Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اردن کے بادشاہ  سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اردن کے بادشاہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وفاقی دارالحکومت میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

    استقبالیہ کے موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت اہم وزرا اور سیکریٹریز موجود تھے۔وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوگی، جبکہ دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اردن کے بادشاہ کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ دونوں ممالک سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے، جس سے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی

    کندھ کوٹ: مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل،چولیانی برادری کا انڈس ہائی وے پر دھرنا

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آگ، بروقت کارروائی سے صورتحال قابو

    لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آگ، بروقت کارروائی سے صورتحال قابو

    پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں جمعے کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھوڑے ہی وقت میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی تین فائر وہیکلز اور 10 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ بیسمنٹ میں شدید دھواں بھر جانے کے باعث سموک ایجیکٹرز منگوائے گئے تاکہ دھوئیں کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں مجموعی طور پر چار فائر وہیکلز، دو ایمبولینسز اور تقریباً 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، جبکہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بیسمنٹ کو کلیئر قرار دے دیا ہے

    روس میں گلائیڈ بموں کی پیداوار بڑے پیمانے پر اضافہ: یوکرین کا سنگین خدشہ

    وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا اقدام، رجسٹرار کی تعیناتی مکمل

  • روس میں گلائیڈ بموں کی پیداوار بڑے پیمانے پر اضافہ: یوکرین کا سنگین خدشہ

    روس میں گلائیڈ بموں کی پیداوار بڑے پیمانے پر اضافہ: یوکرین کا سنگین خدشہ

    یوکرین کی دفاعی انٹیلیجنس کے مطابق روس رواں برس کم لاگت مگر انتہائی تباہ کن گلائیڈ بموں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے اور سال کے اختتام تک تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار ایسے بم تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ان میں 500 طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ورژن بھی شامل ہیں، جو پہلے سے زیادہ دور دراز علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین ڈیفنس انٹیلیجنس کے ڈپٹی ہیڈ میجر جنرل وادیم سکیبٹسکی نے انکشاف کیا کہ روسی فوج اس وقت روزانہ 200 سے 250 گلائیڈ بم فائر کر رہی ہے، جب کہ پچھلے ماہ یہ اوسط 170 بم یومیہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بموں کو مار گرایا جا سکتا ہے، لیکن ان کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ یہ یوکرین کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔سکیبٹسکی نے بتایا کہ روس 200 کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے گلائیڈ بموں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر رہا ہے اور رواں برس کے آخر تک ایسے 500 بم تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان اعداد و شمار تک رسائی کس طرح حاصل کی گئی، اور نہ ہی روس کی گزشتہ پیداوار کا کوئی واضح موازنہ پیش کیا گیا، تاہم یہ اندازے روس کی اسلحہ سازی میں بڑی چھلانگ کی نشاندہی ضرور کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کے بعد روس نے دفاعی صنعت کو مسلسل وسعت دی ہے، اس کی فیکٹریاں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں، تاہم فوجی پیداوار کے درست اعداد و شمار خفیہ رکھے جاتے ہیں

    سری نگر دھماکہ: حادثہ یا چھپانے کی کوشش؟ متعدد سوالات نے جنم لے لیا

    کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: پرنسپل اور آرمی افسران کے اہم بیانات سامنے آگئے

    مقبوضہ کشمیر :نوگام پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ، متعدد اہلکار زخمی (more…)

  • وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا اقدام، رجسٹرار کی تعیناتی مکمل

    وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا اقدام، رجسٹرار کی تعیناتی مکمل

    وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو عدالت کا پہلا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔

    اس حوالے سے آئینی عدالت کی جانب سے باقاعدہ پہلا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد اس تعیناتی کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس بھی تعینات کردیا ہے۔ یہ تقرریاں عدالت کے انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور آئینی عدالت کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

    ادھر وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج جسٹس کے کے آغا کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان جسٹس کے کے آغا سے حلف لیں گے

    سری نگر دھماکہ: حادثہ یا چھپانے کی کوشش؟ متعدد سوالات نے جنم لے لیا

    کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: پرنسپل اور آرمی افسران کے اہم بیانات سامنے آگئے

    مقبوضہ کشمیر :نوگام پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ، متعدد اہلکار زخمی

  • سری نگر  دھماکہ: حادثہ یا چھپانے کی کوشش؟ متعدد سوالات نے جنم لے لیا

    سری نگر دھماکہ: حادثہ یا چھپانے کی کوشش؟ متعدد سوالات نے جنم لے لیا

    مقبوضہ کشمیر کے سری نگر میں اُس پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کے مبینہ طور پر حادثاتی دھماکے نے کئی اہم اور سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ وہی تھانہ ہے جو حالیہ دہلی دھماکے، فرید آباد کے ڈاکٹر کی گرفتاریوں اور پلوامہ سے متعلق برآمدگیوں کے مقدمات میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔

    پلوامہ سے برآمدگیوں کا بیانیہ؟
    سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ جس طرح پلوامہ سمیت مختلف علاقوں سے بارودی مواد کی برآمدگی کا بڑا دعویٰ کیا جا رہا تھا، کیا اس دھماکے کا مقصد اسی بیانیے کو غیر مؤثر یا پسِ پردہ دھکیلنا تو نہیں؟کیا یہ اچانک حادثہ اُن تمام دعوؤں پر پردہ ڈالنے کی ایک منظم کوشش ہوسکتا ہے؟

    مرکزی ریکارڈ کا "حادثاتی خاتمہ”؟
    یہ تھانہ دہلی دھماکے کی تفتیش، فرید آباد کے ڈاکٹر اور دیگر گرفتار افراد کے کیسز میں مرکزی نوعیت رکھتا تھا۔سوال یہ ہے کہ کیا اس دھماکے کے نتیجے میں اہم ریکارڈ جل گیا ہے؟ یا پھر دنیا کو یہ بتانے کیلئے کہ ریکارڈ ’’حادثے‘‘ میں تباہ ہوگیا، ایک اسکرپٹڈ کہانی بنائی جارہی ہے؟

    کشمیر کے زیرِ حراست نوجوان کہاں ہیں؟
    مزید یہ شکوک بھی جنم لے رہے ہیں کہ کیا وہ کشمیری نوجوان، جنہیں الزامات کی بھرمار کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا، اسی تھانے میں قید تھے؟ اگر ہاں تو کہیں یہ حادثہ دراصل انہیں ’’غائب‘‘ کرنے یا نقصان پہنچانے کا کوئی منصوبہ تو نہیں تھا؟

    حادثہ یا فلمی اسکرپٹ؟
    مجموعی طور پر یہ واقعہ ایک معمولی حادثہ کم اور زیادہ تر ایک بالی وڈ اسکرپٹ کی طرح محسوس ہو رہا ہے، جس میں مشکل سوالات کے جواب جلتے ہوئے ملبے تلے چھپا دینے کی کوشش کی جا رہی ہو۔واقعہ کی اصل حقیقت کیا ہے؟ یہ تو بھارتی حکام کی شفاف تحقیقات ہی بتا سکتی ہیں، مگر سری نگر پولیس اسٹیشن دھماکہ کئی نئے سوالات چھوڑ گیا ہے جن کے جوابات سامنے آنا ابھی باقی ہیں

    کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: پرنسپل اور آرمی افسران کے اہم بیانات سامنے آگئے

    مقبوضہ کشمیر :نوگام پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ، متعدد اہلکار زخمی

    مبشر لقمان کا بڑا اعزاز، لائف اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد،ہفتہ کو دیا جائے گا

  • کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: پرنسپل اور آرمی افسران کے اہم بیانات سامنے آگئے

    کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: پرنسپل اور آرمی افسران کے اہم بیانات سامنے آگئے

    کیڈٹ کالج وانا میں چند روز قبل پیش آنے والے دہشت گرد حملے سے متعلق سنئیر صحافی کرن ناز، کالج پرنسپل کرنل عثمان اور کرنل محمد طاہر کے اہم بیانات سامنے آئے ہیں، جن میں حملے کے دوران ہونے والی کارروائی، طلبہ کی حفاظت اور آپریشن کی حساسیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    کیڈٹ کالج وانا کے دورے کے دوران کرن ناز نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ 10 نومبر کو خوارج دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ اگر بروقت کارروائی نہ ہوتی تو یہاں بھی اے پی ایس جیسا سانحہ پیش آسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس جگہ کھڑے ہوکر اے پی ایس کے معصوم بچوں اور وہاں کے آڈیٹوریم کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ حملہ آوروں نے اسی طرح کا المناک منظر دہرانے کی کوشش کی، اسی لیے انہوں نے بچوں اور تعلیمی ادارے جیسے نرم ہدف کا انتخاب کیا۔ تاہم ہم نے بعد میں انہیں واضح طور پر دکھا دیا کہ ہمارا جواب کیا ہوگا۔

    پرنسپل کیڈٹ کالج وانا کرنل عثمان کا بیان
    کرنل عثمان نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہم پر بھروسہ کرکے بھیجتے ہیں، ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ دہشت گرد بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اگر فاک کو ہم سے لڑنا ہے تو ہمارے سامنے آئیں، بچوں سے لڑنا بزدلی ہے۔ “ہم حاضر ہیں، اگر ہمت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کریں۔”

    کرنل محمد طاہر کا بیان
    کرنل محمد طاہر نے بتایا کہ ایسے آپریشنز انتہائی نازک ہوتے ہیں کیونکہ فورس کا کھلا استعمال ممکن نہیں ہوتا۔ طلبہ خوفزدہ تھے، اس لیے انہیں اگلے دن انتہائی خاموشی سے، بغیر فائرنگ اور بغیر شور کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اصل کارروائی 20 سے 25 منٹ میں مکمل کر لی گئی تھی، جبکہ احتیاط کے ساتھ کلیئرنس اور انخلا میں وقت لگا۔

    یہ بیانات اس حملے کے پس منظر، اس کے مقاصد اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں

    مقبوضہ کشمیر :نوگام پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ، متعدد اہلکار زخمی

    دوسرا ون ڈے،پاکستان کی شاندار فتح، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    امریکا نے یورپ کی 4 اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

  • مقبوضہ کشمیر :نوگام پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ، متعدد اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر :نوگام پولیس اسٹیشن میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ، متعدد اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگرمیں واقع نوگام پولیس اسٹیشن میں اُس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی جب برآمد کیے گئے بارودی مواد اور امونیم نائٹریٹ کی جانچ کے دوران اچانک دھماکہ ہوگیا۔

    فائر اینڈ فورینزک (FSL) ماہرین، جموں و کشمیر پولیس اہلکار اور تحصیلدار موقع پر موجود تھے جب غیر مستحکم دھماکہ خیز مادہ اچانک پھٹ گیا۔دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر 92 ملٹری بیس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا بلکہ تکنیکی حادثہ تھا۔دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن کے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔

    مبشر لقمان کا بڑا اعزاز، لائف اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد،ہفتہ کو دیا جائے گا

  • دوسرا ون ڈے،پاکستان کی شاندار فتح، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    دوسرا ون ڈے،پاکستان کی شاندار فتح، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 289 رنز کا ہدف 49 اوورز میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے شاندار اور ناقابل شکست سنچری اسکور کی، جبکہ محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان نے 78 اور صائم ایوب نے 33 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ لنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشرا 27 اور پتھم نسانکا 24 رنز بنا سکے۔ چیریتھ اسالنکا 6 اور چمیرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔گزشتہ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 رنز بنائے جبکہ پرامود مدوشن 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا۔شاہین شاہ آفریدی طبعیت کی ناسازی کے باعث میچ میں حصہ نہ لے سکے، اور ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے سنبھالی

    امریکا نے یورپ کی 4 اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

    افغانستان اپنی زبان میں جواب چاہتا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی ہوگی: رانا ثنااللہ

    غیر منصفانہ الیکشن میں جیت ممکن نہیں: راہول گاندھی

  • امریکا نے یورپ کی 4 اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

    امریکا نے یورپ کی 4 اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

    امریکا نے یورپ میں سرگرم چار اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ اقدام امریکا میں سیاسی تشدد میں اضافے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔اس سے قبل ستمبر میں امریکی حکومت ملک میں فعال اینٹیفا نیٹ ورک کو ایک قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کے بعد دہشتگرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جن یورپی گروہوں کو اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ قرار دیا جا رہا ہے ان میں اینٹیفا اوسٹ (جرمنی)،انفارمل اینارکسٹ فیڈریشن – انٹرنیشنل ریولیوشنری فرنٹ (اٹلی)،آرمڈ پرو لیٹیرین جسٹس (یونان) اور ریولیوشنری کلاس سیلف ڈیفینس (یونان) شامل ہیں.

    رپورٹ کے مطابق ان چاروں تنظیموں کو آئندہ ہفتے فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشنز کی فہرست میں بھی شامل کیا جائے گا، جس کے بعد ان کے مالی اثاثے منجمد ہو جائیں گے، مالی لین دین پر پابندی ہوگی، امریکا میں داخلہ بند ہو جائے گا اور کسی بھی نوعیت کی حمایت سنگین جرم تصور ہوگی

    افغانستان اپنی زبان میں جواب چاہتا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی ہوگی: رانا ثنااللہ

    لاپتہ بھارتی سکھ خاتون یاتری نے پاکستانی شہری سے نکاح کرلیا

    غیر منصفانہ الیکشن میں جیت ممکن نہیں: راہول گاندھی

    وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

  • افغانستان اپنی زبان میں جواب چاہتا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی ہوگی: رانا ثنااللہ

    افغانستان اپنی زبان میں جواب چاہتا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی ہوگی: رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، اس لیے افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب غلط فہمی میں رہنے کا وقت نہیں، افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا کیونکہ مذاکرات کی زبان وہ سمجھتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو معرکۂ حق کا واضح سبق مل چکا ہے، اسی لیے وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا، تاہم پاکستان ہر ممکن ایڈونچر کے جواب کے لیے مکمل تیار ہے۔سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ترامیم پارلیمنٹ کا حق ہیں، لیکن مستعفی جج بغیر دلیل کے آئین پامال کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات ذاتی و سیاسی ایجنڈے پر مبنی ہیں، جبکہ نئی قانون سازی کے تحت ججز کی ٹرانسفر اب عدلیہ ہی کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس برس میں سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کی تشریح کے نام پر حکومتیں نہیں چلنے دیں، کبھی سو موٹو کے ذریعے ڈیم بناتے اور کبھی چینی کی قیمت مقرر کر دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے بغیر ترمیم منظور نہ ہوتی تو انہیں منا ہی لیا جاتا

    لاپتہ بھارتی سکھ خاتون یاتری نے پاکستانی شہری سے نکاح کرلیا

    وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

    اوچ شریف: ٹریکٹر کے ساتھ تصادم، نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق