ساہیوال:ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ر محمد علی ضیاء کی ہدایت پر تھانہ فرید ٹاؤن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالے مالکان و کرایہ داران کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے گرفتار کرلیا گیا،
انسپکٹر عابد حسین بھلہ ایس ایچ او فرید ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جو اپنا مکان, دوکان ,پلاٹ یا زرعی رقبہ کرایہ پر دے،اس کا اندراج فوری تھانہ میں کروائےوگرنہ بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
Author: Regional News

ساہیوال:رات گئے پولیس کو سرچ آپریشن کرنا پڑا

ساہیوال:سفاکیت کی انتہا،زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل دیا گیا
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)راستہ نہ دینے پر تنازعہ،مخالفین نے زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کردیا،مقدمہ درج ملزمان موقع سے فرار
تفصیلات کے مطابق تھانہ کمیر کی حدود میں واقع ساہیوال کے نواحی گاؤں 152/9L میں عباد حسین نامی شخص اپنے زیر کاشت رقبہ میں موجود تھا کہ اس دوران اسی گاؤں کے رہائشی عبدالستار عرف طاہری اور ذوالفقار، مقتول عباد کی زمینوں سے ملحقہ زرعی رقبے میں ہل چلانے کے لیے ٹریکٹر پر سوار ہوکر آئے اور ٹریکٹر کو مقتول کی کاشت شدہ فصل میں سے گزار کر فصل کا نقصان کرتے ہوئے گزر گئے،ہل چلانے کے بعد واپسی پر دوبارہ وہاں سے گزرنے لگے تو عباد حسین نے انہیں روک کر سمجھایا اور انہیں تیار فصل کو تباہ کرنے سے باز رہنے کا کہا جس پر عبدالستار اور ذوالفقار طیش میں آگئے اور انہوں نے ٹریکٹر کو پوری رفتار سے عباد پر چڑھا دیا،مقتول کا تمام بدن ٹریکٹر اور ہل کے نیچے آکر کچلا گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے،واضح رہے کہ ساہیوال ان دنوں لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے گذشتہ تین روز میں معمولی تنازعات پر چار افراد قتل ہوچکے ہیں
ساہیوال:محکمہ صحت اتائی ڈاکٹرز کے سامنے بے بس،نیم حکیم کے ہاتھوں ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ عطائی ڈاکٹرز کے سامنے بے بس،نیم حکیم کے ہاتھوں مبینہ طور پر ایک اور معصوم بچہ جاں کی بازی ہاری ہار گیا،تفیصلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں واقع رحمت ٹاون کے رہائشی 8 سالہ عثمان کو کان کے درد کے باعث قریبی میڈیکل سٹور پر لایا گیا،جہاں پر موجود عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر بچے کو غلط انجکشن لگا دیا جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی،بچے کے لواحقین نے عطائی ڈاکٹر اور محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور ملتان جی ٹی روڈ کو بند کیے رکھا،واضح رہے کہ چند روز قبل ہی نواحی قصبے اڈہ کھوئی میں عطائی ڈاکٹر کی طرف سے نجی کلینک پر ایک خاتون کا آپریشن کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ کلینک کو سیل کردیا تھا جس کے چند روز بعد آج عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں بچے کی جان چلے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا،جو کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے سامنے محکمہ صحت کی بے بسی واضح کرتا ہے

جی ایل شیل پھٹنے سے دوبھارتی فوجی زخمی
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں گرنیڈلانچر کا شیل پھٹنے سےں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کی شناخت 56راشٹریہ رائفلز کے 39سالہ حوالدار جے پال سنگھ تومر اور33سالہ نایک وکرم مانے کے طورپر کی گئی ہے .۔جموںکمشیر پولیس افسر کے مطابق جی ایل اس وقت پھٹ گیا جب فوجی اپنی چوکی پر ہتھیاروں اور اسلحہ کی صفائی کررہے تھے ۔ دونوں زخمیوںکو درگمولہ کے فوجی ہسپتال لے جایا گیاجہاں سے ان کو مزید علاج کے لیے سرینگر کے بادامی باغ فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تاہم انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے .
اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج کا عوامی شکایات پر گندم منڈی میں اچانک چھاپہ۔۔۔
اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وقار ناگرہ اور ٹیم کے ہمراہ عوامی شکایات پر گندم منڈی میں اچانک چھاپہ۔۔۔
متعدد دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے۔۔۔
ایک گودام کو سیل کر دیا گیا ایک دکاندار پر مقدمہ بھی درج کیا گیا۔۔۔گندم منڈی میں اسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے ساتھ ہی بیشتر دکانداروں نے بوریا بستر گول کر لیا دھڑا دھڑ دکانیں بند کر دی۔۔۔ایک دکاندار نے باہر سے تالہ لگوا کر خود کو ملازم سمیت دکان میں بند کر لیا۔۔۔ اسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تالے توڑے گئے تو دکاندار معافیاں مانگتا رہا تاہم جرمانہ کے بعد اسکی جان بخشی ہوئی شہریوں نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے اس اقدام کو سراہا
پولیس والے دودن تک ریپ کرتے رہے خاتون کا موقف ،عدالت عالیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں عدالت عالیہ نے پولیس کی کرائم برانچ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کی طرف سے تین پولیس افسروںپر عصمت دری کے الزام کی تحقیقات کرے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس افسروںنے ان کے گھر کو مسمار کرنے کے بعد اس کی عصمت دری کی ہے۔ خاتون کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ3اگست 2018ءکو تین پولیس افسروں کے ہمراہ انسداد تجاوزات کی ایک ٹیم نے ان کے گھر کو مسمارکیا۔ ان کے گھر کو نہ صرف بغیر کسی نوٹس کے مسمارکیاگیا بلکہ پولیس افسروں نے اس موقع پر ان سے بدتمیزی کی اور اس کو گاڑی میں ڈال کرپولیس سٹیشن چنور لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں 3سے 5اگست تک دو راتوں کے لےے پولیس سٹیشن میں رکھا گیااوران کے خلاف ایک جھوٹا کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 3اگست2018ءکی شام کو اسے پولیس سٹیشن کے عقب میں ایک الگ کمرے میں لے جایا گیاجہاں تین آدمیوں نے اس کی عصمت دری کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنا معائنہ کرانے کے لےے جموں کے ہسپتال گئیں لیکن پولیس افسروں نے وہاں ان کا معائنہ نہیں ہونے دیا۔ خاتون کی روداد سننے کے بعد عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جموںکی ہدایت کے مطابق تحقیقات کا مقصد سچ کی تہہ تک پہنچنا ہونا چاہےے اور تحقیقات کرائم برانچ کے ایس پی سطح کے افسر کے ذریعے کرائی جائے۔ عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ 29جون 2019تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

پبلک سیفٹی ایکٹ ایک سفاکیت کا قانون ہے .سید علی گیلانی
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) بابائے حریت سید علی گیلانی نے کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت نظر بند کشمیر ی طالب علم عاقب گلزار کی والدہ پر بھارتی پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سفاکیت قرار دیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں’ پی ایس اے‘ کے تحت نظربند طالب علم عاقب گلزار کو امتحان میںشرکت کیلئے 10مئی کو اسلام آباد میں اپنی پوسٹ پر پہنچا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے طالب علم امتحان میں شامل نہیں ہوسکا اوراس دوران طالب علم کی ماں اپنے بیٹے کے ساتھ ملاقات کے لیے پولیس پوسٹ پہنچی لیکن پولیس حکام نے وہاں اسکے ساتھ تلخ کلامی کی اور اسے دھکے دیکر فرش پر گرادیا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والی بہیمانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں۔

1989سے 11مئی 2019ءتک خواتین اور بچوں سمیت 95353 کشمیری شہید
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ستی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ شہیدنوجوانوں کی شناخت بشارت احمد اور طارق احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کھاسی پورہ سے تعلق رکھنے والا طارق احمد سابق سپیشل پولیس افسر تھا جو گزشتہ سال اپریل میں مسلح جدوجہد میں شامل ہوگیاتھا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں مقامی نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ۔بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، سینئر حریت رہنما اورتحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماﺅں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سید علی گیلانی نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکمرانوں کی ضد اورغیر حقیقت پسندانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے میں جاری خون خرابے کی بنیادی وجہ قراردیا۔محمد اشرف صحرائی نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کراسکتا۔
دنیا کے بیشتر حصوں میں آج جب ماں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مائیں اپنے لاپتہ بیٹوں کی واپسی کا انتظارکررہی ہیں جن کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 30سال کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔ ماں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 1989سے 11مئی 2019ءتک خواتین اور بچوں سمیت 95353 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران22901خواتین کو بیوہ کردیا اور11120خواتین کی بے حرمتی یا ان سے بدسلوکی کی ۔رپور ٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں نے اس دوران 8000سے زائد کشمیریوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے اور ان لاپتہ افراد کی مائیں آج بھی اپنے بیٹوں کی واپسی کا انتظارکررہی ہیں۔
ماہ مقدس میں قیدوبند کشمیریوں سے بھارت دشمنی کا واضح ثبوت ہے .عزیر احمد غزالی
مظفرآباد (شفقت حسین) بھارت کے عقوبت خانوں میں اسیران جموں کشمیر کی حالت تکلیف دہ ہے، ماہ مقدس میں بھی قید و بند حکومت ہند کی بوکھلاہٹ اور کشمیرسے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے عالمی برادری کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلیئے کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیراحمد غزالی نے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کے ہندوستان کی حکومت نے جموں کشمیر سے سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہوں کو گرفتار کیا جن میں آزادی پسند حریت قیادت، علمائے کرام،سیاسی جماعتوں کے قائیدین اور نوجوانوں شامل ہیں۔ بھارت میں قید کشمیری قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور تشدد روز کا معمول بن چکا ہے عالمی قوانین کے مطابق قیدیوں کو حاصل حقوق کو بھی متعصب بھارتی انتظامیہ بری طرح پامال کررہی ہے بھارتی جیلوں میں اسیران کشمیر کی حالت زار بہت ہی تکلیف دہ صورت حال اختیار کرچکی ہے ان کا کہنا تھا کے حکومت ہند کا ماہ رمضان میں بھی کشمیری قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک جموں کشمیر کے تئیں اس کی نفرت، بغض اور دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ انھوں نے آزادی پسند حریت قیادت اور کارکنان کے عزم، حوصلے اور بہادری کو کشمیری قوم کی جیت قرار دیا۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارت میں مقید کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلیئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

امریکی جارحیت پر ایران کا نشانہ اسرائیل ہو گا،صیہونی وزیر کا انتباہ
تل ابیب (باغی مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی کابینہ کے وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ایران براہ راست یا پراکسی کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی اور عسکری دبائو بڑھاتے ہوئے ایران کی قیادت پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے لیے بات چیت کریں۔اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے ان کی جانب سے فوجی کارروائی کو بھی خارج از امکان قرار دیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت موقف کی حامی ہے، حالیہ کشیدگی کے حوالے سے فکر مند دیکھائی دیتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے توانائی کے وزیر یووال استاینیتز نے حالیہ ایران-امریکا کشیدگی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ‘کشیدگی بڑھ رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر ایران اور امریکا کے درمیان تنازع بڑھا تو ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ حزب اللہ اور دیگر اسلامی جہادی تنظیموں کو غزہ سے استعمال کریں گے’۔اسرائیلی وزیراعظم کی سیکیورٹی کابینہ کے اہم رکن نے اسرائیل کے وائی نیٹ ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ ‘اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ایران براہ راست اسرائیل پر میزائل حملے کی کوشش کرے.








