Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • وزیراعظم  آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 22 اپریل سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے.

    باغی ٹی وی کے مطابق دیرینہ اور تزویراتی شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی روایت ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

    دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطحی روابط کے لیے ’ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) ‘قائم ہے۔ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12/13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ طور پر کی تھی۔کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے۔

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

  • کینال منصوبے کے خلاف احتجاج،  آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آلو، پیاز، پلپ اور جوسز کے درجنوں کنٹینرز کی ترسیل مکمل طور پر رک چکی ہے۔برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ بروقت ترسیل نہ ہونے سے برآمدی آرڈرز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کا اعتبار متاثر ہو سکتا ہے۔چاول کے برآمدکنندگان بھی اس صورتحال سے شدید متاثر ہیں، ان کے مطابق پنجاب سے سندھ اور کراچی کی ملوں تک مال نہ پہنچنے سے 2 سے 3 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر احتجاج ختم نہ ہوا تو برآمدات میں نمایاں کمی کا خطرہ ہے۔ سندھ اور پنجاب کی سرحد پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی 30 سے 35 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جن میں کروڑوں ڈالر مالیت کا سامان موجود ہے۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں بند راستوں پر کھڑی ہیں۔ ان گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے جو نہ صرف مالی نقصان بلکہ زرعی پیداوار کے ضیاع کا سبب بنے گا۔برآمدکنندگان اور ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور راستے کھلوائے جائیں تاکہ مال کی بروقت ترسیل ممکن ہو اور قومی برآمدات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک

  • رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

    رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

    پنجاب میں دو دنوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے .

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد میں 11 ،میانوالی میں 9، خانیوال میں 5واقعات رپورٹ ہوئے،دیگر اضلاع میں فصلوں میں آتشزدگی کے 95 حادثات پر امداد دی گئی، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے آتشزدگی کے حادثات پر اظہار تشویش کیا ،ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا گندم کی فصل کوآگ لگنے کے واقعات میں ننکانہ صاحب 20 حادثات کیساتھ سر فہرست رہا ، شیخوپورہ میں 16، ڈی جی خان میں 12واقعات رپورٹ ہوئے، فصلوں میں آگ کے 164 حادثات کے نتیجے میں 750 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا.

    اس‌ھوالے سے ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ بروقت رسپانس سے ہزاروں ایکڑ گندم کے کھیتوں کو محفوظ بنایا گیا، آگ کی صورت میں فصل میں ٹریکٹر سے ہل چلاکر پانی چھوڑ دیں،کھیتوں میں آگ لگنے کی صورت میں 1122 پر فوری کال کریں.

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے سابقہ "شیر دل” ایکٹیوسٹ عمران لالیکا اچانک نرمی اختیار کرتے ہوئے منظر عام پر آ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس نے ان کے چاہنے والوں اور سیاسی مخالفین دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں عمران لالیکا نہ صرف جذباتی دکھائی دیے بلکہ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر، "پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کی گئی اپنی سابقہ ٹویٹس پر کھلے دل سے معافی مانگ لی۔ان کا کہنا تھا: "میری ٹویٹس کا مقصد کسی ادارے کی توہین نہیں تھا، میں گمراہ ہو گیا تھا۔ اب میری آنکھیں کھل گئی ہیں، میں سوشل میڈیا سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔”

    ذرائع کے مطابق عمران لالیکا نے اپنا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھی ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ کسی قسم کی مستقبل کی سرگرمیوں کا راستہ ہی نہ بچے۔سیاسی مبصرین اسے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے لیے ایک اور بڑا دھچکہ قرار دے رہے ہیں، جب کہ مخالفین اس ویڈیو کو "یوٹرن نمبر 786” کا نام دے رہے ہیں۔ادھر پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بھی اس بیان سے ہلچل مچ گئی ہے۔ کچھ کارکنوں نے عمران لالیکا کی حمایت کی ہے تو کچھ نے اس اقدام کو "دباؤ کا نتیجہ” قرار دیا ہے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمران لالیکا اکیلے ہی "راہ راست” پر آئے ہیں، یا یہ کسی بڑی لہر کی شروعات ہے؟ ، جو بھی ہو، یہ ویڈیو بیان سیاسی منظرنامے میں ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے اور آن لائن جنگ ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے۔

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک

    گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

  • لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے برآمد ہوئی،لاہور ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔اس ھوالے سے ریلوے ملازمین کاکہنا تھا کہ لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھی ہوئی ہے،واش روم کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا ہے۔ واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ تیزگام پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور راولپنڈی کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔ اس ٹرین کا آغاز 1950ء کی دہائی میں ہوا۔تیزگام ایکونومی، ائرکنڈیشن بزنس اور ائرکنڈیشن سلیپر کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی سے راولپنڈی تک کا 1,548 کلومیٹر (962 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 30 منٹوں میں تہ کرتی ہے۔

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک

    گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز، واپسی ملتوی

  • صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا  سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نےکامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،

    صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی.

    وزیراعظم کا خراج تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اوروزیراعظم کی آپریشنز میں خوارجی دہشت گردوں کے رنگ لیڈر سمیت 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا .اس موقع پر وزیراعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں.

    وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

    پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز، واپسی ملتوی

  • تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے،  مزید 12 مور ہلاک

    تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک

    سندھ کےضلع تھرپارکر میں موروں کی پراسرار بیماری سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھما، مزید 12 مور جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد صرف تین ماہ میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقامی سطح پر موجود محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ پولٹری پراڈکٹ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آ سکا۔ دونوں محکموں کی جانب سے موروں کے تحفظ اور بیماری کی تشخیص کے لیے ایک بھی فیلڈ کیمپ قائم نہیں کیا جا سکا۔صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ متعلقہ سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب مقامی افراد نے بیمار موروں کو خود وائلڈ لائف کے دفاتر پہنچانا شروع کر دیا ہے، جہاں فی الحال 12 مور زیر علاج ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف میر اعجاز تالپر کا کہنا ہے کہ پورے ضلع کے لیے ہمارے پاس محض پانچ سے چھ افراد پر مشتمل عملہ ہے، جبکہ وسائل کی بھی شدید کمی ہے۔ڈاکٹر سوائی مالہی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ پولٹری پراڈکٹ نے بھی اعتراف کیا کہ ان کے پاس فیلڈ کیمپس لگانے کے لیے نہ وسائل ہیں اور نہ ہی عملہ موجود ہے۔ہم مختلف گاؤں میں ایک ہی سرکاری گاڑی کے ذریعے جاتے ہیں، جبکہ پرندوں کے ٹیسٹ کے سیمپلز لیبارٹریز کو بھیجے جاتے ہیں، لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلتا۔

    واضح رہے کہ تھرپارکر میں مور صرف ایک پرندہ ہی نہیں بلکہ اس علاقے کی پہچان اور خوبصورتی کا نشان ہیں جبکہ سندھ کا قومی پرندہ بھی ہے۔ ان کی مسلسل ہلاکت نہ صرف ماحولیاتی توازن کے لیے خطرہ ہے بلکہ مقامی ثقافت کے لیے بھی ایک بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔

    سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

  • پی ایس ایل 10،سنسنی خیز مقابلہ،کراچی نے پشاور کو ہرادیا

    پی ایس ایل 10،سنسنی خیز مقابلہ،کراچی نے پشاور کو ہرادیا

    کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں پورا کرلیا،ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، خوشدل شاہ نے 23، محمد نبی نے 14،جیمز ونس نے 11،عرفان خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3،علی رضا نے 2،عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے ۔باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

  • لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز،  واپسی ملتوی

    لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز، واپسی ملتوی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے واپسی ملتوی کرتےہوئے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو لاہور واپس آئیں گے۔واپسی سے قبل ہی صدر ن لیگ نواز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے فی الوقت لندن میں ہی رکنا پڑا ہے۔

    دوسری جانب ن لیگ برطانیہ نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔

    امسال حجاج کو پرانے سسٹم کے تحت حج کی اجاز ت دی جائے،حج آرگنائزر ایسوسی ایشن سندھ

  • بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

    بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

    پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13 سالہ سفر میں پہلی بار ہے کہ وہ T20 کرکٹ میں مسلسل تین رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے ہیں.

    پی ایس ایل 10 کے ابتدائی تین میچوں میں بابر اعظم نے 0، 1، اور 2 کے اسکور درج کیے ہیں جو نہ صرف فارم کے لیے ان کی موجودہ جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے بھی ممکنہ پریشانی کا باعث ہیں۔یہ لگاتار اسکور بابر کے طویل کیریئر میں پہلی بار اتنی خراب فارم کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ یہ ان کے 13 سالہ سفر میں پہلی بار ہے کہ وہ T20 کرکٹ میں مسلسل تین رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے ہیں۔شائقین کو امید تھی کہ وہ نہ صرف رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے بلکہ اپنی سنچری کا قحط بھی توڑ دیں گے تاہم مقابلے کے ابتدائی مراحل میں ان امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

    بابر اعظم کو آخری بار بین الاقوامی سنچری بنائے تقریباً دو سال ہوچکے ہیں، اگست 2023 ءمیں نیپال کے خلاف انہوں نے 151 رنز سکور کیے تھے۔اس کے بعد سے وہ تمام فارمیٹس میں نصف سنچریوں کی سیریز بنانے میں کامیاب رہے ہیں جس سے ان کے چاہنے والوں کو کچھ سکون ملا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پچھلے ایڈیشن میں شاندار 569 رنز بنانے کے بعد بابر کے لیے پی ایس ایل 2025ء کی توقعات بلند تھیں۔

    2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

    حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ