Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • صحت کے 21 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14.3 ارب روپے کی رقم مختص

    صحت کے 21 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14.3 ارب روپے کی رقم مختص

    وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت صحت کے شعبے کے 21 منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 14.3 ارب روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس رقم سے صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، حفاظتی اقدامات کو فروغ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بجٹ دستاویزات کے مطابق، ٹیچنگ ہسپتالوں اور ٹرشری کیئر سہولیات کے لیے 14 ارب روپے سے زائد فنڈز دیے گئے ہیں، جن سے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔

    مزید برآں، اس فنڈ کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نیا کینسر ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو اپ گریڈ کر کے بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔صحت کے لیے مختص فنڈز سے ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی اور شوگر کی اسکریننگ اور علاج کے اخراجات بھی پورے کیے جائیں گے۔

    وفاقی حکومت نے 2025-26 کا 17.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

    پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 2.50 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

  • سستی بجلی کے لیے 9 ہزار میگا واٹ بجلی گھروں کے معاہدے ختم

    سستی بجلی کے لیے 9 ہزار میگا واٹ بجلی گھروں کے معاہدے ختم

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے اور 9 ہزار میگا واٹ کے مہنگے بجلی گھروں کے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔

    قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاور سیکٹر میں مستقل بہتری کے لیے گہری اور بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی تین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا تقریباً آدھا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس حوالے سے تمام ضروریات پوری کر لی گئی ہیں۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو مؤثر بنانے کے لیے اس کی تنظیم نو کی گئی ہے اور اسے تین نئی کمپنیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو بجلی کے ترسیلی نظام میں رکاوٹیں دور کرنے اور مستقبل کے منصوبوں پر کام کریں گی۔ ان اداروں کے لیے عالمی معیار کے ماہرین کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اب تک 4 ہزار ارب روپے سے زائد کی بچت کی ہے اور ایسے مہنگے بجلی گھر جنہیں نیشنل گرڈ میں شامل کیا جانا تھا، ترک کر دیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جینکوز کی سرکاری ملکیت والے بجلی گھروں کو بند کر کے ان کے فالتو آلات کی فروخت کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جس سے سالانہ 7 ارب روپے سے زائد کا مالی بوجھ کم ہوگا۔

    وفاقی حکومت نے 2025-26 کا 17.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

  • پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 2.50 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 2.50 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

    حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر ڈھائی روپے پچاس پیسے کی کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوسل ایندھن کے زیادہ استعمال کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں اور گرین انرجی پروگرام کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.50 روپے فی لیٹر کی شرح سے کاربن لیوی عائد کی جائے گی۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مالی سال 2026-27 میں کاربن لیوی کی شرح بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی، اور فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی بھی وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔

    وفاقی حکومت نے 2025-26 کا 17.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

  • وفاقی حکومت نے 2025-26 کا 17.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

    وفاقی حکومت نے 2025-26 کا 17.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور احتجاج بھی کیا گیا۔

    اہم نکات:

    کل اخراجات: 17,573 ارب روپے
    خالص آمدن: 11,072 ارب روپے
    ایف بی آر کا ہدف: 14,131 ارب روپے
    غیر ٹیکس آمدن: 5,147 ارب روپے
    ترقیاتی فنڈ: 1,000 ارب روپے
    دفاعی اخراجات: 2,550 ارب روپے
    پنشنز: 1,055 ارب روپے
    سبسڈیز: 1,186 ارب روپے
    گرانٹس: 1,928 ارب روپے
    سود کی ادائیگی: 8,207 ارب روپے

    تنخواہ دار طبقے کو رعایت
    بجٹ میں ملازمت پیشہ افراد کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے تمام انکم ٹیکس سلیبز میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق یکم جولائی سے نیا اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم لاگو ہوگا۔

    معاشی کامیابیاں

    2.4 فیصد پرائمری سرپلس حاصل
    مہنگائی میں 4.7 فیصد کمی
    بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات 31.2 ارب ڈالر
    زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ
    جاری کھاتوں میں 1.5 ارب ڈالر سرپلس متوقع
    ٹیکس نظام میں بہتری
    چینی پر 47 فیصد اضافی ٹیکس ریونیو
    3.9 لاکھ نان فائلرز کا سراغ

    جعلی ریفنڈ دعوؤں میں 9.8 ارب روپے بلاک

    آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی آڈٹ سسٹم

    ای انوائسنگ، ای-وی بلنگ، فیس لیس آڈٹ کا نفاذ

    ایف بی آر کا نیا ہدف: ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 14 فیصد

    توانائی کے شعبے میں اقدامات

    صنعتی بجلی کی قیمت میں 31 فیصد کمی

    گھریلو پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 50 فیصد کمی

    آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی سے 3 ہزار ارب روپے کی بچت

    3 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری جاری

    3,000 میگاواٹ کے فرنس آئل پلانٹس بند

    این ٹی ڈی سی کی تین کمپنیوں میں تقسیم

    140 ارب روپے کے نقصانات میں کمی

    توانائی کی بچت کے لیے بلڈنگ کوڈ میں تبدیلی

    عالمی اداروں کا اعتماد

    آئی ایم ایف نے 389 ارب روپے کی اصلاحات منظور کیں

    فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی

    موڈیز اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی بہتری تسلیم کی

    پی ڈبلیو سی، گیلپ اور آئی پی ایس او ایس کے مطابق عوامی اعتماد میں اضافہ

    وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ قومی وقار، یکجہتی، دفاعی کامیابی اور معاشی استحکام کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہماری مالیاتی حکمت عملی کا مقصد قومی ترقی، فلاح اور خوشحالی ہے، اور ہم آنے والے وقت میں معیشت کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”

  • وفاقی بجٹ ،سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب، دفاع کے لیے 2550 ارب مختص

    وفاقی بجٹ ،سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب، دفاع کے لیے 2550 ارب مختص

    آئندہ مالی سال 26-2025ء کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں، جس کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دفاعی بجٹ کے لیے 2550 ارب روپے جبکہ حکومتی نظام چلانے کے اخراجات کے لیے 971 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشنز کی مد میں 1055 ارب روپے، سبسڈیز کے لیے 1186 ارب روپے اور گرانٹس کے لیے 1928 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

    مزید برآں، ترقیاتی بجٹ کے لیے صرف ایک ہزار روپے مختص کیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جو ایک علامتی رقم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14131 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

    وفاقی گراس ریونیو کا مجموعی ہدف 19298 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صوبوں کو محاصل کی مد میں 8206 ارب روپے کی منتقلی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے بعد نیٹ فیڈرل ریونیو 11072 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کی تفصیلات پر بحث کی جائے گی۔

    بااثر افراد کی مزدور کی بیوی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    چین اور امریکا کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات کا نیا دور شروع

    عیدالاضحیٰ پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان، فروخت اور قیمتوں میں کمی

    بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

  • بااثر افراد  کی مزدور کی بیوی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    بااثر افراد کی مزدور کی بیوی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں بااثر مسلح افراد نے مزدور کی بیوی اور بہن کو اغوا کیا، اور ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    میدیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں مانو چک پل کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے دونوں خواتین کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور انہیں گاڑی میں بٹھا کر پنڈی کالو کے نزدیک ایک زیر تعمیر کوٹھی میں لے گئے۔متاثرہ خاتون کو وہاں باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وسیم ریاض خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، جس پر تھانہ پھالیہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر جواد الحسن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 595/25 درج کیا گیا، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 367 (اغوا) اور 375 (جنسی زیادتی) شامل کی گئیں۔ایف آئی آر میں علی حسن ولد عمر حیات، دلاور شہزاد ولد شبیر احمد، اور ساجد علی ولد محمد مہندی کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم ملک فرحان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ڈی پی او نے اس واقعے کو انتہائی سنگین اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    عیدالاضحیٰ پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان، فروخت اور قیمتوں میں کمی

    بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

    ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

  • چین اور امریکا کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات کا نیا دور شروع

    چین اور امریکا کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات کا نیا دور شروع

    چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا مرحلہ لندن میں شروع ہوگیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ جنیوا میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، چینی سرکاری ایجنسی شنہوا نے بتایا ہے کہ دونوں فریقین کی ملاقات برطانیہ کے دفتر خارجہ کے زیر انتظام تاریخی لنکاسٹر ہاؤس میں جاری ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ ایک بار پھر مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا کہ ’’ملاقات بہت اچھی ہونی چاہیے‘‘۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری، کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز‘ کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں چین اور امریکا جنیوا میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھیں۔اگرچہ برطانیہ براہ راست مذاکرات میں شامل نہیں ہے، تاہم برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ آزاد تجارت کا حامی ہے اور ’’تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں‘‘، اس لیے ان مذاکرات کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ مذاکرات ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی پہلی عوامی طور پر اعلان کردہ ٹیلیفونک گفتگو کے چند دن بعد شروع ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے اس گفتگو کو ’’بہت مثبت‘‘ قرار دیا تھا۔چینی صدر کا کہنا تھا: ’’چین-امریکا تعلقات کو درست سمت میں لے جانے کے لیے رہنمائی اور درست سمت کا تعین ضروری ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے، اور صدر ٹرمپ نے چین پر مئی میں جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، جو ٹیرف میں کمی سے متعلق تھا۔

    بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

    ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

    کراچی: شہری نے ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل دیا، عوام کا تشدد

  • عیدالاضحیٰ پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان،  فروخت اور قیمتوں میں کمی

    عیدالاضحیٰ پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان، فروخت اور قیمتوں میں کمی

    عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی، جب کہ اس سال 6 سے 10 لاکھ کم جانور فروخت ہوئے۔ یہ اعداد و شمار ٹینریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور 1 لاکھ اونٹ قربان کیے گئے۔ گزشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی فروخت میں واضح کمی دیکھی گئی۔ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق قربانی کے جانوروں کی مجموعی فروخت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔جانوروں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

    گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی۔بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا۔اونٹ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا۔رپورٹ کے مطابق قربانی کی کھالوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت قدرے کم ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق جانوروں کی فروخت میں کمی اور قیمتوں میں عدم استحکام مہنگائی، بے یقینی کی معاشی صورتحال اور عوامی قوتِ خرید میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

    ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

  • بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

    بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔

    لندن میں برطانوی وزارتِ خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور (FCDO) میں مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیمیش فالکنر سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے پاکستان پر الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات، پاکستانی شہریوں کی شہادت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنوبی ایشیا کے لیے خطرناک پیشرفت قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال اور احتساب سے مبرا رویہ ایک ایٹمی خطے میں وسیع تر تنازع کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔بلاول بھٹو نے اس موقع پر زور دیا کہ برطانوی حکومت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور بامقصد مذاکرات کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے، خصوصاً مسئلہ جموں و کشمیر کے حل پر، جو خطے میں پائیدار امن کی کلید ہے۔

    وفد نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تحفظات سے آگاہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان پر پانی کی جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ہیمیش فالکنر نے پاکستان کی امن کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

    ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

    کراچی: شہری نے ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل دیا، عوام کا تشدد

    وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب

  • ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ 1984 کے سکھ قتل عام (آپریشن بلیو اسٹار) کی برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

    احتجاج میں شریک مظاہرین نے خالصتان، آزاد کشمیر، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور خالصتان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد، سکھ ویندر سنگھ، گورمیل سنگھ اور دیان سنگھ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

    مقررین نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے سکھوں اور کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ کر دیا ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی کو دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے، حتیٰ کہ پاکستان اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں بھی قتل کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک بن چکا ہے جو دیگر ممالک میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کرے۔

    احتجاج کے اختتام پر غزالہ حبیب نے ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد کو بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر جاری یادگاری سکہ پیش کیا۔

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

    کراچی: شہری نے ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل دیا، عوام کا تشدد

    وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب

    معروف برطانوی ناول نگار فریڈرک فورسائت 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے