Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست نے بھارتی ٹیم میں ہلچل مچا دی ہے، اور کپتان رشبھ پنت کے ساتھ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

    بدھ کے روز پروٹیز نے نہ صرف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو کلین سوئپ کیا بلکہ تقریباً 25 برس بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت کر میزبان ٹیم کی تاریخ میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ کردیا۔549 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود مشتعل شائقین نے “گمبھیر ہائے ہائے” کے نعرے لگائے۔

    گوہاٹی کی یہ ناکامی بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بدترین شکست قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 2004 میں ناگپور میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 342 رنز، 2006 میں کراچی میں پاکستان سے 341 رنز، 2007 میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 337 رنز اور 2017 میں پونے میں آسٹریلیا سے 333 رنز کی ہاریں ریکارڈ پر موجود ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق جنوبی افریقہ کی شاندار کارکردگی اپنی جگہ، لیکن بھارتی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں نے واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ قیادت، ٹیم کمبی نیشن، حکمتِ عملی اور سلیکشن پالیسیوں میں پائے جانے والے انتشار کا ہے، جس پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

  • جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

    جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے الزام میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ بعد جیل سے رہا ہوگئے۔

    ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں سائبر کرائم ایکٹ 2016 کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بی-294 اور 420 بھی شامل ہیں، جن کا تعلق الیکٹرانک جعلسازی، فراڈ، اسپامنگ، اسپوفنگ اور دھوکے سے ہے۔

    گرفتاری کے بعد یوٹیوبر کی ضمانت سے متعلق متعدد درخواستیں مسترد ہوئیں، تاہم 24 نومبر کو عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، جس کے بعد 26 نومبر کو انہیں جیل سے رہا کردیا گیا

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    کچھی،گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

  • برطانیہ میں تنخواہوں میں بڑا اضافہ، آئندہ اپریل سے نیا اسکیل نافذ

    برطانیہ میں تنخواہوں میں بڑا اضافہ، آئندہ اپریل سے نیا اسکیل نافذ

    برطانوی حکومت نے ملک بھر میں تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔

    حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی اجرت کو بڑھتی مہنگائی اور اوسط آمدنی کے معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔رائٹرز کے مطابق اکیس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمین کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت 4.1 فیصد اضافے کے بعد 12.71 پاؤنڈ مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح 18 سے 20 سال کے ورکرز کی اجرت 8.5 فیصد بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ جبکہ 16 اور 17 سالہ نوجوان کارکنوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے بعد 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔ اس اقدام سے 24 لاکھ سے زائد بالغ ملازمین اور تقریباً 3 لاکھ نوجوان ورکرز اور اپرنٹس مستفید ہوں گے۔

    فنانس منسٹر ریچل ریوِز کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کو ان کی محنت کے مطابق معاوضہ ملنا ضروری ہے، اسی لیے اجرت میں اضافہ وقت کی ناگزیر ضرورت تھا۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 2019 سے اب تک ملک میں کم از کم اجرت 60 فیصد سے زیادہ بڑھائی جا چکی ہے، تاکہ اسے اوسط قومی آمدنی کے قریب لایا جا سکے۔

    دوسری جانب برطانیہ کی ہوٹل اور ریستوران کی صنعت نے اس فیصلے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کاروبار پہلے ہی بڑھتے اخراجات سے نبردآزما ہیں اور اجرت میں مزید اضافہ صارفین کے لیے مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے۔ کچھ صنعت کاروں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ نوجوان اور کم تجربہ کار ملازمین کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہو سکتے ہیں۔

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

    اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

  • کچھی،گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    کچھی،گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں ایک گھر کے اندر ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

    ڈی ایس پی جان محمد کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے پیش آیا، تاہم اس کی نوعیت جانچنے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارودی مواد گھر میں نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

  • پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    پشاور کی تحصیل حسن خیل میں جمعرات کی شب گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد پائپ لائن میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

    سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق متاثرہ لائن 24 انچ قطر کی تھی، جو علاقے میں گیس کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو متاثرہ مقام کے قریب نہ جانے اور محفوظ فاصلے پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سی سی پی او کے مطابق سوئی گیس حکام کو فوری طور پر سپلائی بند کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے تاکہ آگ کے پھیلاؤ اور کسی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ ریسکیو سروسز، فائر بریگیڈ اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایمرجنسی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں آنے تک علاقے میں نگرانی جاری رہے گی

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

    اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

  • جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو اسلام آباد پولیس نے دورانِ چیکنگ حراست میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی زیرو پوائنٹ کے قریب ناکے پر کی گئی، جہاں گاڑی کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمدگی کے بعد انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نوعیت، لائسنس اور دیگر تفصیلات کی جانچ جاری ہے، جس کے بعد مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فرخ کھوکھر راولپنڈی کے معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھتے ہیں اور چند ماہ قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی (ف) میں شامل ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش شفاف طریقے سے آگے بڑھائی جائے گی

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

    اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

    بنگلہ دیش، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے لاکرز سے 10 کلو سونا برآمد

  • بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

    مقبوضہ کشمیر میں نیو دہلی دھماکے کے بعد بھارتی فورسز کی کارروائیوں نے ایک المناک سانحے کو جنم دے دیا، جہاں بار بار کی گرفتاریوں اور ہراسانی کے دباؤ سے 55 سالہ بلال احمد وانی نے خود کو آگ لگا لی اور جان کی بازی ہار گئے۔

    اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کبھی وانی کو، کبھی ان کے بیٹوں اور رشتہ داروں کو حراست میں لیا جاتا رہا، جس سے گھر میں شدید ذہنی دباؤ اور خوف پیدا ہوا۔ ان کے مطابق یہ گرفتاریاں غیرمنصفانہ تھیں اور خاندان کا کوئی فرد کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 14 نومبر کو فریدآباد سے ضبط شدہ کچھ دھماکہ خیز مواد سری نگر کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں حادثاتی طور پر وہ دھماکہ ہو گیا اور ہلاکتیں ہوئیں۔ حکام اب بھی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم علاقے کے اعلیٰ پولیس افسر نالین پربھات نے کہا کہ دھماکے کا سبب دھماکہ خیز مواد کے غلط انتظام یا ہینڈلنگ ہو سکتا ہے اور کسی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    یہ حادثہ نیو دہلی دھماکے سے الگ واقعہ ہے۔ اے پی کے مطابق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دھماکے کے مشتبہ خودکش بمبار کی شناخت عمر النبی کے طور پر کی جو ایک ڈاکٹر تھا۔ اس دوران بھارتی فورسز نے وانی کے خاندان کا گھر بھی منہدم کر دیا تھا۔ پولیس نے مقامی ڈاکٹروں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے خلاف سخت نگرانی بڑھا دی ہے، جس سے علاقے میں خوف اور عدم تحفظ کے احساسات میں اضافہ ہوا ہے۔

    اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

    بنگلہ دیش، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے لاکرز سے 10 کلو سونا برآمد

    پاکستان و سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق البطار-II مکمل

  • اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

    اگلے احتجاج میں اجتماعی دم و استخارہ ہوگا، شیر افضل مروت کا انکشاف

    رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف نے اجتماعی دعا کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ آئندہ احتجاج میں پارٹی کی جانب سے اجتماعی دم اور استخارہ کیا جائے گا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی چاہتی تو احتجاج کرسکتی تھی، تاہم اس روز پارٹی پر گہرا وار کیا گیا، جو صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی احتجاجی سیاست کے لیے دھچکا تھا۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد تحریک لبیک کے خلاف بھی کارروائی دیکھی گئی۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں میرٹ کے بجائے پسندیدہ افراد کو عہدے دیے جاتے رہے اور اہل قیادت کو نظرانداز کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 26 نومبر کو احتجاج ہوگا، مگر اب صورتحال یہ ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو چیئرمین سے ملاقات تک نہیں کرنے دی جا رہی۔ ان کے مطابق اگر عمران خان کو علم ہوتا کہ احتجاج کی تیاریاں نہیں ہوئیں تو وہ سخت برہمی کا اظہار کرتے

    پاکستان و سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق البطار-II مکمل

  • بنگلہ دیش، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے لاکرز سے 10 کلو سونا برآمد

    بنگلہ دیش، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے لاکرز سے 10 کلو سونا برآمد

    بنگلہ دیش میں انسدادِ بدعنوانی حکام نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلوگرام سونا ضبط کرلیا، جس کی مالیت اندازاً 13 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

    نیشنل بورڈ آف ریونیو کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) کے مطابق سونا ان لاکرز سے ملا جو گزشتہ ستمبر میں ضبط کیے گئے تھے اور حالیہ عدالتی حکم پر کھولے گئے۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق لاکرز سے مجموعی طور پر 9.7 کلوگرام سونا برآمد ہوا، جس میں سونے کی اینٹیں، سکے اور زیورات شامل ہیں۔تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران ملنے والے کچھ قیمتی تحائف سرکاری ’’توشہ خانہ‘‘ میں جمع نہیں کروائے، جو قانونی طور پر ضروری تھا۔ نیشنل بورڈ آف ریونیو یہ بھی جانچ رہا ہے کہ آیا یہ اثاثے ان کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیے گئے تھے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں سیاسی بے چینی جاری ہے، جبکہ فروری 2026 کے عام انتخابات کی تیاریاں بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ اس ماہ کے آغاز میں انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے طلبہ احتجاج پر مبینہ سخت کارروائی کے الزام میں سابق وزیراعظم کو موت کی سزا سنائی تھی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ شیخ حسینہ اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی تھیں

    پاکستان و سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق البطار-II مکمل

  • پاکستان و سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق البطار-II مکمل

    پاکستان و سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق البطار-II مکمل

    پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطار-II اٹھارہ سے چھبیس نومبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشقیں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد ہوئیں، جن میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی افواج کی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سعودی شہر تبوک میں ہوئی، جس میں پاکستان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے جوانوں نے مشقوں کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ البطار-II کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ استعداد کار میں اضافہ تھا، جس میں خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں لڑائی، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کے تدارک اور مربوط حربی ڈرلز کی بہتری شامل تھی۔

    فوجی ترجمان کے مطابق یہ مشق پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنی، جبکہ تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے گئے، جو علاقائی امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی عزم کی توثیق ہیں

    بھارتی میڈیا پر عمران خان کی موت کی جھوٹی خبریں،مبشر لقمان برس پڑے

    یاسین ملک کیخلاف مقدمات ، پرانے گواہ بدلتے ہوئے بیانات کے ساتھ پیش