Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پیپلز پارٹی ذمہ دار اتحادی، بائیکاٹ سیاسی غلطی ہے: عطا تارڑ

    پیپلز پارٹی ذمہ دار اتحادی، بائیکاٹ سیاسی غلطی ہے: عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اور مضبوط اتحادی ہے، اور حکومت ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ نتیجہ سیاسی عمل میں باہمی اعتماد اور تعاون کا مظہر ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل ہمیشہ مکالمے، کھلے دروازوں اور بات چیت سے آگے بڑھتا ہے، جبکہ مستقل مزاجی اور جمہوری شمولیت مضبوط سیاسی نظام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سیاسی شرکت کے بغیر اصلاحات ممکن ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کرنا ہے، کیونکہ کسی عمل میں شریک ہوئے بغیر دھاندلی کا الزام لگانا مناسب طرزِ عمل نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت سے نہ صرف عوام کا اعتماد بڑھتا ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی طاقت اور عوامی حمایت کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔

    اسکول چھوڑنے کی بلند شرح،بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف

    ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کے لیے کام کرتی رہے گی

  • گلگت بلتستان حکومت تحلیل، نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان

    گلگت بلتستان حکومت تحلیل، نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان

    گلگت بلتستان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو گئی، جس کے ساتھ ہی خطے میں نگران سیٹ اپ کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

    پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نیا نگراں وزیر اعلیٰ تعینات کردیا گیا۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور قائدِ حزب اختلاف کی باہمی مشاورت سے کیا گیا، جس کی منظوری گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین نے دی۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یار محمد خان کی تقرری آرٹیکل 48 اے (2) کے تحت کی گئی ہے۔ ان کا تعلق ضلع استور سے ہے اور وہ عدلیہ کے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حکومت کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے پوری ہوئی، جس کے بعد نگران حکومت نے فوری طور پر انتظامی امور سنبھال لیے۔

    دوسری جانب قانون و استغاثہ ڈپارٹمنٹ نے وزرا، مشیران، کوآرڈینیٹرز اور وزرائے اعلیٰ کے خصوصی معاونین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان گورننس ریفارمز 2019 کی شق 56(5) اور 2020 کے ترمیمی آرڈر کے تحت کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے بعد تمام متعلقہ عہدے ختم ہوگئے ہیں، جبکہ نگران سیٹ اپ آئندہ عام انتخابات تک قائم رہے گا

    اسکول چھوڑنے کی بلند شرح،بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف

    ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

  • اسکول چھوڑنے کی بلند شرح،بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف

    اسکول چھوڑنے کی بلند شرح،بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف

    قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بچوں کی ابتدائی تعلیم کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

    صوبے میں پرائمری سطح پر بچوں کے اسکول چھوڑنے کی شرح 59 فیصد ہے، جن میں 61 فیصد لڑکے اور 59 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ معاشی مسائل، بچوں سے مزدوری، اسکولوں تک طویل فاصلے اور بنیادی سہولیات کی کمی اس تشویشناک صورتحال کی اہم وجوہات قرار دی جاتی ہیں۔تعلیمی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں ارلی وارننگ سسٹم نافذ کر دیا ہے۔ اس نظام کا مقصد ایسے بچوں کی بروقت نشاندہی کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے اسکول چھوڑنے کے خطرے کا شکار ہوں، تاکہ انہیں بروقت مدد فراہم کی جا سکے اور ان کا تعلیمی سفر جاری رہے۔

    اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے ساتھ مل کر 2016 سے 2021 تک ایک تفصیلی سروے کیا، جس میں بچوں کے اسکول چھوڑنے کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔ انہی نتائج کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وزیر تعلیم راحیلہ امین درانی کے وژن کے تحت یہ نظام تیار کیا گیا ہے۔

    ارلی وارننگ سسٹم کے تحت ہر طالب علم کی کارکردگی، رویے اور حاضری کو ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔ اگر کسی بچے کی کارکردگی میں کمی، سیکھنے میں عدم دلچسپی یا مسلسل غیر حاضری سامنے آئے گی تو سسٹم خودکار طور پر اسے ’ہائی رسک‘ کے طور پر ظاہر کرے گا، جس کے بعد متعلقہ عملہ بروقت اقدام کرے

    سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

    بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری

  • ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کم عمر صارفین کو سائبر بُلیئنگ، دھوکا دہی اور نامناسب آن لائن مواد جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ملائیشیا کے مواصلاتی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت ’آن لائن سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت ایک ایسا نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں صارفین کی عمر کی تصدیق الیکٹرانک طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سخت ضوابط کا پابند بنایا جائے گا تاکہ وہ نئے حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    حکام کے مطابق پارلیمنٹ کے متعدد ارکان اور بچوں کے حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوان صارفین کی ذہنی، نفسیاتی اور سماجی بھلائی کے لیے ناگزیر ہے۔ملائیشیا میں گزشتہ چند برسوں سے حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریگولیشنز سخت کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ خاندانوں اور بچوں کے لیے آن لائن ماحول کو زیادہ محفوظ اور بہتر بنایا جا سکے

    سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

    پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

  • سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

    سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ موبائل یونٹ ایک چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹر ہوگا، جسے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں تکنیکی برتری فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ خصوصی طور پر حساس پروگراموں کے دوران استعمال ہوگا، جن میں رائیونڈ اجتماع، داتا دربار، کرکٹ میچز اور دیگر بڑے ایونٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یوم عاشور اور بڑے سیاسی اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے بھی اسے موثر طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق حساس پروگراموں کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کوآرڈی نیشن ایک ہی موبائل وین سے سرانجام دی جائے گی، جبکہ لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو ڈیٹا، ویڈیو فیڈ اور تجزیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔مزید بتایا گیا کہ یہ موبائل یونٹ لاہور سے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور سرحدی علاقوں تک بطور بیک اپ کمانڈ سینٹر کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس جدید یونٹ کے ذریعے جلسوں، جلوسوں اور بڑے اجتماعات کی سیکیورٹی مزید مؤثر اور مربوط ہو جائے گی

    پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

    بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری

    شی جن پنگ اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو

  • پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

    پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

    پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹی20 سیریز کے شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ممالک جنوری 2026ء میں پاکستان کے سری لنکا کے دورے اور تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ابھی تک سیریز سے متعلق معاملات کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم دونوں بورڈز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 8 سے 12 جنوری 2026ء تک تین ٹی20 میچز کھیلے گا، جن کی ممکنہ تاریخیں 8، 10 اور 12 جنوری ہیں، جبکہ تمام مقابلے دمبولا میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پریماداسا اور پالے کیلے اسٹیڈیم ورلڈ کپ سے قبل تزئین و آرائش کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہوگا، جس کے پیشِ نظر یہ سیریز پاکستان کی عالمی ایونٹ کی تیاریوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے

    بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری

    شی جن پنگ اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو

    بچوں پر تشدد ، پنجاب میں 4150 سے زائد واقعات رپورٹ

  • بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری

    بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری

    پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلادیش کو سپلائی کے لیے ایک لاکھ ٹن سفید چاول (ایری-6) کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

    چاول کراچی کی بندرگاہوں سے بریک بلک کارگو کی صورت میں بھجوایا جائے گا، جبکہ ہر بولی کم از کم 25 ہزار ٹن کی ہوگی۔ چاول تازہ پاکستانی فصل سے اور انسانی استعمال کے لیے موزوں ہونا ضروری ہے۔اگست 2024 میں شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے تعلقات بہتر ہونے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش نے رواں سال پہلی بار جی ٹو جی بنیاد پر 50 ہزار ٹن چاول کی تجارت بھی کی تھی۔

    تاجروں کے مطابق یہ ٹینڈر بنگلادیش کی درآمدی سپلائی میں پاکستانی چاول شامل کرنے کوشش ہے، جب کہ مارکیٹ میں توقع ہے کہ حالیہ درآمدات کے لیے بھارتی چاول استعمال ہوگا۔چاول کی برآمدات کے حوالے سے مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی برآمدات میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ بھارت کی برآمدات کی بحالی اور مطابق پالیسی چیلنجز کو قرار دیا جا رہا ہے

    لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • شی جن پنگ اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو

    شی جن پنگ اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو

    چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

    چینی میڈیا کے مطابق صدر شی نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا واضح ریاستی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کو تعاون مزید بڑھانا چاہیے۔شی جن پنگ نے زور دیا کہ چین–امریکا تعلقات میں موجود مثبت رفتار برقرار رہنی چاہیے اور دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں صدور نے یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں شی جن پنگ نے کہا کہ تنازع کے فریقین کو اختلافات کم کرنے چاہییں

    بچوں پر تشدد ، پنجاب میں 4150 سے زائد واقعات رپورٹ

    لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

  • بچوں پر تشدد ، پنجاب میں 4150 سے زائد واقعات رپورٹ

    بچوں پر تشدد ، پنجاب میں 4150 سے زائد واقعات رپورٹ

    سال 2025 کی پہلی ششماہی میں پنجاب میں بچوں کے خلاف تشدد کے 4,150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ اعدادوشمار سسٹینیبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی فیکٹ شیٹ میں جاری کیے گئے، جو جنوری تا جون 2025 کے واقعات پر مشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 3,989 کیسز میں چالان پیش کیا گیا جبکہ 3,791 مقدمات زیرِ سماعت رہے۔ روزانہ اوسطاً 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔ششماہی کے دوران صرف 12 سزائیں ہو سکیں، جبکہ سزاؤں کی مجموعی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔جنسی زیادتی کے 717 کیسز — کوئی سزا نہیں،بچوں سے بھیک منگوانا: 2,693 کیسز — کوئی سزا نہیں،اسمگلنگ: 332 کیسز — 4 سزائیں ،چائلڈ لیبر: 182 کیسز — 8 سزائیں،جسمانی تشدد (87 کیسز)، اغوا (27 کیسز) — کوئی سزا نہیں اور بچوں کی شادی: 12 کیسز — کوئی سزا یا بریت نہیں.رپورٹ کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ بچوں کے استحصال اور اسمگلنگ کے بڑے ہاٹ اسپاٹس ہیں، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ جنسی زیادتی، بھکاری بازی اور اسمگلنگ کے کیسز سامنے آئے۔

    ایس ایس ڈی او نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے نظام میں سنگین خامیاں، کمزور تفتیش، سست عدالتی عمل اور کم رپورٹنگ کے رجحانات تشویشناک ہیں۔تنظیم نے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا، جن میں تفتیشی نظام بہتر بنانے، مقدمات کی تیز سماعت، محکموں کے درمیان تعاون، بچوں کے تحفظ کے یونٹس کی توسیع اور عوامی سطح پر آگاہی مہم شامل ہیں۔

    اس ماہ کے آغاز میں وزارتِ انسانی حقوق اور عالمی ادارۂ صحت نے بچوں کے خلاف تشدد کے تدارک کے لیے قومی اسٹریٹجک ایکشن پلان کی تیاری پر مشاورت بھی شروع کر دی ہے

    لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    غزہ تک صحافیوں کی رسائی میں تاخیر پر ایف پی اے کا شدید اظہارِ تشویش

  • لاہور ، پشاور اور کوئٹہ  کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدوں کی تجدید کر دی۔ تینوں ٹیموں نے نئی ویلیوایشن کے بعد معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف، شاہین آفریدی اور سی ای او عاطف رانا شریک تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے معاہدوں کی توسیع کو پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔سلمان نصیر نے تصدیق کی کہ اگلے سال سے پی ایس ایل 8 ٹیموں تک بڑھ جائے گا۔ لاہور قلندرز نے 4 سال میں 3 ٹائٹل جیت کر خود کو مضبوط فرنچائز ثابت کیا۔

    پشاور زلمی نے بھی ای وائی ویلیوایشن کے بعد معاہدہ بڑھایا۔ جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن چکی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ بھی ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد مزید 10 سال کے لیے توسیع پا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے ندیم عمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کی مضبوط فرنچائز ہے

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق