Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بڑھتے سیکیورٹی خدشات،ایران کی بھارتیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم

    بڑھتے سیکیورٹی خدشات،ایران کی بھارتیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم

    ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایرانی حکام کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سیکیورٹی خدشات اور بعض بھارتی شہریوں کے ذریعے ویزا فری پالیسی کے غلط استعمال کے بعد کیا گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ متعدد بھارتی شہری جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں ایران پہنچے جہاں بعض کو انسانی اسمگلنگ گروہوں نے اغوا کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان طلب کیا۔ حکام کے مطابق اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ویزا فری انٹری کو غیر محفوظ تصور کیا جا رہا تھا۔بھارت کی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک مشاورتی بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایجنٹس یا فیک ریکروٹمنٹ کمپنیاں کے جھانسے میں نہ آئیں جو ایران کے لیے "ویزا فری سفر” کا غلط دعویٰ کرتی ہیں۔ بھارتی حکومت کے مطابق ویزا فری پالیسی صرف محدود سیاحتی مقاصد کے لیے تھی، ملازمت یا طویل قیام پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا تھا۔

    نئی پالیسی کے تحت بھارتی شہریوں کو اب ایران جانے سے پہلے باقاعدہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اس میں ٹرانزٹ، ایئرپورٹ انٹری اور تمام اقسام کے داخلے شامل ہیں۔ ایئرلائنز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ویزا کسی بھارتی شہری کو ایران کے لیے بورڈنگ نہ دیں۔یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ سال بھارت سمیت متعدد ممالک کے لیے 15 روزہ ویزا فری سیاحتی داخلے کی اجازت دی تھی، لیکن حالیہ واقعات کے بعد یہ سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ بھارتی حکومت اس وقت ایران میں پھنسے بعض شہریوں کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے

    اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

    محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

  • اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او  اجلاس میں شرکت کریں گے

    اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار ماسکو میں دو روزہ اجلاس (17 تا 18 نومبر) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی آمد پر روس کے نائب وزیر خارجہ مکائل گالوزن، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سُروفٹسِیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے استقبال کیا۔

    ایس سی او سربراہان حکومت کا اجلاس علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی شمولیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان

  • پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹی20 سہ ملکی سیریز  ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹی20 سہ ملکی سیریز ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کردی گئی۔

    تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈاسن شاناکا شریک ہوئے۔سری لنکا کے کپتان چریتھ اسالنکا طبیعت ناساز ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، اور اسی وجہ سے وہ اتوار کو پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔سہ ملکی سیریز کا آغاز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں افتتاحی میچ سے ہوگا۔ لیگ مرحلے میں تینوں ٹیمیں 4،4 میچز کھیلیں گی، جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

    سری لنکن بورڈ کے مطابق کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں شریک نہیں ہوں گے۔ چریتھ کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا ٹیم کی قیادت کریں گے

    محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

  • محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں جو 2018 کے بعد ان کا پہلا امریکی دورہ ہے۔

    ملاقات کا مقصد تیل، سیکیورٹی، تجارت، ٹیکنالوجی اور ممکنہ جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔2018 میں جمال خشوقجی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک تعلقات کو نئی سطح پر لانا چاہتے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق قتل کی منظوری ولی عہد نے دی تھی، تاہم انہوں نے براہِ راست حکم دینے سے انکار کرتے ہوئے بطور حکمران ذمہ داری قبول کی تھی۔رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران طے پانے والی 600 بلین ڈالر سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب سیکیورٹی کی مضبوط ضمانتیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی تک رسائی اور سول جوہری پروگرام میں پیش رفت چاہتا ہے۔

    دفاعی معاہدہ تاحال چیلنجز کا شکار ہے، کیونکہ واشنگٹن اسے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مشروط سمجھتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ محدود دفاعی مدد ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے فراہم کر سکتے ہیں۔تجارتی اور تکنیکی تعاون پر پیش رفت کے امکانات موجود ہیں، خصوصاً اے آئی اور جوہری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں، جو سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے لیے اہم ہیں

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان

    بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

  • یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ آئندہ 10 برس کے لیے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد روسی حملوں کے مقابلے کے لیے یوکرین کی طویل المدتی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق زیلنسکی پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے موجود ہیں، ایسے وقت میں جب روس نے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی لائی ہے۔ دستخط کے بعد زیلنسکی نے اسے ”دنیا کا بہترین فضائی دفاعی معاہدہ“ قرار دیا۔فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق معاہدے میں رافیل طیاروں کے ساتھ فضائی دفاعی نظام، بم اور ڈرون بھی شامل ہیں اور یہ سب داسوٹ کی جانب سے نیا تیار کیا جائے گا۔ صدر میکرون نے کہا کہ 100 رافیل طیارے یوکرینی فوج کی ازسرِنو تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

    معاہدے کی خبر کے بعد داسوٹ کے حصص میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرانس آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وار طیاروں کی ترسیل شروع کرے گا جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور تکنیکی اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

    غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان

    بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

  • غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان

    غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خیموں اور دیگر امدادی سامان کی آمد ایک بار پھر روک دی گئی ہے، جس کے باعث لاکھوں بے گھر فلسطینی موسمِ سرما کی بارشوں میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ امداد نہ ملنے کے باعث جنگ زدہ شہری گیلے اور کیچڑ زدہ کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں، جہاں ہزاروں خیمے بارش کے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

    متاثرہ خاندانوں نے اپنے خیموں کو محفوظ رکھنے کے لیے اطراف میں گڑھے کھود کر بارش کا پانی موڑنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق تیرہ لاکھ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان موجود ہے، مگر اسرائیلی پابندی کے باعث تقسیم ممکن نہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ امدادی رکاوٹوں نے لاکھوں افراد کو کھلے آسمان تلے موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور کردیا ہے۔اس دوران جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ خان یونس میں اسرائیلی حملے سے مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 274 فلسطینی شہید اور 1500 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

    زیتون شہر میں ایک مغوی کی لاش کی تلاش کے لیے ریڈ کراس اور القسام بریگیڈز نے کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں، جبکہ اسرائیل مزید 15 فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں حکام کے حوالے کرچکا ہے، جس کے بعد واپس کی گئی میتوں کی تعداد 330 تک پہنچ گئی ہے۔غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں کی تباہ کاریوں نے پہلے سے بحران زدہ آبادی کو ایک نئے انسانی المیے کے قریب کر دیا ہے۔

    بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

  • بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

    بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

    بنگلہ دیش کی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ڈھاکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفرور سابق وزیراعظم کو واپس حوالے کرے، جس پر نئی دہلی نے اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف عدالتی فیصلے کا نوٹس لیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کے امن، جمہوریت اور استحکام کو اولین ترجیح حاصل ہے، اور بھارت اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطہ رکھے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اقتدار سے محروم ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ حال ہی میں بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق طلبہ احتجاج کے دوران تقریباً 1400 افراد کی ہلاکت کے احکامات اس وقت کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے دیے تھے

    قصور: سرچ آپریشن میں منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار

  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے روس کی ثالثی کی  پیشکش

    پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے روس کی ثالثی کی پیشکش

    روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

    روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ہفتہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام روس سمیت عالمی برادری کی اولین ترجیح ہے۔ماریا زخارووا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں روس کے اہم شراکت دار ہیں، اور دونوں کے درمیان جاری تناؤ نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پورے خطے کی سلامتی کیلئے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو روس کشیدگی کم کرانے اور باہمی رابطے بحال کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ترجمان کے مطابق سرحدی تنازعات کا دیرپا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اس لیے پاکستان اور افغانستان کو چاہیے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

    ماریا زخارووا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصالحتی کوششیں نہ صرف باہمی اعتماد کی بحالی میں مدد دیں گی بلکہ پورے خطے میں مستقل امن کی بنیاد بھی رکھ سکتی ہیں۔ روس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ امن کے قیام کیلئے ہر ممکن سفارتی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے

    پاک بھارت بلائنڈ ویمن کرکٹ میں مثبت رویہ، گرمجوشی سے ہاتھ ملائے

    اسرائیل کا 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان

    بھارتی کپتان آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری

  • پاک بھارت بلائنڈ ویمن کرکٹ میں مثبت رویہ، گرمجوشی سے ہاتھ ملائے

    پاک بھارت بلائنڈ ویمن کرکٹ میں مثبت رویہ، گرمجوشی سے ہاتھ ملائے

    بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین کرکٹرز نے حالیہ سیاسی کشیدگی کو پسِ پشت ڈال کر ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کی حقیقی روح کو اجاگر کیا ہے۔

    منتظمین کے مطابق سری لنکا میں جاری دنیا کے پہلے بلائنڈ ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں پڑوسی ملکوں کی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ اگرچہ وہ بینائی سے محروم ہیں، مگر ان میں اپنی باقاعدہ قومی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ بہتر کھیل کا وژن اور اسپرٹ موجود ہے۔ایٹمی طاقت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی مہلک سرحدی جھڑپ کے بعد سے میدان کے اندر اور باہر کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ستمبر میں مینز ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد دونوں ٹیموں کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار رہے، جبکہ خواتین ٹیموں نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ اور 16 نومبر کو دوحہ میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی برقرار رکھی۔

    بلائنڈ بھارتی خواتین کرکٹرز سے بھی یہی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اسی رویے کی پیروی کریں گی، خاص طور پر اس وقت جب ٹاس کے بعد کوئی ہینڈشیک نہیں ہوا۔ تاہم میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے نہ صرف گرمجوشی سے ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا بلکہ مثبت مثال بھی قائم کی۔دلچسپ طور پر دونوں ٹیمیں ایک ہی بس میں بیٹھ کر میدان تک پہنچیں، جہاں نہ صرف ہاتھ ملائے گئے بلکہ ایک دوسرے کی بھرپور تعریف بھی کی گئی۔

    اسرائیل کا 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان

    بھارتی کپتان آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری

    پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

  • اسرائیل کا 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان

    اسرائیل کا 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان

    اسرائیلی حکومت نے 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے حملوں کی تحقیقات کے لیے باضابطہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ 7 اکتوبر کے واقعات کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے ایک ریاستی کمیشن تشکیل دیا جائے، جس کا مقصد حملوں کی وجوہات، حفاظتی ناکامیوں اور ریاستی ردعمل کا جائزہ لینا ہے۔ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
    مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوا، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے

    بھارتی کپتان آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری

    پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس