Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے100 افراد کی جان لے لی

    کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے100 افراد کی جان لے لی

    کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100 افراد کی جان لے لی۔

    باغی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 7 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)کے مطابق اس سال شہریوں سے اب تک 15 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال 35 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔سی پی ایل سی کے مطابق شہر سے رواں سال 12 سو کے قریب گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، علاوہ ازیں اب تک مختلف واقعات میں 471 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا۔سرجانی ٹان میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے 2 بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا جبکہ موٹر سائیکل نہ دینے پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

    ضیاء الدین بورڈ کا انٹر سال اول 2024 کے نتائج کا اعلان

  • این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، سید مراد علی شاہ

    این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، سید مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

    باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاق نے اس معاملے میں تحفظات حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا کہ کیالیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی ہو۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ملک معاشی مسائل سے ابھی نکلا نہیں، نکلنے جارہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار اور عدالت بننے کا عمل واضح ہے، پیپلز پارٹی کے منشورمیں بھی آئینی عدالتیں شامل ہیں، کہا جارہا ہے عدالتیں کسی ایک شخص کیلیے بنائی جارہی ہیں۔

    چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ

    انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائے، پہلے صحافت کا اسٹینڈرڈ ہائی ہوتا تھا، اب ہر موبائل والا صحافی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافت کے غلط استعمال سے نقصانات ہوتے ہیں، ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہیں۔#

  • ضیاء الدین بورڈ کا انٹر سال اول 2024 کے نتائج کا اعلان

    ضیاء الدین بورڈ کا انٹر سال اول 2024 کے نتائج کا اعلان

    ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ (ZUEB) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں سب سے زیادہ اسکور 91.27 فیصد تھا جس میں 92.98 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ پری انجینئرنگ گروپ نے 83.45 فیصد کا ٹاپ اسکور دیکھا، جس میں 88.65 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ دریں اثنا جنرل سائنس گروپ میں سب سے زیادہ اسکور 82.72 فیصد رہا جس میں 88.39 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ڈاکٹر ناصر انصار نے ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے اساتذہ اور عملے کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کا اعلان اتنی جلدی ممکن بنانے میں ان کا عزم اور کارکردگی اہم ہے۔

    انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ امتحانی ٹیم کی انتھک کوششوں نے بورڈ کو بروقت نتائج کے اعلانات کی روایت کو برقرار رکھنے کے قابل بنایا، جس سے زیڈ یو ای بی کی بہترین کارکردگی کی ساکھ مزید مستحکم ہوئی۔ ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ حسن نے بتایا کہ جدید امتحانی طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے آن لائن تصدیق، امتحانی پرچوں پر بارکوڈز اور ایڈمٹ کارڈز پر QR کوڈز کا استعمال کیا گیا۔ اس نے بورڈ کے فعال سپورٹ سسٹم پر بھی زور دیا، امتحانی مراکز کی طرف سے حقیقی وقت میں رپورٹ کیے گئے مسائل کو حل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ، صوبے کا پہلا بورڈ ہے جس نے انٹر سال اول کے تمام نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ

  • چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ

    چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ

    چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،60 فیصد کیسز نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے بتایا کہ تینوں بیماریوں کی علامات اوران کے پھیلنےکی وجوہات میں مماثلت ہے، ساٹھ فیصد کیسز نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی اور مچھروں کی افزائش حالیہ وباء پھیلنے کا سبب ہے۔سرکاری و نجی اسپتالوں میں صبح اور شام کے اوقات کی اوپی ڈی میں آنیوالے مریضوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جبکہ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں میں زیادہ تعداد چکن گونیا میں مبتلا شہریوں کی ہوتی ہے۔ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ چکن گونیا یا ڈینگی اور ملیریا کی صورت میں ازخود اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں اور صرف اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق ہی ادویات کا استعمال کریں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،فضل الرحمان کی آئینی ترمیم کا بل مؤخر کرنے کی درخواست

  • حوثیوں کے ڈرون حملے، متعدد اسرائیلی زخمی

    حوثیوں کے ڈرون حملے، متعدد اسرائیلی زخمی

    یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کر دیے، شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے، تل ابیب میں چار زور دار دھماکے سنے گئے۔

    حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے جمعرات کی صبح تل ابیب کو 5 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کامیاب کارروائی کا اعلان کیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ 2 ڈرون تل ابیب تک پہنچے۔یحییٰ سریع نے المسیرہ ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں کہا کہ یافا کے ایک اہم ہدف کو متعدد ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی کامیاب رہی کیونکہ ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ہدف تک پہنچے اور دشمن انہیں نہیں گرا سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ یافا کی یہ کارروائی "الفتح الموعود والجهاد المقدس” کے پانچویں مرحلے کا حصہ ہے اور یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ اور لبنان پر حملے بند نہیں ہو جاتے۔

    دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے جنوب میں واقع بات یام کے علاقے میں دو ڈرون طیاروں کا پتہ لگایا، جن میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا ایک کھلی جگہ پر جا کر گرا۔

    دوسری جانب جنوبی لبنان میں میونسپلٹی کی عمارت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے 15 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے دو ڈرونز اور راکٹوں میں متعدد مار گرائے۔بیروت کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ سے منسلک طبی ادارے کے 6 ارکان شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں کے دوران 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے۔ لبنان میں گھسنے کی کوشش پر اسرائیل نے ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی، صہیونی فوج کے تین ٹینک تباہ کردیے گئے۔غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی، جس میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,788 افراد شہید اور 96,794 زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،فضل الرحمان کی آئینی ترمیم کا بل مؤخر کرنے کی درخواست

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،فضل الرحمان کی آئینی ترمیم کا بل مؤخر کرنے کی درخواست

    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آئینی ترمیم کا بل مؤخر کردیا جائے، اپوزیشن بھی احتجاج مؤخر کردے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کسی قیمت حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیں، اس پر بظاہر اتفاق رائے نظر نہیں آرہا، سمجھ نہیں آتا آئینی ترامیم پر حکومت کو عجلت کس چیز کی ہے، 18ویں ترمیم پر 9 مہینے بیٹھے رہے تھے، آج 24 گھنٹے کے اندر کہہ رہے ہیں کہ ترمیم کریں۔آئینی ترامیم 63 اے نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں مولانا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، لیکن اس میں میچ فکسنگ نہیں ہونی چاہیے، اسے خرید و فروخت کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ 9 مہینے میں ہم نے مشکل سے ایک ترمیم تیار کی، مفادات کےلیے ترمیم کرنی ہوتی ہے تو یہ فوراً کرتے ہیں، حکومت کو آئینی ترمیم پر عجلت کس چیز کی ہے؟ ہم چاہتے ہیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی کا پیغام دیا جائے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے طے ہوا ہے آپ بھی ڈرافٹ بنا دیں، ہم بھی ایک ڈرافٹ بناتے ہیں، ڈرافٹ تمام پارٹیوں سے شیئر کرتے ہیں اور اتفاق رائے کرتے ہیں، اتفاق رائے ہوجاتا ہے تو بہت اچھا ہے، بظاہر اتفاق رائے نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے متعلق رجسٹریشن بند ہے، یہ سب چیزیں حکومت کی طرف سے ہیں، مغرب کی طرف سے ان کو اس پر شاباش ملتی ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی قانون سازی کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا خون پی پی کر اسرائیل کی پیاس نہیں بجھ رہی، مسلمانوں کو ایک متحدہ کمان میں آنا چاہیے، امت مسلمہ کی خاموشی تشویشناک ہے، اسرائیل وحشیانہ دہشتگتردی کر رہا ہے، انسانوں کے قتل کی ان کی تاریخ ناقابل برداشت ہے، ان کو رویے میں تبدیلی لانا ہوگی، مسلمانوں کی نامور شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلم امہ کے حکمرانوں کی خاموشی سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل امریکا اور مغربی دنیا کی ساخت کا اسلحہ استعمال کر رہا ہے، دہشت گردی کا راستہ روکنا امت مسلمہ کا فرض ہے، ہمیں فلسطین کی آزادی کےلیے پالیسی بنانا چاہیے، سعودی عرب کو مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی قیادت کرنی چاہیے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور ترکی کا وفد ہونا چاہیے۔

  • مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی

    مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی

    کراچی میں 6 اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ ملین مارچ کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منعم ظفر نے مفتی منیب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملین مارچ کی دعوت دینے آئے ہیں، جماعت اسلامی 6 اکتوبر کو شارع فیصل پر ملین مارچ کرے گی۔منعم ظفر نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی پشت پناہی سے درندہ بن چکا ہے، اسرائیل غرور میں مبتلا ہے، یہ خونی کھیل ایک سال سے جاری ہے، ایسے حالات میں کراچی کے لوگ غزہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔منعم ظفر نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے آواز تو بلند کرسکتے ہیں۔اس موقع پر مفتی منیب نے کہا کہ سوئے ہوئے ضمیر کو تو جگایا جا سکتا ہے، مردہ ضمیر کو کیسے جگایا جائے گا، ہم ایک فرعونیت، نمرودیت، منافقت کے دور سے گزر رہے ہیں۔مفتی منیب نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کے فتوے لگائے جا رہے ہیں، اس احتجاجی ملین مارچ کی پٴْرزور تائید کرتا ہوں۔

    عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • ایم کیو ایم کا  کراچی میں نظرانداز کرنے کا مسلہ آصف زرداری کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا کراچی میں نظرانداز کرنے کا مسلہ آصف زرداری کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) نے کراچی میں ترقیاتی کاموں میں اپنے ووٹرز والی یوسیز کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ صدر آصف زرداری کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ فنڈز جاری ہونے کے باجود کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے محض چند حلقوں میں ترقیاتی کام کیا، جان بوجھ کر ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹرز والی یوسیز اور علاقے نظر انداز کیے جارہے ہیں۔کے ایم سی ٹاؤن چیئرمین اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کام میں بھی تفریق کررہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد 2 سے 3 روز میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرے گا جس میں میں خالد مقبول، مصطفی کمال، فاروق ستار اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

    بجلی کے بلوں میں کمی نہ لائی گئی تو تحریک منظم کی جائے گی ، حافظ نعیم

  • حماس نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ کردیے

    حماس نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ کردیے

    فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ کردیے۔

    باغٰ ٹٰی وی کو موصول غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ القسام نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے مشرق میں متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام نے راکٹ لانچرز سے مختلف مقامات پر اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں ٹینکوں کو تباہ ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,689 افراد شہید اور 96,625 زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

    حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

  • حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹٰی وی کو موصول غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر "بڑی تعداد میں” راکٹ داغے ہیں۔حزب اللّٰہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے جدید ترین مرکاوا ٹینکس تباہ کرنے اور اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر شیلنگ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جھڑپوں میں ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

    لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد شہید ہوگئے، اب تک 1800 سے زیادہ جاں بحق اور 12 لاکھ سے زیادہ لبنانی بے گھر ہوگئے، اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا.غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی فضائی حملہ کیا، جس میں 3 شامی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کریں،پاکستان کی بین الاقوامی برادری سے اپیل