Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی سازشیں، مگر یہ مضبوط درخت بن چکا ہے: وزیراعظم

    پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی سازشیں، مگر یہ مضبوط درخت بن چکا ہے: وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں کی گئیں، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے یہ ادارہ آج دوبارہ اپنی بھرپور استعداد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

    پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار کامیاب آپریشنز مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2017 میں لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے، اب تک 40 لاکھ مریض یہاں سے علاج کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کا بورڈ ختم کر کے ادارے کو غیر فعال کر دیا گیا تھا، لیکن 2022 میں منصب سنبھالنے کے بعد اس کی بحالی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس ادارے کو انسانیت کی خدمت کے لیے مکمل استعداد کے ساتھ فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو قابلِ ستائش ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے، جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔شہباز شریف نے آخر میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں ادارے نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر سعید اختر اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے

    لاہور پریس کلب کے وفد کا کرتار پور کا دورہ

  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق

    کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق

    کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایف آئی اے کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب 38 سالہ محمد ایوب موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ وہ ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ محمد ایوب لنک روڈ سے نکل رہے تھے جب ایک تیز رفتار اور لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ متوفی نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم ٹکر اتنی شدید تھی کہ ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ہے

    پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پٹیشن تیار کر لی گئی ہے جو کل دائر کی جائے گی۔

    پٹیشن کی نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسمٰعیل کریں گے، جبکہ اسے صدر، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بل کی کئی شقیں آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور اے-140 سے متصادم ہیں۔ پارٹی رہنما اعجاز شفیع نے کہا کہ غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے اور انتظامی کنٹرول بڑھاتا ہے، جب کہ مالیاتی اختیارات کو مرکزیت دینا بلدیاتی خود مختاری کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی غیر معینہ مدت تک تعیناتی غیر آئینی ہے، یونین کونسل چیئرمین کے براہِ راست انتخاب اور بلدیاتی اداروں کی 5 سالہ مدت کو یقینی بنایا جائے۔پی ٹی آئی نے متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

    خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 نشستوں پرانصاف لائرز فورم دو سیٹوں پر کامیاب

  • بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

    بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

    بھارت نے اپنا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ سی ایم ایس-03 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، جو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیٹلائٹ نے ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے شام 5 بج کر 26 منٹ پر اڑان بھری۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کا خلائی شعبہ مسلسل فخر کا باعث بن رہا ہے اور ہدف ہے کہ 2040 تک ایک بھارتی خلا باز چاند پر پہنچے۔بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے مطابق سی ایم ایس-03 کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام ہے، جو ملک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ ہے۔ بھارتی بحریہ کے مطابق یہ سیٹلائٹ جہازوں، طیاروں اور آبدوزوں کے درمیان محفوظ مواصلاتی رابطے فراہم کرے گا۔

    سیٹلائٹ کو 43.5 میٹر بلند ایل وی ایم 3-ایم 5 راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا، یہی راکٹ 2023 میں بھارت کے بغیر خلا باز والے مشن کو چاند پر لے گیا تھا۔اب تک صرف روس، امریکا اور چین چاند پر کنٹرولڈ لینڈنگ حاصل کر چکے ہیں۔ بھارت نے گزشتہ دہائی میں اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے وسعت دی ہے، جبکہ رواں سال بھارتی پائلٹ شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بنے، جسے بھارت کے 2027 کے انسانی خلائی مشن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے

    لاہور پریس کلب کے وفد کا کرتار پور کا دورہ

  • وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان ترجمان کے بیانات پر سخت ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان ترجمان کے بیانات پر سخت ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی پر قوم اور قیادت مکمل اتفاق رکھتی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی میں ملوث رہی ہے اور افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے، جبکہ اپنی کمزور حکمرانی اور انتشار کو چھپانے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی شہریوں کو سرحد پار دہشت گردی اور خوارج سے محفوظ رکھنے پر مبنی ہے، جو قومی مفاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں افغان طالبان نے مذاکرات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔

    بی جے پی نے دہلی کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کر دی

    کینیڈا کے وزیر اعظم نے ٹرمپ سے اشتہار پر معافی مانگ لی

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

  • کینیڈا کے وزیر اعظم  نے  ٹرمپ سے اشتہار پر معافی مانگ لی

    کینیڈا کے وزیر اعظم نے ٹرمپ سے اشتہار پر معافی مانگ لی

    کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سیاسی اشتہار پر نجی طور پر معافی مانگی، جو ٹیکسز کے خلاف تھا، اور اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈوگ فورڈ کو بھی ہدایت دی کہ اسے نشر نہ کریں۔

    کارنی نے کہا کہ اشتہار میں سابق صدر رونلڈ ریگن کا حوالہ شامل تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیکسز تجارتی جنگوں اور معاشی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ اشتہار کے بعد ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی اشیاء پر ٹیکسز بڑھائے اور تجارتی مذاکرات روک دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کینیڈا کی امریکا پر انحصار کم ہو اور یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے.

    کینیڈا کے چین کے ساتھ تعلقات مغربی ممالک میں سب سے زیادہ کشیدہ رہے ہیں، تاہم اب دونوں ممالک ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، حالانکہ شی اور ٹرمپ نے جمعرات کے روز کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

    بی جے پی نے دہلی کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کر دی

    ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا

    سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

  • بی جے پی  نے دہلی کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کر دی

    بی جے پی نے دہلی کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کر دی

    بھارتی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر نئی دہلی کا نام بدل کر تاریخی نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی تجویز دی ہے۔

    کھنڈیلوال نے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام بھی انڈرپراستھا جنکشن اور انڈرپراستھا ایئرپورٹ رکھنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دہلی کی تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا اور پانڈووں کے شہر کی روشن روایت کو اجاگر کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پانڈووں کے مجسمے دارالحکومت میں نصب کیے جائیں تاکہ نئی نسل بھارت کی تاریخ اور ثقافت سے جڑ سکے۔کھنڈیلوال نے دیگر تاریخی شہروں جیسے ورانسی، پریاگ راج اور ایودھیہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کو بھی اس کی اصلی پہچان دی جانی چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ دہلی کا نام بدلنے سے آنے والی نسلوں کو یہ پیغام جائے گا کہ بھارت کا دارالحکومت صرف طاقت کا مرکز نہیں بلکہ مذہب، اخلاقیات اور قوم پرستی کی علامت بھی ہے

    ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا

    سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

  • ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا

    ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) میں ٹیکس شارٹ فال 274 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ سیلز ٹیکس کی وصولی میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

    ایف بی آر نے اس مدت میں 38 کھرب 35 ارب روپے جمع کیے، جبکہ ہدف 41 کھرب 8 ارب روپے تھا، تاہم مجموعی ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھا۔ریونیو میں کمی کی بڑی وجہ مقامی سیلز ٹیکس کی سست وصولی ہے، جو بجلی کی بندش اور بڑھتی سولرائزیشن سے متاثر ہوئی۔ اکتوبر میں ایف بی آر ریونیو ہدف سے 75 ارب روپے کم رہا، اور 951 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 879 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔اسی دوران ایف بی آر نے 206 ارب روپے کے ریفنڈز اور ریبیٹس جاری کیے، جو گزشتہ سال کے 170 ارب روپے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

    انکم ٹیکس میں 17 کھرب 96 ارب روپے جمع ہوئے، جو ہدف سے 103 ارب روپے کم ہیں، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ سیلز ٹیکس میں ہدف 15 کھرب 42 ارب کے مقابلے میں 13 کھرب 59 ارب روپے اکٹھے ہوئے، یعنی 183 ارب روپے کا شارٹ فال رہا، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ہدف کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا

    سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

  • سی ٹی ڈی  پنجاب نے ایک ماہ  میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

    سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار کیے

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ماہ کے دوران انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے اور ایک بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام بنایا۔

    ترجمان کے مطابق 386 آپریشنز میں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی؛ گرفتار ملزمان فتنۃ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے قبضے سے 3020 گرام بارودی مواد، 14 ڈیٹونیٹر، 33 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 3 آئی ای ڈی، کالعدم تنظیم کے 151 پمفلٹ، میگزینز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔گرفتار افراد میں محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نورالامین سلیم، صدام وغیرہ شامل ہیں اور ان کا تعلق لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاول پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال اور پاکپتن سے بتایا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان نے اہم شہروں کی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی سازش کی تھی؛ ان کے خلاف 18 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک ماہ میں مقامی پولیس کے تعاون سے 4,601 کومبنگ آپریشنز ہوئے، 109,892 افراد کی جانچ کی گئی اور 320 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

    ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب، یورینیم افزودگی پر مذاکرات نہیں ہوسکتے

    پاکستان میں تین نئی بندرگاہوں اور جدید میری ٹائم کمپلیکس کے قیام کا اعلان

  • فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    فرانس میں داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار

    فرانس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شخص کو داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے ذیلی گروہ داعش خراساں سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ گرفتار شخص پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مشتبہ شخص کو گزشتہ ہفتے لیون شہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق ملزم پر شبہ ہے کہ وہ داعش خراساں سے رابطے میں تھا، تنظیم کی تشہیری مہم میں مدد فراہم کرتا تھا، رقوم بھیجتا تھا اور پیغامات کا ترجمہ و ترسیل بھی کرتا تھا۔

    داعش خراساں افغانستان میں سرگرم داعش کا ذیلی گروہ ہے جو ازبکستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں میں بھی کارروائیاں کرتا ہے۔ یہ گروہ مارچ 2024 میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے سمیت متعدد خونریز واقعات کا ذمہ دار ہے، جن میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔فرانسیسی روزنامہ ’لو پریزیاں‘ کے مطابق مذکورہ افغان شہری چند برس قبل فرانس آیا تھا۔ اسے فرانس کی انٹیلیجنس ایجنسی ڈی جی ایس آئی کے اہلکاروں نے لیون کے ایک حراستی مرکز سے گرفتار کیا۔

    رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص پہلے ہی انتہا پسند نظریات کے فروغ کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا اور وہ ٹک ٹاک اور سنیپ چیٹ پر شدت پسندانہ مواد کی تدوین اور تشہیر میں ملوث تھا

    کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

    ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب، یورینیم افزودگی پر مذاکرات نہیں ہوسکتے

    پاکستان میں تین نئی بندرگاہوں اور جدید میری ٹائم کمپلیکس کے قیام کا اعلان