Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارت میں  عورتیں غیر محفوظ،بس  کے اندرلڑکی سے زیادتی

    بھارت میں عورتیں غیر محفوظ،بس کے اندرلڑکی سے زیادتی

    بھارت میں عورتیں غیر محفوظ،ہونے لگیں بس کے اندرلڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آ گیا .

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پونے کے سوارگیٹ بس ڈپو میں اسٹیشنری شیو شاہی بس میں گھر جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہی ایک 26 سالہ خاتون کے ساتھ ایک شخص نے زیادتی کی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمرتانا پاٹل نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 5 بجے سوارگیٹ بس ڈپو میں اس وقت پیش آیا جب خاتون 100 کلومیٹر دور اپنے آبائی شہر، پھلٹن جانے کا انتظار کر رہی تھی۔مشتبہ شخص نے اسے ڈپو میں کھڑی بس میں سوار ہونے کو کہا، بس میں اس کا پیچھا کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    افسر نے بتایا کہ خاتون نے جرم کے بعد پولیس سے رابطہ کیا۔تفتیش کاروں نے ڈپو میں کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور مشتبہ شخص کی شناخت دتاترے رام داس گاڈے کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کا سراغ لگانے کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی،افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • مختلف ممالک سے 106 پاکستانی ڈی پورٹ

    مختلف ممالک سے 106 پاکستانی ڈی پورٹ

    دنیا کےمختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم 4 ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچے گا۔ جبکہ طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہو گا۔

    چیمپئنز ٹرافی،افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

    رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے آخری اوور میں ابراہیم زادران 177 رنز اور محمد نبی 40 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

    رمضان المبارک کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

    اوچ شریف: جلوے بکھیرتی بھکارنیوں کی یلغار، نوجوان گمراہی کا شکار

  • پاکستان کو ایف 16‘ پروگرام کیلئے 39 کروڑ ڈالر امریکی فنڈز جاری

    پاکستان کو ایف 16‘ پروگرام کیلئے 39 کروڑ ڈالر امریکی فنڈز جاری

    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیےجاری کر دیے.

    امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کے ایک معاون نے بتایا کہ امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیاروں کے استعمال کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جائیں نہ کہ حریف بھارت کے خلاف۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اقدام منجمد غیر ملکی امداد میں 5.3 ارب ڈالر کی ریلیز کا حصہ تھے، جو زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے پروگراموں کے لیے ہیں۔

    فنڈز سے ٹیکنیکل سیکیورٹی ٹیم (ٹی ایس ٹی) کو سپورٹ ملے گی، یہ ملک میں موجود کنٹریکٹرز کا ایک دستہ ہے، جس کا کام سخت مانیٹرنگ اصولوں کے مطابق ’ایف-16‘ کے استعمال کی نگرانی کرنا ہے، جس کے تحت پاکستان ایئر فورس کو ایف-16 اور خاص طور پر نئے F-16C/DB-52 صرف انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔اس نے نوٹ کیا کہ یہ نگرانی ’نئی نہیں ہے‘ مزید کہا کہ ٹی ایس ٹی پاکستان میں 2019 میں بھی موجود ہے، جب امریکا نے پاکستان ایئر فورس ایف-16 بیڑے کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کے ساتھ اس کی موجودہ تعیناتی کی منظوری دی۔

    تاہم، فارن پالیسی میگزین کی 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ فائٹ میں ایف 16 کا استعمال اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا جس پر پاکستان نے امریکا سے طیارہ وصول کرتے وقت دستخط کیے تھے۔ممتاز امریکی میگزین نے 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فائٹ کے دوران پاکستان کے ایف 16 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے بھارتی دعوے کی بھی تردید کی تھی۔فارن پالیسی نے 2 امریکی دفاعی اہلکاروں سے انٹرویو کیا تھا، جنہوں نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں تمام ’ایف 16‘ طیارے موجود تھے۔

    عہدیداروں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو فائٹ کے دوران ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا، تو پاکستان نے امریکا کو طیارے گننے کی دعوت دی تھی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امداد کو منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، رائٹرز نے 13 فروری تک منظور شدہ مزید 243 مستثنیات کی فہرست حاصل کی، جس کی کل مالیت 5 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی۔جاری کردہ فنڈز کی اکثریت (4.1 ارب ڈالرز) امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی، فوجی امور کے بیورو کے زیر انتظام پروگراموں کے لیے ہے، جو دوسرے ممالک اور گروپوں کو ہتھیاروں کی فروخت اور فوجی امداد کی نگرانی کرتا ہے، دیگر فنڈز کا اجرا ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن اور امریکا میں غیر قانونی منشیات کے بہاؤ کو روکنے کی کوششوں سے متعلق ہے۔

    بدترین کارکردگی،قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام

  • ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 جنوری 2026 سے 31 جنوری تک پاکستان میں ہوں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں لاہور میں ہوا۔14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 جنوری 2026 سے 31 جنوری تک پاکستان میں ہونگی ۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے لاہور ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں ہونگے۔ اجلاس میں ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز کاذکر ہوا۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے ساؤتھ ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ دونوں اتھلیٹس کے میڈل جیتنے سےنہ صرف برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیابلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔

    آئندہ برس ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کر لیا گیا . کرکٹ کےمینز اینڈویمنز مقابلے ہوں گے.ساؤتھ ایشین گیمزمیں کل 30 کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائیں گے, 30 کھیلوں کےمقابلوں میں 25 مرد و خواتین کےمقابلے شامل ہیں. بیچ ہینڈ بال، ہاکی، رگبی ، بیچ والی بال اور روئنگ میں کےصرف مردوں کے مقابلے ہوں گے.

    بدترین کارکردگی،قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

  • بدترین کارکردگی،قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان  پہنچنے کا خدشہ

    بدترین کارکردگی،قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا آسان نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے باعث چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم پر دھیان نہیں دیا اور پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد برانڈ ویلیو کو بڑا نقصان پہنچا ہے جسکا اثر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ شائقین، اسپانسرز، ایڈورٹائزرز، براڈکاسٹرز کی دلچسپی کم ہوجائے گی۔

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

  • انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ انڈیا ایک ہی وینیو پر میچز کھیل رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ کنڈیشنز میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کی مثبت چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے۔برائیڈن کارس کے باہر ہونے سے مایوسی ہوئی، تاہم ایسے میں جیمی اوورٹن کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں میچز جتنا ہوں گے۔افغانستان ایک مضبوط ٹیم ہے ان کیخلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہمیں فلوقث نیٹ رن ریٹ کی پروا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کا ہے۔ہم کرکٹ کے زریعہ امن کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی وویمن کرکٹ ٹیم بھی کرکٹ کھیلنا شروع کرے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقہ نے باآسانی زیر کیا تھا۔

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

  • امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل  بند

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل میں قائم مہاجرین کے استقبالیہ اور ہنگامی امدادی مرکز کو بند کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی 220 ملین ڈالر کا لیز معاہدہ بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

    میڈیا رہپورٹس کے مطابق میئر ایرک ایڈمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ آج سے روزویلٹ ہوٹل میں قائم پناہ گزینوں کے استقبالیہ اور ہنگامی امدادی مرکز کو بند کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر حکمت عملیوں اور قومی سطح پر بہتر پالیسیوں کے نتیجے میں ہم اس مرکز کو بند کر رہے ہیں، جو 2023 میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔نیو یارک میں تارکین وطن کی آمد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ بحران کے دوران شہر میں ہر ہفتے 4 ہزار تارکین وطن آرہے تھے، جو اب کم ہو کر تقریباً 350 رہ گئے ہیں۔

    گزشتہ تین سال میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد مہاجرین نے نیویارک میں پناہ لی۔ روزویلٹ ہوٹل وہ جگہ تھی جہاں 75 فیصد مہاجرین کی رجسٹریشن اور دیکھ بھال کا انتظام کیا گیا تھا، جو حکام کے مطابق ایک مؤثر اقدام ثابت ہوا۔ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمت عملیوں کی بدولت مہاجرین کو ان کے سفر کے اگلے مرحلے میں مدد دینے کے قابل ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کے کروڑوں ڈالر بھی بچائے گئے،روزویلٹ ہوٹل، جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ملکیت ہے، 2020 میں کووڈ19 وبا کے دوران ہونے والے مالی نقصانات کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم، 2023 میں پاکستانی حکومت نے نیویارک سٹی حکومت کے ساتھ 220 ملین ڈالر کے 3 سالہ لیز معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت اسے مہاجرین کے لیے پناہ گاہ کے طور پر فعال کیا گیا۔

    فروری 2024 میں پاکستانی حکومت نے ہوٹل کی مشترکہ شراکت داری میں تعمیر کے لیے جونز لینگ لا سیلے امریکہ انکارپوریٹڈ (جے ایل ایل) کی سربراہی میں ایک کنسورشیم کے ساتھ فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ایف اے ایس اے) پر دستخط کیے۔نومبر 2024 میں یہ معلوم ہوا کہ قطر نے پاکستان کے ساتھ مل کر روزویلٹ ہوٹل کے انتظام میں شراکت داری پر غور کیا تھا۔یہ تاریخی ہوٹل 1924 میں کھولا گیا تھا اور امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام سے منسوب ہے۔ ہوٹل نیو یارک کے مرکزی ریلوے اسٹیشن گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہے۔

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

    چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

  • پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر بدترینٹریفک جام کی صورتحال ہے، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کی گئیں، جس کےنتیجے میں ٹریفک حکام کو ٹریفک متبادل راستوں پر موڑنے پر مجبور ہوئے، جہاں ٹریفک کے سست روی کے ساتھ چلنے کی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر کی اہم سڑکوں پر کئی احتجاج اور دھرنے ہوئے،مرکزی ایم اے جناح روڈ پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی پنشن کے معاملے پر مظاہرے کیے، اسکے علاوہ تمام جگہوں پر احتجاج پانی اور بجلی کے مسائل پر کیے گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا کے مطابق پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریاز بالخصوص آرام باغ، عیدگاہ چوک، تبت سینٹر اور فریسکو چوک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پولیس کو امن و امان کی صورتحال کے بگڑنے کے ساتھ مزید مظاہروں اور دھرنوں کی توقع ہے کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں جمعہ تک پانی کی سپلائی نہیں ہو سکتی۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ حکام کو ان شہری مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرسکتی ہے یا ٹریفک کو موڑنے اور ریگولیٹ کرنے میں مدد کرسکتی ہے لیکن وہ پانی فراہم نہیں کرسکتے۔سید اسد رضا نے کہا کہ مسئلے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ تجاوزات کے خاتمے سمیت متعدد اقدامات کرکے ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں کم از کم 190 احتجاج اور دھرنے ہوئے جن کی بڑی وجہ پانی، بجلی اور دیگر مسائل تھے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تین ہٹی، گرو مندر، لیاری، غریب آباد، لیاقت آباد، عسکری پارک، سبزی منڈی، قائد آباد، داؤد چورنگی، لنک روڈ اور سہراب گوٹھ رہے۔پانی اور بجلی کے مسائل کے خلاف روزانہ اوسطاً دو سے تین احتجاج ہوتے ہیں، سربراہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے، جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہ نجف کے قریب جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند رہے کیونکہ رہائشیوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

    مزید بتایا کہ متعدد ملحقہ سڑکوں جیسے نمائش چورنگی سے گرو منڈی، بہادر یار جنگ روڈ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پٹرول پمپ کے قریب جمشید روڈ کے دونوں ٹریک انہی مسائل کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند رہے، لانڈھی 89 کے مکینوں نے پانی نہ ہونے کے باعث مین روڈ کے دونوں ٹریک بلاک کر دیے، جبکہ مرتضیٰ چورنگی بھی اسی مسئلے پر بند رہی۔پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مکینوں کے احتجاج کے باعث گارڈن میں مین روڈ کے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی اطلاع ملی۔

    50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی