Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند

    مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند

    ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔

    خصوصی پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف ای) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے فوائد حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ایک دوسرے کے قریب لانے پر صدر پی ایم ایف اے شاہد جاوید قریشی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ 19 برس تک یکجا رہ کر ایک حقیقی فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کہلانے کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایم ایف اے نے کاروباری حلقوں، ماہرین اور وژن رکھنے والوں کو اکٹھا کیا اور دونوں ممالک کی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر مہاتیر نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان، ملائیشیا تعلقات کو اعتماد اور مشترکہ وژن کی بنیاد پر مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک زور دیا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں، مشترکہ چیلنجز پر قابو پائیں اور تعاون کو مزید معنی خیز بنائیں۔

    5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

  • 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوں گی۔5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی، جو ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔مالی سال 2029-30 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم ہو جائے گی۔

    مزید برآں، ای سی سی نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی کے لیے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، توانائی، غذائی تحفظ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

  • کراچی:  7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    کراچی کےعلاقے لانڈھی میں 7 سالہ بچے سعد کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

    دو روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے بچے کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ اعترافی بیان میں انہوں نے جرم کی تفصیلات بیان کیں۔اعترافی بیان اور پولیس کی تحقیقات میں ملزم سہیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ زیادتی اور قتل کے بعد دونوں نے مل کر بچے کی لاش ٹھکانے لگائی۔پولیس کے مطابق 18 ستمبر کو بچے کو اغواء کیا گیا اور 2 گھنٹوں کے اندر ہی زیادتی اور قتل کی واردات مکمل کی گئی۔

    والدین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے علاقے میں اکیلے رہنے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔اس دوران ایک باڑے کی نشاندہی ہوئی جہاں مرکزی ملزم حسن اکیلا رہتا تھا، اور بچے کی لاش کی نشاندہی بھی انہی دونوں ملزمان نے کی۔مقتول سعد 18 ستمبر کو بی ایریا نزد گوشت مارکیٹ لانڈھی سے لاپتہ ہوا تھا۔

    بچے کے والد کے مطابق سعد ان کا اکلوتا بیٹا تھا اور حال ہی میں اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ گمشدگی کے روز وہ گھر سے 20 روپے لے کر چیز خریدنے نکلا تھا اور پھر واپس نہ آیا۔ والدین پانچ روز تک مسلسل اس کی تلاش کرتے رہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

  • اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں سے رقم نکالنے اور منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بلکہ آئندہ اجلاس میں ماہرین سے مشاورت کے بعد تفصیلی غور کیا جائے گا۔

    بدھ کو جاری کیے گئے "تصحیح نامہ” میں کہا گیا کہ اجلاس کے بارے میں یہ تاثر سامنے آیا تھا کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر حتمی رائے قائم کرلی ہے، حالانکہ حقیقت میں چند اراکین نے ابتدائی بحث کی تھی اور ان کی آرا مختلف تھیں۔اعلامیے کے مطابق آئندہ اجلاس میں اس پر سیر حاصل بحث کی جائے گی اور متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے گی۔ لہٰذا آج کی پریس ریلیز میں یہ وضاحت شامل کی جائے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے کونسل نے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

    یاد رہے کہ اسی دن جاری شدہ کونسل کی ابتدائی پریس ریلیز میں ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 14 جون 2025 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

  • ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈرابن میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ہلاک ہونے والے خوارج خودکش حملوں، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ گروہ دسمبر 2023 میں ڈرابن خودکش حملے میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

  • دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) میں صارفین نے بینکوں سے 1.035 کھرب روپے نکال لیے۔

    اس بڑی رقم کے انخلا کے بعد بینکوں کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 34.46 کھرب روپے رہ گئے، جو 30 جون 2025 کو مالی سال کے اختتام پر 35.49 کھرب روپے کی بلند ترین سطح پر تھے۔ماہرین کے مطابق اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی رقم نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ صارفین متبادل سرمایہ کاری کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رجحان کی بنیادی وجوہات میں شرح سود میں نمایاں کمی اور ٹیکس نظام پر سخت نگرانی شامل ہیں۔

    مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا ہے، جس کے باعث بینک ڈپازٹ پر منافع میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس وجہ سے صارفین اپنا سرمایہ اسٹاک مارکیٹ، سونا اور دیگر زیادہ منافع بخش ذرائع میں منتقل کر رہے ہیں۔

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

  • ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ترکی نے امریکی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کے لیے سوئس ٹریڈنگ کمپنی مرکیوریا کے ساتھ 20 سالہ معاہدہ کر لیا ہے۔

    معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپ پر روسی توانائی کی خریداری روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔یہ ڈیل ترک صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ٹرمپ کی جمعرات کو متوقع ملاقات سے قبل طے پائی۔ اس وقت روس ترکی کا سب سے بڑا گیس سپلائر ہے، تاہم انقرہ نے حالیہ برسوں میں توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ رواں برس روس کے ساتھ گیس درآمدی معاہدوں کے تحت کم از کم 16 ارب مکعب میٹر کے سودے ختم ہو رہے ہیں، جن کی تجدید ابھی نہیں ہوئی۔

    ترک سرکاری کمپنی بوتاش (BOTAS) نے یہ معاہدہ نیویارک میں ایردوان کے دورے کے دوران کیا۔ معاہدے کے مطابق 2026 سے ترکی کو سالانہ 4 ارب مکعب میٹر ایل این جی فراہم کی جائے گی۔مجموعی طور پر تقریباً 70 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔ترسیل امریکی لوڈنگ ٹرمینلز سے ہوگی اور گیس ترکی، یورپ اور شمالی افریقہ کے ریگیسیفیکیشن پلانٹس پر اتاری جائے گی۔

    وزیر توانائی الپارسلان بائرقدار نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا اور توانائی کے شعبے میں سپلائی سکیورٹی و تنوع کو مزید بڑھائے گا۔

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

  • ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    صدر ایران نے کہا کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کے نئے نظام کا آغاز ہے، جس سے سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سفارتکاری سے غداری تھے، مگر دشمن ایرانی عوام کو تقسیم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک مجرم ہیں، جبکہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا، ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

    پاک–سعودی دفاعی معاہدہ
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ دفاع کو یقینی بنانا ہے۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک–سعودی تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہیں اور یہ معاہدہ اسی قریبی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا تسلسل ہے۔

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

  • ایشیا کپ ٹی20: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو بآسانی 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کے سیف حسین 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 9 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بھارت کے کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جسپریت بھمرا اور وارون چکراورتی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔اوپنر ابھیشک شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے، جن میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شُبھمن گل نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔

    تلک ورما اور کپتان سوریا کمار یادیو 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شیوم دھوبے صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر ہاردک پانڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اکشر پٹیل 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔رشاد حسین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تنزیم حسن ساکب، مستفیض الرحمان اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یوں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

  • بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    ہمالیائی علاقے لداخ میں بدھ کو ریاستی درجہ دینے اور مقامی رہائشیوں کے لیے ملازمتوں کے کوٹہ کے مطالبے کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں لیہ اور دیگر مقامات پر پیش آئیں۔مقامی رہنماؤں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ لداخ کو خصوصی حیثیت دے کر قبائلی علاقوں کے تحفظ اور منتخب مقامی اداروں کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ احتجاج کی قیادت کارکن سونم وانگچک کر رہے تھے۔ لیہ ایپکس باڈی کے چیئرمین تھپستان تسوانگ نے بتایا کہ تشدد کے دوران چند نوجوان مارے گئے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    مقامی میڈیا اور اے این آئی کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ لیہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر بھی متعدد عمارتوں کے ساتھ آگ لگائے جانے والوں میں شامل تھا اور دفاتر کو نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کئی مقامات پر دھواں اٹھ رہا تھا اور مظاہرین زبردست نعرے لگا رہے تھے۔پولیس نے حکومتی صفوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش میں آنسو گیس استعمال کی جب کہ بعض مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ ایک پولیس ذریعے نے بتایا کہ کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے جن میں تقریباً 20 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    وانگچک نے احتجاج میں شامل نوجوانوں کو تشدد ترک کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ نوجوانوں کی مایوسی انہیں سڑکوں پر لے آئی — مطالبات کے حل کے لیے سیاسی راستوں کو تلاش کرنا ہو گا۔ ریاستی حیثیت کی بحالی یا مخصوص کوٹے کے معاملے پر لداخ کے مستقبل کے خطوط اب سیاسی بحث اور مظاہروں کے باعث مزید کشیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

    وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی