Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت  بڑھ گئی

    عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات فوری طور پر پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 29 ڈالر مہنگا ہو کر 3395 ڈالر تک جا پہنچا، جو حالیہ دنوں کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔اس عالمی اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔10 گرام سونا بھی 2487 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، افراط زر، کرنسی کی گرتی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی اور درآمدی اخراجات میں اضافے نے بھی سونے کے مقامی نرخ بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔

    61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید

    لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے

    پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

  • ٹرمپ انتظامیہ سخت، یونیورسٹیوں پر داخلوں کا ڈیٹا فراہم کرنا لازم

    ٹرمپ انتظامیہ سخت، یونیورسٹیوں پر داخلوں کا ڈیٹا فراہم کرنا لازم

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یونیورسٹیوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت جلد ہی تعلیمی اداروں کو داخلوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ ایسا حکم نامہ جاری کرنے والے ہیں جس کے تحت امریکی یونیورسٹیوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ‘افرمیٹو ایکشن کی پالیسیوں میں ملوث نہیں ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے اطلاع دی، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر یونیورسٹیاں تعاون سے انکار کریں تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

    ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز سے ہی ان کی انتظامیہ نے یونیورسٹیوں میں افرمیٹو ایکشن کی پالیسیوں کو ختم کرنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں، اور ان اداروں کو فنڈنگ بند کرنے کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جو تنوع، مساوات، اور شمولیت جیسے پروگراموں کی حمایت کرتے ہیں۔ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اسے "نفرت اور بیوقوفی” سکھانے والا ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کا سرکاری فنڈ بھی منجمد کیا۔

    مزید برآں، مئی میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ سے غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار واپس لے لیا تھا، جو کہ یونیورسٹی کے سالانہ داخلوں کا 25 فیصد سے زیادہ حصہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ ایک عدالت نے اس فیصلے کو روک دیا تھا، مگر ٹرمپ نے اپنے اقدام کا دفاع کیا۔

    61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید

    لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

  • قومی اسمبلی میں گرما گرمی، پی ٹی آئی پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام

    قومی اسمبلی میں گرما گرمی، پی ٹی آئی پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا۔

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طلال چوہدری نے سابقہ حکومت پر الزام لگایا کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو پاکستان لا کر بسانے میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو بخوبی علم ہے کہ دہشتگردوں کو لاکر یہاں کس نے بٹھایا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ضم شدہ اضلاع میں کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    جواب میں سابق اسپیکر اسد قیصر نے ان الزامات کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی نئے آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت دی کہ خیبرپختونخوا کو وفاقی وسائل کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، اور دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات سابق حکومت کی پالیسی تھی، جو اب تاریخ کا حصہ ہے۔

    اعظم تارڑ نے زور دیا کہ تمام جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانا ہوگا کیونکہ ایک پرامن پاکستان ہم سب کی ترجیح ہے۔

    لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئےپنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیںبھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق
    61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید

  • 61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید

    61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید

    وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید ہیں، جن میں اکثریت خلیجی ممالک میں موجود ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی قیدی سعودی عرب میں ہیں، جن کی تعداد 10 ہزار 423 ہے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 اور ترکیہ میں 1 ہزار 437 پاکستانی قید ہیں۔دستاویزات کے مطابق دیگر ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کچھ یوں ہے:

    بھارت: 738

    عمان: 578

    ملائیشیا: 463

    قطر: 422

    سری لنکا: 112

    افغانستان: 85

    جنوبی افریقہ: 75

    امریکہ: 65 (جن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی شامل ہیں)

    برطانیہ: 23

    آسٹریلیا: 27

    اسپین: 42

    جاپان: 16 (جن میں سے 6 کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں)

    نیپال: 19

    بلغاریہ: 11

    ڈنمارک: 21

    ایران: 4

    عراق: 40

    بنگلا دیش: 1

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 پاکستانی سفارت خانوں نے تاحال قیدیوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا جبکہ کچھ ممالک جیسے ارجنٹائن، برازیل، کیوبا، گھانا، مراکش، میانمار، نیوزی لینڈ، روانڈا، سینگال، اور سنگاپور نے پاکستانی قیدیوں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔فرانس نے مقامی پرائیویسی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے قیدیوں کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کیا ہے۔

    وزارت کے مطابق زیادہ تر پاکستانی جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید ہیں، خاص طور پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں، جہاں مالی جرمانے نہ بھرنے پر قید کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔

    لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے

    پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

  • لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے

    لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے

    لیبر پارٹی کی حکومت کی جانب سے ٹیکس پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز نے برطانیہ کو خیرباد کہہ دیا ہے، جن میں سے اکثریت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اپنی نئی رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے منتخب کیا ہے۔

    فنانشل ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور غیر یقینی مالیاتی پالیسیوں نے کاروباری طبقے کے لیے ماحول کو غیر موزوں بنا دیا ہے، جس کے باعث اعلیٰ سطحی کاروباری افراد متبادل اور سازگار مقامات کی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای ٹیکس فری ماحول، کاروبار دوست قوانین اور جدید انفراسٹرکچر کی وجہ سے برطانوی کاروباری افراد کے لیے سب سے پرکشش مقام بن چکا ہے۔

    برطانوی کاروباری حلقوں نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک کو نہ صرف سرمایہ بلکہ اعلیٰ کاروباری صلاحیتوں سے بھی محروم ہونا پڑے گا، جو معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ٹیکس پالیسیوں پر نظرِ ثانی نہ کی تو برطانیہ کو مستقبل میں مزید بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے انخلا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    بجلی سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں  بڑھا دی گئیں

    پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ اسکول اب یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ شدید موسمی حالات کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، کیونکہ وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں اور بارش نہ ہونے کی صورت میں شدید گرمی اور حبس پیدا ہو رہا ہے۔پہلے موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے والی تھیں، تاہم موسمی پیشگوئیوں اور موجودہ صورتحال کے باعث تعطیلات میں مزید 15 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

    اب صوبہ بھر کے اسکول یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے۔

    جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    بجلی سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

  • جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

    خیبر پختونخوا اسمبلی نے جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

    یہ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے اور موجودہ نام نہ تو مقامی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ ہی اس کی تاریخی حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کا نام تبدیل کر کے "محسود وزیرستان ضلع” رکھا جائے تاکہ مقامی آبادی کی شناخت اور ثقافت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جا سکے۔

    مزید کہا گیا کہ کسی بھی علاقے کی شناخت کو اس کی اکثریتی آبادی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ وہاں کی تہذیب و تمدن کو جائز مقام حاصل ہو۔

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    بجلی سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

    پنجاب حکومت کا صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

  • بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے مئی 2025 میں بھارت کے آپریشن سندور کے دوران پاکستان پر کیے گئے حملوں میں مکمل تعاون فراہم کیا۔

    یہ انکشاف انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کیا۔نیتن یاہو نے بتایا کہ انہوں نے یروشلم میں بھارت کے سفیر جے پی سنگھ سے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ انہوں نے بھارت سے آئے سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت نے اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے، جن میں مشترکہ طور پر تیار کردہ ہارپی ڈرونز اور باراک-8 میزائل نمایاں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو اسلحہ پہلے فراہم کیا گیا تھا، وہ میدانِ جنگ میں مؤثر ثابت ہوا اور اسرائیل اپنے ہتھیار میدان میں تیار اور آزماتا ہے۔اسرائیلی قونصل جنرل کوبی شوشانی نے بھی اس آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردوں کو سخت پیغام دینا ضروری تھا۔دوسری جانب بھارتی چینل نیوز 18 نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت نے آپریشن کے دوران ہارپی اور اسکائی اسٹرائیکر جیسے خودکش ڈرونز استعمال کیے، جن کا مقصد پاکستانی فضائی دفاعی اور نگرانی کے نظام کو نشانہ بنانا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دہائی میں بھارت نے اسرائیل سے تقریباً 2.9 ارب ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان خریدا ہے، جس میں جدید ریڈار، ڈرونز، میزائل اور دیگر نگرانی کے آلات شامل ہیں۔

  • ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی یا فلائنگ انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کے واقعات کے سدباب کے لیے قواعد و ضوابط میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق اب کسی بھی تاجر کو بلیک لسٹ کرنے سے قبل 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور رجسٹریشن معطل کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ٹیکس حکام نے بتایا کہ کسی بھی گرفتاری سے قبل متعلقہ تاجر تنظیم کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    جعلی انوائسز کی نشاندہی ایف بی آر کے اسیسمنٹ پراسسنگ سیل کی جانب سے کی جائے گی، جس کے بعد کم از کم دو افسران متعلقہ تاجر کے ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے۔ تجزیہ میں خرید و فروخت، ٹیکس گوشوارے اور ٹرانزیکشنز کا جائزہ شامل ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ایف آئی آر درج ہوگی اور انکوائری کی اجازت صرف کمشنر ان لینڈ ریونیو دے گا۔ گرفتاری سے قبل ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز سے باقاعدہ اجازت لینا بھی لازمی ہوگی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری افسر، اہلکار یا ادارے کے اندر موجود سہولت کار بھی فراڈ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی

  • بجلی  سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

    بجلی سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جو اپریل تا جون 2025 کی مدت کے لیے ہے۔ کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے تین ماہ کے لیے ہوگا۔اس فیصلے سے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین مستفید ہوں گے۔ ریلیف کی مجموعی مالیت 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگی۔تاہم، نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور پری پیڈ میٹرز استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں کمی کے لیے درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 اگست کو سماعت ہوئی۔ نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی