Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات برقرار رہیں گے، امریکی اعلان

    ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات برقرار رہیں گے، امریکی اعلان

    امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درجنوں ممالک پر حال ہی میں عائد کیے گئے محصولات میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، اور یہ بدستور نافذ العمل رہیں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعے کی ڈیڈلائن سے قبل ٹرمپ نے ایک صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کئی ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر نئے محصولات عائد کیے تھے، جن میں کینیڈا پر 35 فیصد، برازیل پر 50 فیصد، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد ڈیوٹی شامل ہے۔اگرچہ یورپی یونین کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدے میں کچھ نرخوں میں جزوی کمی کی گئی، لیکن جیمیسن گریئر نے امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرحلے کے محصولات میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے نرخ مختلف معاہدوں کے تحت طے کیے گئے ہیں، کچھ سرکاری طور پر ظاہر کیے گئے ہیں اور کچھ نہیں، جبکہ کچھ محصولات کا انحصار ہمارے تجارتی خسارے یا سرپلس پر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں بیجنگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے ہیں، جن کا محور نایاب زمین کی دھاتوں اور مقناطیس کی سپلائی پر مرکوز ہے۔

    گریئر کے مطابق امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ چین سے مقناطیس اور اس سے متعلقہ سپلائی چین آزادانہ طور پر جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس عمل میں تقریباً آدھے راستے پر ہیں۔‘‘

    پاکستان سے فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک بہاؤ کا خدشہ

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں  گرفتار

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری 9 مئی کیس میں جاری وارنٹ کی بنیاد پر عمل میں آئی۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی کے مقام جنڈی چونترہ سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایک روزہ دورے پر موجود تھے۔یاد رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے 13ویں وزیراعظم کے طور پر 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک خدمات سرانجام دیں۔پولیس نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    پاکستان سے فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک بہاؤ کا خدشہ

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

  • پاکستان سے فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ

    پاکستان سے فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ

    وفاقی حکومت کی جانب سے غذائی قلت کا شکار فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کی 17 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

    امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) شریک ہوئے۔100 ٹن امدادی کھیپ میں خوراک، خشک دودھ، تیار شدہ کھانے اور طبی آلات شامل ہیں، جنہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے روانہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ غزہ میں قحط کے باعث معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں اور اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں تک بلا رکاوٹ اشیائے ضروریہ کی ترسیل چاہتا ہے اور امدادی کاموں میں تعاون پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک بہاؤ کا خدشہ

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

  • تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک بہاؤ کا خدشہ

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک بہاؤ کا خدشہ

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دریائے سندھ کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اسپل ویز کھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

    عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریائے سندھ کے قریب سیاحتی مقامات پر جاتے وقت انتہائی احتیاط برتیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

    آصف زرداری اور ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت پر گفتگو

  • حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ کو ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نوجوان ویڈیو میں کہتا ہے کہ یہ میری قبر ہے، میرے پاس وقت کم ہے۔یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی اذیت ناک حالت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ غزہ میں جاری انسانی بحران، غذائی قلت، بمباری اور طبی سہولیات کی شدید کمی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے، جس سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ یرغمالی افراد بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سرنگوں میں چھپے قیدیوں تک دوا، پانی اور خوراک پہنچانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

    ویڈیو کے اجرا کے بعد حماس نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ تنظیم کسی دباؤ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ ترجمان نے واضح کیا: ’’جب تک مستقل اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، مزاحمت جاری رہے گی۔ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔اسرائیلی حکومت نے ویڈیو کو ’’نفسیاتی تشدد‘‘ کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے حماس پر شدید تنقید کی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو یرغمالیوں کے جذبات سے کھیلنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

    آصف زرداری اور ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت پر گفتگو

  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 سے 8 اگست تک کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہیں۔جاری کردہ روسٹر کے مطابق بینچ ٹریڈ مارک، فیملی کیسز، رینٹ کیسز، ضمانت کی درخواستوں اور ملازمتوں سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا۔

    ساڑھے 11 بجے کے بعد جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ دیگر مقدمات کی سماعت جاری رکھے گا۔

    چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت پر گفتگو

  • آصف زرداری اور ایرانی صدر  کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    آصف زرداری اور ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر قائم ہیں۔ انہوں نے خطے کے معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے تہران کی مستقل حمایت اور یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور پائیدار امن و استحکام کے لیے مربوط سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کا دورہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت پر گفتگو

  • چیئرمین سینیٹ  اور ایرانی صدر  کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت  پر گفتگو

    چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت پر گفتگو

    چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے ایرانی صدر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازعے میں ایران کی تاریخی کامیابی پر صدر پزشکیان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے ایران کے حقِ دفاع کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تسلیم کیا۔ پاکستانی پارلیمان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایرانی خودمختاری کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں رہا ہے اور جنگ کو مسئلے کا حل نہیں سمجھتا۔ مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دیرپا امن، استحکام اور ترقی کے قیام کی امید بھی ظاہر کی۔یوسف رضا گیلانی نے ایرانی پارلیمان میں صدر پزشکیان کے خطاب کے دوران لگائے گئے ’تشکر پاکستان‘ کے نعروں کو دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مستقل اور اصولی حمایت پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پارلیمانی تعاون، تجارت، معیشت، ثقافت اور دیگر شعبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے قانون سازی، عوامی روابط اور پارلیمانی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے تعلیمی اور ثقافتی روابط میں توسیع پر زور دیا اور ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات کے اختتام پر انہوں نے یقین دلایا کہ ایران پاکستان پر ہر مشکل وقت میں بھروسہ کر سکتا ہے۔اس ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر عرفان صدیقی اور ایم این اے نوید قمر بھی شریک تھے۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    ایرانی صدر نے اسرائیل سے حالیہ تنازعے کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی قرارداد اور عوامی یکجہتی ایران کے ساتھ حقیقی دوستی کا ثبوت ہیں۔صدر پزشکیان نے پارلیمانی تعلقات، تعلیمی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر زور دیا اور عالمی امن، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پائیدار امن کا راستہ صرف مکالمے، تعاون اور بھائی چارے سے ہی ممکن ہے۔

    بلوچستان محسن صوبہ،کسی کو حق نہیں کہ امن خراب کرے،بلوچستان امن جرگہ

    عدالتی حکم پر 62 سالہ پاکستانی خاتون رخشندہ راشد کو بھارت کا وزیٹر ویزا دینے کا فیصلہ

  • ایران و پاکستان کے وزرائے دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر اتفاق

    ایران و پاکستان کے وزرائے دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر اتفاق

    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی، اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی دفاعی سفارتکاری کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات مین باہمی دلچسپی کے دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو اور انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کے دوران خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی کردار پر زور دیا .

    ایرانی وزیر دفاع نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں دفاعی سفارتکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، اور پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

    ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں ممالک نے مستقبل میں بھی دفاعی میدان میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، ایک شخص گرفتار

    کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

    کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

  • احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں سی پیک فیز 2 کے تحت صنعتی ترقی، کاروباری روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔سن ویڈونگ کے بطور سفیر دور میں سی پیک نے کاغذی خاکے سے اربوں ڈالر کے منصوبوں کی صورت اختیار کی.احسن اقبال نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران چین کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا.

    احسن اقبال نے زور دیا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ انڈسٹریل زونز، بزنس ٹو بزنس تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی جیسے نئے شعبوں پر مشتمل ہے، جس سے پاکستان میں ترقی کے نئے در کھلیں گے۔

    شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، ایک شخص گرفتار

    بھارتی کھلاڑی نے علیحدگی کے بعد شادی بچانے کا فیصلہ کر لیا

    کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی