Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارت:  سیلاب سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زائد لاپتا

    بھارت: سیلاب سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زائد لاپتا

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شمالی ہمالیائی علاقے میں سیلاب اور مٹی کے تودے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد لاپتا ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعہ دھراڑی گاؤں میں پیش آیا، جہاں اچانک آنے والے سیلاب اور کیچڑ نے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی حکام کے مطابق فوج اور ڈیزاسٹر رسپانس فورسز موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ملبے اور کیچڑ کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔اب تک کئی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا ہے۔ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ پہاڑ سے بہتا ہوا مٹی، پانی اور ملبہ گاؤں میں داخل ہو رہا ہے، گھروں اور سڑکوں کو بہا لے جا رہا ہے جبکہ لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے دوڑتے نظر آئے۔

    ریاستی وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کردہ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کا تودہ دھراڑی گاؤں میں تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔اتراکشھی ضلع کے ایڈمنسٹریٹر پرشانت آریا نے تصدیق کی کہ چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو کارروائیوں میں متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔بھارتی فوج کے مرکزی کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایک بڑا مٹی کا تودہ خیر گڑھ علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں ملبہ اور پانی تیزی سے گاؤں میں داخل ہوا۔

    حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

    آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے

    نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

  • آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع 1500 سال پرانی تاریخی آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 11 جولائی کی رات اس وقت پیش آیا جب عشاء کی نماز کے بعد مسجد میں زائرین کی تعداد کم ہو چکی تھی۔سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتبہ شخص بغیر کسی آتش گیر مواد کے مسجد میں داخل ہوا اور سیکیورٹی اسکینرز سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر گیا۔ اس کی جیبوں میں کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے موجود تھے۔ملزم نے مسجد کے منبر کے بجائے ستونوں کے پیچھے چھپ کر کاغذوں کو پھاڑا اور ان میں آگ لگا دی، جس کے بعد وہ مسجد سے باہر نکل گیا۔

    مسجد میں موجود ایک خاتون زائر نے دھواں دیکھ کر فوری امام کو اطلاع دی۔ امام نے بروقت سیکیورٹی بیریئر ہٹا کر قالین کو ہٹا دیا اور آگ پر قابو پایا، جس سے تاریخی مسجد بڑے نقصان سے بچ گئی۔استنبول پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے دوران سیکیورٹی کیمرے کی مدد سے مشتبہ شخص کو شناخت کیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

    بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے

    نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

    وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع

  • بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے

    بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے

    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہوں گے۔

    عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھیں گے، جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان المبارک سے قبل، فروری 2026 میں کرائے جائیں۔85 سالہ محمد یونس اس وقت عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطاب کے بعد ہم آخری اور سب سے اہم مرحلے میں داخل ہوں گے، اور وہ ہے منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی۔

    یاد رہے کہ ابتدائی طور پر اپریل 2026 میں انتخابات کا عندیہ دیا گیا تھا، تاہم اہم سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر انتخابات کی تاریخ رمضان سے پہلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ہم ایک منصفانہ اور پُرامن انتخابات منعقد کر سکیں، تاکہ تمام شہری کامیابی کے ساتھ ایک ’نیا بنگلہ دیش‘ بنانے کی طرف بڑھ سکیں۔”انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی طرف سے آزاد، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ عمل ایک خوشی کا موقع بنے۔

    نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

    وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع

  • نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا عمل مزید آسان بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ملک بھر میں کسی بھی نادرا مرکز سے درخواست دی جا سکتی ہے، چاہے وراثتی جائیداد کسی بھی صوبے میں واقع ہو۔

    ترجمان نادرا کے مطابق ادارے نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جانشینی سرٹیفکیٹ کے پرانے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے درخواست صرف اسی صوبے میں جمع کروائی جا سکتی تھی جہاں جائیداد موجود ہوتی۔اب نادرا کے 186 جانشینی سہولت مراکز پورے ملک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی درخواستیں وصول کریں گے۔ یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں فعال ہیں۔

    اس کے علاوہ قانونی ورثا اپنی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں۔بایومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی پہلے سے موجود ہے۔نادرا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ یہ سہولت فوری طور پر فراہم کی جا سکے۔

    اس فیصلے کو عوام کی سہولت اور عدالتی بوجھ کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

  • ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں تشویشناک صورتحال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔

    ملک ریاض کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے حکومتی اداروں کے دباؤ اور کارروائیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف حکومتی اداروں نے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں درجنوں اسٹاف ممبران کو گرفتار کیا گیا،کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے،عملے کی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں اور دیگر سخت کارروائیاں کی گئیں۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ادارے کی مالی روانی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور روزمرہ سروسز جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہم اپنے دسیوں ہزاروں اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے اور حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ہمیں پاکستان بھر میں بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنا پڑ سکتی ہیں۔البتہ انہوں نے اس اقدام کو "آخری قدم” قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں، تاہم موجودہ زمینی حقائق تشویشناک ہیں۔

    ملک ریاض نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نے ادارے کے بنیادی ڈھانچے کو مفلوج کر دیا ہے، جو پچاس ہزار محنتی افراد پر مشتمل ہے۔کئی سینئر ملازمین لاپتہ ہیں،ترقیاتی منصوبے بند ہو چکے ہیں،اور سہولیات کی فراہمی شدید متاثر ہو چکی ہے۔آخر میں، انہوں نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حل چاہتے ہیں تاکہ بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جا سکیں۔

    وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع

  • وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع

    وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع

    وزارت داخلہ نے پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق بڑا قدم اٹھاتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا، جبکہ باقاعدہ عمل یکم ستمبر 2025 سے لاگو ہوگا۔یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں سیکیورٹی خدشات اور دستیاب وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نادرا واپس جانے والوں کی رجسٹریشن بارڈر ٹرمینلز پر ختم کرے گا۔ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کاری کے فرائض انجام دے گا۔جلا وطن افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز اور مالی معاونت کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔روزانہ کی بنیاد پر واپسی کی پیشرفت کی نگرانی فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ کرے گا۔

    واضح رہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی مہم 2023 میں شروع کی گئی تھی، جسے رواں سال اپریل 2025 میں مزید تیز کیا گیا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 10 لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ صرف اپریل 2025 کے بعد واپس گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو مقررہ مدت کے بعد گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

    اوچ شریف: یومِ استحصالِ کشمیر مکمل نظرانداز، اسسٹنٹ کمشنر کی نااہلی بے نقاب

  • 9 مئی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، ملزمان کو سزا قانون کے مطابق ملی: عطا تارڑ

    9 مئی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، ملزمان کو سزا قانون کے مطابق ملی: عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر قانون کے مطابق سزائیں دی گئی ہیں اور ان حملوں میں ملوث افراد کو اب اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

    قومی اسمبلی سے خطاب میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں اور کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے پر حملے کیے گئے، جن کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو عدالتی فیصلے پر اعتراض ہے تو وہ عدالتوں سے رجوع کرے، ایوان میں شور شرابہ نہ کرے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے ایرانی صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے فارسی شعر کے ذریعے مہمان نوازی کا پیغام دیا، جو دوستی اور مشکل وقت میں ساتھ نبھانے کی علامت ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس دورے سے پاک-ایران تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر مثبت گفتگو کی۔عطا تارڑ نے گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر دیکھتے ہیں آگے کیا لائحہ عمل بنتا ہے، مجموعی طور پر دورہ بہت کامیاب رہا۔

    عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کئی گروپوں میں تقسیم ہے، کوئی احتجاج علیمہ گروپ کر رہا ہے، کوئی بشریٰ گروپ، کوئی گنڈاپور تو کوئی شیر افضل مروت گروپ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔

    پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کا یوٹرن، پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے بھارتی پروپیگنڈہ ناکام

    برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

    بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • نتن یاہو کے خلاف مقدمات،اسرائیلی کابینہ نے خاتون اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

    نتن یاہو کے خلاف مقدمات،اسرائیلی کابینہ نے خاتون اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

    اسرائیل میں سیاسی ہلچل اس وقت شدت اختیار کر گئی جب وزیراعظم نتن یاہو کی زیر قیادت کابینہ نے ملک کی خاتون اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا کو عہدے سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق گالی بہاراو میارا حکومت کی پالیسیوں کی سخت ناقد تھیں اور خود وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کی پیروی کر رہی تھیں۔ ان کی معزولی نے اسرائیل میں عدلیہ کی آزادی اور حکومتی مداخلت کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔برطرف کیے جانے سے قبل گالی بہاراو میارا نے وزراء کو خط لکھا، جس میں انہوں نے اپنی معزولی کو غیرقانونی قرار دیا۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز سے قبل مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

    معزول اٹارنی جنرل نے الزام عائد کیا کہ نتن یاہو حکومت تقرری و برطرفی کے قوانین میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے تاکہ مخصوص افراد کو نشانہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کابینہ کے فیصلے کو نہ صرف غیرقانونی بلکہ ریاستی اداروں کی خودمختاری پر حملہ بھی قرار دیا۔نتن یاہو کی حکومت پہلے ہی عدلیہ پر کنٹرول بڑھانے کے متنازع عدالتی اصلاحاتی بلز کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کا شکار ہے۔ اس برطرفی کو ان ہی کوششوں کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں اور متعدد قانونی ماہرین نے برطرفی کو "عدالتی آزادی پر کھلا حملہ” قرار دیا ہے اور سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کا یوٹرن، پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے بھارتی پروپیگنڈہ ناکام

    برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

    بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کا یوٹرن، پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے بھارتی پروپیگنڈہ ناکام

    پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کا یوٹرن، پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے بھارتی پروپیگنڈہ ناکام

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے، جب کہ پاکستان کی بروقت فیکٹ چیکنگ، ٹھوس شواہد اور سفارتی حکمتِ عملی کے نتیجے میں بھارت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔

    بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بیان جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ بھارتی مسلح افواج یا کسی مجاز ادارے نے نہ تو پاکستان کے خلاف الزامات عائد کیے، نہ ہی ایسی کوئی دستاویزات یا سرکاری بیانات جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کے حسب روایت پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی تھی، لیکن پاکستانی حکام کی بروقت فیکٹ چیکنگ اور شواہد کی فراہمی نے بھارتی مؤقف کو نہ صرف غلط ثابت کیا بلکہ بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔پاکستان نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کیا اور دنیا کے سامنے حقائق اور زمینی صورتحال کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جس کے بعد بھارت کے ادارے بھی اپنی پوزیشن سے مکرنے لگے۔

    ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اب بین الاقوامی سطح پر بھی بھارتی پروپیگنڈے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، 37 ہزار ڈالر برآمد
    برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

    بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

    برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

    سمندری طوفان فلورس برطانیہ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں، متعدد علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث درجنوں ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ 10 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔شدید موسم کے پیش نظر پروازیں اور کشتی سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔ متعدد مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور ان کے سڑکوں پر گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔حکام نے اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں شدید موسمی حالات کی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کی بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، 37 ہزار ڈالر برآمد

    اسرائیلی دہشتگردی جاری، ایک دن میں 74 فلسطینی شہید