Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن  استنبول پہنچ گئے

    اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن استنبول پہنچ گئے

    گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کارکن ٹومی رابنسن نے اسرائیلی قید کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

    استنبول ایئرپورٹ پر ان کے قریبی ساتھیوں نے خوشی سے گلے لگا کر استقبال کیا، اس موقع پر کئی کارکن آبدیدہ بھی ہوگئے۔ترک سماجی کارکن بکیر دیویلی نے بتایا کہ ٹومی نے جیل میں اسلام قبول کیا۔ ان کے مطابق جب ہم نے گاڑی میں اسے مبارکباد دی تو اسرائیلی پولیس نے فوراً دوبارہ اسے جیل میں ڈال دیا، تو میں نے کہا کہ ٹومی تم نے اسلام قبول کرنے کی قیمت صرف دسویں سیکنڈ میں ادا کر دی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی حراست سے رہائی پانے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچے ہیں۔ ان میں 36 ترک شہریوں کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، موریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن شامل ہیں۔اب بھی صمود فلوٹیلا کے تقریباً 450 کارکن اسرائیلی قید میں موجود ہیں، جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

    قطر حملے کے بعد حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پرآگئے

    گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، خواجہ آصف

    بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے حالیہ بیانات کو "کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلی باتوں سے بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ عیاں ہے، اور اس بار بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں یاد دلایا کہ مئی میں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے، جس کے نتیجے میں بھارت کو فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے مطابق اس جنگی اسکور کا نتیجہ 0-6 رہا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی قیادت کی مایوسی اور عوامی رائے کے حکومت کے خلاف جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے گروپ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور اب ان کے بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ شدید دباؤ میں ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو اس بار نتیجہ پچھلی بار سے بھی زیادہ عبرتناک ہوگا۔اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بھی بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جارحیت کے لیے بہانے تراشنے کی ایک اور کوشش ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کئی دہائیوں سے خطے میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دیتا آیا ہے اور اب دنیا بھی بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ رواں برس مئی میں بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

    قطر حملے کے بعد حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پرآگئے

    گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • قطر حملے کے بعد حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پرآگئے

    قطر حملے کے بعد حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پرآگئے

    قطر پر اسرائیلی فضائی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔

    اتوار کو قطری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک نئی ویڈیو میں خلیل الحیہ کو دکھایا گیا، جو گزشتہ ماہ دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بعد عوامی طور پر پہلی مرتبہ سامنے آئے ہیں۔قطری چینل ’العربی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الحیہ نے اپنے بیٹے اور چیف آف اسٹاف کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد ایک ’’قربانی‘‘ ہے جس میں صبر کے ساتھ فتح کی دعا کی جا رہی ہے۔ ان کا انٹرویو پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا اور بعد میں نشر کیا گیا۔

    یاد رہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیل الحیہ شہید ہو گئے ہیں، تاہم حماس نے وضاحت کی تھی کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت تنظیم کی قیادت محفوظ رہی تھی۔ اسرائیل نے اس فضائی کارروائی میں حماس کی قیادت کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    گلگت میں نامعلوم مسلح افراد نے دو علیحدہ واقعات میں فائرنگ کر کے ممتاز عالم دین اور ہائی کورٹ کے ایک سینئر جج کی گاڑیاں نشانہ بنائیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے۔

    وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا کہ پہلا واقعہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے پیش آیا جس میں مولانا قاضی نِثار احمد، ان کے ڈرائیور اور ایک گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے اور انہیں سٹی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسرا حملہ دوپہر کے وقت سٹی ہسپتال کے نزدیک پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ہائی کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کی — تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور حملے کے بعد دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ خطیب مرکزی جامع مسجد اہلسنت مولانا قاضی نِثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ چاروں زخمی معمولی چوٹیں لے کر زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام بازار و دکانیں بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہو گئیں۔ حکام نے عوام کو پُر سکون رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ امن و امان کو برباد کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سخت اقدامات کا سامنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ سازشی عناصر کو عبرت دیا جا سکے۔

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے اتوار کو تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس سے قبل اگست میں بِٹ کوائن کی قدر پہلی بار ایک لاکھ 24 ہزار 500 ڈالر تک پہنچی تھی، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہےرپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بِٹ کوائن کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے جس کی بڑی وجہ امریکا میں ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خدشات ہیں۔ سرمایہ کار غیر یقینی حالات میں ’محفوظ سرمایہ کاری‘ سمجھے جانے والے اثاثوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

    بلومبرگ نیوز نے کہا کہ امریکی حصص بازار میں اضافے نے بھی بِٹ کوائن کی قیمت کو سہارا دیا ہے، جب کہ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے متعلق مذاکرات نے سرمایہ کاروں کو کرپٹو مارکیٹ کی جانب مزید متوجہ کیا ہے۔مزید برآں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان کرپٹو کرنسیوں کے بڑے حامی ہیں اور مختلف کرپٹو منصوبوں میں شمولیت کے باعث ان کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • 8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

    دفترِ خارجہ نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے سے متعلق حماس کے حالیہ اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    بیان کے مطابق جمعہ کو حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے منصوبے کی چند شرائط سے اتفاق کرتی ہے اور مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے — جو امریکی صدر اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد سامنے آیا تھا۔ دفترِ خارجہ نے بتایا کہ اس پیش رفت کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے کہ یہ قریباً دو سال تک جاری تباہ کن جنگ کے بعد ممکنہ جنگ بندی کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ سابقہ مہینوں میں امریکہ نے آٹھ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں حملوں کے خاتمے کے سلسلے میں کوششیں کی تھیں، بعض حلقوں نے وائٹ ہاؤس کے اعلان اور طے پانے والے امور کے درمیان فرق پر تحفظات بھی ظاہر کیے ہیں۔ اس کے باوجو د، وزرائے خارجہ نے حماس کی جزوی رضامندی کو انسانی المیے میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل کے لیے ایک مثبت شروعات قرار دیا۔

    وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کی اس اپیل کا بھی خیرمقدم کیا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پر بمباری بند کرے اور قیدیوں و یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد شروع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے جامع اور پائیدار جنگ بندی کے حصول کا حقیقی موقع پیدا ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے غزہ میں رہنے والے عام شہریوں کی انسانی صورتِ حال بہتر بنائی جا سکے گی۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے حماس کے اس اعلان کو بھی سراہا کہ وہ غزہ کی انتظامیہ ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ہے جو غیر جانبدار تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے منصوبے کے نفاذ کے طریقہ کار پر فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے تمام پہلوؤں پر اتفاقِ رائے کے لیے بات چیت شروع کی جائے۔

    وزرائے خارجہ نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جنگ کے فوری خاتمے، مکمل یرغمالیوں کی رہائی، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کے اتحاد، ایسی سیکیورٹی ترتیب جو سب فریقین کے تحفظ کو یقینی بنائے، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، غزہ کی تعمیرِ نو، اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن عمل کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

    پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال کرنے کی تجویز مسترد

    سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کے لیے تیار

  • سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کے لیے تیار

    سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کے لیے تیار

    جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے سخت گیر قدامت پسند سانائے تاکائچی کو اپنا سربراہ منتخب کرلیا، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائچی کو اس انتخاب میں منتخب کیا گیا تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی عدم اعتماد کے پیشِ نظر پارٹی کو مستحکم کیا جا سکے۔ حکمران اتحاد کے پاس پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستیں ہونے کے باعث توقع ہے کہ 15 اکتوبر کو رائے شماری کے بعد تاکائچی نئے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گی۔سانائے تاکائچی نے پانچ امیدواروں میں واحد خاتون ہونے کے ناطے نسبتاً معتدل امیدوار 44 سالہ شنجیرو کوئزومی کو شکست دی۔ تاکائچی سابق وزیر مالیات اور داخلی امور رہ چکی ہیں اور ان کا مالیاتی ایجنڈا جاپان کی چوتھی بڑی معیشت میں توسیعی نوعیت کا ہے۔

    ماہرین کے مطابق تاکائچی کی سربراہی سرمایہ کاروں اور ہمسایہ ممالک کے لیے بھی اہم ہے، جبکہ دیگر جماعتیں نوجوان اور ناراض ووٹروں کو ایل ڈی پی سے دور کر رہی ہیں، جن میں توسیع پسند ’ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپل‘ اور تارکین وطن مخالف ’سانسیتو‘ شامل ہیں۔

    نواز، شہباز اور مریم کی اہم ملاقاٹ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ‘سیز فائر’ پر اتفاق

    ٹرمپ امن منصوبہ: اسرائیل حماس مذاکرات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

    بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

  • نواز، شہباز اور مریم کی اہم ملاقاٹ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ‘سیز فائر’ پر اتفاق

    مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِاعظم نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مابین تناؤ کم کرنے کے لیے باہمی مشاورت اور ‘سیز فائر’ پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں تین اہم سیاسی و حکومتی ایشوز پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اختلافات کو مرحلہ وار اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ لفظی جنگ بند رکھنے اور مسائل افہام و تفہیم سے نمٹانے پر زور دیا۔یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی کہ مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امر پر دیے گئے حالیہ بیانات کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان پہلے بھی پارلیمان ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں بیٹھک ہوئی تھی جس میں بات چیت اور مسائل کے پرامن حل پر اتفاق ہوا تھا۔

    جاتی امرا کی حالیہ ملاقات میں مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات کے پسِ پردہ محرکات سے آگاہی دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو پیپلز پارٹی قیادت کے ساتھ رابطوں اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حکومت کی فلسطین میں قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہا، جبکہ شہباز شریف نے انہیں آزاد کشمیر کی صورتِ حال اور طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے نے پاکستان کی سفارتی حیثیت کو مضبوط کیا ہے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اختلاف پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

    نواز، شہباز اور مریم کی اہم ملاقاٹ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ‘سیز فائر’ پر اتفاق

    ٹرمپ امن منصوبہ: اسرائیل حماس مذاکرات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

    بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

    روس کا بھارت کو جھٹکا، پاکستان کو جدید جیٹ انجن کی فراہمی کا اعلان

  • ٹرمپ امن منصوبہ: اسرائیل حماس مذاکرات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

    ٹرمپ امن منصوبہ: اسرائیل حماس مذاکرات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت پہلا مرحلہ پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں شروع ہوگا، جس میں تکنیکی مذاکرات کیے جائیں گے۔

    ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق باخبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم اتوار (5 اکتوبر) کو دوحہ سے قاہرہ پہنچے گی۔ ایک قطری وفد بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے قاہرہ جائے گا۔ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی زندہ یا مردہ حالت میں واپسی شامل ہے، جس کے بدلے میں تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ایک اسرائیلی وفد قاہرہ جائے گا تاکہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن کو حتمی شکل دی جا سکے۔یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی تجویز میں حماس کو غیر مسلح کرنا بھی شامل ہے، یہ مقصد یا تو مذاکرات کے ذریعے پورا ہوگا یا پھر فوجی کارروائی سے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شب اعلان کیا تھا کہ حماس نے ان کے امن منصوبے پر زیادہ تر مثبت ردعمل دیا ہے اور امن کے لیے تیار ہے ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ فوری طور پر غزہ پر بمباری بند کرے۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے حماس کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ اتوار تک منصوبے پر جواب دے۔

    بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

    روس کا بھارت کو جھٹکا، پاکستان کو جدید جیٹ انجن کی فراہمی کا اعلان

    نیتن یاہو غزہ امن منصوبے پر کیسے مجبور ہوئے، امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

    چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں پاکستان نیوی کی کامیابی

  • بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

    بھارت شرمندگی کا شکار ،ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آوارہ کتوں کا حملہ

    ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 بھارتی حکام کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن گئی، جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں نے کینیا اور جاپان کے دو غیر ملکی کوچز کو کاٹ لیا۔

    اس افسوس ناک واقعے نے بھارت کے کامن ویلتھ گیمز 2030 اور اولمپکس 2036 کی میزبانی کے دعووں پر سوالات کھڑے کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 3 اکتوبر کی صبح کینیا کے اسپرنٹ کوچ ڈینس موانزو اور جاپان کی اسسٹنٹ کوچ میئیکو اوکوماتسو کو وارم اپ ٹریک پر آوارہ کتوں نے کاٹا۔کینیا ٹیم کے ڈاکٹر مائیکل اوکارو نے بتایا کہ موانزو کھلاڑی کی ٹریننگ کے دوران اسٹارٹنگ بلاکس درست کر رہے تھے کہ کتے نے ان کی دائیں پنڈلی پر کاٹ لیا۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جا کر ریبیز ویکسین لگائی گئی۔

    جاپانی کوچ اوکوماتسو نے بھی تصدیق کی کہ ٹریننگ کے دوران کتے نے انہیں کاٹا لیکن میڈیکل ٹیم نے بروقت علاج کر دیا۔ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے واقعے کی ذمہ داری ان افراد پر ڈالی جو اسٹیڈیم کے قریب آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کے مطابق دہلی میں صرف 2024 میں 25 ہزار 210 افراد کو کتوں نے کاٹا، جب کہ 2023 میں یہ تعداد 17 ہزار 874 تھی۔جنوری 2025 میں ہی تقریباً 3 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اندازے کے مطابق دہلی میں اس وقت 8 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اگست 2025 میں دارالحکومت میں بڑھتے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تمام آوارہ کتوں کو سڑکوں سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں منتقل کیا جائے اور انہیں دوبارہ سڑکوں پر نہ چھوڑا جائے۔یہ واقعات بھارت کے بڑے اسپورٹس ایونٹس کی میزبانی کے دعووں پر سنگین سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔