Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارت میں سیاحتی مقام پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    بھارت میں سیاحتی مقام پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    بھارت کے سیاحتی مقام پر بوپ دیو گھاٹ پر 21 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں جمعرات کی رات 3 افراد نے خود کو سماجی کارکن ظاہر کرکے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔خاتون اپنے دوست کے ساتھ سیاحتی مقام بوپ دیو گھاٹ گئی ہوئی تھی، جہاں ملزمان نے ان پر حملہ کردیا جبکہ خاتون کے دوست کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون اور اس کا دوست بوپ دیو گھاٹ میں موجود تھے۔ ملزمان میں سے ایک شخص کار میں آیا اور خود کو سماجی کارکن ظاہر کرنے لگا، جبکہ ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں جوڑوں کے آنے پر پابندی ہے اور ان کی تصاویر بنائیں۔ بعد ازاں ملزم نے خاتون کو دھمکی دے کر زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اسے ایک اور مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ملزمان بعد میں لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، جو زخمی حالت میں پائی گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد کوندھوا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اور کرائم برانچ کی ٹیمیں کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں، جبکہ باقی دو ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

  • مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کا غزہ کانفرنس بروز پیر کو منعقد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی یہ کانفرنس 7 اکتوبر کو صبح 10 بجے شاہراہ قائدین پر ہوگی، جہاں شہر بھر سے ہزاروں بچے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔اس سلسلے میں کراچی کے تمام ٹانز میں ذمہ داران نجی و سرکاری اسکولوں سے رابطے کر رہے ہیں۔اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل حضرات سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے دعوت نامے پیش کیے جا سکیں۔ اسکولوں کی انتظامیہ نے مارچ کا خیر مقدم کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ طلبہ اپنے اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

    اس حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی بمباری اور دہشت گردی کے نتیجے میں تقریبا 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیل اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہا ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ عالم اسلام کے حکمران بھی عملی طور پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    احمد ندیم اعوان نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو غزہ کانفرنس میں شریک کر کے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں شریک ہوں گی۔

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

  • ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے صوبوں سے مدد مانگ لی جب کہ اس سلسلے میں سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار گزشتہ رات اسلام آباد روانہ کیے گئے تاہم ان میں کراچی پولیس کے اہلکار شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی نفری کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیجی گئی ہر پلاٹون میں سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوجی جوان ڈی چوک پرپہنچ گئے ہیں، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔فوج کو صورتحال کے مطابق آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت انتہائی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن کو شکست دیدی

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن  کو  شکست  دیدی

    سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن کو شکست دیدی

    بنکاک میں عالمی باکسنگ کے مقابلے میں سندھ پولیس سے وابستہ ایشین باکسنگ کے چیمپیئن شہیر آفریدی نے افریقہ سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کے عالمی چیمپیئن پیٹرک الوئیٹے کو چھٹے راؤنڈ میں شکست دیکر عالمی باکسنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغٰ ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق آج کے اس مقابلے سے قبل شہیر آفریدی نے مجموعی طور پر باکسنگ کے 14 جبکہ پیٹرک الوئیٹے نے 50 مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔اس مقابلے میں کامیابی کے بعد شہیر آفریدی دنیا کے 100 بہترین پروفیشنل باکسر کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اور یہ ابتک کی 16 ویں پروفیشنل فائٹ تھی۔علاوہ اذیں شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں عالمی باکسنگ کونسل اور ایسوسی ایشن جبکہ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ٹائٹل ہولڈر بھی ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے باکسر شہیر آفریدی کے عالمی چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی اور باکسنگ کے میدان میں انکی یادگار جیت کو پاکستان اور سندھ پولیس کے لیئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور نہ ہو سکتی ہے، یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مشورہ دیا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کی مستحق نہیں ہے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لشکر کی فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟
    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پی ٹی آئی نے ہر حال میں ڈی چوک جانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث حکومت نے قیام امن کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی طلب کر لیا ہے. دوسری طرف اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پولیس اور مظاہرین میں جحڑپوں کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں.

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

    لاہور میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے، طلبی کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں احتجاج کے پیش نظر شہر کے داخلی راستے بند کرکے مختلف شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ سے بتی چوک آنے والا راستہ کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر بھی کنٹینر رکھ دیےگئے ہیں۔ رنگ روڈ محمود بوٹی سمیت مختلف مقامات سے بند ہے،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ بابو صابو انٹر چینج بھی کنٹینرز کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے۔

    ایمبولینسیں پھنسنے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ مریض بھی پریشان ہیں۔ لاہور سے دوسرے شہر جانے والی ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے اور ویگن والوں نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔دوسری جانب ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کو طلب کیا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے مل کر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی، ائیر پورٹس، راستوں، مقامات اور اردگرد علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

    پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کو واضح غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ دیے گئے ہیں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کی اطلاع حاصل کرسکیں گے، دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملہ یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کر سکیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رہنماء سید امین الحق، سینئر رہنماء فیصل سبزواری، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، متاثرہ طلبہ و طالبات کا وفد، اساتذہ کرام اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے نمائندگان موجود تھے جبکہ میٹنگ میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی،رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستانترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کی شفافیت مشکوک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں،گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایم ڈی کیٹ کے امتحانی پیپرز وقت سے پہلے لیک کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر شدہ پٹیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرہ طلبہ و طالبات ایم کیو ایم پاکستان کے علاقائی و مرکزی دفاتر میں شام 5 تا رات 8 بجے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان متاثرہ طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کریگی، ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کو منسوخ کرکے صاف و شفاف طریقے سے دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے۔

    تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ آپسر پر راکٹ سے حملہ کردیا

  • تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ آپسر پر راکٹ سے حملہ کردیا

    تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ آپسر پر راکٹ سے حملہ کردیا

    بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ آپسر پر راکٹ سے حملہ کردیا راکٹ کیمپ کے نزدیک گرگیا جسکی آوازدور دور تک سنی گئی

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق تجابان میں ایف سی کی گولہ باری سے بچی زخمی ہوگئی علاقہ مکینوں نت سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے دیا ،ٹریفک متاثر تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کی گئی گرنیڈ لانچر آبسر میں ایف سی کیمپ کے نزدیک گر گئی ،راکٹ گرنے سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ دھماکے کی آوازدوردور تک سنی گئی راکٹ گرنے کے بعد ایف سی نے ہوائی فائرنگ کی تاہم دونوں جانب کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی. دوسری جانب تربت شہر تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تجابان گائوں میں میبنہ گولہ باری کی زد میں آکر چارشمبے ولد مسکان نامی شخص کی چھوٹی بیٹی شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا .

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کٹی پہاڑی پر مظاہرین کے ساتھ شدید مزاحمت کا سامنا

  • پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

    پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کرتی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل کراچی میں 6 اکتوبر اور اسلام آباد میں 7اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ غزہ، لبنان اورفل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ نثار کھوڑو نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھ کر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کریں۔

    مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی

  • شہر کے انفراسٹرکچر کو جلد از جلد بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے، مرتضیٰ وہاب

    شہر کے انفراسٹرکچر کو جلد از جلد بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے، مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈرنگ اور اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے فیز میں شہر کی 33 سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ شہر کی مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے، تمام کمپنیز کو واضح ہدایت کردی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل استعمال نہیں ہونا چاہئے ، بصورت دیگر اس کی ذمہ دار کمپنی کو فوری بلیک لسٹ کردیا جائے گا، کراچی میں جن 33 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام انجام دیئے جا رہے ہیں ان میں حب ریور روڈ، شاہراہ اورنگی، مدینہ الحکمت روڈ، لال شہباز قلندر روڈ، محمود روڈ، کشمیر روڈ، نظامی روڈ، خوشحال خان روڈ، رازی روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم تک جانے والی سڑک، بابائے خیبر روڈ سے مومن آباد پولیس اسٹیشن تک، میٹروول کی سڑک اور دیگر سڑکیں شامل ہیں جبکہ چاندنی چوک اور کامران چورنگی ، گلشن چورنگی کی مرمت کے علاوہ ناظم آباد، طارق روڈ اور عمرشریف انڈرپاس اور یاسین آباد، ناتھا خان ، ڈرگ روڈ ، نیپا، سہراب گوٹھ، گولیمار اور پاکستان کوارٹر، بلوچ کالونی اور کارساز کے پلوں کی مرمت بھی کی جا رہی ہے .

    اس کے علاوہ جن سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور مرمت کا کام کیا جا رہا ہے ان میں شاہ ولی اللہ روڈ، اتحاد ٹائون روڈ، بلدیہ اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال بلاک13-D روڈ، ملیر 15 ،ریلوے گیٹ، ابراہیم حیدری روڈ، بہادر یار جنگ روڈ، کورنگی ، اولڈ کوئن روڈ، کلب روڈ، آئی آ ئی چندریگر روڈ، سندھ سیکریٹریٹ روڈ، گلستان جوہر، کانٹی نینٹل بیکری، کامران چورنگی، میڈی کیئر اسپتال شرف آباد، نیو ٹائون پولیس اسٹیشن، پی آئی بی کالونی روڈ اور دیگر سڑکیں شامل ہیں جبکہ حب ریور روڈ اور بابائے خیبر روڈ کی مرمت کے ساتھ سیوریج نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا.

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو جلد از جلد بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی، سڑکوں ، پلوں ، انڈرپاسز اور چورنگیوں کو بہتر بنانے سے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور اندرون شہر سفری دورانیے میں واضح کمی ہوگی اور ٹریفک جام کے مسائل میں کمی آنے کے ساتھ شہریوں کا قیمتی ایندھن بھی بچایا جاسکے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سڑکوں اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے اور محکمہ انجینئرنگ کو واضح ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے مخصوص کئے جانے والے فنڈز کے ضیاع کو روکا جاسکے، انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کو قابل استعمال بنانے کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی مدنظر رکھنا ہے کہ تعمیر ہونے والا انفراسٹرکچر پائیدار ثابت ہو اور شہری طویل عرصے تک اس سے مستفید ہوسکیں،.

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناقص انفراسٹرکچر کے نتائج کراچی کے شہری ماضی میں بھگت چکے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ہم نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے فوراً بعد شہر کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ترجیحات متعین کیں اور کے ایم سی کے محکموں کو اس بات کا پابند بنایا کہ اس کے مطابق تمام کاموں پر عملدرآمد کیا جائے، کراچی کے شہری خود دیکھ سکتے ہیں کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندے کوشاں ہیں اور ترقیاتی عمل کو موثر اور جامع بنانے کے لئے شہر کے تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیںجس سے امید ہے کہ آنے والے وقت کراچی کے لئے بہتر ہوگا۔