Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • روس کے خلاف جنگ: اسرائیل نے یوکرین کو خطرناک ہتھیار بھیج دیا

    روس کے خلاف جنگ: اسرائیل نے یوکرین کو خطرناک ہتھیار بھیج دیا

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے۔

    ان کے مطابق پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرین کو موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔دی یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ ایک اہم پیشرفت ہے کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ایسے دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔رائٹرز کے مطابق صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جون 2025 میں اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی تھی کہ پیٹریاٹ سسٹم یوکرین کو نہیں دیے گئے۔ اس سے قبل یوکرین میں اسرائیلی سفیر مائیکل برودسکی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ سسٹم یوکرین منتقل ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے، نیتن یاہو کو جوتے مارے گئے

    ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی بیٹنگ جاری،6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے،  نیتن یاہو  کو جوتے مارے گئے

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے، نیتن یاہو کو جوتے مارے گئے

    دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    جنوبی کوریا میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے۔برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں بھی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔برطانیہ کے علاقے لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار ناقابلِ قبول ہے اور غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے اقدامات مشکوک ہیں۔جرمنی کے علاقے برلن میں ساٹھ ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔

    جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں بھی ہزاروں افراد فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیل کے علاقےتل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے اور جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے۔

    ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی بیٹنگ جاری،ایک وکٹ کے نقصان پر105 رنز

  • بھارت نےپاکستان کو  شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا

    بھارت نےپاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا

    ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 147 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر تلک ورما نے زمہ دارانہ 69 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی.اوپنر صاحبزادہ فرحان شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔بھارتی ٹیم کو میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا جب آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔

    پلیئنگ الیون
    پاکستان
    کپتان: سلمان علی آغا
    دیگر کھلاڑی: فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد
    بھات
    کپتان: سوریا کمار یادو
    دیگر کھلاڑی: ابھیشک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سیمسن، شیوم دھوبے، رنکو سنگھ، اکثر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، وارون چکراورتی

  • ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

    ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

    ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہوگا جب پاکستان اور بھارت ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں دبئی کے میدان میں ٹکرائیں گے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، جس نے شائقین کے جوش و خروش کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم دباؤ کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائے گی اور ایشیا کپ جیت کر رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ دونوں ٹیموں پر برابر ہے لیکن پاکستان فتح کے لیے پرعزم ہے۔

    اب تک کے ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اگرچہ پاکستان کو روایتی حریف تسلیم کرنے سے انکار کیا، لیکن تاریخ پاکستان کے حق میں رہی ہے۔

    ایشیا کپ کے موجودہ ایڈیشن میں پاکستان بھارت کے خلاف دو میچ ہارا ہے مگر باقی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرایا جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے شائقین سے وعدہ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف بدلہ لیا جائے گا۔بھارت نے سپر فور میں سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔

    فائنل کے لیے دبئی اسٹیڈیم مکمل طور پر ہاؤس فل ہے، 28 ہزار سیٹوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستانی شائقین بھی پرجوش ہیں اور توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ شاہین شاہی، حارث رؤف اور فرحان محمود ٹیم کو کامیابی دلائیں گے۔کپتان سلمان علی آغا کے مطابق فائنل میں پلینگ الیون کا فیصلہ پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر کیا جائے گا، چاہے اسپنرز ہوں یا فاسٹ بولرز۔

    آج کا یہ فائنل نہ صرف ایشیا میں کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی مقابلے کا گواہ بنے گا بلکہ دونوں ٹیموں کے لیے وقار اور اعزاز کا بھی سوال ہے۔

  • ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی منصوبہ ہمیں پیش نہیں کیا گیا،حماس

    ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی منصوبہ ہمیں پیش نہیں کیا گیا،حماس

    فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تجویز کردہ غزہ جنگ بندی منصوبہ حماس تک پیش نہیں کیا گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

    اس سے قبل اخبار ہآرتز کے مطابق، ٹرمپ کے معاہدے کی تجویز میں شامل تھا کہ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 100 درجن فلسطینی قیدی آزاد کرے اور اسرائیلی افواج بتدریج پسپائی اختیار کریں گی۔ منصوبے میں یہ بھی کہا گیا کہ حماس کی حکومت ختم ہو جائے، اور اسرائیل غزہ کو الحاق یا فلسطینی باشندگان کو بے دخل نہ کرے۔تاہم حماس کے ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا، ”ہمیں کسی بھی منصوبے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔“

    صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے کہا، ”ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارے پاس غزہ پر معاہدہ ہو سکتا ہے“، مگر انہوں نے معاہدے کی تفصیلات یا وقتی جدول فراہم نہیں کی۔اسرائیل کی جانب سے ابھی تک ٹرمپ کے بیانات پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ٹرمپ منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جو حماس کی مکمل تباہی تک جنگ ختم کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیگر ممالک کے ساتھ غزہ مذاکرات شدید ہیں اور جتنی دیر ضروری ہو، جاری رہیں گے۔

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے 10 ہزار خاندانوں کے لیے راشن روانہ

    صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

  • اسرائیل غیرقانونی طاقت استعمال کر رہا ہے، روسی وزیرِ خارجہ

    اسرائیل غیرقانونی طاقت استعمال کر رہا ہے، روسی وزیرِ خارجہ

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف غیرقانونی طاقت استعمال کر رہا ہے اور اپنی جارحانہ کارروائیوں سے مشرقِ وسطیٰ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سرگئی لاروف کے مطابق اسرائیل کی جارحیت کا دائرہ فلسطین کے ساتھ ساتھ ایران، قطر، لبنان، شام، یمن اور عراق تک پھیل چکا ہے، جبکہ مغربی ممالک کی ایران پر دوبارہ پابندیاں لگوانے کی کوششیں غیر قانونی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس اور بھارت کے درمیان اقتصادی شراکت داری محفوظ ہے اور کسی خطرے میں نہیں، جبکہ روس پر نیٹو اور یورپی ممالک کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنانے کا الزام بے بنیاد ہے۔

    روسی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی پر فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازع پر دیانت دارانہ امن بات چیت کے لیے تیار ہے۔

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے 10 ہزار خاندانوں کے لیے راشن روانہ

    صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    ہدایات کے باوجود دو سینیٹرز نے کمیٹیوں سے استعفیٰ نہ دیا

  • سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے 10 ہزار  خاندانوں کے لیے راشن روانہ

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے 10 ہزار خاندانوں کے لیے راشن روانہ

    مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کے ہمراہ مرکزی امدادی کیمپ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہم پہلے روز سے میدان عمل میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد مرکزی مسلم لیگ مسلسل ریلیف ورک میں مصروف ہے۔فیصل ندیم نے کہا کہ بونیر اور مینگورہ میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان کیا، گھروں اور دکانوں سے مٹی اور پتھر ہٹائے گئے، بیواؤں کو نقد رقوم فراہم کی گئیں جبکہ اسکولوں اور پانی کی سپلائی لائنوں کو بحال کیا گیا۔ گلگت غذر میں آمدورفت کے لیے بوٹ سروس شروع کی گئی۔ جنوبی پنجاب میں جلال پور پیر والا میں تین ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جہاں متاثرین کو ریسکیو، رہائش اور کھانے کی سہولت دی گئی۔ شدید گرمی کے پیش نظر ہر خیمے میں سولر پلیٹ، پنکھے، بیٹری اور لائٹ نصب کی گئی۔ متاثرین کو ڈیڑھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔ فیصل ندیم نے بتایا کہ پنجاب میں مسلم لیگ کی 62 کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور 75 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سے مزید 10 ہزار راشن بیگز، ملبوسات اور برتن روانہ کیے جا رہے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے دو کمروں پر مشتمل مکانات بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ موسمیاتی تبدیلی اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی اور مستقل بنیادوں پر ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر احمد ندیم اعوان، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی کے عوام نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اور اسی جذبے کے تحت بڑی تعداد میں امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری متاثرہ خاندان کو سہولت اور بحالی میسر نہیں آجاتی۔

    صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    ہدایات کے باوجود دو سینیٹرز نے کمیٹیوں سے استعفیٰ نہ دیا

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

    صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلیے۔

    رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر 2025 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20واں اجلاس ہوگا۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔اسی طرح سینیٹ سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 30 ستمبر بروز منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

    یہ اجلاس بھی آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت بلایا گیا ہے۔سینیٹ اجلاس میں قانون سازی سمیت قومی و بین الاقوامی امور پر غور و بحث کی جائے گی۔

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    ہدایات کے باوجود دو سینیٹرز نے کمیٹیوں سے استعفیٰ نہ دیا

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

    بھارت کا کشمیر بیانیہ زمین بوس ہوچکا ، مسئلہ حل ہوکر رہے گا: طارق فضل چوہدری

  • سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی سولر پروگرام میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔

    نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے سولر پیکیج کی قیمت پر اعتراض کرنے والوں نے اس میں شامل پنکھے اور بیٹری کی قیمت شمار نہ کی ہو۔ناصر حسین شاہ نے وضاحت کی کہ مستحق افراد کو فراہم کیے گئے سولر سسٹمز میں سولر پینل، پنکھا، بلب اور بیٹری شامل ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کو کسٹمز کی سرٹیفائیڈ کاپیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، جن کے مطابق سسٹم کے ساتھ دیے گئے پنکھے امپورٹڈ ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ اگر پنکھے مقامی کمپنی کے ہیں تو ان پر کسٹم کیسے لگایا گیا؟ جن اشیاء پر اعتراضات سامنے آئے ہیں ان سے متعلق انکوائری جاری ہے۔

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

    بھارت کا کشمیر بیانیہ زمین بوس ہوچکا ، مسئلہ حل ہوکر رہے گا: طارق فضل چوہدری

    پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی، جوا کھیلنے والے 3 بکی گرفتار

    پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال

  • ہدایات کے باوجود  دو سینیٹرز نے کمیٹیوں سے استعفیٰ نہ دیا

    ہدایات کے باوجود دو سینیٹرز نے کمیٹیوں سے استعفیٰ نہ دیا

    بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ نہیں دیا۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دونوں سینیٹرز سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ہے اور امکان ہے کہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اب تک تقریباً 19 سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ سینیٹر فیصل سلیم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین ہیں جبکہ سیف اللہ ابڑو قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے چیئرمین ہیں۔

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

    بھارت کا کشمیر بیانیہ زمین بوس ہوچکا ، مسئلہ حل ہوکر رہے گا: طارق فضل چوہدری

    پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی، جوا کھیلنے والے 3 بکی گرفتار

    پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال