجاتے ہیں بلکہ اس سے تاریخی جامع مسجد کی حرمت اور مرکزیت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انجمن اوقاف کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور بالخصوص جمعہ کے موقع پردور دراز اضلاع سمیت وادی بھر سے ہزاروں لوگ خطاب سننے اور اللہ تعالیٰ کی برکتوں کے حصول کے لےے تاریخی جامع مسجد پہنچ جاتے ہیں لیکن مسجد کے ارد گردبھارتی فوجیوں کی بڑی تعدادمیں موجودگی سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد عقیدت مندوں کے خلاف اسلحے کے استعمال سے ہرطرف انتشارپیدا ہوجاتا ہے۔ انجمن اوقاف نے قابض انتظامیہ سے باربار کہاہے کہ وہ جمعہ کے موقع پر جامع مسجد کے ارد گرد بھارتی فورسز کو تعینات نہ کرے لیکن قابض انتظامیہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوااور رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو بھی بھارتی فورسز کوبھاری تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثناءانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ میرواعظ عمرفاروق کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک کے پہلے دس روز میںان کے تمام مجوزہ خطابات ملتوی کردےے گئے ہیں۔ ترجمان نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ میرواعظ کشمیر کی جلد صحتیابی کے لےے دعا کریں۔

مقبوضہ کشمیر: انتخابی ڈرامے کے لیے لائی گئی اضافی فورسز امرناتھ یاترا کے لیے وادی میں ہی رہیں گی
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی ڈرامہ رچانے کے لیے تعینات کی گئی بھارت کی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی اضافی کمپنیوں کو اب امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کا بہانہ بناکر علاقے میں ہی رہنے کے لیے کہاگیا ہے۔ ایک سینئر افسرکے مطابق وادی میں لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے باوجود فورسز کی زیادہ تر کمپنیاںیہاں ہی تعینات رہیں گی۔ 46دنوں پر مشتمل سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ پہلگام کے علاقے چندواڑی میں واقع امرناتھ غارکی زیارت کے لیے ہرسال بھارت بھر سے ہندو یاتری آتے ہیں ۔ انتخابی ڈیوٹی کے لیے 400اضافی کمپنیاں وادی میں تعینات کی گئی تھیں۔ ان اضافی کمپنیوںکے علاوہ وادی میں پہلے ہی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے تقریباً 50ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: انتخابی ڈرامے کے لیے لائی گئی اضافی فورسز امرناتھ یاترا کے لیے وادی میں ہی رہیں گی
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی ڈرامہ رچانے کے لیے تعینات کی گئی بھارت کی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی اضافی کمپنیوں کو اب امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کا بہانہ بناکر علاقے میں ہی رہنے کے لیے کہاگیا ہے۔ ایک سینئر افسرکے مطابق وادی میں لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے باوجود فورسز کی زیادہ تر کمپنیاںیہاں ہی تعینات رہیں گی۔ 46دنوں پر مشتمل سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ پہلگام کے علاقے چندواڑی میں واقع امرناتھ غارکی زیارت کے لیے ہرسال بھارت بھر سے ہندو یاتری آتے ہیں ۔ انتخابی ڈیوٹی کے لیے 400اضافی کمپنیاں وادی میں تعینات کی گئی تھیں۔ ان اضافی کمپنیوںکے علاوہ وادی میں پہلے ہی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے تقریباً 50ہزار اہلکار تعینات ہیں۔









