Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • مصطفیٰ کمال کا ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ

    مصطفیٰ کمال کا ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے برآمدات اور درآمدات سے پورے ملک کو جوڑنے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہئے.

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ رات میں مال بردار گاڑیوں کی کثیر تعداد جنہیں شہر کے باہر سے گزرنا چاہئے وہ شہر کے اندر داخل ہوجاتی ہیں بھاری گاڑیوں کا اندرون شہر کی سڑکوں سے گزرنا شہریوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے مزید یہ کہ ہیوی ٹریفک کے شہر کے اندر داخلے سے سڑکیں اور انفراسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شہریوں کا رات میں چھوٹی کاروں اور موٹر سائیکل پر سفر کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے ساتھ حیدرآباد سے کراچی ایکسپریس وے کو بھی موٹروے طرز کی سہولیات فراہم کی جائیں، بعد ازاں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کمیونیکیشن کے چیئرمین سمیت متعدد اراکین نے سید مصطفیٰ کمال کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل کرنے اور اس معاملے پر متعلقہ اداروں سے ملاقات کا فیصلہ کیا.

    مشرقی حصہ دولخت ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن

  • مشرقی حصہ دولخت  ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن

    مشرقی حصہ دولخت ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مشرقی حصہ دولخت ہونے کی صورت میں دوہری ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت مجبوراً نہیں ارادتاً اختیار کی.

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل اور دیگر اُمور پر بحث کے دوران کیا، خواجہ اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی تارکینِ وطن اور مہاجرین کا معاملہ دونوں مُختلف نوعیت کے ہیں دوہری ہجرت کرنے کا اعزاز رکھنے والوں کی تیسری نسل اس ملک بلخصوص کراچی شہر میں پروان چڑھ رہی ہے مگر بنیادی انسانی حقوق یہاں تک کہ ضروری شناختی دستاویزات تک سے محروم ہیں، اب جبکہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیئے جانے کی باقاعدہ پیش رفت کی جارہی ہے تو وطن کی محبت سے سرشار افراد کو نظر انداز کیا جانا اُن کی حُب الوطنی کی توہین کے مترادف ہوگا.

    بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی راجہ خرم نواز اور اراکین قائمہ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس اہم معاملے کو اٹھانے پر سراہا اور خواجہ اظہار الحسن کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو اگلے اجلاس میں مُکمل تیاری کے ساتھ ترمیمی بل کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

    گلستان جوہراور اسکیم 33 کے کال سینٹرز پر چھاپے،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 گرفتار

    کچے میں موجود گروہوں کی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی

  • گلستان جوہراور اسکیم 33 کے کال سینٹرز پر چھاپے،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 گرفتار

    گلستان جوہراور اسکیم 33 کے کال سینٹرز پر چھاپے،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی ای)سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہر کراچی کے مختلف علاقوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آئی ٹی کال سینٹرز کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے گلستان جوہر، اسکیم 33 اور جوہر چورنگی کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ایف آئی اے نے آئی ٹی کال سینٹرز پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان حارث احمد، سنی کھوکھر، دانیال، حسن، مصطفی ریاض اور ارتضی کو گرفتار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان پاکستان میں موجود آمدنی کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک ذاتی اکانٹس میں بھیجا کرتے تھے، ملزمان بیرون ملک شہریوں کو اپنا تعارف سوشل سیکیورٹی اہلکار کے طور پر کراتے تھے۔

    علاوہ ازیں شہریوں کو ان کے لیے گئے قرضے پر شرح سود کو کم کرانے کا بھی لالچ دیتے تھے اور ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہزاروں ڈالرز کا فراڈ کیا کرتے تھے۔سائبر حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مشہور کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کر کے ملکی و غیر ملکی افراد کو فون کر کے شہریوں کے کارڈ کی خفیہ معلومات حاصل کرکے فراڈ میں ملوث تھے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کال سینٹرز کی کالز غیر ملکی نمبر سے کی گئی ظاہر کی جاتی تھیں۔

    کچے میں موجود گروہوں کی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی

    ایم کیو ایم کی سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر

  • کچے میں موجود گروہوں کی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی

    کچے میں موجود گروہوں کی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی

    کچے میں موجود دو گروہوں کی بی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی، تین ماہ میں 9 شہریوں کو کچے تک پہنچایا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق کچے کے ڈاکوں کے سہولت کار کراچی سے شہریوں کو اغوا کرکے کچے میں لے جانے لگے، اس حوالے سے ایس ایس پی انسداد اغوابرائے تاوان سیل انیل حیدر کے اہم انکشافات سامنے آئے۔یہ انکشاف دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہوا، جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کس طرح اب ڈاکو بھیس بدل کر فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں، کچے لوگوں کی ذہن سازی کرتے ہیں اچھی نوکری اور مستقبل کا خواب دکھا کر ٹارگٹ کو اپنے ساتھ کچے تک چھوڑ کر واپس فیکٹری آجاتے ہیں اور پھر ایک نیا شکار ڈھونڈ کر زہن سازی میں لگ جاتے ہیں۔انیل حیدر نے بتایا کہ کراچی میں تین ماہ کے دوران 9 افراد کو کچے تک اغوا کرکے پہنچایا گیا جن میں سے چارمغویوں کو بازیاب کروالیا گیا اور 5 ابھی بھی قید میں ہیں۔

    یہ صرف وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے تھے، ڈاکووں کی جانب سے 1 کروڑ سے زائد تاوان مانگا جاتا ہے اور اب تاوان میں مہنگے والے موبائل فون بھی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہنی ٹریپ کے زریعے شادی نوکری اور دیگر کا لالچ دے کربھی اغوا کیا جارہا ہے، کراچی میں موجود سہولت کار باقاعدہ ٹارگٹ کا جائزہ لیتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ ٹارگٹ کی خواہش کیا ہے وہ کیا چاہتا ہے، واٹس ایپ پر ہدف کو وہی میسج آتا ہے جو وہ سوچ رہا ہوتا ہے۔انیل حیدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شادی کے جھانسے میں اغوا ہونے والے زیادہ تر بزرگ ہیں، لوگ اپنوں پر نظر رکھیں جو موبائل چھپ کر زیادہ استعمال کررہا ہے کہیں وہ ڈاکو یا ہنی ٹریپ کا شکار نا ہورہا ہے۔

    ایم کیو ایم کی سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر

    عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

  • ایم کیو ایم کی سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر

    ایم کیو ایم کی سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر

    ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ریاست کے اندر ریاست بن چکی ہے.

    باغی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کر کے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایڈوکیٹ حسان صابر اور رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم بھی موجود تھے۔ عامر صدیقی نے مزید کہا کہ جو لوگ بل ادا نہیں کرتے انکی بجلی بند کرنے کے بجائے پورے پورے فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، نیپرا قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہی. ایم کیو ایم نے عوامی احتجاج کر کے بھی کے الیکٹرک کے زمہ داران کو عوام کو پہنچنے والی تکلیف سے آگاہ کیا تھا اور اب ہم ان کے خلاف عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے، یہ سندھ حکومت کی بنائی ہوئی قائمہ کمیٹی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے لیکن ایم کیو ایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ اس ظلم کے نظام سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

    کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

  • عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

    عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،عوام کے حقوق اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات لے کر رہیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی قاضی صدرر الدین وائس چئیرمین محمد عمران ۔گروپ لیڈر الخدمت عبدالحفیظ۔کواڈینیٹر لانڈھی ٹاون اقبال سعید۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کامران نواز کیہمراہ سنورتا لانڈھی پروجیکٹ کے تحت یوتھ ایمپاورمنٹ آئی ٹی سینٹر ۔ای لائبریری و کڈزز لائبریری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے 1973 کے آئین کے تحت اختیارات بھی موجودہ بلدیاتی نظام میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے پر تیار نہیں،۔جماعت اسلامی کے چیئرمینز سندھ حکومت کے دیے گئے اختیارات وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں اور وہ کام بھی کروا رہے ہیں جو کہ ایم سی کی ذمہ داری ہے۔سنورتا پروجیکٹ لانڈھی اپنی تکمیل کے بعد تاریخ رقم کرے گا۔ جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمینز نے مختصر عرصے کے دوران اختیارات وفنڈز کی کمی کے باوجود بے مثال کام کیے ہیں ،جماعت اسلامی کا یہ عزم ہے کہ اس شہر کے 9 ٹاونز جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں انکو ماڈل ٹاون بنائیں گے۔

    کراچی: موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد، متاثرہ نوجوان چل بسا

    اس موقع ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم کو جب بھی عوامی خدمت کا موقعہ ملا ہے ہم نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ بنائے ہیں۔اس موقع پر عبدالحفیظ ۔قاضی صدر الدین و دیگر نے خطاب کیا۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد کامران نواز نے سنورتا لانڈھی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

  • کراچی: موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد، متاثرہ نوجوان چل بسا

    کراچی: موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد، متاثرہ نوجوان چل بسا

    کراچی میں موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے شہری پر 22 ستمبر کو مارٹن کوارٹر کے علاقے میں تشدد کیا تھا اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔پولیس حکام کے مطابق تشدد کے دوران مقتول زبیر کے جسم کے مختلف حصوں پر جلانے کے نشان ہیں، بدترین تشدد کے بعد چاروں ملزمان شہری کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقتول کی لاش کو سول اسپتال پوسٹ مارٹم کیلیے منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق مقتول چند روز اسپتال میں زیر علاج رہا پھر دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ پوسٹ مارٹم کے بعد درج کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

    یونیورسٹی روڈ اکھاڑ دیا ، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، علی خورشیدی

    کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے100 افراد کی جان لے لی

  • کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

    کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

    نیپرا حکام نے کہا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہوگی اور کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات کون سنبھالے گا۔ک

    باغٰ ٹہ وی کی رپورٹ کے مطابق ے الیکٹرک کی فی یونٹ 51 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے اتھارٹی میں سماعت کی۔حکام نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کے لیے 853 ملین فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے، جس پر کے الیکٹرک نے کہا کہ مارچ کی نسبت اگست میں 14 فیصد بجلی کھپت میں اضافہ ہوا۔ممبر نیپرا نے سوال کیا کہ ریفرنس کی نسبت کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا سی پی پی اے کی ڈیمانڈ میں کمی اور کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیسے ہوا کے الیکٹرک نے جواب دیا کہ کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے باعث بجلی کھپت میں سی پی پی اے کی نسبت اضافہ ہوا۔

    دوران سماعت، کراچی کے صارفین مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک پر برس پڑے۔نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی بنانے کی روایت کو قائم رکھا، کے الیکٹرک کا جنریشن کا لائسنس کینسل کیا جائے تاکہ بجلی سستی مل سکے، کے الیکٹرک اپنے 40 سال پرانے ناکارہ پاور پلانٹس کا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیتے ہیں، کے الیکٹرک اس وقت 200 سے 300 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہی ہے۔نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باوجود کراچی بھر میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک معاہدے کے مطابق طے شدہ سرمایہ کاری نہیں کر رہا جبکہ نیپرا اتھارٹی اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، کراچی کے صارفین کو نئے کنکشنز لینے میں بھی بہت مشکلات ہیں۔نمائندہ انڈسٹری نے کہا کہ صنعتوں میں بجلی کھپت میں کمی کی وجہ کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی ہے، کے الیکٹرک کو چاہیے کہ وہ خود بنانے کے بجائے سی پی پی اے سے سستی بجلی لے، کے الیکٹرک صارفین کی شکایات اور درخواستوں کو بھی سنجیدہ نہیں لیتی۔

    یونیورسٹی روڈ اکھاڑ دیا ، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، علی خورشیدی

    الطاف حسین کی صاحبزادی کا پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

    نیپرا حکام نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کو شو کاز جاری کیا ہے، نیٹ میٹرک کے معاملے پر آج(جمعہ) سماعت کی جائے گی۔صارف نے کہا کہ کے الیکٹرک نے جو ادائیگیاں کرنی ہیں اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ نیپرا اتھارٹی نے بے شمار چیزوں پر کے الیکٹرک کو جرمانے کیے ہیں، نیپرا اتھارٹی کے کیے گئے جرمانے وصول ہی نہیں ہوتے اس لیے اسکا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا، اگر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہوگی، اگر کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات کون سنبھالے گا ممبر نیپرا نے کہاکہ ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ نیپرا اتھارٹی اپنا کام نہیں کر رہی، نیپرا سے اوپر کے فورمز پر اسٹے آرڈر لے لیا جاتا ہے اور نیپرا اتھارٹی اسٹے آرڈرز پر کچھ نہیں کر سکتی، کے الیکٹرک نے عوام کا اربوں روپے دینا ہے وہ کیس کورٹ میں ہے نیپرا اتھارٹی کیا کرے۔

  • یونیورسٹی روڈ اکھاڑ دیا ، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، علی خورشیدی

    یونیورسٹی روڈ اکھاڑ دیا ، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، علی خورشیدی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ اکھاڑ کے رکھ دیا گیا، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات تھی، سندھ کے عوام کو درپیش مسائل چیف سیکریٹری کے سامنے رکھے۔علی خورشیدی نے کہا کہ حکومتی توجہ ایم ڈی کیٹ جیسے مسائل کی طرف مبذول کروائی ہے، ہم بچوں سے ٹھیک طرح سے ٹیسٹ بھی نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کو کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کروائیں، شہری انفرا اسٹرکچر کی بدحالی پر بھی بات کی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا اہم مسئلہ ہے، ہم نے کے فور اور حب ڈیم پر بھی بات کی، چالیس پچاس ہزار نوکریاں دی جارہی تھیں ہم کورٹ گئے تھے۔علی خورشیدی نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں، میرٹ پر نوکریاں دی جائیں، ریڈ لائن منصوبہ 2027 تک مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا، وزیر موصوف آئے دن دعوے کرتے ہیں لیکن عوام ذہنی اذیت میں ہیں۔

    الطاف حسین کی صاحبزادی کا پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

    کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے100 افراد کی جان لے لی

  • الطاف حسین کی صاحبزادی کا پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

    الطاف حسین کی صاحبزادی کا پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

    پاکستان کی کالعدم سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے سربراہ الطاف حسین کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔

    باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے اپنی بیٹی کو ملکی سیاست میں شامل کرنے کے لیے لندن سے کراچی بھیجنے کی تیاریوں شروع کر دی ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کی صاحبزادی جو لندن میں ہی مقیم ہیں اور وہی پر انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے نے اپنے والد الطاف حسین کی جگہ سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی اپنے والد کے آبائی حلقہ عزیز آباد کے علاقہ سےا لیکشن لڑیں گی تاہم وہ پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گی جن کی پاکستان آمد کا ایم کیو ایم پاکستان باقاعدہ اعلان کرے گی اور ان کا پاکستان پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی، درخواست محمد آفتاب الدین بقائی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری انفارمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا اور مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے ہمیشہ غریب اور متوسطہ طبقے کی بات کی ہے۔ بانی ایم کیو ایم اپنی 22 اگست 2016 کی تقریر پر معافی مانگ چکے ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

    کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے100 افراد کی جان لے لی