Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اماراتی سفیر کا  ایک لاکھ پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان

    اماراتی سفیر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان

    گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کا دورہ کیا ۔ گورنرسندھ جب قونصلیٹ پہنچے تو ان کا سفیر حماد عبید الزہبی ، قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی سمیت دیگر سفارتی عملہ نے ریڈ کارپیٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر سفیر حماد عبید الزہبی نے گورنرسندھ کو بتایا کہ ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دیں گے ۔گورنر سندھ قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر گئے جہاں سفیر نے انہیں سینٹر سے متعلق آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ نے ویزہ لینے والوں سے گفتگوکی ۔ لوگوں نے سہولیات پر اظہار تشکر کیا ۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ میرا استقبال ریڈ کارپیٹ پر کیا گیا جو ان کی محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ایس آئی ایف سی منصوبہ میں بھرپور دلچسپی لے رہاہے۔قونصل جنرل نے کہا کہ ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے۔

    ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    پاکستانیوں کی فلسطینیوں سے یکجہتی، پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

    ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

    ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

  • ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےٹیرف عائد کرنے کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوگیا جہاں اتار چڑھائو جاری ہے، ڈاؤ جونز میں 257 پوائنٹس کی کمی ہوئی،نیس ڈیک انڈیکس 0.5 فیصد سے اوپررہا،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا دن بھرمندی کے بعد اختتام ہوا،100انڈیکس 1379پوائنٹس گراوٹ سے 1لاکھ 14ہزار153 پوائنٹس پربند ہوا،انڈیکس میں آج کم ترین سطح 1لاکھ 12ہزار891 پوائنٹس ریکارڈکی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 1.19فیصد کمی سےبند ہوئی۔

    یاد رہے کہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھی ان کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے لگے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی انتظامیہ کی اپنے حامیوں کو قائل کرنے کی کوششیں رائیگاں ہونے لگیں۔دوسری جانب ارب پتی امریکی سرمایہ کار ٹرمپ ٹیرف پر ناراض ہیں اور ان کی جانب سے کساد بازاری کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔

    پاکستانیوں کی فلسطینیوں سے یکجہتی، پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

    ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

    ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

  • پاکستانیوں کی فلسطینیوں سے یکجہتی، پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

    پاکستانیوں کی فلسطینیوں سے یکجہتی، پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے موجودہ سیزن کے دوران رضوان عرفان نے اسپانسرز میں شامل بین الاقوامی کمپنیوں کے فلسطینی عوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک پر خاموشی اختیار کرنے کے باعث پی ایس ایل کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے مظلوم مسلمان فلسطینی بھائیوں کی خاطر تمام پاکستانیوں کو پی ایس ایل کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ جب تک پی ایس ایل انتظامیہ پیپسی اور کے ایف سی جیسی غیر ملکی کمپنیوں کو اپنے اسپانسرشپ سے نہیں نکالتی، ہمیں کسی بھی میچ کو دیکھنے یا سپورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا ایک واضع پیغام ہے، کیونکہ ان بین الاقوامی برانڈز کا تعلق ان ممالک سے ہے جو اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ رضوان عرفان نے تمام پاکستانی تاجروں، کھیلوں کے شائقین اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایس ایل میچز کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ ان مصنوعات کے استعمال سے بھی پرہیز کریں جو اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے وابستہ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر بھی #BoycottPSL اور #StandWithPalestine کے ٹرینڈز نے زور پکڑ لیا ہے، جہاں صارفین پی ایس ایل اور اس کے اسپانسرز کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ کئی مشہور پاکستانی یوٹیوبرز اور اینکرز نے بھی اس تحریک کی حمایت کی ہے۔ رضوان عرفان کے مطابق، یہ بائیکاٹ محض ایک کھیل تک محدود نہیں، بلکہ یہ پاکستانی عوام کے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مضبوط اخلاقی اور مذہبی یکجہتی کا اظہار ہے.

    ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

    ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

  • ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی  شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

    ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

    غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز 8 اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ جس کے بعد مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 913,301 تک پہنچ چکی ہے۔غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان 15 لاکھ 20 ہزار رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا رہا ے، ایک اندازے کے مطابق 8 لاکھ افغان شہریت کے حامل افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی سرکاری طور پر تسلیم کیے بغیر ملک میں رہ رہے ہیں۔

    ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

  • ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    ٹریفک حادثات، کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    کرچی میں ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے قانون کی سختی سے پابندی کرانے کے لیے آ ض سے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضبط کی جانے والی گاڑیوں میں واٹر ٹینکرز، بسیں، ٹرالرز، ڈمپرز اور دیگر ہیوی گاڑیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کئی گاڑیاں زائد العمر اور چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں، جبکہ ایک واٹر ٹینکر کو مختلف جگہوں پر میجک سے چپکایا گیا تھا۔اس آپریشن کے دوران 50 سے زائد ہیوی گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں، جنہیں بلدیہ کے امپاونڈ یارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ یہ گاڑیاں ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی تھیں اور شہر کی سڑکوں پر حادثات کا باعث بن رہی تھیں۔

    اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیاں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر چھوڑی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے امپاونڈ یارڈ میں ایک ٹیم کو باقاعدہ طور پر تعینات کر دیا گیا ہے، جو گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے گی اور تصدیق کرے گی کہ آیا یہ گاڑیاں سڑک پر چلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اس کریک ڈاؤن کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو محفوظ رکھنے اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

  • پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پی پی رہنما سینیٹرتاج حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تاج حیدر کی جنازہ نمازادا کی گئی ، جس کے بعد انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مقبرے کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنازہ نماز میں وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ، گورنر کامران خان ٹیسوری، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شا ہ ، سابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی، سنیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سینیٹر وقار مہدی ، صوبائی وزراء سعید غنی، منظور حسین وسان اور پارٹی کے دیگر رہنما شریک تھے۔تاج حیدر گذشتہ شب کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ تاج حیدر کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے بنیادی ارکان میں سے ہوتا ہے اور سیاست میں ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ منسلک رہے۔

    اس وقت وہ سینیٹر تھے۔ تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو راجستان کے علاقہ کوٹہ میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان منتقل ہوا اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ تاج حیدر 1967 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام پر پارٹی میں شامل ہوئے اور آخر تک اس جماعت سے منسلک رہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نےبتایا کہ تاج حیدر کا سوئم بروز جمعہ شام 4 بجے ہوگا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جائے گی۔

    ملتان:ایل پی جی دھماکہ,ضمانت خارج، 12 ملزمان گرفتار

    پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

  • این اے 213ضمنی انتخاب،عمرکوٹ میں  مانیٹرنگ روم قائم

    این اے 213ضمنی انتخاب،عمرکوٹ میں مانیٹرنگ روم قائم

    این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر جدید ٹیکنالاجی سے لیس ہے جس سے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کی جائے گی، پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل کام کرے گا، عوام یا امیدوار کسی بھی شکایت اور معلومات کے سلسلے میں نمبر 021-99205338 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔شکایات کے فوری ازالے اور ایکشن کے لیئے مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر سے بروقت مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی روک تھام اور انتخابی قوانین پر علمدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرننگ کے شعبے کو موثر، جدید، برق رفتار اور عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے الیکشن کے دوران مختلف شکایات اور انتخابی خلاف ورزیوں پر بر وقت اور موثر کاروائی کی جائیگے۔

    سکھر: صدرمملکت کیخلاف غیرمہذب پوسٹ ، پیکا کے تحت مقدمہ درج
    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ

  • پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ

    پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ

    پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل ای-لائسنس سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے صوبے بھر کے ڈرائیورز اپنے اسمارٹ فون پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق ای-لائسنس کے نظام کے فعال ہونے کے بعد، گاڑی چلانے والے اپنے لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس الیکٹرانک دستاویز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ڈرائیونگ کی قانونی حیثیت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد سڑک پر بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی تعداد کو کم کرنا اور تصدیقی عمل کو ہموار کرنا ہے۔ یہ نظام ٹریفک پولیس پنجاب کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے تاکہ تمام ڈرائیورز خواہ وہ موٹر سائیکلیں، کاریں، یا بھاری گاڑیاں چلا رہے ہوں، لائسنس کے ضوابط کی تعمیل کریں۔

    اپلائی کرنے کا طریقہ

    ڈیجیٹل لائسنس سرکاری پورٹل کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ آسان بنایا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی پریشانی کے اس تک رسائی حاصل کرسکیں، شہری اپنے ڈیجیٹل لائسنس سرکاری پورٹل dlims.punjab.gov.pk کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔صارفین سرکاری پورٹل پر ’لائسنس کی معلومات‘ سیکشن میں جاکر ’ای لائسنس‘ پر کلک کریں، وہاں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں، ان کے لائسنس کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے کے لیے ’ڈاؤن لوڈ‘ پر کلک کریں۔

    ای لائسنس کی فیس ؟
    لائسنسنگ فیس لائسنس میعاد کی مدت کی بنیاد پر مختلف ہے، درخواست دہندگان کو برائے 150 روپے ٹیسٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔ایک سالہ لائسنس کے لیے فیس ایک ہزار 930 روپے، 2 سال کے لیے 3 ہزار 330، 3 سال کے لیے 4 ہزار 680 روپے ہوگی، 4 سال کے لیے لائسنس کی فیس 6 ہزار 30 روپے جبکہ 5 سال کے لیے لائسنس کی فیس 7 ہزار 380 روپے ہوگی۔

    سکھر: صدرمملکت کیخلاف غیرمہذب پوسٹ ، پیکا کے تحت مقدمہ درج

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

  • سکھر: صدرمملکت کیخلاف غیرمہذب پوسٹ ، پیکا کے تحت مقدمہ درج

    سکھر: صدرمملکت کیخلاف غیرمہذب پوسٹ ، پیکا کے تحت مقدمہ درج

    صدر مملکت سے متعلق غیرمہذب پوسٹ کرنے پر نوجوان کےخلاف پیکا کے تحت صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس نے پیکا کے تحت مقدمہ درج کرکے نوجوان کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ملزم منیب اندھڑ کے خلاف تھانہ دادلو میں درج مقدمے کے مطابق ملزم نے صدر مملکت کے خلاف غیر مہذب، توہین آمیز پوسٹ کرکے انتشار پھیلایا. مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ملزم کے نہ ملنے پر بھائی کو حراست میں لے لیا۔

    واض رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار ابراہیم حیدری پولیس کے تفتیشی افسر کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس نہیں بنتا۔

    پولیس کے مطابق پاسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی۔مدعی مقدمہ کے مطابق ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔ ابرار شاہ کو سکھن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

  • کراچی  میں مبینہ پولیس مقابلے،  4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں کورنگی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار ملزمان عبد الخالق اور اسد مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی رضوان جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے.

    ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔اسکے ساتھ ڈسٹرک ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹان نے گھگر پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے درمیان ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نوید کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحہ اور گولیاں تحصیل میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ