Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • روس کی جانب سےحسن نصراللّٰہ کے قتل کی مذمت

    روس کی جانب سےحسن نصراللّٰہ کے قتل کی مذمت

    روس نے حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کی مذمت کر دی۔

    کریملن نے حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں غزہ کی طرح ایک انسانی تباہی پیدا ہو رہی ہے، روس ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔کریملن کا کہنا ہے کہ لبنان میں رہائشی علاقوں پر اندھا دھند بم باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔کریملن کے مطابق حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل سے خطے کی صورتِ حال شدید عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہے۔کریملن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات تجارت سمیت تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ ایک روز قبل صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

    کے الیکٹرک کی کاروائی، لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنیوالے کنڈے ختم

  • کے الیکٹرک کی کاروائی، لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنیوالے کنڈے ختم

    کے الیکٹرک کی کاروائی، لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنیوالے کنڈے ختم

    کے الیکٹرک نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2100 کلو گرام سے زائد وزن کے کنڈوں کو ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کنت بتایا کہ ہٹائے گئے کنڈوں سے ماہانہ 1 لاکھ 40 ہزار یونٹس بجلی چوری کی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کنڈوں سے پاور انفرااسٹرکچر اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی نقصانات میں کمی اور بجلی کے انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ کراچی میں اربوں روپے کی بجلی چوری اس وقت جاری ہے جسکی سرپرستی کے الیکٹرک، پولیس سمیت کئی اداروں کے افراد کرتے ہیں ج کے باّعث عام صارفین کو زائد بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

  • کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے ریلیز آرڈر جاری

    جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ریلیز آرڈر جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی جانب سے دس لاکھ کے مچلکے جمع کروائے گئے ہیں ۔آج صبح سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور کی تھی۔۔ملزمہ کو 3 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا.سندھ ہائی کورٹ میں کارساز میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    سندھ کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

  • سندھ  کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

    سندھ کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

    محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی، برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی کردی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت و سیاحت نےا ایک اور اہم اقدام کے تحت سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی، برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی کردی گئی، اس حوالے سے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ موہن جو دڑو لاڑکانہ، مکلی کی 2 لاکھ روپے سے فیس کم کرکے 50 ہزار روپے کردی گئی.قائد اعظم ہاؤس میوزیم کی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے.مکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد، کوٹڈجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ کی فیس ایک لاکھ سے کم کرکے 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی.عمرکوٹ قلعہ و میوزیم، رنی کوٹ قلعہ، چوکنڈی قبرستان، بھنبھور قلعہ کی نئی فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی اور اس حوالے سےسیکرٹری کلچر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا.
    کرچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے
    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فیسز کم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہونگے، قیمتیں کم کرنے سے سیاحتی مقامات مزید اجاگر ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ کی واضع ہدایات ہیں کہ سیاحتی، ثقافتی مقامات کے ذریعے سندھ کا مثبت چہرہ دنیا تک جانا چاہیے.

  • کرچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کرچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کراچی میں مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول ریسکیو حکام کی اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیے گئے۔کراچی کے ساحل کلفٹن پر نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا جبکہ ڈوبنے والے شخص کی لاش کو نکال لیا گیا۔
    ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی شناخت 18 سالہ وقاس احمد کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔شیر شاہ تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ کورنگی بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت خدا بخش کے نام سے کر لی گئی۔ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 سالہ فیضان جاں بحق ہو گیا جبکہ اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک بچے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میںکمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے سمیت 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف میں دو گروپوں میں سبزی کا ٹھیلہ لگانے پر تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ناظم آباد دو نمبر کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا جبکہ سائٹ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔جیل چورنگی پل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتار گاڑی سے ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

  • قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کےذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کی شوریٰ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔مولانا فضل الرحمٰن آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مشاورت کے بعد حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس وقت تبدیل کیا گیا۔
    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔
    اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    چیمپئنز کپ مینٹورزمختلف اکیڈمیوں میں ذمہ داریاں پر تعینات

  • چیمپئنز کپ مینٹورزمختلف اکیڈمیوں میں ذمہ داریاں پر تعینات

    چیمپئنز کپ مینٹورزمختلف اکیڈمیوں میں ذمہ داریاں پر تعینات

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مقرر کیے گئے پانچوں مینٹورز ہائی پرفارمنس سینٹرز میں پلیئرز کی رہنمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کراچی کی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ کی اکیڈمی جبکہ وقار یونس لاہور کی اکیڈمی میں خدمات انجام دیں گے۔
    ثقلین مشتاق کو ملتان اور مصباح الحق کو فیصل آباد کی اکیڈمی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹورز کو بھاری معاوضوں پر مقرر کیا تھا، یہ مینٹورز صرف ٹورنامنٹس تک محدود نہیں بلکہ پورا سال پی سی بی کے ساتھ مختلف کرکٹنگ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔
    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود
    یاد رہے کہ شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے فائنل میں مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔
    فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں مارخورز کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پینتھرز نے 123 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اووورز میں حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کے عبدالبنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمر صدیق نے 19، ساجد خان 15، عثمان خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حیدر علی صفر پر آوٹ ہوگئے، رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2جبکہ شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں مارخورز کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان افتخار احمد 3، کامران غمال 2، زین عباس 6،عاکف جاوید 8محمد عمران ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ زہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز دھانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین ساجد خان نے 2، شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کے ڈی اے میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل،19ملازمین جعلی قرار

    کے ڈی اے میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل،19ملازمین جعلی قرار

    کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل ہو گئی۔تحقیقات کے بعد 19 ملازمین جعلی قرار دے دیئے گے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جعلی بھرتیوں پر بننے والی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ چند روز میں منظر عام پر لائی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے میں ابتدائی طور پر 53 ملازمین کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا زرائع نے انکشاف کیا کہ 53 ملازمین میں سے 19 ملازمین ایسے ہیں جن کی بھرتی کا کوئی ریکارڈ کے ڈی اے کے پاس موجود نہیں ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ 19 ملازمین کے ڈی اے میں سال 2023-2024 میں بھرتی کئے گئے ذرائع کے مطابق 53 مبینہ جعلی بھرتیوں میں11 ملازمین کا ڈیٹا چیک کرنے پر معلوم چلا کہ یہ افراد ڈیزیز کوٹہ پر بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ 23 ملازمین کا ریکارڈ ویریفیکیشن کے لئے کے ایم سی بھیجا گیا ہے.
    اگر لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو اسمبلی کی رکنیت کا کوئی فائدہ نہیں،مصطفیٰ کمال
    ذرائع کے مطابق جن 11 ملازمین کا ریکارڈ نہیں ہے ان کو شو کاز نوٹسز بھیج دئیے گئے ہیں آئندہ چند روز میں ان ملازمین کے حوالے سے باقاعدہ اخبارات میں اشتہار دے دیا جائے گا جبکہ اخبارات میں ناموں کے ساتھ اشتہار میں بتا دیا جائے گا کہ ان افراد کا کے ڈی اے میں کوئی ملازمت نہیں ذرائع نے بتایا کہ کے ڈی اے میں آیندہ سے ملازمین کی بھرتی کے وقت ڈی جی کے ڈی اے کی طرف سے میڈیکل رجسٹریشن (ایم آر) نمبر جاری کیا جائے گا واضح رہے کے ڈی اے میں وزیر بلدیات سندھ کے حکم پر جعلی بھرتیوں کے حوالے سے 22 اگست کو 3 رکنی کمیٹی تشکیل کی گئی تھی، جعلی بھرتیوں پر بننے والی کمیٹی کو 14 دنوں میں رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دئیے گئے تھے۔

  • اگر لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو اسمبلی کی رکنیت کا کوئی فائدہ نہیں،مصطفیٰ کمال

    اگر لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو اسمبلی کی رکنیت کا کوئی فائدہ نہیں،مصطفیٰ کمال

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت سازی کیلئے دوسری جماعتوں کی طرح کسی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں کی بلکہ انتخابات کے انعقاد سے بھی 4 ماہ قبل ہم نے خود جاکر مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید مصطفی کمال نے کراچی کے علاقے ہاکس بے روڈ پر قومی شجر کاری کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے ایک اصولی مطالبہ رہا ہے کہ ملک میں اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منصفانہ منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ آج تک ہم نے وفاقی حکومت میں اپنے اتحادی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بند کمروں کی ملاقاتوں میں یہی گزارشات رکھی ہیں تاکہ پاکستان کے عوام اور بلخصوص شہری سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی بات مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین سن 2006 میں ہونے والے معاہدے چارٹر آف ڈیموکریسی کے نکات نمبر10 میں بھی درج ہے کہ اختیارات و وسائل کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے، جب وفاقی حکومت میں شامل دونوں جماعتیں عدالتی اصلاحات کیلئے چارٹر آف ڈیموکریسی کا حوالہ دیتی ہیں تو پھر وہ اُس چارٹر کے نکات نمبر 10 پر عملدرآمد کیلئے ہماری عملی مدد کیوں نہیں کرتی؟

    قلب کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ افسوسناک ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہماری گزارشات پر ہمیشہ رضامندی کا اظہار کیا اور شہری سندھ کے حوالے سے ہمارے موخر کی ہمیشہ تائید کی ہے لیکن عملاً اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، ہم انتہائی احترام سے شکوہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے کم کہے کو زیادہ سمجھا جائے اور مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کے حوالے سے اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اس بات کا خیال رکھے کہ ہم بھی ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمیں پہلے ہی اپنے لوگوں کو جواب دینا مشکل ہو رہا ہے اوپر سے ایسے وقت میں کوٹہ سسٹم میں 20 سال توسیع کا بل آنا ہمیں مزید سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ جب ہم اپنے لوگوں کے مسائل حل نہیں کر پارہے ہیں تو پھر اسمبلی کی رکنیت رکھنے کا کیا فائدہ؟ اگر ہمارے اسمبلیوں میں ہوتے ہوئے کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع کردی جائے تو لعنت بھیجتے ہیں ہم ایسی رکنیت پر۔

    انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی یا کسی دوسری جماعت سے کوئی تعلق نہیں، ہم آپ کے اتحادی ہیں اور ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، جس کوٹہ سسٹم نے سالوں تک شہری سندھ کے عوام کا تعلیمی اور معاشی استحصال کیا ہے ہم اس میں توسیع کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

  • قلب کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ  افسوسناک ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

    قلب کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ افسوسناک ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قلب کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ افسوسناک ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم قلب کے موقع پر پیغام میں کہا کہانسان کی سب سے قیمتی چیز اس کی اچھی صحت ہے،ہر سال ایک بڑی تعداد قلب کے مرض کا شکار ہوجاتی ہے.ہمیں اپنے کھانے کی عادتوں، اور کھانوں کا صحیح انتخاب کر کے ورزش کو زندگی میں شامل کرنا ہو گا.میرا عالمی یوم قلب پر یہی پیغام ہے کہ اپنے دل کی صحت کا خیال رکھیں اور اس کو امراض سے بچائیں.زندگی میں ہم سب کو سیکھنا ہے کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے.ہم نے پاکستان خصوصاً سندھ کے عوام کو دل کی بیماریوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں، ہم نے بڑے پیمانے پر موبائل چیسٹ پین یونٹ دیہی اور شہری علاقوں میں قائم کیے ہیں.
    انہوں نے مزید کہا کہ عارضہ قلب ایک ایسی بیماری ہے جسے ہر مریض افورڈ نہیں کرپاتا، حکومت سندھ عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو بالکل مفت اور قابل رسائی سروس دے رہی ہے.بچوں کے کارڈیک علاج پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور اس کے لیے ایک نئی عمارت بھی زیر تعمیر ہے، علاج میں بہترین نتائج کے لیے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرارہے ہیں.

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس،گرفتار ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    واضح رہے کہ دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جا تاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے۔ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت(World Health Organisazion) نے خبردار کیا ہے کہ سن دو ہزار تیس تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح سترہ اعشاریہ تین ملین سے بڑھ کر تئیس اعشاریہ چھ ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے۔ دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے۔ دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کا عالمی دن اس دن کی مناسبت سے 29 ستمبرکوملک بھر میں سیمینارزاور آگاہی واک بھی منعقد کی جائیں گی۔