Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ میں ڈینگی کے ایک دن میں 109 مریض، ایک جانبحق

    سندھ میں ڈینگی کے ایک دن میں 109 مریض، ایک جانبحق

    محکمۂ صحت سندھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے ایک موت رپورٹ ہوئی ہے، جبکہ 109 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 77 نئے مریض داخل ہوئے۔نجی اسپتالوں میں مزید 54 مریض داخل ہوئے۔کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 32 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 28 مریض داخل ہوئے۔صوبے بھر کی سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 4,101 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 449 مثبت آئے۔کراچی میں سب سے زیادہ 215 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے

    افغانستان کا اصل چہرہ دکھانے آئے یوٹیوبر کی سیر خوف میں بدل گئی

    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج

    گورنمنٹ کالج لاہور میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا

  • افغانستان کا اصل چہرہ دکھانے آئے یوٹیوبر کی سیر خوف میں بدل گئی

    افغانستان کا اصل چہرہ دکھانے آئے یوٹیوبر کی سیر خوف میں بدل گئی

    دنیا بھر میں اپنی فٹنس ویڈیوز، لائف اسٹائل تھری بات اور تیز رفتار ولاگنگ کے انداز کے باعث شہرت پانے والے یوٹیوبر جو فیزر افغانستان کا ’اصل چہرہ‘ دکھانے کے لیے کابل تو پہنچ گئے، مگر ان کا یہ سفر محض 24 گھنٹے میں ہی ختم ہوگیا۔

    جو فیزر کے مطابق یہ دن ان کی زندگی کے ’’سب سے پریشان کن تجربات‘‘ میں شامل تھا۔جو فیزر اپنے کیمرہ مین جیک کے ہمراہ استنبول سے کابل روانہ ہوئے۔ کابل ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے اگرچہ دونوں بےچین تھے، تاہم ابتدا چونکانے حد تک خوشگوار رہی۔امیگریشن آفیسر نے صرف ایک سوال پوچھا ’کیا آپ کا افغانستان میں کوئی کام ہے؟‘‘ .جو نے جواب دیا: ’’بس جگہ دیکھنے آیا ہوں۔اس کے بعد فوراً پاسپورٹ پر مہر لگا دی گئی اور کوئی اضافی پوچھ گچھ نہ ہوئی۔ایئرپورٹ سے باہر بھی لوگوں نے مسکراتے چہروں کے ساتھ استقبال کیا، مدد کی پیشکش کی، حتیٰ کہ ایک طالبان اہلکار نے بھی خیرمقدم کرتے ہوئے محفوظ سفر کی دعا دی۔ مقامی گائیڈ بھی انتہائی خوش اخلاق ثابت ہوا۔

    اچانک صورتحال پلٹ گئی لیکن پھر حالات اس وقت بدل گئے جب جو اور جیک کابل کی ایک مسجد کے قریب پہنچے۔وہاں موجود طالبان سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک کر جو کے کپڑوں میں لگے مائیک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ کیا آپ کے پاس جرنلسٹ ویزہ ہے؟ جو کے پاس صرف ٹورسٹ ویزا تھا۔اہلکاروں نے فوری طور پر کیمرے ڈھانپ دیے، پاسپورٹ لے لیے اور تصاویر بنائیں۔ ماحول ایک دم سے کشیدہ ہوگیا، تاہم مقامی گائیڈ نے مداخلت کر کے حالات کچھ بہتر کیے۔

    گائیڈ نے بتایا کہ چند روز پہلے دو غیر ملکی یوٹیوبرز کو بغیر اجازت فلم بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔جو نے حیرت سے پوچھا وہ کتنے مہینوں سے جیل میں ہیں؟ گائیڈ نے جواب دیا شاید تین ماہ سے۔ساتھ ہی اس نے بتایا کہ حکومت غیر ملکی فلم میکرز کو اکثر ممکنہ جاسوس سمجھتی ہے۔بعدازاں وہ ایک پارک گئے جہاں ایک اور گروپ نے انہیں روک کر تفتیش شروع کر دی۔ اہلکار مسلسل فون پر رابطے میں رہے۔گائیڈ نے گھبراتے ہوئے جو کو بتایا وہ آپ کے خلاف تفتیش شروع کر رہے ہیں۔

    یہ سنتے ہی جو اور جیک کو یوں لگا کہ شاید اب ان کا سفر یہیں ختم ہو گیا ہے۔ کچھ دیر بعد اہلکاروں نے کاغذات چیک کرکے انہیں جانے کی اجازت دی، مگر خوف کی کیفیت برقرار رہی۔ہوٹل واپس پہنچ کر دونوں نے فیصلہ کیا ہم جیل جانے کا رسک نہیں لے سکتے۔انہوں نے فوری فلائٹ بک کی اور اگلے ہی دن کابل سے روانہ ہوگئے۔یوں جو فیزر کا پورا کابل ٹور صرف 3 گھنٹوں کی ہنگامہ خیز سیر تک محدود رہ گیا

    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج

    گورنمنٹ کالج لاہور میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا

    گورنمنٹ کالج لاہور میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا

  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج

    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج

    قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

    لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔این اے 18 ہری پور: پی ٹی آئی حمایت یافتہ شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ۔این اے 96 فیصل آباد: ن لیگ کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ۔این اے 104 فیصل آباد: ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدوار آمنے سامنے۔

    پی پی 116 فیصل آباد: ن لیگ کے رانا شہریار احمد سمیت 6 امیدوار مدمقابل۔پی پی 98 چک جھمرہ: ن لیگ کے آزاد علی تبسم اور آزاد امیدوار اجمل چیمہ میں کانٹے کا مقابلہ۔پی پی 115 فیصل آباد: ن لیگ کے طاہر جمیل سمیت 5 امیدوار میدان میں۔پی پی 269 مظفرگڑھ: پیپلز پارٹی کے علمدار عباس قریشی، اقبال خان اور عبدالحئی دستی میں سخت مقابلہ۔

    پی پی 73 سرگودھا: ن لیگ کے سلطان علی رانجھا کے مقابل 4 آزاد امیدوار۔این اے 185 ڈی جی خان: ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ میں مقابلہ۔تمام نشستیں نااہلی، سزاؤں یا استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے بلا خوف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے

    اسرائیلی حملوں میں تیزی، حماس کا سخت انتباہ

    پی سی بی نے صحافی انصار عباسی کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھیج دیا

  • اسرائیلی حملوں میں تیزی، حماس کا  سخت انتباہ

    اسرائیلی حملوں میں تیزی، حماس کا سخت انتباہ

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال یوں ہی جاری رہی تو جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر اپنے شدید غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، لہٰذا اسے برقرار رکھنے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔حماس رہنما نے کہا کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے شدہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

    عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی،پاکستان میں 6 سب میرین کیبل سسٹم فعال

    جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

  • گورنمنٹ کالج لاہور میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا

    گورنمنٹ کالج لاہور میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا

    لاہور (رپورٹ علی ابنِ سلامت) ینگ جرنلسٹس سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے ساتھ مل کر ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جس میں ٹیلی ویژن کے مستقبل، مستقبل میں اے آئی کی اہمیت، میڈیا جرنلزم اور میڈیا کے مستقبل کے منظر نامے پر فکر انگیز پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ جو خاص طور میڈیا طالب علموں کے مستقبل کو نکھارنے کیلئے تھا۔

    خصوصی مہمانوں میں اینکر پرسن جویریہ زید، عمران ثناء اللہ اور دیگر شامل تھے، جویریہ نے میڈیا میں مشکلات کے ساتھ طالب علموں کو محنت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ جہاں میڈیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا سامنا ہے وہاں محنتی لوگوں کیلئے مواقع موجود ہیں، ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے کے موقع پر صحافیوں کو درپیش چیلنجوں اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی، اس سیمنار میں میڈیا جرنلزم سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تجربہ کار پریکٹیشنرز سے سیکھنے کا ایک موقع ملا۔ مختلف لوگوں کی جانب سے اظہار ہمدردی اور خیالات کا اظہار کیا گیا کہ آزادی اظہار رائے پر ترجیح ہونی چاہیے، دوسری جانب میڈیا کو معلومات کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا۔ سینئر صحافیوں کی جانب سے میڈیا جرنلزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے کے اس سیمینار میں موجود فیکلٹی ممبران میں ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر منیبہ فاطمہ، ڈاکٹر علی بہادر، محترمہ اقدس وحید، محترمہ گل بانو اور محترمہ جویریہ شامل تھیں، جن کی موجودگی نے طلباء میں ایک حوصلہ شکن اقدام کا سہارا پیدا کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں سیکھنے کیلئے اساتذہ کا سہارا طالب علموں کو تقویت دیتا ہے۔ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے کا یہ دن نوجوانوں میں صحافتی ہم آہنگی، صحافتی اصولوں، میڈیا کی اہمیت اور مستقبل میں جرنلزم کی اہمیت پر ختم ہوا۔ میڈیا ٹیلی ویژن ڈے کا عالمی دن اس لیے بھی اہم تھا کہ اس دن پوری دنیا میں یہ جشن منایا جا رہا تھا۔

  • پی سی بی نے صحافی انصار عباسی کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھیج دیا

    پی سی بی نے صحافی انصار عباسی کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھیج دیا

    معروف صحافی اور کالم نگار انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوایا ہے۔

    یہ نوٹس اُن کے حالیہ کالم "کرکٹ کے جواری” پر بھیجا گیا، جس میں انہوں نے بیٹنگ ایپس اور کرکٹ میں ممکنہ بدعنوانی سے متعلق خدشات اٹھائے تھے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انصار عباسی نے بتایا کہ پی سی بی کا بھیجا گیا نوٹس ان تک پہنچ چکا ہے اور ان کی لیگل ٹیم اس کا جواب تیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق کرکٹ میں بیٹنگ اور انٹیگریٹی کے حوالے سے سوال اٹھانا صحافت کا حصہ ہے، ہتکِ عزت نہیں۔

    پی سی بی کے نوٹس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم پاکستانی کرکٹ میں بیٹنگ ایپس اور مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق بحث ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہے

    عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی،پاکستان میں 6 سب میرین کیبل سسٹم فعال

    جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

  • عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی،پاکستان میں 6 سب میرین کیبل سسٹم فعال

    عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی،پاکستان میں 6 سب میرین کیبل سسٹم فعال

    پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیا–مشرقِ وسطیٰ–مغربی یورپ (SEA-ME-WE) 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی مزید مضبوط بنا لی ہے۔

    وزارت آئی ٹی کے مطابق 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل یہ ہائی کیپیسٹی فائبر نیٹ ورک پاکستان کو سنگاپور سے فرانس تک متعدد ممالک سے جوڑتا ہے۔یہ نظام 100 ٹی بی پی ایس سے زیادہ مجموعی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے درمیان کم تاخیر والا اہم ترین راستہ مہیا کرتا ہے۔ وزارت کے مطابق اس کنسورشیم میں پاکستان کی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس سمیت خطے کے 13 بڑے ٹیلی کام آپریٹرز شامل ہیں۔نیا سسٹم پچھلے SEA-ME-WE نیٹ ورکس کے مقابلے میں دوگنی صلاحیت، بہتر ریزیلینس، متنوع لینڈنگ پوائنٹس اور مضبوط فالٹ پروٹیکشن فراہم کرتا ہے، جو ایشیا–یورپ ڈیٹا ٹریفک کے لیے ایک قابلِ اعتماد راستہ بناتا ہے۔

    پاکستان کے لیے اس کیبل میں 13.2 ٹی بی پی ایس مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 4 ٹی بی پی ایس فعال ہو رہے ہیں۔ اس سے ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز، فنٹیک، ای کامرس، اسٹریمنگ اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط سپورٹ ملےگی

    جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ

  • جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

    جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

    جنوبی افریقا میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو سمیت عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مسائل کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، جبکہ رکن ممالک نے جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔جی 20 اعلامیے کے مطابق اہم معدنیات کی عالمی سپلائی کو جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا، جبکہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔رواں برس اجلاس کی تھیم "یکجہتی، مساوات اور پائیداری” پر مبنی ہے

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ

    تین ملکی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، جس کے نتیجے میں آج کم از کم 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق پہلا حملہ غزہ کے گنجان آباد علاقے رمل میں ایک گاڑی پر کیا گیا، جس میں 5 افراد شہید ہوئے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فضائیہ نے دیر البلح اور نصیرات کیمپ میں دو گھروں پر بمباری کی، جس سے مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔اس کے بعد غزہ شہر کے مغربی حصے میں ایک اور گھر پر حملے میں 4 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، یوں آج کی مجموعی شہادتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اب تک 316 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    10 اکتوبر کی جنگ بندی نے دو سالہ تنازعے میں وقتی کمی تو پیدا کی، مگر عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 69 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بےگناہ عام شہریوں کی ہے

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ

    تین ملکی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    ڈھاکہ میں پھر ایک سیکنڈ کے وقفے سے دو ہلکے زلزلے

    ڈمپر سے ہلاکت اور فائرنگ،ضمانت منسوخ کے فیصلے کے بعد لیاقت محسود فرار

  • پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا  قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں ادارے ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کے احترام اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق بعض سیاسی گروہ اپنے مقاصد کے لیے قانونی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسی تقاریر و بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دونوں بار تنظیموں نے غیر منتخب افراد کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوششیں جلد ناکام ہو جائیں گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ بار کونسل اور ایس سی بی اے صرف قومی نوعیت کے مسائل پر اداروں کی جانب سے موقف دیتے ہیں، جبکہ انفرادی یا اقلیتی بیانات پوری قانونی برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ قانونی برادری ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

    دونوں بار اداروں نے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا بھی اعلان کیا، جس کے ذریعے صوبوں کی مساوی نمائندگی کے ساتھ آئینی اور سیاسی نوعیت کے مقدمات نمٹانا ممکن ہوگا اور سپریم کورٹ میں عوامی کیسز بروقت سنے جا سکیں گے۔مزید کہا گیا کہ ججز کی تقرری سمیت تمام معاملات پر نظر رکھی جا رہی ہے، اور ضرورت پڑنے پر تحفظات جنرل ہاؤس کے فیصلوں اور قراردادوں کے ذریعے سامنے لائے جائیں گے

    تین ملکی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    ڈھاکہ میں پھر ایک سیکنڈ کے وقفے سے دو ہلکے زلزلے

    ڈمپر سے ہلاکت اور فائرنگ،ضمانت منسوخ کے فیصلے کے بعد لیاقت محسود فرار