Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14نومبر ہوں گے

    سندھ میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14نومبر ہوں گے

    سندھ کی26اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو موصولاطلاعات میں ترجمان ضلعی الیکشن نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 14نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جن میں 4چیئرمین ، 2وائس چیئرمین اور 4وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
    خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔یاد رہے ضمنی انتخاب کیلئے 7اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9سے 11اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13کی نشست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

    بھارتی آ رمی چیف کی حزب اللہ پر اسرائیلی پیجرز دھماکوں کی تعریف , ’ماسٹرسٹروک‘ قرار دیدیا

  • پیپلز پارٹی کی بدترین حکمرانی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے،جماعت اسلامی

    پیپلز پارٹی کی بدترین حکمرانی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے،جماعت اسلامی

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 16سالہ بدترین حکمرانی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم کے سلسلے میں حیدری مارکیٹ ، نادرا میگا سینٹر کے قریب اور پاپوش نگر میں ممبر شپ کیمپوں کے دورے کے دوران کیمپوں پر موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے ،16برس میں مسائل حل کرنے کے بجائے بڑھائے اور شہر کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ، پیپلز پارٹی کراچی دشمن پارٹی ہے اور صرف لوٹ مار کرنا جانتی ہے ، حکمرانوں سے عوام کا حق لینے کے لیے جماعت اسلامی کی مزاحمتی جدو جہد جاری ہے ، ممبر شپ مہم میں بھی عوام اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور جماعت اسلامی کے ممبر بن رہے ہیں ۔خواتین اور نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں ،جماعت اسلامی حکمرانوں سے عوام کا حق حاصل کر کے رہے گی ۔اس موقع پر امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے بھی خطاب کیا ۔

    حیدری مارکیٹ ممبر شپ کیمپ پر حیدری مارکیٹ مینجمنٹ کے صدر سید اختر شاہد،محمد ندیم و جاوید بھائی ، آل لیاقت آباد و حیدری جیولرز ایسوسی ایشن کے فراز احمد، آل حیدری بزنس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق صدر سعید احمد اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور جماعت اسلامی کے ممبر بنے ۔ قبل ازیں حیدری مارکیٹ پہنچنے پر منعم ظفر خان کا تاجر رہنمائوں اور دکانداروں نے شاندار استقبال کیا اور ان کی آمد کا بھر پور خیر مقدم کیا ۔
    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نچلی سطح پر ٹائون اور یوسی میں اختیارات منتقل نہیں کررہی ،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود دس ماہ میں تقریباًً100پارکوں کو بحال کیا ہے ،38ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں ، اوپن ائیر جم بنائے گئے ہیں ،کھیلوں کے میدان اور پارکوں کو آباد کیا ہے ، اسکول اپ گریڈ کیے گئے ، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے اختیارات ووسائل سے بڑھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ، اہل کراچی کو مایوس نہیں کریں گے ، اہل کراچی نے جماعت اسلامی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے ، ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت تاجروں کا سب سے بڑا مسئلہ تاجر دشمن اسکیم ہے ،جس کے ذریعے ان کوپریشان کیاجارہا ہے ، جماعت اسلامی نے تاجروں کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایک تاریخی ہڑتال کی ۔تاجروں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔

    منعم ظفر خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138گاڑیوں کے لیے 2ارب روپے مختص کیے،جس کو جماعت اسلامی نے عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے حکم امتناع جاری کیا ۔سندھ حکومت کو عوامی مسائل اور مشکلات سے کوئی سر کار نہیں ،کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہیں ،گٹر بہہ رہے ہیں ، نلکوں میں پانی پہنچانے کے بجائے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جارہا ہے اور اربوں روپے کمائے جارہے ہیں ، نعمت اللہ خان نے اہل کراچی کی بھرپور خدمت کی ، پانی کا کے تھری منصوبہ مکمل کیا اور کے فور شروع کیا لیکن ان کے بعد کراچی کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں ہوا ، ایم کیو ایم کے دو میئر ز آئے جنہوں نے سوائے اپنے مفادات سمیٹنے کے کچھ نہیں کیا ، 19سال ہوگئیK-4منصوبہ مکمل نہیں ہوا ، اب کہتے ہیں کہ 2025تک مکمل ہوجائے گا لیکن مکمل ہونے کے بعد بھی کراچی کو مکمل پانی دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ پانی کی ترسیل کا نظام تباہ حال ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ’’حق دو کراچی تحریک ‘‘وسیع ہو کر ملک بھر میں ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘ کی صورت اختیار کر گئی ہے ، راولپنڈی میں 14روزہ دھرنا پاکستان کے عوام کی دل کی آواز تھا، جس میں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ایک تحریری معاہدہ ہوا ، حکومت نے تحریری معاہدے کے باوجود خلاف ورزی کی ،فارم 47کی بنیاد پر مسلط حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ،متوسط اور غریب طبقے کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ، گھروں کے کرایوں سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں ، لوگ مجبور ہوکر خود کشیاں کررہے ہیں ، اس ظالمانہ نظام کے خلاف جماعت اسلامی کراچی سمیت پورے ملک میں آوا ز بلند کررہی ہے ۔

  • لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے 9 افراد  کیخلاف مقدمہ درج

    لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے جماعت اسلامی کے گزشتہ روز دھرنا دینے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، ضیاء الدین انصاری، خالد بٹ، احمد سلمان بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جماعت اسلامی کی جانب سے منہگائی، بجلی کے بلوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور اور مظفر گڑھ، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں وحدت روڈ بھیکے وال چوک میں دھرنا دیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    دھرنے سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اکتوبر میں عوامی ریفرنڈم کرائیں گے،عوام کو ریلیف دلا کر رہے ہیں گے۔

    ملزمہ نتاشہ کی منشیات مقدمے میں ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

  • ملزمہ نتاشہ کی منشیات مقدمے میں ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

    ملزمہ نتاشہ کی منشیات مقدمے میں ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

    کارساز حادثے میں ملوث ملزمہ کی منشیات استعمال کرنے کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہوگئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامے میں ملزمہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے باپ بیٹی کے ورثاء 6 ستمبر کو ملزمہ کو معاف کرنے کا حلف نامہ جمع کرواچکے ہیں جس کی وجہ سے اقدام قتل کے کیس میں ملزمہ پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا وہ شراب نوشی سے متعلق ہیں، تاہم عدالت یہ معاملہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑتی ہے۔ملزمہ کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ان کی زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال ہے۔ مرکزی کیس میں ورثاء کی ملزمہ سے صلح ہوچکی ہے۔

    کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ میں بھی تضاد ہے لہٰذا کیس مزید انکوائری کا بنتا ہے۔ ملزمہ کے تین بچے ہیں جو اسکول جاتے ہیں۔ انہیں ماں کی ضرورت ہے۔ ملزمہ گزشتہ 6 ہفتوں سے جیل میں ہے۔ عدالت ملزمہ کی 10 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کار ساز حادثہ کیس کو میڈیا میں بہت زیادہ کوریج ملی، سول سوسائٹی نے بھی اس واقعے پر آواز بلند کی جو ملزمہ کے حق میں نہیں تھی، یہ واضح کر دیں عدالت کسی دباؤ میں آئے بغیر قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا عدالت نے ان کا جائزہ لیا ہے۔ٕٕ

    شام میں لاکھوں غیر ملکی جنگجو پاسدارن انقلاب کے زیر کمانڈ موجودگی کا انکشاف

    کیس میں ملزمہ کے خلاف لگائی دفعات شراب نوشی سے متعلق ہیں، ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ 1979 کی سیکشن 11 کا اطلاق حیران کن ہے، یہ نشہ آوار مواد ہے جو مبینہ طور پر ملزمہ کے جسم سے الکحول کی جگہ ملا، تاہم عدالت یہ معاملہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑتی ہے، ملزمہ کےخلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا اس میں زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، کیمیکل ایگزیمینر کی رپورٹ میں بھی تضاد ہے، کیس مزید انکوائری چاہتا ہے۔

    یو این یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے مقبول

    19 اگست کو حادثہ پیش آیا.یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔جاں بحق ہونے والے عمران عارف اور آمنہ عارف باپ اور بیٹی تھے۔ جاں بحق عمران عارف دکانوں پر پاپڑ فروخت کرتے تھے جبکہ خاتون آمنہ عارف نجی کمپنی میں ملازم تھی۔آمنہ عارف والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جا رہی تھیں کہ یہ حادثہ پیش آ گیا۔

  • یو این یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب  سے مقبول

    یو این یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے مقبول

    اقوام متحدہ کے ادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمارجاری کردیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے زیادہ باردیکھا گیا اور شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔وزیراعظم شہبازشریف کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوامریکی صدر سے بھی زیادہ باردیکھاگیا۔امریکی صدر کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار، چین کے وزیرخارجہ وینگ یی کا خطاب 81 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر کا خطاب 51 ہزار، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار بار دیکھا گیا۔

    دوسری جانب الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پربھی وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب16 لاکھ لوگوں نےدیکھا اور الجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخطاب 3 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کا مقدمہ پیش کیا تھا۔

    شام میں لاکھوں غیر ملکی جنگجو پاسدارن انقلاب کے زیر کمانڈ موجودگی کا انکشاف

  • شام میں لاکھوں غیر ملکی جنگجو پاسدارن انقلاب کے زیر کمانڈ  موجودگی کا انکشاف

    شام میں لاکھوں غیر ملکی جنگجو پاسدارن انقلاب کے زیر کمانڈ موجودگی کا انکشاف

    شام میں ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی جنگجو ایران کے پاسدارن انقلاب کے زیر کمانڈ تعینات ہیں۔

    باغی ٹی وی کو موصول عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور شام میں موجود ایران نواز ملیشیا گروپوں پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 70 سے زائد ملیشیا گروپ شام میں دیرالزور، بوکمال سمیت بیروت و دیگر علاقوں میں تعینات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فاطمیون ملیشیا میں 3 ہزار افغان جنگجو بھی شامل ہیں۔ ملیشیا گروپ زینبیون بیروت اور گردونواح میں تعینات ہے۔رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللّٰہ کے تحت 7 ہزار جنگجو لبنان میں ہیں، عراق کے لواء ابوالفضل العباس، تحریک نجباء، عصائب اہل الحق اور الوعدالصادق بریگیڈز بھی شامل ہیں۔ سرایا طلیعہ الخرسانی کے 5 ہزار جنگجو عراق اور شام میں پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد باقر الصدر ملیشیا کے جنگجو شام کی سرکاری پولیس میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاسدارن انقلاب کی القدس بریگیڈز کے ڈھائی سے تین ہزار ایرانی جنگجو بھی شام میں تعینات ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس
    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

  • کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس

    کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ ، چیف ٹیکنیکل آفیسر ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج ، اے ڈی آئی جی ایڈمن اور پروجیکث ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون میں ریڈ زون ایریا اور ایئر پورٹ کوریڈور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری جملہ امور و اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات بھی جاری کیں۔

    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپرکتنے لاکھ میں لیک ہوا؟طلبا کا انکشاف سامنے آ گیا

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل کی جواب جمع کروانے کی مہلت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔جامعہ کراچی اور پولیس نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ جامعہ کراچی نے جواب میں کہا ہے کہ درخواستگزار کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی پٹیشن دائر کرے۔ یونیورسٹی کی ڈگری کوئی پبلک ڈاکیومنٹس نہیں ہوتی جبکہ یہ صرف طالب علم کی ملکیت ہوتی ہے۔ درخواستگزار کو ڈگری کے جھوٹا ہونے کا اندیشہ تھا تو کراچی یونیورسٹی سے رابطہ کرسکتا تھا۔
    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپرکتنے لاکھ میں لیک ہوا؟طلبا کا انکشاف سامنے آ گیا
    جامعہ کراچی نے کہا کہ درخواستگزار نے یہ کوشش کی ہے کہ وہ طالب علم کی ڈگری کو عدلیہ کی آزادی سے منسلک کرے۔ کراچی یونیورسٹی کو سنے بغیر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یونیورسٹی نے غیر قانونی کام کیا ہے۔ درخواستگزار نے مفروضوں کو بنیاد بناکر درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست کے ذریعے یونیورسٹی کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی ہے۔
    کوئی بھی تعلیمی ادارہ سکھانے کا مرکز ہوتا ہے اور اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر چلتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ان کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا حکم کراچی یونیورسٹی کے اس ریکارڈ کے مطابق ہے جو انہیں مہیا کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہی درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا رہے ہیں۔
    عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کرکے جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے۔عدالت نے پیمرا کو ان فیئر مینز کمیٹی سے متعلق خبروں اور ایف آئی اے کو ڈگری سے متعلق تحقیقات سے بھی روک رکھا ہے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپرکتنے لاکھ میں لیک ہوا؟طلبا کا انکشاف سامنے آ گیا

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپرکتنے لاکھ میں لیک ہوا؟طلبا کا انکشاف سامنے آ گیا

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کرنے طلبا نے انکشاف کیا 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلبا نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ بند کر دی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے کہا کہ 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا، اس طرح پیپر پیسوں کے عوض ملنے لگے تو میرٹ کا کیا ہوگا۔
    دوسری جانب خیرپور میں ببرلو قومی شاہراہ پر طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا ، طلبہ کیاحتجاج کے باعث قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیںمظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہواسیٹیں پیسوں کے عوض فروخت کی گئی، ہر سال پیپر لیک کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا

    گذشتہ روز ڈاؤیونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کے اعداد و شمار جاری کئے تھے، جس کے مطابق ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب قرار پائے اور شرح 58 اعشاریہ 79فیصد رہی۔ڈا یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں 38ہزار 41 امیدوار شریک ہوئے، اوجھا اور این ای ڈی ٹیسٹ سینٹرز میں 12ہزار 572 امیدواروں نیحصہ لیا۔دونوں مراکز سے ایم بی بی ایس کیلئے اہل امیدواروں کی تعداد 6ہزار 947 تھی جب کہ دونوں مراکز سے بی ڈی ایس کیلئے اہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 941 تھی۔یاد رہے کراچی میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاو یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔
    طلبا کا کہنا تھا ایم ڈی کیٹ کے تقریبا سوالات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ ایک جیسا ہی تھا، ٹیسٹ کومسترد کرتے ہیں، پرچہ ہرسال امتحان سے ایک رات قبل آوٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔طلبا نے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات، ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارواسلوک کیباعث متعددطلباٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

  • ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا

    ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس ) کے 100 انڈیکس میں ماہ ستمبر کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

    کاروباری مہینے کے آخری دن 100 انڈیکس 177 پوائنٹس کم ہوا لیکن پورے ستمبر کے دوران 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ایس ایکس میں آج 29 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں کاروبار کی مالیت 14 ارب روپے رہی۔شیئر بازار میں آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کی کمی کے بعد 10 ہزار 619 ارب روپے رہی۔دوسری طرف ماہ ستمبر کے اختتام پر 100 انڈیکس 81 ہزار 114 رہا، اس دوران انڈیکس 4 ہزار 665 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ستمبر میں شیئر بازار کی بلند ترین سطح 82 ہزار 905 جبکہ کم ترین سطح 78 ہزار 240 رہی۔ستمبر 2024ء میں پی ایس ایکس میں 10 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 321 ارب روپے رہی۔ماہ ستمبر کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزشین 134 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 619 ارب روپے ہے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم کا 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ