Baaghi TV

Author: Regional News

  • چین نے تجارتی معاہدہ توڑا قیمت چکاناہوگی .ڈونلڈ ٹرمپ

    چین نے تجارتی معاہدہ توڑا قیمت چکاناہوگی .ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن(باغی مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تجارتی معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہاہے کہ چین نے تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہذااسے اب قیمت چکانا ہوگی .ٹرمپ کا یہ بیان چین کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے چینی اشیاء پر ٹیکس عائد کیے تو اس کے جواب میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔امریکی صدر نے 200 ارب روپے کی چینی اشیاء پر ڈبل سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ایک طرف دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کے بیانات داغے جا رہے ہیں جب کہ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان امریکا میں تجارتی مذاکرات بھی جاری ہیں۔امریکا میں چین کے وفد کی سربراہی نائب وزیراعظم لیو ہی کر رہے ہیں جنہیں چین میں ایک طاقتور عہدیدار کے طور پر جانا جاتا ہے۔چینی حکام سے مذاکرات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے، اب انہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔خیال رہے کہ 2018 میں امریکا نے چین کی اشیاء پر 250 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کئے جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیاء پر 110 ارب ڈالر کے ٹیکس نافذ کیے.

  • ساہیوال:سخت گرمی کے باوجود ڈپٹی کمشنر عوامی فلاح کے لیے سرگرم

    ساہیوال:سخت گرمی کے باوجود ڈپٹی کمشنر عوامی فلاح کے لیے سرگرم

    ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے رمضان بازار ریلوے روڈ کا دورہ کیااورآٹا، چینی ،گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے عمل کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے انچارج رمضان بازار کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں خواتین اور ضعیف افراد کےلئے کاﺅنٹرز میں اضافہ کیا جائے جبکہ اشیائے ضروریہ کا کوٹہ بھی بڑھایا جائے تاکہ شہری رمضان بازاروں میں باآسانی تمام اشیاءخرید سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔حکومت کی ہدایت کے مطابق عام مارکیٹ کی نسبت سستے رمضان بازاروں میں آٹا چینی پر خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کا سٹاک بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رمضان بازاروں میں شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں سبزی و فروٹ کے سٹالز بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے رکھی جائیں۔اشیائے خوردونوش اور فروٹ و سبزی کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنرنے مختلف پیک اشیاءکے وزن بھی چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات بھی لی۔

  • ساہیوال میں ایسا کیا ہوگیا کہ ڈی پی او سمیت تمام پولیس کو سڑکوں پر آنا پڑا

    ساہیوال میں ایسا کیا ہوگیا کہ ڈی پی او سمیت تمام پولیس کو سڑکوں پر آنا پڑا

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)عوام میں احساس تحفظ قائم رکھنے کے لیے پولیس کا ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی زیر قیادت فلیگ مارچ۔ ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی او سٹی،ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز سٹی سرکل، ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکوارڈ کی شرکت۔ فلیگ مارچ عوام میں احساس تحفظ قائم رکھنے، فورس کا مورال بلند رکھنے اور شرپسندوں کو شکست کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا۔ لاہور داتا دربار ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجہ میں ایلیٹ و پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کے بعد عوام میں پیدا ہونے والی عدم تحفظ، خوف اور غم کی فضا کو ختم کرنے کے لیے ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے پولیس فورس کی بھاری نفری کے ساتھ شہری علاقوں میں خود نکلنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام میں احساس تحفظ برقرار رہے، فورس کا مورال بلند رہے اور شکست خوردہ شرپسندوں کو پیغام دیا جا سکے کہ ان کی اس بزدلانہ کارروائی سے نہ تو پولیس فورس خوف زدہ ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی موقوف کرنے والی ہے اور نہ ہی عوام ان کارروائیوں سے مرعوب ہونے والے ہیں تمہاری شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور ہم سب ہم وطن سینہ سپر کھڑے ہیں ہم بحیثیت قوم ملک کو تم جیسی نجاستوں سے پاک کر کے دم لیں گے اور ملک کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنی اپنی جگہ اپنے حصے کا کام کرتے رہیں گے۔ پولیس لائن سے پولیس فلیگ مارچ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کی قیادت میں روانہ ہوا جس کے آغاز پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پھرپولیس افسران و جوانوں اور محافظ پولیس اسکوارڈ کے دستوں کی ہمراہی میں شہر کی مختلف شاہرات پر مارچ کیا۔

  • وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع

    وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع

    مظفرآباد(شفقت حسین )وزیراعظم کی آڈیو لیکس کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں مظاہرے جاری‘ فاروق حیدر پر استعفیٰ کے لئے دباؤ بڑھ گیا‘ آبائی شہر مظفرآباد میں بھی مظاہروں کا سلسلہ شرو ع‘ آزاد کشمیر تحریک انصاف مظفرآباد کے زیر اہتمام آزادی چوک میں وزیراعظم فاروق حیدر کی متنازعہ گفتگو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ”گو فاروق گو“ کے نعرے لگائے گئے۔ وزیراعظم کے اپنے آبائی اضلاع بشمول دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے ۔جس میں تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد، تقدیس گیلانی، جواد گیلانی،چن شاہ، مظہر اعوان، زین کھوکھر،انجینئر خواجہ حذیفہ، فیضان نقوی، اجمل مغل، ساجد قریشی، عدیل میر، فیضان عباسی، بلال سواتی، ودیگر شریک تھے۔ مقررین کے خطاب سے قبل شرکاء نے وزیراعظم فاروق حیدر خان کے خلاف نعرے لگائے اور خواتین کے حوالے سے ان کی گفتگو کی مذمت کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم بلا تاخیر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں اور ساری قوم خصوصاً خواتین سے معافی مانگیں۔ اب وزیراعظم کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی جواز باقی نہیں بچا ہے۔خواجہ فاروق نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کرپشن، برادزی ازم کے خلاف ہم چپ رہے مگر خواتین کی عزت و احترام پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم کے نازیبا الفاظ سے متعلق آڈیو سے اس پار مقبوضہ کشمیر میں کیا پیغام گیا ہوگا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آڈیو لیکس میں وزیر کے ساتھ گفتگو اور سابق وزیراعظم سکندر حیات سمیت لوگوں کے حوالے سے الزامات خصوصاً سیاسی کارکن خاتون کے حوالے سے شرمناک گفتگو نے سب کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں۔ وزیراعظم کے صوابدیدی آسامیوں پر تعینات ان کے آفیسر اور ہم نوالہ، ہم پیالہ گروہ کے ارکان کی طرف سے صورتحال پر شرمسار ہونے کے بجائے کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں اور شرمناک گفتگو کو جائز قرار دینے کی مہم جاری ہے۔ وزیراعظم فاروق حیدر کی ایماء پر سوشل میڈیا پر اصلاح اور اخلاقیات کیخلاف دھمکیوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ یہ سب ایوان وزیراعظم کی ہدایات پر ہورہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نے بھی مودی والا انداز اختیار کرلیا ہے اور ان کے کارندے سوشل میڈیا پر آر ایس ایس کا چہر بن کر انتہاء پسندی، بدتہذیبی کی ریس لگائے ہوئے ہیں۔

  • بھارتی فوجیوں کی بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

    بھارتی فوجیوں کی بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

    سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ گوہان میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے.جس سے عوام میں شدید خوف پایا جاتا ہے .کیونکہ جب بھی اس طرح‌کی کارروائی ہوتی ہے تو عام نوجوانوں‌کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جاتاہے .لوگوں‌کی املاک جلائی جاتی ہیں . بارہ مولہ گوہان میںبھارتی فوج کی 46راشٹریہ رائفلز، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی53ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاربڑے پیمانے پر اس اس آپریشن میں‌حصہ لے رہے ہیں‌،جب سے بھارت کا انتخابی ڈرامہ فلاپ ہوا ہے بھارتی فورسز کی جانب سے پرتشدد کاررائیوں میں اضافہ ہوگیاہے ۔

  • 16مئی سے ہفتہ شہداء منایا جائے گا.میرواعظ‌عمر فاروق

    16مئی سے ہفتہ شہداء منایا جائے گا.میرواعظ‌عمر فاروق

    سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)حریت کانفرنس(ع) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے 16مئی سے شروع ہونے والے ہفتہ شہداءکے سلسلے میں پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیے سرینگر میں عوامی مجلس عمل، انجمن اوقاف جامع مسجد اورانجمن نصرت الاسلام کے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہفتہ شہداءشہید کشمیری رہنماﺅں میرواعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور حول قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جائےگا۔میرواعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم افراد نے 21مئی 1990ءکو سرینگر میں ان کی رہائشگاہ پر فائرنگ کرکے شہید کیا تھاجس کے بعد بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 70افراد کو شہید کردیا تھا۔ خواجہ عبدالغنی لون کو2002ءمیں اسی دن نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا جب وہ مزار شہداءعید گاہ سرینگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے۔ اجلاس میں عوامی مجلس عمل ، انجمن اوقاف جامع مسجد اور انجمن نصرت الاسلام کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہفتہ شہداءکے سلسلے میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ تما م شرکاءنے کہاکہ اس سال بھی ہفتہ شہداءروایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

  • غلامی کی زنجیروں میں جکڑی نہتی کشمیری قوم منبع ہدایت سے دور نہ ہو ،علی گیلانی

    غلامی کی زنجیروں میں جکڑی نہتی کشمیری قوم منبع ہدایت سے دور نہ ہو ،علی گیلانی

    سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)بابائے حریت سید علی گیلانی نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانانِ جموں وکشمیرسمیت تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ روزوں کا یہ مقدس مہینہ جہاں عبادات اور تزکیہ نفس کی ایک اعلیٰ ترین مشق ہے وہیں یہ امت کو اپنے گردونواح میں مستحق افراد کی خبرگیری اور معاونت کی تلقین بھی کرتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ہمیں نہ صرف حق وباطل کے معرکوں کی یاد تازہ کراتا ہے بلکہ ذہنی طور اس میں شرکت کے لیے آمادہ بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی زبوں حالی اور جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال ایک حساس فرد کو خون کے آنسو رُلانے کے لیے کافی ہے۔ یہاں کی بدحالی اور افراتفری ہماری آئندہ نسل کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔سید علی گیلانی نے کہاکہ سیاسی بے یقینی اور غلامی کی بدترین زنجیروں میں جکڑی نہتی کشمیری قوم کو ہرگزاپنے منبع ہدایت سے دور نہیں ہونا چاہےے۔رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ کر، تراویح پڑھ کر، تلاوت قرآن،صدقہ و خیرات اور دیگر اضافی عبادات کرنے کے باوجود اگر ہم حق وباطل کے درمیان فرق کرنے اور ان کو پرکھنے کی صلاحیت سے اسی طرح محروم رہے جس طرح رمضان سے پہلے تھے تو اس بابرکت مہینے کے ذریعے ہم اپنی زندگی کی تاریکیوں کو روشن کرنے میں ناکام ہوجائیں گے اور اس ماہ کی ظاہری عبادات کے باوجود ہم بحیثیت ملّت اپنا وجود منوانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

  • ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری

    ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی قیادت میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آر او ٹو ڈی پی او ملک محمد عباس ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامر چیمہ،ریڈر ڈی ایس پی انیس الرحمان،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ارشد عمران سمیت طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے اور سلو موونگ گاڑیوں پر بیک لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں ہونے والے ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے لیے ریفلکٹر سٹکر بھی لگائے۔واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ساہیوال ضلع بھر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت  اب تک مختلف تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر ہزاروں افراد کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جاچکی ہے

  • ساہیوال:کرپٹ مافیا کا احتساب شروع

    ساہیوال:کرپٹ مافیا کا احتساب شروع

    ساہیوال:حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شفقت اللہ مشتاق نے چارج سنبھالنے کے بعد اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال کے تمام آفیسرز سے میٹنگ کرتے ہوتے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام انکوائریز اور مقدمات میں مدعی اور الزام علیہ کا مؤقف لینے کے بعد جلد از جلد کیس کو نمٹانے کی کوشش کی جائے
    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کی کہ وہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں.انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا.انہوں نے عوام الناس سے بدعنوانی کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی

  • تحریک حریت کے  رہنمارمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو

    تحریک حریت کے رہنمارمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی قابض انتظامیہ نے جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت کے ضلعی رہنماءمحمد رمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاہے۔ پولیس نے تحریک حریت ضلع کولگام کے سیکریٹری محمد رمضان شیخ کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد انکے خلاف پی ایس اے ڈوزیئر میں ان پر کشمیریوں کو پتھراﺅ کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ساٹھ سالہ رمضان شیخ پرپر انتظامیہ نے تیسری مرتبہ کالا قانو پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کولگام کی طرف سے رواںسال 27مارچ کو جاری کئے گئے نظربندی کے احکامات میں کہاگیا ہے کہ رام پورہ کولگام کے رہائشی ساٹھ سالہ رمضان شیخ جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک کاشت کار ہے کی حریت پسند سرگرمیوں کے ساتھ وابستگی ہے ۔