Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاکستان کو شکست،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان کو شکست،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل 29 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ کامل مشارا نے شاندار 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوسال مینڈس نے 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    185 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور 43 کے اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں سلمان علی آغا اور عثمان خان نے 56 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سہارا دیا۔ عثمان خان 33 جبکہ محمد نواز 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آخر میں پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے مگر دشمنتھا چمیرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ سلمان علی آغا کی 63 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی اور پاکستان 178 رنز تک محدود رہا۔

    سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشان مالینگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا جبکہ زمبابوے ایونٹ سے باہر ہوگیا

  • وفاقی عدالت کے چیف جسٹس کو سیکیورٹی فراہم، افسران کے تقرر و تبادلے

    وفاقی عدالت کے چیف جسٹس کو سیکیورٹی فراہم، افسران کے تقرر و تبادلے

    وفاقی پولیس نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کو باضابطہ سیکیورٹی فراہم کر دی ہے اور اس کے لیے سینئر افسران کی تعیناتیاں بھی کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی اسپیشل برانچ سجاد حیدر بخاری کو چیف جسٹس کا چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی یاسین تگڑ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی وفاقی آئینی عدالت مقرر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ڈی ایس پی مختیار بگٹی کو سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ان تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔ وفاقی پولیس کے مطابق چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے اضافی اہلکار اور انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں

    گوادر میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار

    کے الیکٹرک کی ملکیت،لڑائی عدالتوں سے عوام تک پہنچ گئی

    ہنگو ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

  • گوادر میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار

    گوادر میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے مختلف کارروائیوں کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے ہے، جن میں گوجرانوالہ سے 4، فیصل آباد اور حافظ آباد سے 2، لوئر دیر سے 5 جبکہ صوابی، مردان اور مالاکنڈ سے ایک، ایک شخص شامل ہے۔ ملزمان کو جیوانی کے علاقے سے پکڑا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران پہنچ کر وہاں سے دوسرے ممالک منتقل ہونا چاہتے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

    کے الیکٹرک کی ملکیت،لڑائی عدالتوں سے عوام تک پہنچ گئی

    ہنگو ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

    امریکا کا القاعدہ برصغیر کے دو رہنماؤں پر انعام کا اعلان

    فوجی بغاوت، صدر معزول، سرحدیں بند، کرفیو نافذ

  • کے الیکٹرک کی ملکیت،لڑائی عدالتوں سے عوام تک پہنچ گئی

    کے الیکٹرک کی ملکیت،لڑائی عدالتوں سے عوام تک پہنچ گئی

    کے الیکٹرک کے شیئر ہولڈرز کے درمیان ملکیت اور انتظامی کنٹرول کی لڑائی عدالتوں سے نکل کر عوامی بیانیے تک پہنچ گئی ہے۔

    لندن میں قائم کمپنی کے ای ہولڈنگ (سابقہ ایس پی وی 21) کے ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ کے الزامات کے جواب میں سعودی الجومیہ پاور ہولڈنگ اور کویتی ڈینہیم گروپ نے بھی کے الیکٹرک کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے۔الجومیہ نے کہا ہے کہ وہ کراچی کو بجلی کی فراہمی کے اپنے 20 سالہ عزم اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مخلص ہیں اور موجودہ انتظامیہ پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق شیئر ملکیت سے متعلق مقدمات پاکستان، برطانیہ اور کیمن آئی لینڈ میں زیر سماعت ہیں اور عدالتی فیصلے کے بغیر کے ای ہولڈنگ اکثریتی شیئرز کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔

    الجومیہ نے کیسی میکڈونلڈ کی حیثیت اور اختیارات کو بھی چیلنج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ غیر قانونی مداخلت اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل میکڈونلڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ کے ای ہولڈنگ کے پاس بالواسطہ 35.7 فیصد حصص ہیں اور موجودہ انتظامیہ پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا۔توقع ہے کہ ملکیت سے متعلق مقدمات کی باقاعدہ سماعت 2026 میں شروع ہوگی

    امریکا کا القاعدہ برصغیر کے دو رہنماؤں پر انعام کا اعلان

    فوجی بغاوت، صدر معزول، سرحدیں بند، کرفیو نافذ

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

  • امریکا کا القاعدہ برصغیر کے دو رہنماؤں پر انعام کا اعلان

    امریکا کا القاعدہ برصغیر کے دو رہنماؤں پر انعام کا اعلان

    امریکا نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند کے دو سینئر رہنماؤں، اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی گرفتاری یا معلومات فراہم کرنے پر بھاری انعامات مقرر کر دیے ہیں۔ اسامہ محمود کے لیے ایک کروڑ ڈالر جبکہ عاطف یحییٰ غوری کے لیے 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق دونوں شدت پسند 2015 میں بنگلا دیش میں میشیٹی حملے اور 2016 میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث رہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور ریوارڈز فار جسٹس پروگرام نے کہا ہے کہ معلومات سگنل، ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ٹور لنک کے ذریعے فراہم کی جا سکتی ہیں۔بیان کے مطابق اے کیو آئی ایس کا قیام ستمبر 2014 میں اس وقت کے القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے کیا تھا، جہاں ابتدا میں عاصم عمر امیر اور اسامہ محمود ترجمان مقرر ہوئے۔ بعد میں عاصم عمر کی ترقی کے بعد اسامہ محمود تنظیم کے سربراہ بن گئے۔

    اسامہ محمود عرف عطا اللہ، زر ولی اور ابو زر 2 ستمبر 1980 کو پیدا ہوئے، پاکستانی شہری ہیں اور خیال ہے کہ وہ افغانستان میں موجود ہیں۔ AQIS القاعدہ نیٹ ورک کے تحت پاکستان، بھارت، افغانستان، برما اور بنگلا دیش میں سرگرم مختلف جہادی گروہوں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتی ہے۔تنظیم نے 26 فروری 2015 کو بنگلا دیش میں امریکی شہری روی احمد پر حملے اور 26 اپریل 2016 کو یو ایس ایڈ کے ملازم خولہاز منان اور ان کے دوست کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی

    ہنگو ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

    ہنگو ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 36 ہلاک، 279 لاپتہ

  • ہنگو ،پولیس  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

    ہنگو ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

    ہنگو کے تھانہ سٹی کے علاقے قاضی تالاب میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور جوابی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دو پولیس جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ڈی پی او کی قیادت میں بھاری نفری تعینات ہے۔ حکام کے مطابق دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 36 ہلاک، 279 لاپتہ

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

  • فوجی بغاوت، صدر معزول، سرحدیں بند، کرفیو نافذ

    فوجی بغاوت، صدر معزول، سرحدیں بند، کرفیو نافذ

    گنی بساؤ میں فوجی افسران کے ایک گروپ نے حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کا انتظام سنبھالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں چند ہی دن باقی تھے، اور ملک پہلے ہی سیاسی کشیدگی کا شکار تھا۔ فوجی افسران نے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں بتایا کہ صدر اومارو سسکو ایمبالو کو برطرف کر دیا گیا ہے، انتخابی عمل معطل کردیا گیا ہے، سرحدیں فوری طور پر بند رہیں گی اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا جائے گا۔فوج نے اعلان کیا کہ حکمراں امور دیکھنے کے لیے اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دے دی گئی ہے، جو تاحکم ثانی انتظام سنبھالے گی۔

    اعلان سے کچھ دیر قبل دارالحکومت میں الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر، صدارتی محل اور وزارتِ داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج 27 نومبر کو جاری کرنے تھے، جن میں موجودہ صدر اومارو سسکو ایمبالو کا سخت مقابلہ فرننڈو ڈیاس سے تھا۔ دونوں امیدواروں نے پہلے مرحلے میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔اومارو سسکو ایمبالو مسلسل دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کی کوشش کر رہے تھے

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

  • بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے قومی ایئر لائن پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محمد سراج نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884، جو گواہاٹی سے حیدرآباد کے لیے صبح 7 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ واضح وجہ بتانے میں ناکام رہی، چار گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس کے باعث درجنوں مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    محمد سراج نے اس تجربے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی ایئر انڈیا میں سفر کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔کرکٹر کی شکایت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایئر انڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

  • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 36 ہلاک، 279 لاپتہ

    ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 36 ہلاک، 279 لاپتہ

    کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں واقع رہائشی عمارتوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 279 لاپتہ ہو گئے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آگ 7 بلند رہائشی عمارتوں تک پھیل گئی، جس کے بعد سیکڑوں افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، جب کہ 29 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو جانی نقصان کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    آگ ایک ایسے رہائشی کمپلیکس میں لگی جہاں تقریباً دو ہزار فلیٹس میں مجموعی طور پر 4 ہزار 800 افراد رہتے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق شعلے عمارتوں کے بیرونی اسکیفولڈنگ سے بھڑکے اور تیزی سے دیگر عمارتوں تک پھیل گئے۔آگ کو لیول 5 الرٹ قرار دیا گیا، جو ہانگ کانگ میں شدید ترین انتباہ ہے۔ تیز ہواؤں اور بلند عمارتوں کی ساخت کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران تقریباً 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 140 سے زائد فائر ٹرک اور 60 سے زیادہ ایمبولینسیں کارروائی میں شامل رہیں۔

    یہ واقعہ 1996 کے بعد ہانگ کانگ کی سب سے مہلک آتشزدگی قرار دی جا رہی ہے، جہاں اس سے قبل 41 افراد جاں بحق ہوئے تھے

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیل میں پوری طرح صحت مند ہیں اور ان کی حالت پر کسی قسم کی تشویش نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں زیر گردش افواہیں حقائق پر مبنی نہیں۔ادھر توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کے خلاف کل شیڈول جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ کیس کی نئی تاریخ سے متعلق باضابطہ اطلاع جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس میں دی جائے گی

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا