Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عمر گل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنا بولنگ کوچ مقرر کرلیا.

    باغی ٹی وی کےمطابق عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مئی میں پہلی اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر عمر گل پاکستان کی 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، ان کی 163ٹیسٹ وکٹیںایک روزہ میں 179 اور ٹی20 کرکٹ 85 وکٹیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کرکٹ سیریز کو تبدیل کیا گیا، پہلے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کی سیریز تھی جسے 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

  • مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

    مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

    سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سیکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، پولیس، دفتر خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق بھارتی سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری ہوگا۔ وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔ بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

    مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، لیکن اس نے چھوٹی بات کی ہے،گورنر سندھ

  • ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر  قاتلانہ حملے میں شہید

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

    اہلسنت والجماعت ضلع پشاور کے رہنما اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی ذمہ دار مولانا قاری اعجاز عابد پر قاتلانہ حملہ، قاری مولانا محمد اعجاز عابد صاحب زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود دورہ روڈ اور نوے کلے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے قاری اعجاز جا ں بحق اور شاہد نامی شخص زخمی ہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جبکہ مجروح کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئےجگہ جگہ ناکہ بندی کرکے چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔اس حوالے سے پولیس کی تفشیش جاری ہے.

    اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

  • فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مسافر بس اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ پر مسافر بس اور رکشہ میں تصادم ہوا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پانچ افراد موقع پر جبکہ تین افراد اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو ئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا.جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ مسکان ، 15 سالہ ایمان ، 12 سالہ فیضان اور دس سالہ نعمان، 12 سالہ حمزہ ، 14 سالہ علی زین ، 35 سالہ شازیہ ، 15 سالہ حمیرا ، 18 سالہ آمنہ ، 26 سالہ ساجد اور 35 سالہ ممتاز بی بی شامل ہیں، حادثے میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد رکشہ بس کے نیچے آگیا۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دکھ و رنج کا اظہار
    وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    پنجاب میں نوجوانوں کے لیے نئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    سعودی دارالحکومت میں زیرِ زمین سڑکیں بنانے کا منصوبہ

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

  • پنجاب میں نوجوانوں کے لیے نئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں نوجوانوں کے لیے نئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کرلیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے، خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیئے۔

    دوسری جانب پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کرلیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے، کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں، کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے، پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے، پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    سعودی دارالحکومت میں زیرِ زمین سڑکیں بنانے کا منصوبہ

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

  • علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے تیمورجھگڑا پر اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں کاالزام عائد کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں بھی تیمورجھگڑااورعلی امین نےایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کااستعمال کیا۔ تیمورجھگڑا نے واٹس گروپ میں جواب دیا کہ میرے خلاف نیب اوردیگر ادارو ں کااستعمال کسی کے اشارے پر کیاجارہا ہے۔ تیمورسلیم جھگڑا نے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ مجھے صوبائی کابینہ میں آنے کاکوئی شوق نہیں.تیمورجھگڑانے صوبائی احتساب کمیٹی کے 24سوالا ت کے جوابات بھی کمیٹی کو بھیج دئیے۔

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی احتساب کمیٹی نے 5مارچ کوجھگڑاسے خزانہ ،صحت اوردیگر امورکے جوابات طلب کئے تھے۔تیمور جھگڑا نے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف گزشتہ ایک سال سے دبے چپے الفاظ میں ایک مہم جاری ہے، مجھ سے پوچھے گئے یہ سوالات نگران دورمین بھی نیب اورانٹی کرپشن کے محکمے کے ذریعےپوچھے گئے تھے۔انہوں نےجواب میں کہا کہ احتساب کمیٹی کے بیشترسوالات صوبائی وزیر کے لیول کے نہیں ،بلکہ محکمے کے لیول کے ہیں، بحیثیت وزیر خزانہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ خزانہ پر بوجھ کم کرکے پنشن اصلاحات نافذکئے، کوروناکے دنوں میں بھی محکمے صحت نے اہم کرداداداکیاتھا۔

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

  • سعودی دارالحکومت  میں زیرِ زمین سڑکیں بنانے کا منصوبہ

    سعودی دارالحکومت میں زیرِ زمین سڑکیں بنانے کا منصوبہ

    سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کوایلون مسک کی بورنگ کمپنی نے دارالحکومت ریاض میں زیرِ زمین سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی کی جانب سے سعودی آٹو مارکیٹ کیلئے 10 اپریل 2025 سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان کے بعد زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔مجوزہ پروگرام امریکی شہر لاس ویگاس میں تعمیر کیے جانے والے منصوبے سے ملتا جلتا ہوگا جو صرف الیکٹریکل گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ امریکی کمپنی نے چند ماہ قبل دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دبئی میں بھی زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا۔

    بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

  • واٹس ایپ کا  چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر  آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ نے صارفین کی چیٹس پرائیویسی کو مندنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

    یہ خصوصیت پرائیویسی کے تحفظات کا ایک سیٹ پیش کرے گی بشمول چیٹ کی پوری تاریخوں کو برآمد کرنے پر پابندیاں، یہ واٹس ایپ کو چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو روکنے کے قابل بھی بنائے گا جس میں ان صارفین کے چیٹس شامل ہوں گے جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا۔اس سے نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

  • بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر کی جانے والی دہشت گرد کارروائیوں اور قتل و غارت کے خلاف احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں، خصوصاً پنجابیوں اور پختونوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ملک میں لسانی نفرت کے بیج بو رہی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ جعفر ایکسپریس واقعے میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے قاتلوں کے خلاف فوری آپریشن کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور شہریوں کو ہمیشہ گلے سے لگا کر رکھتے ہیں، اور ہم بی ایل اے کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔مظاہرین نے افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

  • غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944  خاندان ملک بدر

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

    ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے لیکر اب تک 6700 افراد پر مشتمل 944 غیر ملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک کل 70494 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے، یہ افغان خاندان کل 469159 افراد پر مشتمل تھے۔ ملک بدر کیے گئے خاندانوں میں 2874 مرد، 1755 خواتین اور 2071 بچے، بچیاں شامل ہیں۔ ملک بدر غیر ملکیوں کو ملک کے مختلف شہروں سے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں لایا گیا تھا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔

    دوسری جانب، رولپنڈی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں و افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل اور ویزا کی معیاد ختم ہونے سمیت رہائش کا ثبوت یا دستاویزات نہ ہونے پر ایسے افراد کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 353 افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہورڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل 119 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا اور رہائش سے متلعق ثبوت نہ ہونے یا دستاویزات پیش نہ کر سکنے پر 234 افغان باشندے کو حراست میں لیا گیا۔ ویزا معیاد ختم ہونے کی کیٹیگری میں ابھی تک کوئی بھی افغان باشندہ گرفتار نہیں ہوا۔

    تحویل میں لیے جانے والے تمام 353 افغان باشندوں کو ہورڈنگ سینٹر گولڑہ موڑ منتقل کر دیا گیا۔ گولڑہ موڑ کے قریب ہورڈنگ سینٹر کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس نے باقاعدہ سیکیورٹی پلان جاری کر رکھا ہے۔ سخت احکامات پر گولڑہ موڑ ہورڈنگ سینٹر پر پولیس افسران و اہلکار تین شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ہورڈنگ سینٹر مین کسی بھی افغان باشندے کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں۔راولپنڈی شہر کے تھانوں پر مشتمل راول ڈویژن سے مجموعی طور پر 117 افغان باشندوں کو تحویل میں لیکر ہورڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔ کنٹونمنٹس اور گردونواح کے تھانوں پر مشتمل پوٹھوہار ڈویژن کے تھانوں کی حدود سے 147 افغان باشندوں کو تحویل میں لیکر ہورڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔

    دیہی اور مضافاتی علاقوں پر مشتمل تھانوں کی حدود پر مشتمل صدر ڈویژن سے مجموعی طور پر 89 افغان باشندوں کو تحویل میں لیکر ہورڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔ پی او آر کارڈ یا پروف آف ریذیڈینس رکھنے والے افغان باشندوں کو حالیہ مرحلے میں تحویل میں نہیں لیا جا رہا۔ ایسے افغان باشندے جو جرائم میں ملوث ہیں یا رہے یا ان کے خاندان کا کوئی فرد جرائم میں ملوث ہے تو اسکے پورے خاندان کو تحویل میں لیکر ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں و افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔ پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں۔ہورڈنگ سینٹر میں تفصیلی اسکروٹنی کے بعد افغان سیٹیزن کارڈ و غیر قانونی رہائش کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی