Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • شاہد آفریدی کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

    شاہد آفریدی کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا۔

    شاہد آفریدی نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جن کے عزیز حالیہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہوئے اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ افراد میں نقد امداد کے ساتھ روزمرہ ضروریات کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے انہیں بریفنگ دی جس میں جاری ریلیف آپریشن اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    اس سے قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

    چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ملاوٹ زدہ دودھ اور بیمار جانور کا گوشت برآمد

    قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

  • ڈاکٹر عمر عادل نسل پرستانہ نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    ڈاکٹر عمر عادل نسل پرستانہ نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    سوشل میڈیا کے مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر عمر عادل کو ایک کمیونٹی کے خلاف نسل پرستانہ نفرت پھیلانے اور سوشل میڈیا پر توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    افسران کے مطابق، یہ گرفتاری ایک شکایت کے بعد کی گئی جس نے عادل کی آن لائن سرگرمیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ بیانات نے فرقہ وارانہ فساد کو بھڑکایا اور سائبر کرائم کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔عادل اپنے طبی کیریئر کے علاوہ، وہ اکثر موجودہ معاملات اور سماجی و سیاسی مسائل پر اشتعال انگیز تبصرے کر کے عوام کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ ماضی میں خواتین کے بارے میں توہین آمیز بیانات دینے کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی آن لائن کمیونٹی نے انہیں اپنی حمایت سے دستبردار کر لیا تھا۔

    جولائی 2024 میں، عادل نے ایک آن لائن ٹاک شو کے دوران خواتین صحافیوں اور میڈیا پیشہ وروں کے بارے میں جنسی امتیازی اور توہین آمیز بیانات دئیے، جس پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ان کی گرفتاری ہوئی، جس کے بعد انہوں نے عوامی طور پر معافی مانگی۔بعد ازاں، اکتوبر 2024 میں، ایک سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے انہیں سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں جنسی طور پر نامناسب تبصرے کرنے کے الزام میں سائبر کرائم کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    بار بار معافی کے باوجود، عادل کا مسلسل متنازعہ رویہ انہیں منفی خبروں میں بنائے رکھتا ہے۔ ان کی حالیہ گرفتاری ان کے خلاف جاری قانونی اور سماجی تنازعات کا ایک اور باب ہے۔

    چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ملاوٹ زدہ دودھ اور بیمار جانور کا گوشت برآمد

    اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

  • جنرل ساحر شمشاد کا ازبکستان کا دورہ، صدر و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد کا ازبکستان کا دورہ، صدر و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا دورہ ازبکستان پر تاشقند پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات ازبکستان کے صدر شوکت مرزویوف، وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی کونسل سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ابھرتی ہوئی عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاع، سلامتی اور سڑک و ریل رابطہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔جنرل ساحر شمشاد نے پاکستان اور ازبکستان کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    ازبک قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

    اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

    قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

  • اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

    اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

    اسرائیل نے غزہ پر قبضے اور بڑے زمینی حملے کی تیاری کے تحت 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کا اعلان کردیا۔

    پہلے سے تعینات 20 ہزار فوجیوں کے احکامات میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے لاکھوں فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دیتے ہوئے جنوبی غزہ کی پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی ہے۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملہ شدید انسانی بحران کو جنم دے گا۔ جنوبی غزہ پہلے ہی دباؤ میں ہے، اسپتال تباہی کے قریب ہیں جبکہ قحط کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔

    مصر نے واضح کیا ہے کہ غزہ سے آبادی کا انخلا ایک ریڈ لائن ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لاکھوں گھروں کو تباہ کیا جا چکا ہے اور غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کئی بار بے گھر ہو چکی ہے۔

    قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

    صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

  • قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ نے سول افسران کی دہری شہریت پر پابندی سے متعلق بل کو مؤخر کردیا۔ اجلاس کی صدارت ملک ابرار احمد نے کی۔

    رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ جب رکنِ پارلیمنٹ دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو بیوروکریٹ کیسے رکھ سکتا ہے؟ ایسے افسران کے مفادات پاکستان میں کیسے وابستہ ہوں گے جن کے خاندان بیرونِ ملک مقیم ہوں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیوروکریسی اس معاملے پر ٹال مٹول کر رہی ہے۔خصوصی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت 19 سول سرونٹس دہری شہریت رکھتے ہیں، پاکستان نے 22 ممالک کے ساتھ دہری شہریت کے معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہری شہریت پر پابندی لگانا امتیازی سلوک ہوگا، سول سرونٹس کی سیکیورٹی کلیئرنس آئی بی اور آئی ایس آئی سے کرائی جاتی ہے جبکہ اندرون و بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنا ان پر لازم ہے۔

    نور عالم خان نے اعتراض اٹھایا کہ اگر بھارت میں دہری شہریت والوں کو سول سروس میں آنے کی اجازت نہیں تو پاکستان میں کیوں دی جا رہی ہے؟ اگر کوئی ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو غیر ملکی شہریت ترک کرے۔اجلاس میں ریٹائرڈ سول سرونٹس کو دوبارہ ملازمت دینے کے حوالے سے بھی سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا، جو صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے پیش کیا۔ سارہ سعید نے کہا کہ مخصوص حالات میں دوبارہ ملازمت کی اجازت ہے، 1990 میں کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی اور حال ہی میں آڈیٹرز کی کمی کے باعث ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ تعینات کیا گیا۔

    کمیٹی نے سفارش کی کہ ریٹائرڈ سول سرونٹس کی دوبارہ تعیناتی کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔ اسامہ احمد کی جانب سے پیش کردہ بل میں تجویز دی گئی کہ کسی بھی ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹیوں سے منظوری لازمی قرار دی جائے۔

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    اوکاڑہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اوور چارجنگ پر کارروائی، ایک شخص گرفتار

    صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

  • کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    کراچی شہر میں مون سون کے حالیہ اسپیل کے دوران مسلسل تیسرے روز بارش کا سلسلہ جاری رہا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    شام کے وقت شروع ہونے والی بارش نارتھ کراچی، احسن آباد، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، گلشن معمار اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ منگل کی موسلادھار بارش کے بعد زیرِ آب سڑکوں سے نکاسی نہ ہونے کے باعث مزید بارش نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔طارق روڈ انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے دونوں ٹریک بند ہوگئے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا، جبکہ قیوم آباد کراسنگ ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ڈرگ روڈ انڈر پاس بھی پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا جس سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    سڑکوں پر جمع پانی سے گڑھے بننے لگے ہیں، اردو بازار میں بارش کے بعد کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ اور سندھ سیکریٹریٹ کے باہر بھی پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آج شہر بھر میں کل کے مقابلے میں زیادہ تیز بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 اگست کو ایک اور مون سون سلسلہ کراچی اور اندرونِ سندھ کو متاثر کرے گا، تاہم موجودہ نظام کل سے بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔

    صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    ننکانہ: شاہکوٹ میں ڈکیتی کی واردات،پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

  • ایران کی  بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

    ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

    ایران نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے اختتام کے بعد اپنی پہلی بحری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

    ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق یہ مشقیں خلیج عمان اور بحرِ ہند میں کی جا رہی ہیں، جن میں میزائل فائرنگ بھی شامل ہے۔ ان مشقوں کو ’’پائیدارقوت 1404‘‘ (Sustainable Power 1404) کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام ایران کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد عسکری طاقت کے مظاہرے کی کوشش ہے۔جنگ کے دوران اسرائیل نے ایران کے فضائی دفاعی نظام، جوہری تنصیبات اور اہم مراکز کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ ایران نے اسرائیل کے مختلف اہداف پر حملے کیے تھے۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق مشقوں میں بحریہ کے فریگیٹ جہاز آئی آر آئی ایس سبالان اور گشتی جہاز آئی آر آئی ایس گناوہ نے ’’ناصر‘‘ اور ’’قادر‘‘ کروز میزائل داغے اور سمندری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ ساحلی دفاعی نظام سے بھی میزائل فائر کیے گئے۔ایرانی بحریہ میں تقریباً 18 ہزار اہلکار شامل ہیں جو بندرعباس کے ساحلی شہر میں تعینات ہیں اور خلیج عمان، بحرِ ہند اور بحیرہ قزوین میں گشت کرتے ہیں۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی نگرانی پاسداران انقلاب کی بحری شاخ کے سپرد ہے، جو مغربی جہازوں کو روکنے اور امریکی بحریہ پر کڑی نظر رکھنے کے اقدامات کے لیے مشہور ہے۔

    نارنگ منڈی: بجلی چوروں کا بوجھ ایماندار صارفین پر ڈال دیاگیا، شہری سراپا احتجاج

    بھارتی عزائم پاکستانی ایٹمی اثاثے نشانہ، مودی یاد رکھے بڑی مار پڑے گی

  • صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ  کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ ژی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ اور سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر، صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور سیکریٹری خارجہ شریک تھے۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے جسے عوام اور اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کی خودمختاری اور ترقی پر چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور بیجنگ و گانسو میں حالیہ سیلاب پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

    صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے پچھلے دور صدارت میں 14 مرتبہ چین کا دورہ کیا تاکہ ترقی کا مطالعہ کر سکیں، جو بعد میں سی پیک کی بنیاد بنا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2026 میں پاکستان اور چین کے تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی جسے شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاری ہو رہی ہے۔صدر آصف زرداری نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور خطے میں روابط و معاشی انضمام کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاک-چین دوستی نسل در نسل قائم ہے جو نیک نیتی، اعتماد اور ہر موسم کی شراکت داری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا وژن ہے کہ دونوں ممالک کا مستقبل مشترکہ ہے اور عوام کو مزید قریب لانے کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔

    میرپورخاص:وفاقی محتسب اعلیٰ کی کھلی کچہری میں بجلی اور گیس کی شکایات کا انبار

    بھارتی عزائم پاکستانی ایٹمی اثاثے نشانہ، مودی یاد رکھے بڑی مار پڑے گی

  • بھارتی عزائم پاکستانی ایٹمی اثاثے نشانہ، مودی یاد رکھے بڑی مار پڑے گی

    بھارتی عزائم پاکستانی ایٹمی اثاثے نشانہ، مودی یاد رکھے بڑی مار پڑے گی

    پاکستان کے مشہور صحافی مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں بھارت کے خطرناک منصوبے کو بے نقاب کیا ہے جس کے تحت بھارت نے اپنے جدید ترین انٹرکونٹیننٹل بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    اس میزائل کو پاکستان سمیت چین، ترکی اور یورپ کے مختلف ممالک کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔مبشر لقمان نے وی لاگ میں اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا یہ میزائل تجربہ پاکستان کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔ اگنی 5 میزائل کی رینج 5000 سے 8000 کلومیٹر تک ہے اور یہ جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل ایک وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور بھارت نے اسے خاص طور پر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ہدف بنانے کے لیے تیار کیا ہے۔

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا اور پاکستان نے اپنی جوابی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان بھی اپنے مختلف میزائل ٹیسٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ بھارت کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔وی لاگ میں مبشر لقمان نے چین کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کو بھی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی متنازعہ علاقے میں چینی اثاثوں کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔

    مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ کے آخر میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے فوج تیار ہے اور بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے اس میزائل تجربے پر سنجیدہ ردعمل ظاہر کیا جائے اور بھارت کی جانب سے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کو ناکام بنایا جائے۔

    اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔

  • فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی  کو منافقوں کا ٹولہ قرار دے دیا

    فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو منافقوں کا ٹولہ قرار دے دیا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں، پی ٹی آئی لیڈرشپ منافق اور کمپرومائزڈ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی ضامن بنی ہوئی ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے اور علی امین گنڈاپور کی چھٹی ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو بلانے کا مقصد بھیانک کھیل ہے، جبکہ کراچی کی صورتحال آج پورے پاکستان کی عکاسی کرتی ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم فیلڈ مارشل کی طرف دیکھ رہی ہے جس نے کم وسائل میں جنگ جیتی اور فوج کا مورال بلند کیا، آج پاکستان سپر پاورز کے ساتھ ڈیل کر رہا ہے جبکہ بھارت کو منہ توڑ شکست ہو رہی ہے۔

    دانیال چوہدری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    دانیال چوہدری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    اسرائیل نے مغربی کنارے میں متنازع بستی کے قیام کی منظوری دے دی

    محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    اسرائیل نے مغربی کنارے میں متنازع بستی کے قیام کی منظوری دے دی