Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

    تیونس میں 2 کشتیاں الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 27 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا اور متعدد لاپتا ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ے مطابق تیونس کے سفیکس شہر میں شہری دفاع کے سربراہ زید سدیری نے بتایا کہ بچائے گئے اور ہلاک ہونے والے مسافر یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، ان تمام کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔کوسٹ گارڈ کی نگرانی کرنے والے تیونس کے نیشنل گارڈ کے مطابق دیگر ممکنہ لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔تیونس اٹلی کے ساتھ یورپ پہنچنے کے خواہش مند غیر قانونی تارکین وطن کی روانگی کا ایک اہم راستہ ہے، جس کا جزیرہ لیمپیڈوسا تیونس سے صرف 150 کلومیٹر دور ہے۔ہر سال ہزاروں افراد بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کے تباہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اس سفر میں خراب موسم کی وجہ سے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔18 دسمبر کو صحرائے افریقہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 تارکین وطن سفیکس شہر کے قریب ایک بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 5 دیگر لاپتا ہوئے تھے۔اس سے قبل 12 دسمبر کو کوسٹ گارڈ نے سفیکس کے شمال میں واقع جیبینیانا کے قریب 27 افریقی تارکین وطن کو بچایا تھا تاہم 15 کے ہلاک یا لاپتا ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔سال 2024 کے آغاز سے اب تک تیونس کے انسانی حقوق کے گروپ ایف ٹی ڈی ای ایس نے تیونس کے ساحل پر بحری جہازوں کے حادثے میں ہلاک یا لاپتا ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 600 سے 700 کے درمیان بتائی ہے، 2023 میں 1300 سے زائد تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہوئے تھے۔

    ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

  • ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا

    ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے مسافروں میں فیصل احسان اور نعیم احمد شامل ہیں۔ملزم فیصل احسان نے غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کی جب کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے یورپ جانے کے لیے ندیم اور عمیر نامی ایجنٹوں سے رابطہ کیا، گرفتار ہونے والا ملزم نعیم احمد ایجنٹوں کا بھائی ہے۔ملزم نعیم احمد پہلے سے ہی لیبیا میں رہائش پزیر تھا، ایجنٹوں نے متاثرہ فیصل احسان کو وزٹ ویزے پر دبئی بھجوایا جب کہ مذکورہ ایجنٹوں نے بعد ازاں ملزم کو دبئی سے لیبیا بھجوایا اور مسافر کو بعد ازاں لیبیا سے اٹلی سمندری راستے سے پہنچانے کے معاملات طے کیے۔ایجنٹوں نے اپنے جال میں پھنسانے کے لئے بڑے بحری جہازوں پر یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیا، ایجنٹوں نے بحری جہازوں کی ویڈیوز بھی بھجوائیں جب کہ ملزم نے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے مذکورہ ایجنٹوں کو ادا کیے۔ملزم کو دیگر متاثرین کے ساتھ لیبیا سے اٹلی کشتی کے ذریعے بھجوانے کی کوشش کی تاہم کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی اور کشتی میں سوار شہریوں کو لیبیا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ریسکیو کرکے جیل منتقل کردیا.ایجنٹوں نے لیبیا میں رہائی کے لئے بھی بھاری رقوم وصول کی اور بعد ازاں مزید رقوم وصول کر کے پاکستان بھجوایا جب کہ ملزمان کو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، منظم گینگ لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو مختلف ٹارچر سیل میں رکھ کر تشدد کیا جاتا ہے۔
    ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق انسانی اسمگلرز رہائی کے لئے تاوان بھی وصول کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں اور اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

  • نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شب نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید 2 حملوں کے متاثرین سامنے آگئے،متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے سولجر بازار پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ایس ایچ او اورپولیس ری ہیب سینٹر کے انچارج عبدالخالق انصاری اورمحافظ پر بھی حملہ کیاگیا۔مبینہ طورپرنمائش چورنگی کے قریب پولیس افسرکے زیراستعمال موبائل کو نقصان پہنچایا گیا۔نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس افسرعبد الخالق انصاری اورمحافظ پرتشدد کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں ڈنڈوں کے وارسے سب انسپکٹرثاقب اورکانسٹیبل جنید زخمی ہوئیتشدد سے زخمی پولیس افسر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا بدھ کو نمائش چورنگی کے اطراف ڈی ایس پی کھارادر چوہدری شبیرکی پولیس موبائل سمیت 2 موبائلوں پر بھی شرپسندوں کی جانب سے پتھراو کیا گیا تھا جس کے باعث پولیس موبائلوں کونقصان ہوا تھا۔ پولیس نے تمام واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جن کی روشنی میں مقدمات کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

  • عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اور مینجمنٹ میں ایک دم سے تبدیلی کا مقصد تھا کہ ٹیم جیت کی طرف جاسکے۔جس طرف کرکٹ ہو رہی ہے اس کےلیے ہمیں اپنا پلیئر پول بڑھانا پڑے گا، ایک کھلاڑی کو مسلسل بارہ ماہ نہیں کھیلا سکتے۔ ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔عبوری ہیڈکوچ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہماری ہوم کنڈیشنز میں ہو رہی ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم اسی کوشش میں تھے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھی وکٹ تیار کر سکیں، ہم نے وہ پچز تیار کیں جو ہمارے اسپنرز کے کام آئیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پچھلی کچھ سیریز دیکھیں تو ہم نے بطور ٹیم اچھا کھیلا لیکن ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ہم نے ایک طرح کی کنڈیشنز میں نہیں کھیلا بلکہ مشکل کنڈیشنز میں کھیلے۔

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

  • برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ڈی ایف ٹی نے سی اے اے کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کی درخواست پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور برطانوی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔سی اے اے کے ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کیریئر (ڈی ایف ٹی ) کی ٹیم سی اے اے اور پی آئی اے کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے 15 سے 17 جنوری تک کراچی کا دورہ کرے گی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بر وقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن کے حکام ڈی ایف ٹی کے وفد کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز نئے سال میں سی اے اے کا پہلا تحفہ ہوگا، پاکستان ایوی ایشن میں حفاظت اور سلامتی کا واحد ریگولیٹر بن گیا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی افواج کے مابین تربیتی معاہدہ، بھارت کو تشویش

  • پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

    انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 8.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔ دسمبر میں 1.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو نومبر کے 1.58 ملین ٹن کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ دسمبر 2023 میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو دسمبر 2024 میں بڑھ کر 1.28 ملین ٹن ہو گئی۔اعدادوشمار کیمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرول کی فروخت کا حجم 3.75 ملین ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.40 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.35 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.57 ملین ٹن پٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 3.69 ملین ٹن، اٹک پٹرولیم 0.69 ملین ٹن ، شیل 0.58 ملین ٹن اور حیسکول کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 0.03 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی افواج کے مابین تربیتی معاہدہ، بھارت کو تشویش

  • سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

    ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافرسے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ تعینات عملے نے کارروائی کے دوران کراچی سے جدہ جانے والی پروازکے ایک مسافرسے ہیروئن برآمد کی۔مسافر امجد علی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی،مسافر نے یہ منشیات بڑی مہارت سے اپنے سامان میں سوپ کی پیکنگ میں چھپارکھی تھی۔ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 1.060کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ گرفتارملزم کوابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کیساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    اوچ شریف: تاریخی مزارات کی ناقص سیکیورٹی، شہریوں کی فوری اقدامات کی اپیل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی افواج کے مابین تربیتی معاہدہ، بھارت کو تشویش

  • سندھ: زراعت شماری 2024 مربوط ڈیجیٹل گنتی کا افتتاح

    سندھ: زراعت شماری 2024 مربوط ڈیجیٹل گنتی کا افتتاح

    پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، ساتویں زراعت شماری 2024 مربوط ڈیجیٹل گنتی کا سرکاری طور پر افتتاح کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کسانوں کی بہتری, مویشیوں کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے انقلابی قدم قرار دیا. سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں منعقدہ اس تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں وزیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز محمد علی ملکانی، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور توانائی سید ناصر حسین شاہ اور چیف اسٹیٹسٹیشن، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS)، ڈاکٹر نعیم الظفر شامل تھے۔تقریب میں مختلف صوبائی محکموں کے سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر نعیم الظفر نے اس زراعت شماری کی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، "یہ صرف ایک ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مشق نہیں ہے، بلکہ یہ شواہد پر مبنی فیصلے کرنے کی بنیاد ہے جو ہمارے زرعی شعبے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جائے گی۔پہلی بار، ہم ایک مربوط اور مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقہ اختیار کر رہے ہیں، جس میں زرعی، لائیو اسٹاک اور مشینری کے شمار کو ایک جامع آپریشن میں ضم کیا گیا ہے۔زراعت شماری کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے، ڈاکٹر نعیم الظفر نے مزید کہا، "یہ زراعت شماری پاکستان کے زرعی ڈھانچے، فصلوں کے نمونوں، لائیو اسٹاک کی آبادی، اور مشینری کے رجحانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گی۔جدید آلات جیسے کہ ٹیبلٹ پر مبنی ڈیٹا کلیکشن، جی آئی ایس ڈیش بورڈز، اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا استعمال درستگی، اعتماد اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ منصوبہ بین الاقوامی بہترین طریقوں اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے رہنما اصولوں کے مطابق ہے۔انہوں نے تیاریوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 1,695 زراعت شماری کنندگان اور نگرانوں کو 30 مقامات پر تربیت دی گئی ہے تاکہ ڈیٹا کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے سندھ کی زرعی معیشت میں اہم کردار کی بھی تعریف کی, جس میں 82 لاکھ ایکڑ قابلِ کاشت زمین شامل ہے اور کپاس، چاول، گنا، اور گندم جیسی اہم فصلیں پیدا کی جاتی ہیں۔تقریب میں، وزیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز، محمد علی ملکانی نے اپنے خطاب میں کہا، "یہ زراعت شماری ہمارے زرعی طریقوں کو جدید بنانے اور خوراک کی یقین دہانی، ماحولیاتی بحران، اور دیہی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔سندھ کا زرعی شعبہ اس کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو ہماری 37 فیصد آبادی کو سہارا دیتا ہے۔ اس زراعت شماری سے حاصل ہونے والی معلومات پالیسی سازوں کو بہتر فیصلے کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گی۔وزیر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، تعلیمی اداروں، اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "ہم جو ڈیٹا اکٹھا کریں گے، اس کے دور رس اثرات ہوں گے، جو کسانوں کی بہتری، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، اور خوراک کی حفاظت کو مضبوط بنائیں گے۔سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور توانائی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا، "ہماری حکومت جدید طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ زراعت شماری اس وژن کو پورا کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔تقریب میں موجود صحافیوں نے معززین سے سوالات کیے، جن میں گزشتہ 16 سال سے زراعت شماری کے نہ ہونے کی وجوہات اور موجودہ شماریات کی درستگی، مطابقت اور کارکردگی پر سوالات شامل تھے، خاص طور پر ماحولیاتی بحران کے تناظر میں۔فیلڈ آپریشنز یکم جنوری سے 10 فروری 2025 تک جاری رہیں گے، جبکہ حتمی نتائج اگست 2025 تک متوقع ہیں۔ یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے گورننس کو بہتر بنانے اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    سندھ نے وفاقی اداروں سے پانی کے 20 ارب مانگ لیے

    دُھند کا راج برقرار، موٹر وے سیکشنز بند

  • مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق راجہ ناصر عباس نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کرم ضلع کے راستے بند تھے، جس سے یہ علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھا۔ ادویات کی فراہمی رک جانے سے لوگ مر رہے تھے اور علاقے کا منظر غزہ جیسا بن چکا تھا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ حکومتوں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں مل رہی تھی، اس لیے احتجاج کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران کراچی سے لے کر گلگت بلتستان تک دھرنے جاری تھے۔عالمی سطح پر بھی ان مظاہروں کی آواز سنی گئی، جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی حصہ لیا، انہوں نے کراچی میں امن پسند لوگوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کی۔سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شبیہ حیدر زیدی سمیت کسی کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اہل تشیع اور اہل سنت کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی بجائے لاشیں گرائیں، اور کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز ستر سے اسی گاڑیاں راشن اور ادویات لے کر کرم جائیں گی اور پہلا کانوائے پہنچنے تک لوگ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

    سندھ نے وفاقی اداروں سے پانی کے 20 ارب مانگ لیے

    دُھند کا راج برقرار، موٹر وے سیکشنز بند

    کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی نئی اننگ کا آغاز

  • سندھ نے وفاقی اداروں سے پانی کے 20 ارب مانگ لیے

    سندھ نے وفاقی اداروں سے پانی کے 20 ارب مانگ لیے

    سندھ نے وفاقی حکومت کے اداروں سے پانی کے چارجز کی مد میں 20 ارب روپے کے واجبات مانگ لیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے صوبے کے وفاقی اداروں پر 20 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات اور سی ای او واٹر بورڈ کو وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ہے۔پانی کے بلوں کی مد میں سندھ کے 20 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں کے متعلقہ حکام کو 21 جنوری کو پی اے سی میں طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کے مطابق واٹر بورڈ کے 2016 سے پاکستان اسٹیل مل، سوئی سدرن گیس، پی ایس او، کے پی ٹی، پاکستان ریلوے،پی آئی اے، نیشنل شپنگ کارپوریشن ،پورٹ قاسم اتھارٹی، میرین فشریز، کنٹونمنٹ بورڈز، کراچی شپ یارڈ، پاکستان مشین ٹول فیکٹری ، کاٹن ایکسپورٹ کارپوریشن سمیت دیگر اداروں پر واٹر چارجز کی مد میں 20 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں جو سندھ کو ادا نہیں کیے جا رہے۔نثار کھوڑو نے بتایا کہ پانی کے چارجز کی مد میں صرف اسٹیل ملز پر سندھ کے 10 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ سندھ کو وفاقی حکومت کے اداروں سے پانی کے بلوں کی مد میں اپنے 20 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی چاہیے۔ وفاقی حکومت سندھ کو 20 ارب روپے کی واجبات کی ادائیگی سے محروم رکھ کر سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ نے وفاقی اداروں کو پانی کی سہولت فراہم کی ہے مگر سندھ کو یہ وفاقی ادارے واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم وفاقی حکومت کے ان اداروں کی جانب سے پانی کے بلوں کی مد میں سندھ کے 20 ارب روپے کی واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ وزیراعظم وفاقی حکومت کے ان اداروں کو پابند کریں کے سندھ کو واٹر چارجز کی مد میں 20 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے۔ سندھ کو این ایف سی میں پورا حصہ نہیں دیا جا رہا تو دوسری طرف سندھ کو وفاقی ادارے واجبات بھی ادا نہیں کر رہے۔سندھ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے پیچھے نہیں ہٹے گا۔چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ سندھ کو اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی نہ کرکے معاشی طور پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت پاکستان بنانے والے صوبہ سندھ کے ساتھ ناروا سلوک نہ اپنائے۔سندھ ملک کو 70 فیصد ریونیو ادا کرنے والا صوبہ ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی سے محروم رکھنا صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے مترداف ہوگا۔ سندھ کو معاشی طور پر کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے برابر عمل ہوگا۔ وفاقی حکومت اپنے اداروں سے سندھ کو پانی کے بلوں کی مد میں 20 ارب روپے کے واجبات دلوائے۔

    دُھند کا راج برقرار، موٹر وے سیکشنز بند

    کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب