Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سوشل میڈیا پر جھوٹی آف لوڈنگ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع

    سوشل میڈیا پر جھوٹی آف لوڈنگ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ذریعے اُن افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جو مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق من گھڑت معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے تھے۔

    گزشتہ مہینوں میں متعدد واقعات سامنے آئے جن میں بعض مسافروں کو درست سفری دستاویزات کے باوجود آف لوڈ کرنے کی رپورٹس وائرل ہوئیں، تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے تھے۔ ابتدائی طور پر 15 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی ہے جو غلط معلومات، صوبوں کے خلاف نفرت انگیز مواد اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق کارروائی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن وِنگ کسی ایسے مسافر کو آف لوڈ نہیں کرتی جس کے پاس مکمل اور درست دستاویزات اور سفر کا جائز مقصد موجود ہو۔ صرف جعلی، نامکمل یا مشکوک دستاویزات رکھنے والوں، یا انسانی اسمگلنگ سے تعلق کے شبے والے افراد کو روکا جاتا ہے۔

    ایف آئی اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ غیر قانونی ایجنٹس سے دور رہیں اور تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ سفر کریں۔ لاہور زون کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن ویڈیوز اور افواہیں بے بنیاد ہیں، شہریوں کو بلا وجہ آف لوڈ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں

    ہانگ کانگ آگ،ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، 300 افراد لاپتہ

    عمران خان کی صحت پر تشویش، عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل

    بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

  • بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

    بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

    راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی20 سیریز کے میچ میں بابر اعظم دوسری گیند پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

    یہ دسواں موقع تھا جب وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صفر پر پویلین لوٹے، یوں انہوں نے صائم ایوب اور عمر اکمل کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔ریکارڈ کے مطابق عمر اکمل نے 84 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 55 میچز میں اتنی مرتبہ صفر کا شکار بنے، جبکہ بابر اعظم نے اپنے 135 میچز میں 10 مرتبہ بغیر رن بنائے میدان چھوڑا۔

    پاکستان یہ میچ سری لنکا سے 6 رنز سے ہار گیا، تاہم قومی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی، جہاں ہفتے کو دوبارہ سری لنکا سے مقابلہ ہوگا

    ہانگ کانگ آگ،ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، 300 افراد لاپتہ

    عمران خان کی صحت پر تشویش، عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل

  • ہانگ کانگ آگ،ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، 300 افراد لاپتہ

    ہانگ کانگ آگ،ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، 300 افراد لاپتہ

    ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتوں میں لگنے والی خوفناک آگ دوسرے روز بھی مکمل طور پر بجھائی نہ جا سکی۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے جبکہ 72 افراد زخمی ہیں، اور 300 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ آگ ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں لگی جسے فائر ڈیپارٹمنٹ نے چوتھے درجے کی آتشزدگی قرار دیا۔ شعلوں پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں کئی گھنٹوں سے مسلسل کارروائی کر رہی ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ سے متاثرہ سات بلاکس میں زیادہ تر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم متعدد افراد اب بھی عمارتوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے اب تک 700 سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔واقعے میں ایک فائر فائٹر بھی جاں بحق ہوا ہے، جبکہ آگ لگانے کے شبے میں کنسٹرکشن کمپنی کے دو ڈائریکٹرز اور ایک انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس اور ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے، اور عمارتوں کے تمام حصوں کی مرحلہ وار تلاشی لی جا رہی ہے

  • عمران خان کی صحت پر تشویش، عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل

    عمران خان کی صحت پر تشویش، عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل

    راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی گئی ہے، جب کہ چیئرمین عمران خان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں سنگین خدشات سامنے آ رہے ہیں، جس پر کارکنوں اور عوام کو فوری طور پر اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل افریدی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ دیر بعد ایک بڑا اعلان کریں گے

    غزہ میں امدادی ترسیل شدید متاثر، اقوام متحدہ کا فوری رسائی کا مطالبہ

    ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

  • غزہ میں امدادی ترسیل شدید متاثر، اقوام متحدہ کا فوری رسائی کا مطالبہ

    غزہ میں امدادی ترسیل شدید متاثر، اقوام متحدہ کا فوری رسائی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث انسانی امداد کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کا نتیجہ وہاں موجود ہزاروں زخمی اور بیمار افراد کی زندگیوں پر سنگین اثرات کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ غزہ کے بیشتر اسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں جبکہ 16,500 سے زائد مریضوں کو فوری طور پر غزہ سے باہر منتقل کر کے علاج کی ضرورت ہے۔ترجمان کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری جھڑپیں نہ صرف مزید جانی نقصان کا باعث بن رہی ہیں بلکہ امدادی سامان اور ٹیموں کی رسائی میں بھی مسلسل رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق منگل کے روز عالمی ادارے اور اس کے شراکت داروں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ 8 امدادی سرگرمیوں کی منظوری کے لیے رابطہ کیا، جن میں سے صرف ایک سرگرمی کی اجازت دی گئی، جبکہ سات کو روک دیا گیا، مسترد یا منسوخ کر دیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ غزہ کے 36 میں سے کوئی بھی اسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہے، اور صرف 18 اسپتال جزوی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں مریض فوری امداد اور علاج کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پابندیوں میں نرمی ہوگی، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے ایک بار پھر غیر مشروط انسانی رسائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیموں کو ہر اس شخص تک پہنچنے کی اجازت دی جائے جسے مدد کی ضرورت ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

    پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    سلطان احمد چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی مقرر

  • ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس دوران فورسز اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تمام 22 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خراجِ تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کامیاب کارروائی پر فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ہر صورت ناکامی ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں انتہائی قابلِ ستائش ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

    پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

  • بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی کی طویل بندش نے 35 ہزار گھروں کو تاریکی میں مبتلا کر دیا، جس کے باعث علاقے کے رہائشی شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔

    بجلی بند ہونے کی وجہ مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی فراہم کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے، جس کے باعث بجلی منقطع کر دی گئی۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہیں، جس کے باعث ادائیگی ممکن نہیں ہو پا رہی۔بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی،بچے، خواتین اور بزرگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،دکانیں اور کاروبار بند ہونے سے مالی نقصان بڑھ رہا ہے،جنریٹرز اور یو پی ایس بھی طویل بندش کے باعث جواب دے چکے ہیں.

    رہائشیوں نے حکومت، نیپرا اور پنجاب انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور بحریہ ٹاؤن کے انتظامی تنازعات کی سزا شہریوں کو نہ دی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی اور فیصلے نے ہزاروں افراد کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔بحریہ ٹاؤن اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان مسئلے کے حل تک علاقے میں بجلی بحال ہونے کا کوئی واضح امکان نظر نہیں آ رہا، جبکہ متاثرین شدید بے چینی میں صورتحال کے حل کے منتظر ہیں

    پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    سلطان احمد چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی مقرر

    تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

  • پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    پاکستان بار کونسل کے انتخابات 2025 کے لیے ملک بھر سے مجموعی طور پر 59 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

    مقررہ تاریخ اور وقت تک جمع ہونے والے کاغذات میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد (آئی سی ٹی) کے امیدوار شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کی واحد نشست کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کی 4 نشستوں کے لیے 11 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ پنجاب کی 11 نشستوں کے لیے سب سے زیادہ 27 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ سندھ کی 6 نشستوں کے لیے 14 امیدوار جبکہ اسلام آباد کی ایک نشست کے لیے 2 امیدوار نے نامزدگیاں جمع کرائیں۔

    انتخابی فہرست کے مطابق مختلف صوبوں کے امیدواروں میں

    بلوچستان کے امیدوار (1 نشست):

    منیر احمد کاکڑ، رحمت اللہ بریچ، جمیل احمد خان، امان اللہ کنرانی اور محمد رؤف عطا۔

    خیبر پختونخوا کے امیدوار (4 نشستیں):

    سید امجد شاہ، نور عالم خان، قاضی محمد ارشد، خوش دل خان، رحمان اللہ، اٹلس خان، ملک اختر حسین، عبدالسلام خان، قاضی محمد انور، نوید اختر اور کوثر علی شاہ۔

    پنجاب کے امیدوار (11 نشستیں):

    محمد احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ، قلبِ حسن، طاہر نصراللہ وڑائچ، ساقب گوندل، حفیظ الرحمن چوہدری، پیر مسعود چشتی، مقصود بٹر، عامر سعید راں، پرویز عنایت ملک، آصف محمود چیمہ، زلفیقار علی، محمود اشرف خان، الیاس شیخ، احسن الدین، عبدالقدوس، اسد منظور بٹ، سلمان اکرم راجہ، مشتاق موہل، چوہدری ذوالفقار علی، اشتیاق احمد خان، احمد اویس، شفقات چوہان، رانا ضیا الرحمن، خادم حسین قیصر، غلام مصطفیٰ کاندوال اور ظفر محمود مغل۔

    سندھ کے امیدوار (6 نشستیں):

    صلاح الدین احمد، لطف اللہ آرائیں، منیر احمد ملک، شہاب سارکی، ندیم قریشی، عابد شاہد زبیری، رانا محمد شمیم، عبیداللہ ملا نو، فضل قادر میمن، فاروق ایچ نائیک، حمید اللہ دہری، مظفر لغاری، عبدالجبار قریشی، اور سلیم منگریو۔

    اسلام آباد (آئی سی ٹی) کے امیدوار (1 نشست):

    راجہ رضوان عباسی اور سید قمر حسین شاہ سبزواری۔

    پاکستان بھر کے صوبائی اور اسلام آباد بار کونسلوں کے ارکان اس انتخاب میں ووٹرز کی حیثیت سے 23 ممبران کا انتخاب کریں گے۔کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی 2 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہوگی، جبکہ پولنگ 13 دسمبر 2025 کو چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں ایڈوکیٹ جنرل کے دفاتر میں ہوگی۔یہ اعلان ریٹرننگ آفیسر گلزار احمد کی جانب سے جاری کیا گیا

  • سلطان احمد چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی مقرر

    سلطان احمد چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی مقرر

    حکومتِ پاکستان نے گریڈ 21 کے پولیس افسر سلطان احمد چوہدری کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سلطان احمد چوہدری اس وقت پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں تبدیل کر کے وزارتِ مواصلات کے تحت موٹروے پولیس کا آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔ حکم کے مطابق وہ یکم دسمبر 2025 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو موجودہ آئی جی کی ریٹائرمنٹ کے بعد مؤثر ہوگا۔نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری کیا گیا جس پر ڈپٹی سیکریٹری حکومتِ پاکستان محمود الحسن کے دستخط موجود ہیں۔ اس فیصلے سے متعلق تفصیلات وزیراعظم آفس، صدر سیکریٹریٹ، کابینہ ڈویژن، وزارتِ مواصلات اور متعلقہ صوبائی حکام کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ چارج سنبھالنے یا چھوڑنے سے متعلق رپورٹ مقررہ حکام کو فوری طور پر فراہم کریں، جبکہ آئی ٹی سیکشن کو جاری حکم نامہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔سلطان احمد چوہدری کی تعیناتی کے ساتھ موٹروے پولیس کے سربراہ کے عہدے پر نئی انتظامی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر انہیں سونپی جا رہی ہیں

    پاکستان کو شکست،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    افغانستان کا تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک

  • تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

    تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

    تاجکستان کی حکومت نے ملک کے صنعتی سرحدی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے کو افغانستان کی جانب سے کی جانے والی "دہشتگرد کارروائی” قرار دے دیا ہے۔

    حملے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 3 چینی ملازمین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈرون نے اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں چینی ورکرز ایک تعمیراتی منصوبے پر کام میں مصروف تھے۔ دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔تاجک وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کی سمت اور ٹیکنالوجی سے واضح ہے کہ ڈرون افغانستان کی سرحدی حدود سے لانچ کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی براہِ راست ریاستی سلامتی پر حملہ اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

    واقعے کے بعد تاجکستان نے کابل حکومت سے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ دوسری جانب دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے شہریوں پر ہونے والے اس حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔

    افغان حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ وسطی ایشیا میں نئے سفارتی تناؤ اور سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کر سکتا ہے۔