Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    اسرائیلی فوج نے غزہ کو ایک سال میں کنکریٹ کا جنگل بنا دیا، غزہ کے باشندے حیران ہیں کہ لاکھوں ٹن ملبے سے کیسے نمٹا جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد 42 ملین ٹن سے زائد ملبہ جمع ہو چکا ہے، جو 2008 سے لے کر جنگ کے آغاز تک جمع ہونے والے ملبے کی 14 گنا مقدار ہے۔ ملبے کی اتنی بڑی مقدار کو ہٹانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق یہ کام مکمل کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔اس تباہی کی شدت سے نمٹنے کے لیے، غزہ کے حکام اور اقوام متحدہ نے مل کر ایک پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ خان یونس اور دیگر علاقوں سے سڑکوں پر پڑے ملبے کو صاف کیا جا سکے۔ لیکن اس کام کے لیے بڑے پیمانے پر مشینری اور فنڈز کی ضرورت ہے، جو موجودہ حالات میں ایک چیلنج ہے۔

    ملبے کا استعمال اور مستقبل کی تعمیر

    غزہ کے حکام امید رکھتے ہیں کہ ملبے کا ایک حصہ سڑکوں اور سمندری کناروں کو مضبوط کرنے کےلیے دوبارہ استعمال کیا جائے گا، لیکن موجودہ جنگی صورتحال اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔خان یونس میں اپنے دو منزلہ گھر کے ملبے پر کھڑا 11 سالہ محمد گرے ہوئے چھت کے ٹکڑوں کو ایک ٹوٹے ہوئے ڈول میں جمع کرتا ہے اور اسے کنکریوں میں تبدیل کرتا ہے، جسے اس کا والد جنگ کے متاثرین کی قبریں بنانے کےلیے استعمال کرے گا۔11 سالہ محمد کے والد جو تعمیراتی کمپنی میں بھی کام کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ ملبہ گھروں کو بنانے کےلیے نہیں جمع کرتے، بلکہ قبریں اور کتبے بنانے کےلیے۔ یعنی ایک مصیبت سے دوسری مصیبت میں جا رہے ہیں۔‘اس محنت کے ساتھ ایک دکھ بھری حقیقت بھی جڑی ہوئی ہے۔ مارچ میں، شمالی کے بیٹے، اسماعیل کی قبر بنانے میں بھی یہی ملبہ استعمال ہوا، جو گھر کے کام کاج کے دوران شہید ہوگیا تھا۔

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

  • بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    مودی کی جماعت بی جے پی کو عام انتخابات کے بعد ریاستی انتخابات میں بھی دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ حکمران جماعت بی جے پی دو ریاستی انتخابات میں بھی ہارنے والی ہے۔

    ایگزٹ پولز کے مطابق ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کو اپوزیشن جماعت کانگریس اور اتحادیوں سے شکست کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے جو حکمراں جماعت کی ریاست میں ایک دہائی کی حکمرانی کے خاتمے کا اشارہ ہے۔حزب اختلاف نے جموں و کشمیر میں بھی برتری حاصل کی ہے، ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار ہونے والے انتخابات گزشتہ روز ختم ہوئے۔دونوں ریاستوں میں منگل تک ووٹوں کی گنتی ہوگی، نتائج کا اعلان بھی اسی دن ہوگا۔ ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کے بعد کسی ریاست میں ہونے والی سب سے پہلی ووٹنگ ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    پنجاب پولیس کاکچے میں آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، علاقے میں دھویں کے بادل بھی نظر آرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل پر گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ایس ایس پی ملیر کی جانب سے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

  • پنجاب پولیس کاکچے میں آپریشن،  2 ڈاکو ہلاک

    پنجاب پولیس کاکچے میں آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک

    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچہ ماچھکہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے ڈاکوؤں کی شناخت سرمد بھیو اور ساجن ملوکانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔آپریشن کے دوران ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کے قبضہ سے 2کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔دوسری طرف شکارپور پولیس اور رینجرز نے کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گڑھی تیغو میں5 روز سے مغویوں کی بازیابی کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے، جس میں ڈاکوؤں کے متعددگھروں اور مورچوں کوجلایا گیا ہے اور کئی ٹھکانے مسمار کردیئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں بھی لیا ہوا ہے۔

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

  • علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا اور حواریوں کو اسلام آباد لاکر خود بھاگ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹی وی پر نشر اپنے خصوصی بیان میں کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک غیرذمے دار شخص ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نہ صرف امن و امان کے ساتھ کھلواڑ کیا بلکہ ملک کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی۔ علی امین گنڈاپور اپنے حواریوں کو اسلام آباد لاکر خود فرار ہو کر کے پی ہاؤس چلے گئے اور نہ صرف وہاں روپوش ہوئے بلکہ وہاں سے بھی راہ فرار اختیار کی۔عطا تارڑ نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور پچھلے 24 گھنٹے سے کہاں غائب تھے؟ وہ کہاں چھپے ہوئے تھے اور انہوں نے راہ فرار کیسے اختیار کی؟انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے امن و خراب کرنے کی کوشش کی اور ڈراما رچایا، انہوں نے ایک کانسٹیبل کی جان لی، یہ ڈرامہ کیوں رچایا گیا تھا اور لوگوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑا گیا؟ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کے خلاف ایک کیمپین چلائی گئی۔ علی امین گنڈاپور کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے آگیا، ان کی گمشدگی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ ناکام ہوا ہے۔ہ حکومت کا مؤقف سچ ثابت ہوا ہے، تحریک انتشار کا مکروہ چہرا پوری قوم کے سامنے آیا ہے۔

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

  • ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو تمغہ فتح سے نوازا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے کمانڈر جنرل حاجی زادہ کو ایک خصوصی تقریب میں تمغۂ فتح پہنایا۔پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی کو یہ تمغہ اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل سے حملے پر دیا جسے آپریشن “True Promise” یعنی سچا وعدہ کا نام دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ایران میں فتح کا تمغہ اسلام کے جنگجوؤں اور ان آپریشنز کے فاتحین کی فاتحانہ کارروائیوں کی علامت ہے۔یہ تمغہ کھجور کے تین پتوں اور خرمشہر گرینڈ مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے پر مشتمل ہے۔آیت اللہ کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر کو اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ کے میزائل حملوں کے لیے اس اعزاز سے نوازا ہے۔یاد رہے کہ 62 سالہ جنرل امیر علی حاجی زادہ 2009 میں تشکیل دی گئی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی پہلے دن سے سربراہی کر رہے ہیں۔

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

  • کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    ٹیپو سلطان پولیس نے انصاف ہاؤس شاہراہ فیصل کی سرچنگ کے بعد تحریک انصاف کے 8 کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ کے پیش نظر کراچی پولیس نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ٹیپو سلطان پولیس نے شاہراہ فیصل پر واقع پی ٹی آئی کی دفتر انصاف ہاؤس کی سرچنگ کی اور 8 کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ایس ایچ او ٹیپو سلمان طارق محمود کا کہنا ہے کہ انصاف ہاؤس کے باہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔سیاسی جماعت کے آٹھ کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا مگر اب تک ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے.

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

  • کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیش گوئی کر دی، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی جس کے سبب پیر کو زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جا سکتی ہے ۔سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اکتوبر کا مہینہ ہر سال گرم و مرطوب گزرتا ہے جبکہ نومبر کے اوائل یا وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    علی امین گنڈا پور منظر عام پرآ گئے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب، حکومت پر تنقید

  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    فلسطین اور غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے آل پارٹی کانفرنس کل ایوان صدر میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی کانفرنس کل سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کےساتھ یوم یکجہتی منانے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ملاقات میں غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وزیرِ اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ملاقات کے بعد یوم یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی تھی،کمیٹی میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، شیری رحمٰن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔

    قبل ازیں حکومتی وفد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسلام آباد میں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔حکومتی وفد میں خواجہ سعدرفیق، نئیر بخاری، نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولاناعبدالغفورحیدری، مولاناصلاح الدین ایوبی، محمداسلم غوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

  • بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    بلوائیوں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے 50 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان اٹک پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے مقام پر سیاسی جماعت کے جتھوں نے پنجاب پولیس پر پتھراؤ کیا۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے جتھے اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح تھے، شدید زخمی ہونے والے اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے 50 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا.واضح رہے کہ گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ جنکی پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، احتجاج کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا تھا۔

    کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان مقابلے میں ہلاک