Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارت،  دو مسلم نوجوانوں کے قتل کی ویڈیو، انتہا پسند  ہندوتنظیم نے ذمہ داری لی

    بھارت، دو مسلم نوجوانوں کے قتل کی ویڈیو، انتہا پسند ہندوتنظیم نے ذمہ داری لی

    بھارتی ریاست اُتر پردیش کے علاقے رام نگر میں مبینہ طور پر دو مسلم نوجوانوں کے قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں ایک انتہا پسند ہندو شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’دو کٹویں مارے گئے ہیں‘‘، جب کہ خود کو ’چھتری ورچہ دل‘ نامی تنظیم سے منسلک قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔ویڈیو میں مذکورہ شخص مزید کہتا ہے کہ "بھارت ماتا کی سوگند، چھبیس کا بدلہ چھببیس سو سے نہ لیا تو میں بھارت ماتا کا پتر نہیں۔” ویڈیو کے اختتام پر ’جئے شری رام‘ اور ’جئے ہندو راشٹر‘ کے نعرے بھی لگائے جاتے ہیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید تشویش کا باعث بنی ہے اور اس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندانہ کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ

  • پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا  امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ

    پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ

    پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں جدید امریکی اسلحہ افغانستان سے لایا گیا تھا، اور حملے کی ویڈیوز بنانے کے لیے دہشت گردوں نے اپنے ٹوپیوں پر کیمرے نصب کیے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے مقام سے ملنے والے کارتوسوں سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے امریکی ساختہ جدید ترین رائفلز کا استعمال کیا تھا، جن سے بھارتی سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے کا استعمال کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انسداد دہشت گردی ایجنسی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے نتائج کے ساتھ چارج شیٹ پیش کرے گی۔یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔

    تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنے ٹوپیوں پر گوپرو کیمرے نصب کیے تھے، جو پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ اور کشمیر ٹائیگرز کے پچھلے حملوں میں استعمال ہونے والے طریقوں سے ملتا جلتا ہے۔

    ابدالی میزائل: پاکستان کی خودداری، سائنسی برتری اور دفاعی عزم کا استعارہ
    اوچ شریف:پیکا ایکٹ ترمیم، پیپلز پارٹی رہنما صحافیوں کے تحفظات بلاول بھٹو تک پہنچائیں گے

  • پابندی کے باوجود  پاکستان نے بھارت میں ملی نغمہ چلوا دیا

    پابندی کے باوجود پاکستان نے بھارت میں ملی نغمہ چلوا دیا

    بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے،یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر کیا جا رہا ہے،پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھا رہے ہیں.

    بھارتی شہریوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان بیانیہ کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے،بھارت چاہے سچ کو روکنے کے جتنی مرضی ہتھکنڈے اپنائے، پاکستان کی آواز سرحدوں سے پار بھی سنی جائے گی۔

    بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے کارروائی کی تو منہ کالا کردیں گے، خواجہ آصف کی دھمکی

    سفارتی رابطے، سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

    سفارتی رابطے، سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

  • بھارت نے پاکستانی  بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

    پاکستانی بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ،جس کے بعد بھارت نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ انڈیا نے سرکلر جاری کردیا۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج ذیل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کسی بھی ہندوستانی جھنڈے والے جہاز کو پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی.

    سرکلر میں بتایا گیا کہ بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوں گے، بھارت نے زمینی اور فضائی مواصلاتی روابط بھی معطل کردیے۔پاکستان سے کسی بھی قسم کے پارسلز زمینی یا فضائی راستے سے بھارت بھجوانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ حکم نامہ بھارتی اثاثوں، کارگو، اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر، عوامی مفاد اور ہندوستانی شپنگ کے مفاد میں جاری کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بندرگاہ پر موجود پاکستانی پرچم بردار بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوچکا ہے۔

  • بھارت نے کارروائی کی تو  منہ کالا کردیں گے، خواجہ آصف کی دھمکی

    بھارت نے کارروائی کی تو منہ کالا کردیں گے، خواجہ آصف کی دھمکی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بھارت نے فیس سیونگ کے لیے کوئی کارروائی کی تو منہ کالا کردیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے ووٹ بٹورنے کے لیے ڈراما رچایا لیکن عالمی برادری نے بھارتی بیانیہ قبول نہیں کیا جبکہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے۔ بھارت کو عالمی سطح پر وہ مؤقف نہیں ملا جس کی وہ توقع کر رہے تھے اور اگر بھارت کی جانب سے فیس سیونگ کے لیے کارروائی کی گئی تو بھارت کا منہ کالا کردیں گے۔

    خواجہ آصف نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی اتنا آسان نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کا جذبہ بہت بلند ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان آیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔

    اسحٰق ڈار کے سفارتی رابطے، یونانی وزیر خارجہ نے پاکستانی کی تجویز کو سراہا

    اے آئی کا استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا

    وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات

    رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

  • سفارتی رابطے، سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

    سفارتی رابطے، سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

    وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا سوئس ہم منصب اگنازیو کیسس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں تحمل سے کام لینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے حقائق کو سامنے لانے کے لیے ایک آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات کی تجویز کی توثیق کی۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

    اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے لیے پاکستان کی تجویز کو سراہا ۔

    سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے ہم منصب کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن میڈیا مہم اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، جن سے علاقائی امن و سلامتی اور استحکام شدید خطرات سے دوچار ہو گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔

    اسحٰق ڈار نے خود مختاری اور قومی مفادات یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے حقائق معلوم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔یونان کے وزیر خارجہ نے کشیدگی میں اضافے سے بچنے اور امن و استحکام کے لیے صبر و تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔جارج گیراپیٹرائٹس نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کیلئے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سمیت خصوصاً کثیر ملکی فورمز میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔

    اے آئی کا استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا

    وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات

    رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

  • اے آئی کا  استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا

    اے آئی کا استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا

    مودی حکومت پہلگام حملے پرجھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے، فرانس کے انگلش نیوز24 چینل نے بھارتی وزیراعظم، فوج اور ایجنسیوں کا پول کھول دیا۔

    فرانس 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیک نیوز کے خلاف متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے، متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید مذمت،ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت، اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئیں۔

    فرانس 24 نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی،مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

    حملے کے بعد سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا، انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا حملے سے کوئی تعلق نہیں،جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر، غلط بیانی کا شکار ہوئے، اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات

    رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

  • وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات

    وفاقی وزیر مصطفی کمال کی سندھ کی وزیر صحت سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے صوبہ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہونے والی ملاقات میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تکلیف میں مبتلا عوام کو ریلیف دے سکیں اس سلسلے میں ہم نادرہ کے جاری کردہ شناختی کارڈ نمبر کو ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر بھی بنا رہے ہیں جس سے ناصرف مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ محفوظ ہوگا بلکہ ہمیں بھی علم ہوگا کہ کب کہاں کن ادویات یا دیگر صحت کی سہولیات کی ضرورت ہے نیز ٹیلی میڈیسن سے ہم مریضوں کی دہلیز تک دوائیں اور ڈاکٹر کو پہنچائیں گے۔

    مصطفی کمال نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صحت کی سہولیات بہتر کرنے کے لیے صوبوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے بالکل تیار ہے جبکہ عذرا پیچوہو نے بھی صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات کی۔وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اسلام آباد میں جیسے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر بنا رہے ہیں ویسے ہی کراچی میں بھی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر سیٹلائٹ منظور کر لیا ہے۔دونوں وزرا صحت نے ملاقات میں وفاق اور صوبہ سندھ کے مابین تعاون بڑھانے اور ملک بھر کے عوام کو یکساں اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    بھارت کا نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

  • رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل  ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

    رانا ثنا اللہ کی مودی کو وارننگ ، ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

    وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بھارتی وزیر ااعظم مودی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف ملکی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے امداد بند کرنے کا مطالبہ کیاـرانا ثنا اللہ نے کہا کہ مودی ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کرنے ہیں، آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم جنگ کے خواہاں نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی جارحیت میں پہل چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہماری افواج اور قوم ہر طرح کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے والے مجاہد ہیں۔رانا ثنااللہ نے قوم پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے دشمنوں خصوصاً بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے قومی جذبات کو برقرار رکھیں کیونکہ مودی پاکستان کی آزادی، سلامتی اور معیشت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

    صحافت واقعی آزاد ہے؟ تحریر:نور فاطمہ

    وزیراطلاعات ،ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

  • پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    حکومت پاکستان نے انڈین پریمیر لیگ کو پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے تہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔بھارت کے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’فینکوڈ‘ نے اچانک (پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی براہ راست نشریات معطل کردیں جب کہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام ویڈیوز بھی اپنے چینل سے ڈیلیٹ کردیں۔

    فینکوڈ نامی اسپورٹس چینل بھارت میں پاکستان سپر لیگ کا واحد ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا جس نے پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے 13 میچز بھارت میں براہ راست اپنے پلیٹ فارم پر دکھائے تھے۔جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پاکستان کے حکم پر پی ایس ایل 10 کے 23 بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس بھارت بھیج دیا تھا۔

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

    صحافت واقعی آزاد ہے؟ تحریر:نور فاطمہ

    ” غلامی سے غلامی تک ". تحریر :عائشہ اسحاق