Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عمران خان کے صاحبزادے قاسم کو باپ کی رہائی کے لیے امریکا سے امید

    عمران خان کے صاحبزادے قاسم کو باپ کی رہائی کے لیے امریکا سے امید

    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے والد جیل میں انتہائی خراب حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی صحت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔

    قاسم خان نے امریکی ادارے کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کسی ممکنہ راستے کی تلاش جاری ہے، کیونکہ موجودہ حالات بہت تشویشناک ہیں اور لگتا ہے کہ یہ صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔انہوں نے اپنے والد کی جسمانی صحت، قید کے ماحول اور بنیادی سہولیات کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان ڈیڑھ سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اوچ شریف: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، جرائم پیشہ افراد سرگرم، شہری عدم تحفظ کا شکار

  • اسرائیلی فائرنگ سے خوراک کی تلاش میں مزید 52 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فائرنگ سے خوراک کی تلاش میں مزید 52 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 40 شدید بھوک سے مجبور ہو کر خوراک کی تلاش میں نکلے تھے۔

    قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور طبی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک بھوک کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 153 ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کی خواتین کی ایجنسی کی ڈائریکٹر سوفیا کالٹورپ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں خواتین اور بچیوں کو ایک ناقابل تصور انتخاب کا سامنا ہے، یا تو وہ اپنی پناہ گاہوں میں بھوک سے مر جاتی ہیں یا خوراک اور پانی کی تلاش میں نکل کر شدید خطرے میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

    یہ صورتحال غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی کو مزید واضح کر رہی ہے۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

  • حسن ابدال اور گجرات میں بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق

    حسن ابدال اور گجرات میں بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث حادثات پیش آئے، حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ گجرات میں 4 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے مقام پر موسلادھار بارش کے بعد ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔دوسری جانب گجرات کے علاقے خشت بھٹہ کھاریاں میں بارش کے جمع پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 9 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال لیں۔ بتایا گیا ہے کہ مٹی اٹھانے کے بعد کھیت میں بارش کا پانی جمع تھا، جہاں بچے نہاتے ہوئے گہرے حصے میں چلے گئے۔

    چک بیلی خان روڈ پر ڈھوک بدھال کے مقام پر بھی ایک بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

  • سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کل منعقد ہوگا، جس میں پانچ امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدواروں میں مشال یوسفزئی، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر شامل ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی (ف) کی شازیہ بھی انتخابی میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ یہ ضمنی انتخاب خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں منعقد ہوگا، جہاں اسمبلی کے 145 اراکین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اوچ شریف: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، جرائم پیشہ افراد سرگرم، شہری عدم تحفظ کا شکار

  • ایرانی صدر  2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے نے صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

    مہدی سنائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جو 11 اگست کی شام تک جاری رہے گا۔مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ ان سے قبل اپریل 2024 میں سابق صدر ابراہیم رئیسی نے تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، جو ان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات سے صرف ایک ماہ قبل ہوا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے لاہور اور کراچی بھی گئے تھے۔

    ایرانی صدر کے مجوزہ دورے کے دوران سرکاری ملاقاتیں ہوں گی،ثقافتی اور تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہوں گی،صوبائی و سرحدی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی اور دوطرفہ تجارت کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.مشیر مہدی سنائی کے مطابق ایران اور پاکستان کے تعلقات سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، اور اس دورے کا مقصد ان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    اوچ شریف: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، جرائم پیشہ افراد سرگرم، شہری عدم تحفظ کا شکار

    حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

  • یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو  محتاط رہنے کی ہدایت

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

    متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ویزہ کے حصول کے لیے کسی بھی غیر مجاز دفتر، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعتبار نہ کریں، جو "فوری ویزہ” یا "فاسٹ ٹریک سروسز” کے نام پر فراڈ کر رہے ہیں۔

    پیر کے روز یو اے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی نے عوام کو متنبہ کیا کہ ایسے فراڈی عناصر سادہ لوح لوگوں کو جھانسہ دے کر ان کی رقم ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں، خاص طور پر اُن افراد کو جو روزگار کی تلاش میں جلدی میں ہوتے ہیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں مقیم محمد نامی شخص ایک ایسی ہی جعلی کمپنی کا شکار ہو گئے جب انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے فوری وزٹ ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھا جس میں ایک ماہ کے سنگل انٹری وزٹ ویزہ کے لیے فوری پروسیسنگ کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے 200 درہم اضافی فیس کے ساتھ مکمل رقم ادا کر دی۔

    محمد کے مطابق میرے بیٹے کو ایک سال سے روزگار نہیں ملا تھا، اور مجھے معلوم ہوا کہ ایک بڑی یو اے ای کمپنی واک اِن انٹرویو کر رہی ہے تاہم رقم کی ادائیگی کے فوراً بعد کمپنی نے رابطہ ختم کر دیا اور ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی غائب ہو گیا۔یو اے ای کی اتھارٹی کے مطابق، مشتبہ آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ایسے فراڈیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ماہرین کا مشورہ
    اسمارٹ ٹریولز کے جنرل مینیجر سفیر محمد نے کہا، "یہ پیغام وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں ایسے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ تحقیق کے بغیر ایسے فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ماہرین نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور گروپ ایڈمنز کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی یا ویزہ سروس کو پروموٹ کرنے سے قبل اس کی مکمل تصدیق ضرور کریں، تاکہ عوام کو فراڈ سے بچایا جا سکے۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ 300 روپے مہنگا

    سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ 300 روپے مہنگا

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی بھاؤ 3 ہزار 323 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

    حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

    ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے خریداری پر جرمانے کا اعلان

  • حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو  جانے کی اجازت نہیں

    حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سردار یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 1 لاکھ 19 ہزار کوٹہ سرکاری حج اسکیم اور 60 ہزار کوٹہ نجی ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج کے لیے لانگ اور شارٹ پیکیج پہلے کی طرح ہوں گے، جبکہ سرکاری حج اخراجات ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ "نجی ٹور آپریٹرز ان افراد کو جو گزشتہ سال نہ جا سکے، انہیں پچھلے سال کی لاگت پر حج کرائیں گے۔حج سے متعلق انتظامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عازمین کو مکمل تربیت دی جائے گی،ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں،مالیاتی نگرانی کا مؤثر نظام متعارف کرایا جائے گا، شکایات کے ازالے کے لیے شفاف نظام رائج ہوگاسرکاری و نجی حج اسکیم کی مانیٹرنگ تیسرے فریق کو دی گئی ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ عازمین کا ڈیٹا وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا اور پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے فنانشل معیار مقرر کیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر مذہبی امور کے مطابق، روڈ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر میسر ہو گی، جبکہ حج کے لیے سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔آخر میں انہوں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں وزارت کو اعتماد میں نہیں لیا، جس کا باقاعدہ جواب دیا جائے گا۔

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

    خاموش تبدیلی کا سفر،تحریر: اقصیٰ جبار

    راجیہ سبھا میں جیا بچن برہم،آپریشن سندور پر حکومت پر برس پڑیں

  • اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

    اسرائیلی فوج کے سفاکانہ اور غیر انسانی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ واقعے میں امداد لینے آنے والے ایک کمسن فلسطینی بچے کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، جس کی گواہی خود ایک امریکی فوجی نے دی ہے۔

    مڈل ایسٹ آبزرور کی جانب سے "ایکس” پر پوسٹ کی گئی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی پوڈکاسٹ میں ایک امریکی فوجی نے انکشاف کیا کہ وہ غزہ میں ایک امدادی تقسیم مرکز پر تعینات تھا، جہاں اس کی آنکھوں کے سامنے ایک معصوم فلسطینی بچے کو اسرائیلی فوج نے شہید کیا۔امریکی فوجی نے غمزدہ انداز میں واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "عامر، ایک کمزور سا بچہ، ننگے پاؤں تپتی دھوپ میں 12 کلومیٹر پیدل چل کر امدادی مرکز پہنچا۔ اسے دال اور چاول کے پیکٹ ملے۔ وہ میرے پاس آیا، میرا ہاتھ چوما، اور ’شکریہ‘ کہا۔ چند منٹ بعد جب وہ واپس جا رہا تھا، اسرائیلی فوج نے آنسو گیس اور گولیوں کی بارش کر دی، اور عامر وہیں شہید ہو گیا۔”

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ان دردناک واقعات میں سے ایک ہے جو انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر ایک بار پھر شدید دباؤ ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    خاموش تبدیلی کا سفر،تحریر: اقصیٰ جبار

    ناکامی کا خوف ،تحریر: انجینیئر علی رضوان چوہدری

  • ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے خریداری پر جرمانے کا اعلان

    ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے خریداری پر جرمانے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ روس سے فوجی ساز و سامان اور تیل کی مسلسل خریداری پر اضافی جرمانے کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن برسوں سے ہمارا اس کے ساتھ تجارتی لین دین انتہائی کم رہا، کیونکہ بھارت کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ روس سے بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان خریدتا آیا ہے، اور توانائی کے معاملے میں بھی روس کا بڑا خریدار ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا روس پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ یوکرین میں جاری قتل و غارت گری بند کرے، بھارت کا یہ رویہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ "بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا اور روس کے ساتھ دفاعی و توانائی تعلقات پر اسے اضافی جرمانے کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔”

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

    ناکامی کا خوف ،تحریر: انجینیئر علی رضوان چوہدری