Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • 27ویں آئینی ترمیم 8 نئی ترامیم کے ساتھ منظور، آج سینیٹ سے منظوری کا امکان

    27ویں آئینی ترمیم 8 نئی ترامیم کے ساتھ منظور، آج سینیٹ سے منظوری کا امکان

    قومی اسمبلی نے 8 نئی ترامیم کے ساتھ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل پیر کو سینیٹ سے ترمیم کی 59 شقیں منظور کی جا چکی تھیں۔

    آج قومی اسمبلی نے 4 ترامیم میں تبدیلی اور 4 نئی ترامیم شامل کیں، جنہیں اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ان ترامیم کی منظوری کے لیے سینیٹ میں 64 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ارتقائی عمل ہے، اور ترمیم کے خدوخال پہلے ہی سینیٹ میں پیش کیے جا چکے ہیں۔ آج 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔

    چیف جسٹس سے متعلق ترمیم:
    وزیر قانون کے مطابق پہلی ترمیم آئین کے آرٹیکل 176 میں کی گئی ہے، جس کے تحت موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہلائیں گے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی ہی بطور چیف جسٹس پاکستان خدمات انجام دیں گے۔ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے سینئر جج کو چیف جسٹس پاکستان کہا جائے گا۔

    دیگر آئینی ترامیم:
    مزید ترامیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 میں “وفاقی آئینی عدالت” کا لفظ شامل کیا گیا ہے، جبکہ آرٹیکل 10 میں “سپریم کورٹ” کا اضافہ کیا گیا۔آرٹیکل 255 شق 2 میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین چیف جسٹس کی بنیاد پر ہوگی۔

    سینیٹ میں منظوری کا امکان:
    27ویں آئینی ترمیم کی یہ 8 نئی ترامیم آج صبح 11 بجے سینیٹ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کو ان ترامیم کی منظوری کے لیے 64 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ گزشتہ ترمیم اپوزیشن کے دو سینیٹرز کی حمایت سے منظور ہوئی تھی، جن میں پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو (جو مستعفی ہو چکے ہیں) اور جے یو آئی کے احمد خان شامل تھے۔

    اب حکومت کو کسی اور اپوزیشن سینیٹر کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ اگر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اس بار اپنا ووٹ دیتے ہیں تو حکومت کو کسی اضافی ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی

    امریکا میں شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے بل پر آج ووٹنگ متوقع

    سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی پر آمادہ، میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

  • امریکا میں شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے بل پر آج ووٹنگ متوقع

    امریکا میں شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے بل پر آج ووٹنگ متوقع

    امریکا کی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بدھ کے روز ایوانِ نمائندگان میں عارضی فنڈنگ بل پر ووٹنگ متوقع ہے۔ اس بل کا مقصد خوراک کی امدادی اسکیموں کی بحالی، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔

    ایوان میں ریپبلکن پارٹی کو 219 کے مقابلے میں 213 نشستوں کی معمولی برتری حاصل ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باعث توقع ہے کہ یہ بل منظور ہو جائے گا، اگرچہ ڈیموکریٹس اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود وہ ہیلتھ انشورنس سبسڈی میں توسیع حاصل نہیں کر سکے۔بل کی منظوری کی صورت میں حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے امریکا کا مجموعی قومی قرضہ 38 کھرب ڈالر سے بڑھ کر سالانہ تقریباً 1.8 کھرب ڈالر مزید اضافہ کرے گا۔

    ریپبلکن اسپیکر مائیک جانسن نے اراکینِ ایوان سے کہا کہ “میں تمام اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ غور و فکر کریں، دعا کریں اور درست فیصلہ کریں۔” انہوں نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کے دوران تقریباً دو ماہ تک ایوان بند رکھا گیا تاکہ مذاکرات میں دباؤ بڑھایا جا سکے

    سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی پر آمادہ، میچزری شیڈول ہونے کا امکان

  • سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی پر آمادہ، میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

    سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی پر آمادہ، میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے کئی کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ جلد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی کل اپنے وطن روانہ ہوں گے، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجا جائے گا۔

    اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے، اور مہمان کھلاڑی حکومت کے اسٹيٹ گیسٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

    ڈہرکی: گنے کی فصل تیار، کٹائی جاری، شوگر ملز کی خاموشی سے کسان پریشان

  • وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 5 خوارج ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

    وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 5 خوارج ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

    وانا کے کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے جامع اور جرات مندانہ آپریشن میں ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت کل 5 حملہ آور ہلاک کیے گئے جبکہ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں کے خدشے کے باعث کلیئر کیا جا رہا ہے اور علاقے کی حفاظتی نگرانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی موجودگی کے پیشِ نظر کارروائی بہت احتیاط اور حکمتِ عملی سے کی گئی تاکہ کیڈٹس کی جانوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 نومبر کو بھی کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی تھی جس سے مرکزی دروازہ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا — اس واقعے میں پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کر کے دو دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کے پیچھے بیرونی مداخلت کے الزامات کا ذکر کیا اور کہا کہ شواہد پیش کیے جا چکے ہیں؛ سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت

    بنگلہ دیش کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت

    بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ملکی و بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    یہ فیصلہ خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

    اتھارٹی کے رکن برائے آپریشنز اینڈ پلاننگ ایئر کموڈور ابو سعید محبوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کسی مخصوص خطرے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مسافروں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر بڑھائی جا رہی ہیں۔

    سخت سیکیورٹی اقدامات:
    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رکن برائے سیکیورٹی ایئر کموڈور محمد آصف اقبال کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں تمام ایئرپورٹ ڈائریکٹرز کو بنگلہ دیش کی سیکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق ایئرپورٹ کے داخلی راستوں، حساس مقامات اور ممنوعہ علاقوں میں سخت نگرانی، ٹرمینلز کے اردگرد مسلسل گشت اور 24 گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔

    ایئرپورٹ کے احاطے میں صرف مجاز عملہ، منظور شدہ مسافر اور متعلقہ اہلکاروں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ عام عوام کی آمد و رفت مزید محدود کر دی گئی ہے۔

    جامع چیکنگ اور روزانہ معائنہ:
    تمام مسافروں، ان کے سامان، گاڑیوں اور کارگو کی مکمل سیکیورٹی چیکنگ کی جائے گی، جبکہ ٹرمینل اور آپریشنل علاقوں میں اچانک خصوصی معائنہ بھی ہوگا۔

    اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت دی ہے کہ اسکینرز، دھماکا خیز مواد کا پتا لگانے والے آلات، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی سسٹمز کا روزانہ معائنہ کیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی یقینی ہو۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں، کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں اور باقاعدہ بریفنگ کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

    اضافی حفاظتی اقدامات:
    ہدایت نامے میں گیس اور برقی لائنوں کے روزانہ خطرے کے جائزے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کے اردگرد 24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت بھی شامل ہے۔

    ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹ ڈائریکٹرز سے تین ورکنگ دنوں کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    نیب اور برطانوی کرائم ایجنسی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    قومی احتساب بیورو (نیب) اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے منی لانڈرنگ، کرپشن اور مالی جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر گریم بگر نے نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں گراہم آرر، اوون کینیڈی، پال ہیملٹن ٹویڈیل اور مچل ٹپ شامل تھے، جبکہ نیب کی جانب سے غلام صفدر شاہ، محمد طاہر، عثمان کریم خان اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینا تھا۔

    قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کی تیاری میں تعاون پر این سی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دستخط کے لیے تمام قانونی مراحل جلد مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں اداروں کے درمیان تعاون رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے معلومات کے تبادلے تک محدود ہے، تاہم مجوزہ ایم او یو انسداد بدعنوانی اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گا۔

    دونوں اداروں نے کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ سے متعلق انٹیلیجنس اور معلومات کے تبادلے میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا

    اسلام آباد کچہری دھماکا: زخمی شہریوں کا افغانیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

  • اسلام آباد کچہری دھماکا: زخمی شہریوں کا افغانیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

    اسلام آباد کچہری دھماکا: زخمی شہریوں کا افغانیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

    اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افغانیوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوری طور پر ملک سے نکالا جائے۔

    زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف روزِ اول سے قربانیاں دے رہی ہے اور آئندہ بھی وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے۔زخمیوں کا کہنا تھا کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف سرگرم رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانیوں کو پناہ اور خوراک دی، لیکن آج وہ ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔زخمی شہریوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جب تک کلمہ پڑھنے والے اس ملک میں موجود ہیں، پاکستان فتحیاب رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور بھارت کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز آنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

    صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی،سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش

    ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش

    قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی قربانیاں دیں۔ 4 اپریل 1979 کو انہیں ایک متنازع عدالتی عمل کے تحت پھانسی دی گئی۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، اس لیے انہیں سرکاری طور پر قومی شہید تسلیم کیا جائے۔

    قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے اور تعلیمی نصاب و قومی ریکارڈ میں ان کی خدمات کو شامل کیا جائے

    افغان طالبان اور خوارج کی نئی دہلی دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش

    صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    لال قلعہ کے قریب دھماکہ،بھارتی حکومت،میڈیا کا پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

  • افغان طالبان اور  خوارج کی نئی دہلی دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش

    افغان طالبان اور خوارج کی نئی دہلی دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش

    بھارتی دارالحکومت کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہونے کی تصدیق کے باوجود، بھارتی میڈیا اور بعض گروہ اسے پاکستان سے منسلک کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جعلی "لشکر طیبہ” کے دعوے پھیلائے جا رہے ہیں، جن میں پاکستان کو دہلی دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔جعلی لیٹر میں ناقص ٹائپنگ، فرضی دستخط اور جعلی لیٹر پیڈ کا استعمال کیا گیا، جسے تجزیہ کاروں نے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا سی این جی سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، تاہم بھارتی پولیس اب مودی حکومت کے سیاسی دباؤ میں کچھ بھی واضح کہنے سے گریز کر رہی ہے۔

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ واقعے کے بعد نئی دہلی اور گردونواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں۔اس سے قبل پہلگام واقعے کے بعد بھی بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو دفاعی محاذ پر ناکامی سے دوچار کیا۔ماہرین کے مطابق، بھارت اب افغان طالبان کے ذریعے پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم دنیا اس پراپیگنڈے کو سمجھ چکی ہے اور بھارت کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیتی

    بھارتی میڈیا کا نیا فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، جھوٹے الزامات اور پراپیگنڈا مہم تیز

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    لال قلعہ کے قریب دھماکہ،بھارتی حکومت،میڈیا کا پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب

  • صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    صدر، وزراء اور رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، وہ ایک مدبر سیاستدان اور وضع دار شخصیت تھے۔

    وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی سیاسی اور صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک اصول پسند، مہذب اور باوقار شخصیت تھے جن کی کمی عرصہ دراز تک محسوس کی جائے گی

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    27ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ،ایجنڈا جاری

    پاکستان مخالف فالس فلیگ بےنقاب ،نئی دہلی دھماکے کا عینی شاہد سامنے آگیا

    لال قلعہ کے قریب دھماکہ،بھارتی حکومت،میڈیا کا پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب