Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • غزہ تک صحافیوں کی رسائی میں تاخیر پر ایف پی اے کا شدید اظہارِ تشویش

    غزہ تک صحافیوں کی رسائی میں تاخیر پر ایف پی اے کا شدید اظہارِ تشویش

    دی فارن پریس ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے غزہ میں صحافیوں کی رسائی میں مسلسل تاخیر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

    تنظیم کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک بار پھر حکومتی جواب کے لیے مہلت دے دی ہے، حالانکہ درخواست گزشتہ 14 ماہ سے زیرِ التوا ہے اور اسرائیلی حکومت کوئی سنجیدہ دلچسپی نہیں دکھا رہی۔ایف پی اے کا کہنا ہے کہ عدالت کا 23 اکتوبر کا حکم حتمی سمجھا گیا تھا، لیکن نئی توسیع انتہائی مایوس کن ہے۔ ستمبر 2024 سے جاری بار بار کی تاخیر نے نہ صرف قانونی عمل کو غیر سنجیدہ بنا دیا ہے بلکہ صحافیوں کی آزادی اور شفافیت کے حوالے سے بھی شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

    عدالت نے اسرائیلی حکومت کو 4 دسمبر تک جواب دینے کی مہلت دی ہے، اور ایف پی اے کو امید ہے کہ یہ آخری توسیع ثابت ہوگی

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مالی سال 26-2025 کے لیے گیس کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے سوئی سدرن کی قیمت میں 8 فیصد اور سوئی نادرن کی قیمت میں 3 فیصد کمی کر دی ہے۔

    اوگرا کے مطابق 2025-26 کے لیے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کی اوسط مقررہ قیمتوں میں مجموعی کمی کی گئی ہے۔ نئی ریویژن کے بعد ایس این جی پی ایل کی اوسط قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ ایس ایس جی سی ایل کی اوسط قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کمپنیوں کے اخراجات اور آمدن میں بہتری کے بعد طلب کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، جب کہ پی ایل ایل کے مؤخر شدہ کارگو کا فائدہ بھی صارفین کو منتقل کیا گیا۔ اس تحت ایس این جی پی ایل کے 13,565 ملین روپے اور ایس ایس جی سی ایل کے 47,315 ملین روپے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔

    وزیراعظم نے گزشتہ دو ماہ میں ریاض کے اپنے کامیاب دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان دوروں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم اسٹریٹجک دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے، جو دوطرفہ شراکت داری کو نئی جہت دیں گے۔شہباز شریف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔

    جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ موجودہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔اس سے قبل جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان بھی اہم ملاقات ہوئی تھی

  • غزہ جنگ بندی کی 497 خلاف ورزیاں، 342 فلسطینی شہید

    غزہ جنگ بندی کی 497 خلاف ورزیاں، 342 فلسطینی شہید

    امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے اب تک 497 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جن میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق 44 دنوں میں 342 عام شہری جاں بحق جبکہ 875 زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ صرف آج (ہفتہ) کے روز 27 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں جن میں 24 فلسطینی شہید اور 87 زخمی ہوئے۔

    غزہ میڈیا آفس نے واضح کیا کہ اسرائیل انسانی اور سکیورٹی اثرات کا مکمل ذمہ دار ہے، جبکہ وہ امداد اور طبی سامان کی غزہ میں ترسیل کو بھی سختی سے محدود کر رہا ہے، جس کے باعث علاقے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے

    پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

    امریکی بینک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

  • پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

    پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

    مسقط میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    پاکستانی ٹیم اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل تھی، جنہوں نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو فیصلہ کن فریم میں ہرا دیا۔گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کی ٹیم — پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی — کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔یہ کامیابی پاکستان اسنوکر کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دی جا رہی ہے

    امریکی بینک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

    ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

  • امریکی بینک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    امریکی بینک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان، مصر اور یورپ کے مختلف منصوبوں میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی اخبار کے مطابق یہ سرمایہ کاری اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے بتایا کہ پہلی قسط میں پاکستان کے ریکوڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک توانائی اور اہم معدنیات کی فراہمی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کر رہے ہیں، اس لیے سپلائی چین کا محفوظ اور مستحکم ہونا ناگزیر ہے

    زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی برتری، واضح سبقت

    پنجاب ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی برتری، واضح سبقت

  • زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

    زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

    بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    کارروائی میں سپیرارغہ علاقے سے 5 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، جن میں 11 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 2 ایم فور رائفلز، ایک گرینیڈ لانچر، ایک کلو بارودی مواد، 6 وائرلیس سیٹ، 4 موبائل فون، 2 آر پی جی، 13 ایمونیشن بیگ، 15 ایس ایم جی گرینیڈ، ایک کیری وین اور موٹر سائیکل شامل ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کامیاب کارروائی پر زیارت کی ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کو سراہا ہے

    پنجاب ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی برتری، واضح سبقت

    افغانستان سے سمگلنگ ،سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

  • ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

    ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

    ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 3 قومی اور ایک صوبائی نشست اپنے نام کرلی ہے۔

    این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے 63,441 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ارسلان حمد نے 29,099 ووٹ لیے۔ حلقے میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ڈی جی خان کے این اے 185 میں محمود قادر لغاری 82,413 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 49,262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 143 چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے محمد طفیل 136,223 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری نے 13,120 ووٹ حاصل کیے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں ن لیگ کے چوہدری حنیف جٹ نے 46,820 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10,975 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کارکنان کی جانب سے جشن بھی منایا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 143، این اے 129، این اے 96، این اے 104 اور این اے 185 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح برتری یا غیر حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہری پور کے این اے 18 میں سخت مقابلہ جاری ہے جہاں آزاد امیدوار معمولی مارجن سے آگے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 203، پی پی 116، پی پی 115، پی پی 98، پی پی 87 اور پی پی 73 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے ہیں جبکہ مظفرگڑھ کے پی پی 269 پر پیپلز پارٹی کو سبقت ہے۔مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی اور کسی بڑے واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

    افغانستان سے سمگلنگ ،سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

  • افغانستان سے سمگلنگ ،سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات

    افغانستان سے سمگلنگ ،سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات

    پاکستان نے 11 اکتوبر کو افغانستان سے منسلک سرحد غیر قانونی تجارت اور سمگلنگ کے باعث بند کی، جس سے پاکستان کو سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات کم کرنے کا ہدف ہے۔

    حکام کے مطابق یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک طویل مدتی سیکیورٹی اور معاشی اقدام ہے، جس کا مقصد منشیات، اسلحے اور دہشتگردی کی راہداریوں کو ختم کرنا ہے۔رپورٹس کے مطابق صرف وہ راستے بند کیے گئے جو سمگلنگ کے اہم مراکز تھے۔ عام پاکستانیوں کی زندگی پر اثر کم ہوا جبکہ سپلائی چین بھی مستحکم رہی۔ تاہم افغانستان کو سرحد بندش سے شدید نقصان پہنچا، ایک ماہ میں 200 ملین ڈالر سے زائد خسارہ ہوا اور 5 ہزار سے زائد ٹرک پھنس گئے، جس سے پھل اور موسمی اجناس ضائع ہو گئیں۔ ایران کے راستے تجارت 50 سے 60 فیصد مہنگی ہوگئی۔

    افغانستان میں غیر قانونی تجارت سے وابستہ دو لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔ ماہرین کے مطابق افغان معیشت کا 70 سے 80 فیصد حصہ پاکستان پر انحصار کرتا ہے، اور متبادل راستے مہنگے اور وقت طلب ہیں۔ پالیسی ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کو 5 سے 10 سال میں اس فیصلے کے مثبت اثرات ملیں گے، جب کہ افغانستان کو یا تو علاقائی تعاون بڑھانا ہوگا یا معاشی دباؤ برداشت کرنا ہوگا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

    افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کر دی ہے، جس کے تحت وفاقی وزیرِ خزانہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بدستور فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کو ای سی سی کا نیا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کے بعد ارکان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ای سی سی میں شامل وزرا میں وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ بجلی، وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ تجارت، وزیرِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی شامل ہیں

    افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف

    ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات