Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • آکسفورڈ یونین کی تاریخ میں پہلی فلسطینی صدر  کامیاب

    آکسفورڈ یونین کی تاریخ میں پہلی فلسطینی صدر کامیاب

    فلسطین سے تعلق رکھنے والی فلسفہ، سیاست اور معیشت کی طالبہ عروہ حنین الریس کو برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی طلبہ یونین کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اخبار کے مطابق عروہ حنین الریس اپریل سے جون 2026 تک صدر کا منصب سنبھالیں گی۔ الریس نے سخت مقابلے میں 757 ووٹ حاصل کیے، جو دوسرے نمبر پر آنے والی امیدوار لزا بارکووا سے 155 ووٹ زیادہ تھے۔عروہ کے والد محمد الریس نے بیٹی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں آکسفورڈ یونین کی پہلی عرب فلسطینی اور الجزائری خاتون صدر قرار دیا۔آکسفورڈ یونین دنیا کی اہم ترین طلبہ مباحثہ سوسائٹیوں میں شمار ہوتی ہے، جو عالمی سیاسی، سماجی اور فکری موضوعات پر اعلیٰ سطحی مقررین کی میزبانی کے لیے مشہور ہے۔

    حال ہی میں یہاں بھارت–پاکستان تعلقات پر مباحثہ بھی منعقد ہوا تھا، جس میں بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ اور ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل نے بھی شرکت کی، تاہم مباحثے کے دوران رواں برس مئی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے معاملے پر بھارتی وفد نے اجلاس ادھورا چھوڑ دیا تھا۔عروہ حنین الریس نے اپنے بیان میں کہا کہ آکسفورڈ یونین ایک نہایت اہم ادارہ ہے جو مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یونین کو شفاف گورننس، مالی ذمہ داری اور آزادی اظہار کے آخری قلعے کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے نئے سرے سے مضبوط آغاز کی ضرورت ہے۔

    عروہ یونین کے علاوہ برطانیہ میں پرو فلسطین مظاہروں کی اندرونی جھلک پیش کرنے والی دستاویزی فلم "کشمیر ٹو آکسفورڈ” کی تیاری میں بھی شامل رہی ہیں

    سزائے موت،13 سالہ افغان بچے سے قاتل پر گولی چلوا دی گئی

    کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ، انسدادِ تجاوزات کا ٹرک جل گیا

    جنگ زدہ غزہ میں اجتماعی شادی، 54 جوڑوں کی امید بھری شروعات

  • سزائے موت،13 سالہ افغان بچے سے قاتل پر گولی چلوا دی گئی

    سزائے موت،13 سالہ افغان بچے سے قاتل پر گولی چلوا دی گئی

    افغانستان میں سرعام سزائے موت پر عمل درآمد کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے، جس نے عالمی سطح پر شدید ردِعمل پیدا کر دیا۔

    افغان اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشرقِی صوبے خوست کے اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں قتل کے مجرم منگل کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔حیران کن طور پر سزا پر عمل 13 سالہ لڑکے سے کرایا گیا، جو مقتول خاندان کا فرد تھا۔افغان طالبان حکام نے بتایا کہ مجرم منگل نے تقریباً دس ماہ قبل خوست کے رہائشی عبدالرحمٰن کے خاندان کے 13 افراد کو بے رحمی سے قتل کیا تھا، جن میں 9 بچے بھی شامل تھے۔ کیس کی کارروائی مقامی عدالت سے ہوتی ہوئی سپریم کورٹ تک پہنچی، جہاں اسے قصاص کے تحت سزائے موت سنائی گئی۔ طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اس کی توثیق کی۔

    خوست اسٹیڈیم میں تقریباً 80 ہزار افراد موجود تھے، جو سزا کا عمل دیکھنے آئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر لوگ کھچا کھچ بھرے تھے۔ فائرنگ ہوتے ہی مجمع سے نعرے بلند ہوئے۔افغان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مقتول خاندان کو معافی کا اختیار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے قصاص کو ترجیح دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق 13 سالہ لڑکے سے بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ معاف کرنا چاہتا ہے، مگر اس نے انکار کیا اور پھر خود قاتل پر گولی چلائی۔خوست پولیس نے تصدیق کی کہ مجرم نے فیملی کا قتل انتہائی سفاکی سے کیا تھا، اسی لیے اسے سخت سزا دی گئی۔

    دوسری جانب اس واقعے پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ بینیٹ نے اسے “غیر انسانی، ظالمانہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے طالبان سے سرعام سزائیں روکنے کا مطالبہ کیا۔طالبان حکومت نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر سخت شریعت پر عمل درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ طالبان کی جانب سے سرعام 11ویں سزائے موت ہے، جبکہ کوڑے، سنگسار اور دیگر سخت سزائیں بھی دوبارہ نافذ کی جا رہی ہیں، جن پر انسانی حقوق کی تنظیمیں مستقل احتجاج کر رہی ہیں

    جنگ زدہ غزہ میں اجتماعی شادی، 54 جوڑوں کی امید بھری شروعات

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ: افغان وزیرِ خارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

    برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

  • کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ، انسدادِ تجاوزات کا ٹرک جل گیا

    کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ، انسدادِ تجاوزات کا ٹرک جل گیا

    کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگا دی، جس سے ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

    حکام کے مطابق واقعہ ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا، جہاں انسدادِ تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا

    جنگ زدہ غزہ میں اجتماعی شادی، 54 جوڑوں کی امید بھری شروعات

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ: افغان وزیرِ خارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

    برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

  • جنگ زدہ غزہ میں اجتماعی شادی، 54 جوڑوں کی امید بھری شروعات

    جنگ زدہ غزہ میں اجتماعی شادی، 54 جوڑوں کی امید بھری شروعات

    غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اس ہفتے ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں تباہی اور جنگ کے سائے میں امید کی ایک نئی کرن نے جنم لیا۔ ٹوٹی بکھری عمارتوں کے درمیان ایمان حسن لوہّا اور حکمت لوہّا سمیت درجنوں جوڑے روایتی لباس میں ایک نئے سفر کا آغاز کرتے دکھائی دیے۔

    جنگ زدہ ماحول میں ہونے والی اس اجتماعی شادی میں 54 فلسطینی جوڑوں نے شرکت کی، جو دو برس سے جاری تباہی اور مصائب کے باوجود زندگی کی بحالی اور امید کی علامت بن گئے۔27 سالہ حکمت لوہّا نے شادی سے قبل کہا کہ ’’جو کچھ ہم نے دیکھا ہے، اس کے باوجود ہم نئی زندگی شروع کر رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ یہ جنگ ختم ہو جائے۔عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ میں شادی بیاہ کی روایات آہستہ آہستہ لوٹ رہی ہیں، اگرچہ تقریبات اب پہلے جیسی پرشکوہ نہیں رہیں۔ خان یونس میں فلسطینی جھنڈے لہراتی بھیڑ کا جوش موجود تھا لیکن لوگوں کے چہروں پر جاری بحران کی تھکن بھی نمایاں تھی۔

    ایمان اور حکمت سمیت زیادہ تر جوڑے جنگ کے دوران بے گھر ہو چکے ہیں۔ محلے مٹ چکے، غذائی قلت برقرار ہے اور روزانہ نئی بے یقینی ابھرتی ہے۔ دونوں نوجوان دیرالبلح کے قریب ایک قصبے میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے، جہاں انہیں خوراک، پانی اور رہائش کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔حکمت کا کہنا تھا،ہم خوش رہنا چاہتے تھے۔ پہلے گھر اور نوکری کا خواب تھا، لیکن اب ایک مضبوط خیمہ بھی بہترین پناہ گاہ لگتا ہے۔‘‘یہ شادی امدادی تنظیم الفارس الشاہم نے متحدہ عرب امارات کی معاونت سے منعقد کی، جس نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو تھوڑی مالی مدد اور گھریلو سامان بھی فراہم کیا۔

    سماجی ماہر رندا سرحان کے مطابق فلسطینی شادی صرف تقریب نہیں بلکہ ثقافتی علامت ہے۔ ’’ہر نئی شادی اس بات کی علامت ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود زندگی آگے بڑھ رہی ہے، نسلیں اور یادیں ختم نہیں ہوں گی۔‘‘شادی کا جلوس منہدم عمارتوں کے درمیان سے ہوتا ہوا حماد سٹی پہنچا، جہاں موسیقی، نعروں اور جھنڈوں کے ساتھ جوڑوں کا استقبال کیا گیا۔ایمان حسن، جو روایتی سفید، سرخ اور سبز لباس میں ملبوس تھیں، جشن کے درمیان بھی اپنے غم کو نہیں چھپا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی نے انہیں برسوں کے دکھوں کے بعد ایک چھوٹا سا سکون دیا ہے، مگر یہ خوشی اس درد سے جڑی ہے کہ ان کے والدین اور کئی اہلخانہ جنگ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    نم آنکھوں سے ایمان نے کہا، ’’اتنے دکھ کے بعد خوش ہونا آسان نہیں۔ لیکن ان شاء اللہ ہم اینٹ پر اینٹ رکھ کر سب کچھ دوبارہ تعمیر کریں گے

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ: افغان وزیرِ خارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

    برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

    ایم ٹی وی کا عالمی میوزک آپریشنز بند کرنے کا اعلان

  • امریکا میں فائرنگ کا واقعہ: افغان وزیرِ خارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ: افغان وزیرِ خارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

    افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک وطن کی جانب سے نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افغانستان کی عوام یا حکومت سے کسی طور منسلک نہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آنے والے اس واقعے میں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال نے مبینہ طور پر نیشنل گارڈ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ پر قتل سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے، جبکہ وہ اسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا کہ یہ واقعہ ایک فرد کا ’’مجرمانہ عمل‘‘ ہے اور اس کا افغان قوم یا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق جس شخص نے جرم کیا اسے امریکیوں نے خود تربیت دی تھی۔

    امریکی حکام کے مطابق رحمٰن اللہ افغانستان میں سی آئی اے کے حمایت یافتہ یونٹ کا رکن تھا اور 2021 میں امریکی اسکیم آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔ یہ اسکیم اُن افراد کے لیے تھی جنہیں طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد انتقامی کارروائی کا خدشہ تھا۔افغان وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکیوں نے ’’اسے تربیت دی، ملازمت دی اور پھر ایک غیر قانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے اسے افغانستان سے امریکا منتقل کیا، جو کسی بھی بین الاقوامی معیار کے خلاف تھا

    برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

    فوجی مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک ڈوبنے سے ایک فوجی ہلاک

  • برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

    برطانیہ میں 3 ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا، دو تاحال فرار

    برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 12 قیدی غلطی سے رہا ہوئے جن میں سے دو ابھی تک فرار ہیں۔

    یہ قیدی اُن 91 افراد میں شامل ہیں جنہیں رواں سال اپریل سے اکتوبر کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں غلطی سے رہا کیا گیا۔ڈیوڈ لیمی کے مطابق جیلوں میں کاغذی کارروائی کے باعث غلطیاں بڑھ رہی ہیں اور ڈیجیٹل سسٹم کی طرف جانے سے صورتِ حال بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرار شدہ دو قیدی جنسی جرائم میں ملوث نہیں تھے، تاہم تفصیلات پولیس کے اختیارات میں آتی ہیں۔حال ہی میں ایک پناہ گزین کی جانب سے 14 سالہ لڑکی اور ایک خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص کی غلط رہائی کا معاملہ بھی دوبارہ زیرِ بحث ہے۔

    ہاﺅس آف کامنز میں پیش رپورٹ کے مطابق غلطی سے رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد میں 128 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ 2024 اور 2025 میں 57 ہزار سے زائد قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ مکمل کرنے کے بعد رہا ہوئے

    فوجی مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک ڈوبنے سے ایک فوجی ہلاک

    فوجی مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک ڈوبنے سے ایک فوجی ہلاک

  • ایم ٹی وی کا عالمی میوزک آپریشنز بند کرنے کا اعلان

    ایم ٹی وی کا عالمی میوزک آپریشنز بند کرنے کا اعلان

    میوزک انڈسٹری میں انقلاب لانے والا معروف امریکی ٹی وی چینل ایم ٹی وی تقریباً پچاس سال بعد اپنے عالمی آپریشنز بند کرنے جا رہا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1981 میں "ویڈیو کلڈ دی ریڈیو اسٹار” کی پہلی نشریات کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کرنے والا ایم ٹی وی اب اپنے سنہری دور کو الوداع کہنے کی تیاری کر رہا ہے۔پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 2025 کے آخر تک ایم ٹی وی کی بین الاقوامی موسیقی نشریات مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔اعلان کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ، آسٹریلیا اور برازیل سمیت متعدد ممالک میں ایم ٹی وی میوزک، ایم ٹی وی ہٹس اور 80 اور 90 کی دہائی کے مقبول پروگرامز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

    کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد کیا گیا، جہاں یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور صارفین کو فوری و انٹرایکٹو مواد فراہم کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ایم ٹی وی کی ’م‘ سے مراد ہمیشہ میوزک رہا ہے، جو اب مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے

    فوجی مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک ڈوبنے سے ایک فوجی ہلاک

  • کراچی امتحانات: دفعہ 144 نافذ، غیر متعلقہ افراد  پر پابندی

    کراچی امتحانات: دفعہ 144 نافذ، غیر متعلقہ افراد پر پابندی

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کے ضمنی امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بغیر ایڈمٹ کارڈ کے کسی بھی شخص کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مراکز کے دو سو گز کے اندر فوٹو اسٹیٹ مشین چلانا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی اوقات میں موبائل فون اور دیگر برقی آلات کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ امتحانی مراکز کے اطراف غیر ضروری اجتماع اور ہجوم کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں

    میانمار میں کریک ڈاؤن: 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب

    واشنگٹن حملہ، امریکا کا 30 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور

    سری لنکن صدر کا شہباز شریف سے رابطہ

    سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کی منظوری

  • میانمار میں کریک ڈاؤن: 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب

    میانمار میں کریک ڈاؤن: 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب

    میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوج کے بڑے کریک ڈاؤن کے دوران 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔

    تھائی فوج نے میانمار کی سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کیا اور انہیں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کر دیا، جہاں سے انہیں مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا۔تھائی حکومت کے مطابق میانمار کے شیلٹر ہاؤس میں 60 مزید پاکستانی بھی موجود ہیں، جو فراڈ سینٹرز سے فرار ہو کر وہاں پہنچے تھے۔ بنکاک کی جانب سے پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کا مرکز بن چکے ہیں، جہاں کال سینٹرز کی جعلی نوکریوں کے نام پر نوجوانوں کو ورک ویزوں کے ذریعے بلوایا جاتا ہے اور بعد ازاں انہیں قید کر لیا جاتا ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان ایسے جھانسوں میں نہ آئیں اور بیرون ملک ملازمت کے مشکوک اشتہارات سے لازمی طور پر گریز کریں

    واشنگٹن حملہ، امریکا کا 30 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور

    سری لنکن صدر کا شہباز شریف سے رابطہ

    سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کی منظوری

    8 جنگیں رکوائیں، روس۔یوکرین جنگ نویں ہوگی،ٹرمپ کا دعویٰ

  • واشنگٹن حملہ، امریکا کا 30 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور

    واشنگٹن حملہ، امریکا کا 30 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور

    واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے 30 ممالک پر نئی سفری پابندیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ موجودہ سفری پابندیوں کی فہرست کو 19 سے بڑھا کر 30 ممالک تک توسیع دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس وقت 12 ممالک پر مکمل جبکہ 7 ممالک پر جزوی پابندیاں عائد ہیں۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئے ممالک کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ یہ پیش رفت واشنگٹن میں گزشتہ ہفتے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکانوال کے طور پر ہوئی، جو 2021 میں امریکا پہنچنے سے قبل امریکی افواج کے ساتھ افغانستان میں کام کر چکا تھا۔

    واقعے کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک میں داخلے کے قوانین سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔ٹرمپ نے مزید اقدامات کا بھی اشارہ دیا ہے، جن میں بعض ممالک سے داخلے پر مکمل پابندی، تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کرنے اور غیر ملکی شہریوں کے لیے وفاقی فوائد روکنے جیسے منصوبے شامل ہیں

    سری لنکن صدر کا شہباز شریف سے رابطہ

    سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کی منظوری

    یورپی رہنماؤں کی یوکرین کے بغیر امن معاہدے کی تجویز مسترد