Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ  احترام اور اقدار پر مشتمل ہیں،گورنر سندھ

    پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ احترام اور اقدار پر مشتمل ہیں،گورنر سندھ

    کراچی (باغی ٹی وی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انڈونیشیا اور پاکستان مسلم ممالک کے بڑے ملک ہیں دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کیے جائیں تو دونوں ممالک ترقی کے نئے منازل طے کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا کے 79ویں یوم آزادی کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔
    گورنر سندھ جب تقریب میں پہنچے تو انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل Teguh Wiwekoنے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے انڈونیشیا کے 79ویں یوم آزادی پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کی مختلف شعبوں میں ناقابل یقین کامیابیاں واقعی قابل تعریف ہیں، معاشی ترقی، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں انڈونیشیا کی کامیابیاں دنیا بھر کے لوگوں کے لئے متاثر کن ہیں، پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مشتمل ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ کا بہترین ماحول، منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہے ، انڈونیشیا و دیگر ممالک کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، دونوں ممالک کا تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت و دیگر مختلف شعبوں میں تعاون خوش آئند ہے۔

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد ، تعاون اور معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، بعد ازاں گورنر سندھ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کی مختلف ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزراء، سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
    انڈونیشیا کی 79 ویں قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی طور پر اقوام عالم کے ساتھ تعلقات کو مزید استوار کرنا چاہتا ہے جبکہ مسلم ممالک ہمارے دل کے بالکل ہی قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا امت مسلمہ کا سب سے بڑا آبادی والا مسلم ملک ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو تجارتی ،ثقافتی، سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط کر کے دونوں ممالک کے عوام کو ترقی کے ثمرات براہ راست پہنچائے جاسکتے ہیں۔
    کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات برسوں سے ہیں اور دونوں ممالک تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوامی تعلقات کو بھی مزید آگے بڑھایا جائے۔

  • شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزمان گرفتار

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزمان گرفتار

    پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیموریہ پولیس نے ٹیکنیکل و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین اغوا کار گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق رواں ماہ 26 ستمبر کو بفرزون کے علاقے سے گاڑی میں موجود اغوا کاروں نے مدد علی نامی شخص کو اغوا کر کے رہائی کے عوض 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین اغوا کاروں ابراہیم ، اسرار اور احتشام کو حراست میں لیکر 2 رائفلز، 30 بور پستول اور چھینی ہوئی گاڑی برآمد کرلی، ترجمان کے مطابق گرفتار دو اغوا کار الغازی ویلفیئر کے سکیورٹی گارڈ ہیں جبکہ ملزمان نے مغوی مدد علی کو کار سمیت اغوا کیا تھا۔ایس ایچ او تاج نے بتایا کہ مغوی مدد علی کراچی سے حیدر آباد کے درمیان چلنے والی کار کا ڈرائیور ہے اور واقعہ سے قبل کار میں ایک فیملی بھی سوار تھی جسے ملزمان نے اتارنے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا۔

    حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیلی سہولت کار خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، خالد مقبول صدیقی

  • حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیلی سہولت کار خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، خالد مقبول صدیقی

    حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیلی سہولت کار خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی (باغی ٹی وی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا صیہونی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ ہر گزرتا دن اسرائیلی جارحیت میں اِضافہ کر رہا ہے اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی معنی خیز خاموشی ان کے عزائم کو عیاں کررہی ہے، حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل اور اس کے سرکردہ سہولت کار کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حق کو غالب آنے سے کوئی روک نہیں سکتا یہ شہادتوں کا نا رکنے والا یہ عظیم سلسلہ نوید انقلاب ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حسن نصر اللہ کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرما کر امت مسلمہ کے لئے سودمند بنائے آمین۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا شکار عمارت میں زمین کے 14 منزل نیچے قیام کرتے تھے۔

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

  • کراچی میں تفتیش کے معیار کو مزید بہترکیا جارہا ہے، ا یڈیشنل آئی جی

    کراچی میں تفتیش کے معیار کو مزید بہترکیا جارہا ہے، ا یڈیشنل آئی جی

    کراچی پولیس ہیڈ آفیس میں تفتیش کو بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ سیشن ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماسٹر ٹرینرز میں پولیس افسران کے علاوہ، خصوصی طور پر یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے آن لائین ٹریننگ سیشن کیا۔یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، اورکیریئر کی روشنی میں، قتل، زنا و دیگر کیسز میں فارنزک، بیلسٹک، فائبر اور فنگر پرنٹ کی تفتیش کے جملہ امور، اہمیت اور سامنے آنیوالے نتائج پر ٹریننگ سیشن میں شریک سندھ پولیس کے تمام 30 یونٹس کو آن لائن لیکچر دیا۔
    پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنے نے بین الاقوامی طور پر ہونے والی نئی تحقیق، شواہد اور ثبوتوں کے اعلی معیار برقرار رکھنے، اور چین آف کسٹڈی کے معیارات جیسی ضروری تفصیلات کا اپنے لیکچر میں احاطہ کیا اور شرکاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے جیسی تفتیشی تیکنیکس کے بارے میں بتایا۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ، مختلف پروگراموں کے ذریعے، کراچی میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    اس کے ایک یونٹ کے طور پر، انویسٹیگیشن آفیسرز کو، تفتیش کے تمام پہلوئوں پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سابق آئی جی نیاز احمد صدیقی، فوزیہ طارق، سابقہ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر، ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک نے بھی تیکنیکی مسائل، اور کورٹ پروسیجر کے حوالے سے نکات بیان کئے۔اس موقع پر سیشن میں شریک تفتیشی افسران، اور کرائم سین یونٹ کے افسران نے تفتیش سے متعلق تیکنیکی اور قانونی امور پر سوالات بھی کیئے۔
    واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے، لاء از ماء پروٹیکٹر این جی او کے ساتھ ایک ایم او یو کے تحت، انٹرنیشنل ماسٹر ٹرینرز کی سہولت حاصل کی ہے۔ آئی جی سندھ کی ہی ہدایات کے تحت، سندھ کے تمام اضلاع کے متعلقہ تفتیشی پولیس آفیسرز نے اس ٹریننگ سیشن میں "آن لائن” شرکت کی۔#

  • جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 29 ستمبر کو پورے ملک میں شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے اور مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کل ملک بھر میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی کرے گی۔ حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر ہونے والے احتجاج میں جماعت اسلامی کے قائدین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
    سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی میں دھرنا سے خطاب کریں گے۔ کراچی میں 12مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے سے نائب امیر میاں اسلم خطاب کریں گے۔نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر صوبہ وسطی پنجاب جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ بیکھے وال موڑ لاہور پر ہونے والے دھرنے سے خطاب کریں گے۔

    امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم گجرات میں ہونے والے دھرنے سے خطاب کریں گے، ملتان گھنٹہ گھر چوک میں ہونے والے دھرنا سے امیر صوبہ جنوبی پنجاب راؤ ظفرو دیگر مقامی قیادت خطاب کرے گی، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی عمر کوٹ جب کہ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں ہونے والے دھرنے اور مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ حیدرآباد، گھوٹکی، نواب شاہ، ٹھٹہ، کندھ کوٹ، سکرنڈ، بدین میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔
    فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، شیخوپورہ، بہاولپور، ڈی جی خان، تونسہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی شاہراہوں پر دھرنے ہوں گے۔ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی عبدالحق ہاشمی، جب کہ گوادر میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ خطاب کریں گے۔ امیر صوبہ کے پی پروفیسر محمد ابراہیم بنوں میں جب کہ قیم صوبہ مردان میں بڑے دھرنوں سے خطاب کریں گے۔
    پشاور ہشت نگری پر دھرنا دیا جائے گا جس سے جماعت اسلامی کی قیادت خطاب کرے گی۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حسن نصر اللہ کی شہادت پر حزب اللہ کے رہنما کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور جنت میں ان کے لیے اعلیٰ درجات کی دعا کی ہے۔ انھوں نے حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب اور دیگر رفقائے کار کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور شہدا کے لواحقین، اہل لبنان و فلسطین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حسن نصراللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی اور عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی۔ خدا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے، ان شاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اجلاس کے دوران لبنان، غزہ پر حملوں سے ثابت ہوگیا اقوام متحدہ ناکارہ ادارہ ہے اور یہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے۔
    انھوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟ انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی 7اکتوبر سے اہل فلسطین و لبنان سے ہفتہ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی اور اس دوران پورے ملک میں جلسے جلسوس اور کراچی اور اسلام آباد میں ملین مارچز کا انعقاد ہو گا۔

  • عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کی عمران خان کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں دینی جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران بانی پی ٹی آئی کے پتلے جلائے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے پاکستانی عوام سمیت پوری امت مسلمہ سے علانیہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔کراچی کے ضلع ملیر میں قومی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے والے شہریوں کی بھرپور شرکت ہوئی۔دوسرا بڑا مظاہرہ لاڑکانہ میں کیا گیا جس کا اہتمام پاکستان علما کونسل نے کیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر عمران اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

    کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ

    مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے عمران خان کا موقف سوالیہ نشان ہے، عمران خان کی ڈھٹائی کی انتہا یہ ہے کہ اسرائیلی اخبارات میں ان کی رہائی اور دوبارہ اقتدار میں لانے کے حوالے سے علانیہ لابنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل اور دی یروشلم پوسٹ نے تو اب یہ بھی لکھ دیا ہے کہ عمران خان کا بظاہر موقف اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہے۔
    مقررین کا کہنا تھا کہ اندرونی طور پر عمران خان نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کو یہ یقین دلا دیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اس حوالے سے رام کر سکتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا کوئی بھی فیصلہ دینی جماعتوں اور تنظیموں کے کارکنوں اور علماء کرام کی لاشوں پر ہی ہو سکتا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس گھناؤنی حرکت پر عمران خان نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ سے معافی مانگے۔ دینی جماعتوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا جائے۔

  • کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ

    کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی)فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند ہونے سے شہر میں کہیں بھی لگنے والی آگ پر ہنگامی کارروائی ممکن نہیں ہوسکے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ گزشتہ روز سے ہیلپ لائن مکمل بند ہونے سے پریشان ہے۔شہر میں کہیں بھی لگی آگ پر فوری قابو پانا ہے تو کے ایم سی فائر ٹینڈر کو بر وقت اطلاع دینی لازمی ہے۔لیکن یہ ممکن تب ہوگا جب کے ایم سی فائر ہیڈ کوارٹر کی ہیلپ لائن کام کریں گی۔
    کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کے باہر ترقیاتی کام تو کیا گیا ہے لیکن کام کے باعث زیر زمین ٹیلی فون لائن میں خرابی پیدا ہوگئی جس سے کراچی کو آگ سے بچانے والے ہیڈکوارٹر کی ہیلپ لائنیں متاثر ہوگئیں۔چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز سے لائن خراب ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ خرابی جلد دور کردی جائے گی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔شہر میں آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ سے بروقت رابطہ نہ ہونے پر کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔حکام کے مطابق ہیلپ لائن ٹھیک ہونے کے بعد فا ئر بریگیڈ فوری کارروائی کرسکے گی۔

    سندھ کی تمام برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

  • سندھ کی تمام برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

    سندھ کی تمام برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

    سندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا.
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق اب انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز آن لائن اور سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
    اقبال دارا کے مطابق کوئی بھی شہری اگر وہ سندھ سے جاری مستقل ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں تو انہیں کسی ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھے اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کر اسکتے ہیں جو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے دیے گئے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس ایک ہزار 88 روپے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

    شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی

  • شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی

    شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی

    کراچی کی احتساب عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کیخلاف اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میںشرجیل میمن و دیگر کیخلاف اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی عامر نقوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یہ مقدمہ نیب کا نہیں بنتا، چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جائے۔اگر نیب کے الزامات کو سامنے رکھ کر تخمینہ لگایا جائے تو اثاثے 5 کروڑ سے بھی کم ہیں۔وکیل صفائی راج واحد ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمان پر لگائے جانے والے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں، لہٰذاملزمان کو بری کیا جائے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان درخواستوں کا جواب دینے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں شامل شوکت تھیو، آغا حسن سمیت 9 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ نیب نے شرجیل میمن اور ان کے اہلخانہ و دیگر ملزمان پر اربوں روپے کے اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

    کراچی:ٹریفک پولیس سے جھگڑنے والا اے ایس آئی معطل

  • کراچی:ٹریفک پولیس سے جھگڑنے والا اے ایس آئی معطل

    کراچی:ٹریفک پولیس سے جھگڑنے والا اے ایس آئی معطل

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار چورنگی پر پیش آئے واقعے پر پولیس حکام نے ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی کو معطل کردیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تین تلوار پر ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کا ٹریفک پولیس افسران نے چالان کیا تھا جس پر پولیس افسر نے ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا کیا تھا۔میڈیا پرخبرنشرہونے کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ عبدالرحیم شیرازی نے ایکشن لیتے ہوئے بوٹ بیسن تھانے میں انویسٹی گیشن میں تعینات اے ایس آئی گلزار کو معطل کر دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ کے مطابق ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے پر روکا تھا۔گاڑی کا چالان کرنے پر پولیس افسر اے ایس آئی گلزار موقع پر پہنچ گیا تھا، ویڈیو میں بھی دیکھا گیا ہے کہ ضلعی پولیس کے اے ایس آئی نے ٹریفک اے ایس آئی سے چالان کرنے پر بدتمیزی کی تھی۔

    آپ سے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں مایوسی گنا ہ ہے، آرمی چیف کی کراچی مٰیں تاجروں سے گفتگو