Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

    قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ ٹیم بھی 20 اوورز میں 125 رنز بنا سکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔

    سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 6 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 4 گیندوں پر حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان شاہینز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا۔ اوپنر یاسر خان پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ 2 کے مجموعے پر محمد فائق کی وکٹ بھی گر گئی۔ پاکستان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سعد مسعود 38، عرفات منہاس 25 اور معاذ صداقت 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ریپون منڈول نے 3 جبکہ رقیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ کی بیٹنگ بھی دباؤ کا شکار رہی۔ 53 کے مجموعے پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جیت یقینی دکھائی دے رہی تھی، تاہم رقیب الحسن کے 24، عبدالغفار کے 16 اور ریپون منڈول کے 11 رنز نے میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 11 رنز کے عوض 3 شکار کیے، احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف
    ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات

  • افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف

    افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف

    پاکستانی صحافی وجاہت کاظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان عبدالقیہار بلخی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’ایکس‘‘ کے مطابق بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

    کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معلومات ’’About this account‘‘ فیچر کے ذریعے سامنے آئی ہیں، جس میں اکاؤنٹ کا مقام India اور لاگ ان سورس Afghanistan Android App دکھایا گیا ہے۔اس فیچر کے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالقیہار بلخی کا اکاؤنٹ اگست 2021 میں جوائن کیا گیا تھا جبکہ موجودہ لوکیشن بھارت ظاہر کی گئی ہے۔ کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کے مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے سوالات کھڑے کرتی ہے۔

    تاہم اس معاملے پر طالبان انتظامیہ یا عبدالقیہار بلخی کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی، اور ماہرین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لوکیشن ڈیٹا کی درستگی کے بارے میں بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے

    ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات

    جے یو آئی ف کا 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور جاری

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

  • ضمنی انتخابات میں کشیدگی،  پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات

    ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات

    پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کے عمل میں کشیدگی اور الزام تراشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    این اے-129 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم پی اے مون جاوید اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پولنگ کے دوران شفافیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پریزائیڈنگ افسران کو فراہم کی گئی بیلٹ پیپر کی کتابوں کی تعداد اصل ریکارڈ سے کم برآمد ہو رہی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار نعمان مجید سمیت 11 کارکنوں کو بابو صابو این اے-129 کے پولنگ اسٹیشن کیمپ سے حراست میں لے کر شیراکوٹ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ایم پی اے مون جاوید کا کہنا ہے کہ حلقے کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ان کے نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ مختلف مقامات سے شکایات لگاتار موصول ہو رہی ہیں

    جے یو آئی ف کا 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور جاری

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

  • جے یو آئی ف کا 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور جاری

    جے یو آئی ف کا 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور جاری

    جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا مکمل جائزہ لے لیا ہے۔

    اسلام آباد میں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا دو روزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے شوریٰ اراکین نے شرکت کی۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم سمیت حالیہ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں اور ان کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مجلسِ شوریٰ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا، جس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے اور حکومتی رویے پر بحث کی جائے گی۔

    اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی فضا اور خطے کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

  • پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اور سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور بابر اعظم کے 74 اور صاحبزادہ فرحان کے 63 کی بدولت 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔ فخر زمان نے آخر میں 27 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جب کہ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 126 پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 4 وکٹیں لے کر تباہ کن اسپیل کیا اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ محمد نواز نے 2 وکٹیں جبکہ نسیم شاہ، وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

    زمبابوے کی طرف سے صرف ریان برل نے مزاحمت کی اور 67 رنز ناٹ آؤٹ بنائے.اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

    عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

    ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

    این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

  • عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

    عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

    فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کی ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن عملہ متحرک ہوگیا۔

    ریٹرننگ افسر نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔عابد شیر علی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر گئے، ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ انتخابی قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانا اور ووٹ کی ویڈیو بنانا قانونی جرم ہے۔فیصل آباد میں ایک دیگر شخص کو بھی بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے پر پولیس نے گرفتار کیا، جس نے ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ تاہم عابد شیر علی یا کسی لیگی کارکن کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق بیلٹ پیپر کی تصویر یا ویڈیو بنانا اور ووٹ کی رازداری کو افشا کرنا قانونی طور پر قابلِ سزا عمل ہے۔ریٹرننگ افسر نے عابد شیر علی کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں واضح طور پر بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

    این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

  • ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

    ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

    ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں پولنگ کا عمل بلا تعطل مکمل ہوا۔

    این اے 185 ڈیرہ غازی خان
    226 میں سے 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری 21,223 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست کھوسہ 9,602 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    این اے 143 چیچہ وطنی
    442 میں سے 255 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 75,449 ووٹ لے کر آگے، جب کہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 7,305 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    این اے 18 ہری پور
    602 میں سے 158 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 50,025 ووٹ کے ساتھ معمولی برتری رکھتے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 49,351 ووٹ کے ساتھ قریب ترین مقابلے میں موجود ہیں۔

    این اے 129 لاہور
    334 میں سے 137 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 15,218 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ چوہدری ارسلان 9,408 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    این اے 96 فیصل آباد
    345 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے بلال بدر 21,960 ووٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 9,028 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    این اے 104 فیصل آباد
    375 میں سے 96 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ دانیال 12,191 ووٹ لے کر آگے، جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان 5,908 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے نتائج

    پی پی 203 ساہیوال
    51 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری حنیف جٹ 14,996 ووٹ کے ساتھ سبقت لیے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 2,896 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 73 سرگودھا
    42 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق سلطان علی رانجھا (ن لیگ) 16,523 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 4,636 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 98 فیصل آباد
    ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 5,932 ووٹ لے کر سبقت میں ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اجمل چیمہ 5,546 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 115 فیصل آباد
    68 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے میاں طاہر جمیل 12,431 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، جبکہ آزاد امیدوار احد چیمہ 868 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 116 فیصل آباد
    34 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے رانا شہریار 9,104 ووٹ کے ساتھ برتری لیے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اصغر قیصر 2,206 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 87 میانوالی
    20 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج میں مسلم لیگ ن کے علی حیدر نور 6,020 ووٹ لے کر آگے، جبکہ آزاد امیدوار نوابزادہ ایاز خان 772 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 269 مظفرگڑھ
    94 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق پیپلز پارٹی کے علمدار عباس قریشی 34,639 ووٹ کے ساتھ برتری میں ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 23,917 ووٹ کے ساتھ تعاقب میں ہیں۔

    ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ابتدا میں شدید سردی کے باعث پولنگ اسٹیشنز پر رش کم تھا، تاہم سورج نکلنے کے بعد ووٹرز کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلی اور مختلف حلقوں میں سرگرمی بڑھ گئی۔ہری پور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد نے بھی ووٹ ڈالا۔ساہیوال میں ایک دولہا بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔فیصل آباد میں بزرگ شہری بے ساکھی کے سہارے ووٹ ڈالنے آئے۔

    مختلف حلقوں میں معذور افراد بھی پولنگ میں شریک ہوئے۔چیچہ وطنی میں کامرس کالج کے مردانہ پولنگ اسٹیشن پر ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی، تاہم پولیس نے بروقت صورتحال کنٹرول کر لی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی، پنجاب سے چند شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طور پر حل کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ شام 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے جائیں گے، اور اندر موجود افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔ ملک بھر میں ضمنی انتخابات آج کی سب سے بڑی سیاسی سرگرمی رہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے

  • این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

    این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں آزاد امیدوار رانا عدنان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 اور 46 منظرِ عام پر آگئے، جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ تحریری شکایت ارسال کر دی ہے۔

    ان کے مطابق حلقے میں گنتی شروع ہونے سے قبل ہی فارم 45 جاری کیے جا رہے تھے۔ رانا عدنان کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر قبل از وقت دستخط کروائے گئے اور انہیں یہ فارم پولنگ اسٹیشن کے اندر سے ہی ملے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولنگ ایجنٹس سے زبردستی دستخط کرائے جا رہے تھے، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن کو شکایت بھجوا دی ہے

    انٹرا پارٹی انتخابات، مرکزی مسلم لیگ کا ضابطہ اخلاق،ہدایت نامہ جاری

    وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا

    بنوں ریجن،3 ماہ میں 130 ڈرون حملوں کی کوشش،14 دہشتگردہلاک،22 زخمی

  • ٹرمپ کے 28 نکاتی امن منصوبے پر یورپی رہنماؤں کی مشاورت تیز

    ٹرمپ کے 28 نکاتی امن منصوبے پر یورپی رہنماؤں کی مشاورت تیز

    جی20 سمٹ کے موقع پر یورپی اور مغربی رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے پر غور کرتے رہے کہ یوکرین روس کے ساتھ ان کا 28 نکاتی امن منصوبہ جمعرات تک قبول کرے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ای تھری (فرانس، برطانیہ، جرمنی) کے سکیورٹی مشیر اتوار کو جنیوا میں یورپی یونین، امریکا اور یوکرین کے حکام سے مزید بات چیت کریں گے، جبکہ اٹلی بھی شریک ہوگا۔امریکی منصوبہ روس کے بعض مطالبات کی تائید کرتا ہے جس پر کئی یورپی ممالک تنقید کر رہے ہیں۔یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ منصوبے میں امن کے لیے اہم نکات موجود ہیں، مگر مزید کام ضروری ہے۔

    یہ مشاورت اس وقت تیز ہوئی جب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یا تو ہم اپنی آزادی کھو دیں یا واشنگٹن کی حمایت۔جرمن چانسلر فریڈرش مرٹس نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین جنگ ہار گیا تو اس کے اثرات پوری یورپی سیاست پر پڑیں گے۔صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر زیلنسکی نے منصوبہ قبول نہ کیا تو جنگ جاری رہے گی، اور ان کے مطابق خونریزی ختم کرنے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے

    یمن: حوثی عدالت کا 17 افراد کو سزائے موت کا حکم

    سندھ میں ڈینگی کے ایک دن میں 109 مریض، ایک جانبحق

    افغانستان کا اصل چہرہ دکھانے آئے یوٹیوبر کی سیر خوف میں بدل گئی

  • یمن: حوثی عدالت کا  17 افراد کو سزائے موت کا حکم

    یمن: حوثی عدالت کا 17 افراد کو سزائے موت کا حکم

    یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کی عدالت نے سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا کے لیے مبینہ جاسوسی کے مقدمات میں 17 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

    رپورٹس کے مطابق مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے 2024 سے 2025 کے دوران حوثی مخالف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کو حساس معلومات فراہم کیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری افسروں کی نقل و حرکت، حساس تنصیبات اور حوثیوں کے میزائل سسٹمز کے بارے میں تفصیلات بیرونی عناصر کو دیں۔عدالت کے مطابق فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہونے والے حملوں میں فوجی، سیکیورٹی اہلکار اور شہری نشانہ بنے۔عدالت نے تمام مجرموں کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے پھانسی دینے کا حکم جاری کر دیا

    افغانستان کا اصل چہرہ دکھانے آئے یوٹیوبر کی سیر خوف میں بدل گئی

    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج

    اسرائیلی حملوں میں تیزی، حماس کا سخت انتباہ