Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • محمد بن سلمان  کی ٹرمپ سے ملاقات،  سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر کرنے  کا اعلان

    محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر کرنے کا اعلان

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً ایک کھرب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا۔

    سات برس بعد ہونے والے اس اہم دورے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو مکمل عسکری اعزازات کے ساتھ باضابطہ استقبال دیا گیا، جس میں اعزازی فوج، امریکی فضائیہ کے طیاروں کی فضا میں پرواز اور توپوں کی سلامی شامل تھی، جبکہ اس کی قیادت خود صدر ٹرمپ نے کی۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاندار کام کیا ہے اور وہ سعودی عرب کے مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا عظیم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک دفاعی تعاون میں مزید پیش رفت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا اور اسرائیل و سعودی عرب دونوں کو ان طیاروں کی فراہمی میں ترجیح ملنی چاہیے۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں بے تحاشہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں آنے والی سرمایہ کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کے دور میں امریکا کو بدترین مہنگائی کا سامنا رہا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری بڑھا کر ایک کھرب ڈالر تک لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ امریکا دنیا کا سب سے اہم ملک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف کام کر رہا ہے اور اہم اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔ ماضی میں اسامہ بن لادن نے امریکا—سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ابراہم معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی ضمانت ضروری ہے۔

    ملاقات کے دوران ایک رپورٹر کے جیفری ایپسٹین سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ برہم ہو گئے اور رپورٹر کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایپسٹین سے کوئی تعلق نہیں، اسے میں نے برسوں پہلے اپنے کلب سے نکال دیا تھا کیونکہ وہ ایک بیمار شخص تھا، اور یہ بات درست ثابت ہوئی

    اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا
    سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیل کی سخت مخالفت

    عکسِ بےنظیر، آصفہ بھٹو،وقار، مسکراہٹ اور خدمت کا سفر.تحریر:راجہ سفیر

    صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

  • اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا

    اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اختلافات کے باعث سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے، جس کے منظور ہونے کا امکان ہے۔اظہر علی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ ہیڈ آف یوتھ پروگرام کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو انڈر 19 ٹیم کا انچارج بنانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔اظہر علی اکتوبر 2024 سے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بورڈ کے ساتھ منسلک تھے

    امریکا میں وزیراعظم سے سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات

    صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

    استحصال بھی صوبائی سروس کا اور احتساب بھی صوبائی افسران کا،تحریر:ملک سلمان

  • سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیل کی سخت مخالفت

    سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیل کی سخت مخالفت

    امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ ڈیل پر اسرائیل نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا پہنچ رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اہم معاہدوں کی توقع ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج نے اتوار کے روز سیاسی قیادت کو ایک باضابطہ پوزیشن پیپر پیش کیا، جس میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ایف-35 اسٹیلتھ جیٹس کی فروخت کی کھلی مخالفت کی گئی۔ اس کی تصدیق فوج نے بھی کی ہے۔دستاویز میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک، خصوصاً سعودی عرب کے پاس اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے طیاروں کی موجودگی سے اسرائیل کی فضائی برتری متاثر ہو سکتی ہے۔ اسرائیل اس سے پہلے بھی ایسے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

    ماضی میں بھی اسرائیل نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کو ایف-35 کی فروخت رکوائے جانے کی کوششیں کی تھیں، تاکہ خطے میں اپنی معیاری فوجی برتری برقرار رکھی جا سکے

    سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ ،ٹرمپ کا استقبال

    عکسِ بےنظیر، آصفہ بھٹو،وقار، مسکراہٹ اور خدمت کا سفر.تحریر:راجہ سفیر

    ہم جنس رجحانات، اثرات اور ہماری ذمہ داریاں،تحریر:آصف شاہ

    وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات

  • صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

    صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

    صادق آباد میں چوروں کا سراغ لگانے کے لیے کام کرنے والی ایک نجی کھوجی ٹیم خود ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کھوجی کتوں کے ساتھ چوروں کی تلاش میں جانے والے افراد کو ڈاکو اٹھا کر کشمور کے کچے میں لے گئے۔پولیس کے مطابق یہ ٹیم پانچ روز قبل اوباڑو (سندھ) سے اپنے کتوں سمیت اغوا ہوئی تھی اور اب تک لاپتا ہے۔رحیم یار خان، کشمور اور گھوٹکی پولیس مشترکہ طور پر چاروں مغویوں کی تلاش میں مصروف ہے، جبکہ مقدمہ صادق آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے

    پنجاب حکومت کی کارروائی: ٹی ایل پی کے اربوں کے اثاثے منجمد

    کراچی:خواتین کے ساتھ زیادتی اور موبائل ہیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ ،ٹرمپ کا استقبال

  • وزیراعظم  سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر  کی ملاقات

    وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے متعدد مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے آتے ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ان مقدس مقامات پر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور یاتریوں کی سہولت کے لیے مزید حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔

    جسدیپ سنگھ نے سکھ یاتریوں کی میزبانی اور سہولیات کی فراہمی پر وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا

    ہم جنس رجحانات، اثرات اور ہماری ذمہ داریاں،تحریر:آصف شاہ

    کراچی:خواتین کے ساتھ زیادتی اور موبائل ہیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

  • پنجاب حکومت کی کارروائی: ٹی ایل پی کے اربوں کے اثاثے منجمد

    پنجاب حکومت کی کارروائی: ٹی ایل پی کے اربوں کے اثاثے منجمد

    پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے اور 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے۔

    حکام کے مطابق احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے 92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل والٹس منجمد کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کے غیر معمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سے درخواست کی جائے کہ دیگر صوبوں میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں کی جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    مزید برآں پنجاب میں اسلحہ لے کر چلنے کے لیے نئے ایس او پیز بنانے پر اصولی اتفاق ہوا، جبکہ اسلام آباد حملے کے بعد سرویلنس بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے۔مریم نواز نے آئمہ کرام کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پریشان نہ کیا جائے اور نہ ہی چندے کے لیے دست دراز ہونے کی نوبت آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی

    کراچی:خواتین کے ساتھ زیادتی اور موبائل ہیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ ،ٹرمپ کا استقبال

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 گرفتار

  • کراچی:خواتین کے ساتھ زیادتی اور موبائل ہیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:خواتین کے ساتھ زیادتی اور موبائل ہیکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے اولڈ سٹی کے علاقے عید گاہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے ان کے ساتھ زیادتی کرتا تھا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم خواتین کو جعلی لنکس بھیجتا تھا، جن کی مدد سے وہ موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیتا تھا۔ہیک کیے گئے فونز سے خواتین کے نمبر نکال کر واٹس ایپ پر پیغام اور کالز کی جاتی تھیں۔ملزم ان خواتین کو بلاتا اور ان کے ساتھ ویڈیوز بناتا تھا، پھر انہیں دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتا تھا، پیسے اور کردار دونوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتا تھا۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جن میں ان غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موجود تھیں۔

    سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ ،ٹرمپ کا استقبال

    ٹیکساس میں پاکستانی نژاد کراچی کی خاتون کو 8 سال قید

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 گرفتار

  • سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ ،ٹرمپ کا استقبال

    سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ ،ٹرمپ کا استقبال

    سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے انہیں باضابطہ سلامی بھی پیش کی۔گزشتہ روز سعودی شاہی دیوان نے بتایا تھا کہ شاہ سلمان کی ہدایت اور صدر ٹرمپ کی دعوت پر شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے کے لیے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دورے کا محور دوطرفہ تجارت، تیل و سیکیورٹی تعاون، مالیات، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ملاقات سے قبل سعودی عرب نے امریکا سے جدید ایف 35 لڑاکا طیاروں کے حصول کا معاہدہ بھی طے کر لیا۔

    صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں اعلان کیا کہ امریکا سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو ماہرین کے مطابق عرب دنیا کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سودا ہوگا

    ٹیکساس میں پاکستانی نژاد کراچی کی خاتون کو 8 سال قید

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 گرفتار

  • ٹیکساس میں پاکستانی نژاد کراچی کی خاتون کو 8 سال قید

    ٹیکساس میں پاکستانی نژاد کراچی کی خاتون کو 8 سال قید

    ٹیکساس کے شہر فرسکو کی رہائشی 34 سالہ کہکشاں حیدر خان کو کراچی میں مبینہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی دہشت گردی کی تفتیش میں غلط بیانات دینے کا اعتراف کیا تھا، جس پر انہیں امریکی ڈسٹرکٹ جج اموس ایل مزانٹ نے 96 ماہ قید کی سزا دی۔محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے مطابق کہکشاں حیدر پر الزام تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے منسلک تھیں اور پاکستان میں مبینہ آتش گیر حملوں کی بھرتی، فنڈنگ اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کرتی رہی تھیں۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق انہوں نے جنوری 2023 میں کراچی میں دو پیٹرول پمپس پر حملوں کے لیے ایک شخص کو بھرتی بھی کیا تھا۔

    تفتیش میں سامنے آیا کہ انہوں نے حملوں کے اہداف، طریقہ کار، کیمیکل، فرار کے راستے اور اسلحے کی خریداری تک پر منصوبہ بندی کی۔ تاہم بعد میں انہوں نے ایف بی آئی کے سامنے اپنے کردار سے انکار کرتے ہوئے متعدد جھوٹے بیانات دیے تھے۔فروری 2025 میں عدالت میں انہوں نے اعتراف کیا کہ تمام بیانات غلط تھے اور وہ جانتی تھیں کہ یہ دہشت گردی کی تفتیش کے لیے نہایت اہم ہیں

    سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر سمیت 4 گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف منا قاسم رشید گروپ کا کارندہ ہے اور پہلے بھی دہشت گردی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور عادل حسین کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کیا، جبکہ وہ ’سپاری‘ لے کر بھی قتل کرتا تھا۔دیگر گرفتار شدت پسندوں کی شناخت عاصم احمد، زین العابدین اور محمد افروز کے ناموں سے ہوئی۔ ان سے چار پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی اور سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
    تفتیش کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں اورنگی ٹاؤن میں پولیس مخبر سمجھے جانے والے شہباز خان اور اقبال مارکیٹ میں مخالف فرقے کے عادل حسین کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

    سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست