Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • آپ سے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں مایوسی گنا ہ ہے، آرمی چیف کی کراچی مٰیں تاجروں سے گفتگو

    آپ سے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں مایوسی گنا ہ ہے، آرمی چیف کی کراچی مٰیں تاجروں سے گفتگو

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے آپ سے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں مایوسی گنا ہ ہے ،پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی بھی امید نہیں چھوڑتا،مایوسی گناہ ہے،پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق اپنے دورہ کراچی کے دوران آرمی چیف نے تاجربرادری سے ملاقات کی۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معیشت سے متعلق تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔آرمی چیف کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی۔
    برادر دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں۔
    پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ کیاتھا جہاں آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی تھی۔آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے تاجروں اور کاروبار شخصیات نے مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر ایس آئی ایف سی پر اظہار اعتماد کیا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔
    سب کو پاکستان کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد اور یقین رکھنا چاہیے۔ پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں۔ پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کی تعریف کی۔ شرکاءنے بھی ایس آئی ایف سی پراعتماد کااظہارکیا۔آرمی چیف نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کوشکست دی گئی۔دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح بھی کیا تھا۔ اس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا تھا۔ انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی تھی۔

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیاتھا اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی شرع نمو میں اضافے کیلئے کاروباری برادری کے کردار کو سراہا تھا جبکہ آرمی چیف نے چین،برطانیہ،سعودی عرب اوریواےای کےکردارکی تعریف بھی کی تھی۔

  • ایف آئی اے نے جناح اسپتال میں غبن کی تحقیقات شروع کردیں

    ایف آئی اے نے جناح اسپتال میں غبن کی تحقیقات شروع کردیں

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے جناح اسپتال میں غبن کی تحقیقات شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جناح اسپتال کی ایڈمنسٹریٹو آفیسر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کے ایڈمنسٹریٹیو افسر تمام ریکارڈ سمیت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کے افسر کے روبرو پیش ہوں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر روڈ پر گھر پر چھاپے کے دوران معصوم احمد نامی شخص سے پوچھ گچھ کی گئی، جس نے اسپتال کے لیے ممنوعہ اسمگل دوائیں، لینس خریدنے کا انکشاف کیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر دواں، سرجیکل آلات کی خریداری میں 78 کروڑ روپے کا غبن ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایچ میں دواں، سرجیل آلات کی خریداری میں 25 کروڑ کا غبن کیا گیا ہے۔جناح اسپتال کی جانب سے کمیشن اور کک بیکس کے لیے بلیک مارکیٹ سے ادویات خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی کام میں ملوث گروہ میں محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں۔اسپتال کی شعبہ خریداری کے ذمہ داران میں غیرقانونی دواں کے بیوپاری بھی شامل ہیں۔

    صدر مملکت کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

  • صدر مملکت  کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    صدر مملکت کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور شہید کے لئے بلند درجات کی دعا کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے-ان کا کہنا تھا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمیداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہی-ساری قوم شہدا اور انکے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بیمثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی-صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، ورثاکیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

  • کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز بھرنے لگیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کو ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر عمار نے بتایا کہ پرائمری اور سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی ہے، جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روز 2 ہزار مریض آنے لگے ہیں۔ڈاکٹر عمار نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں آئے 2 ہزار مریضوں میں سے صرف 20 سی25 مریضوں کا داخلہ ہو پاتا ہے، اسپتال میں اسٹاف کی کمی کے باعث اتنے مریضوں کا علاج ممکن نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 4 ماہ پہلے تک جناح اسپتال میں روز 1 ہزار مریض آتے تھے۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران کے مطابق سول اسپتال میں روز آنے والے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے، سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 4 ماہ پہلے تک 800 سے زائد مریض آتے تھے۔

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

  • کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

    ے الیکٹرک نے حکومت سندھ ، کمشنر کراچی ، سیا سی جماعتوں سے کی گئی یقین دہانی ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ مرمت کے نام پر پورا پورا دن بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں کورنگی ، لانڈھی، پی آئی بی کالونی ، ملیر، بھینس کالونی ، سرجانی ٹائون، اورنگی ٹائون، لیاقت آباد، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاون، کیماڑی، گڈاپ، گولیمار، محمود آباد، منظورکالونی، اعظم بستی ،نیوکراچی،گلشن معمار، احسن آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

    کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

    کے الیکٹرک نے حکومت سندھ ، کمشنرکراچی ، ایم کیوایم پاکستان اور جماعت اسلامی کویقین دہانی کرائی گئی تھی کہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن کے الیکٹرک نے تمام یقین دہانیوں کو پس پشت ڈالتے ہو ئے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔رات 12 بجے سے رات 2 بجے تک بھی لوڈشیڈنگ کی جا تی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں 2 بارتین تین گھنٹے کی،دو بار ڈھائی ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

    شہریوں کے مطابق ہم تاریخ کی مہنگی ترین بجلی حاصل کرر ہے ہیں، چند سو یونٹ کا بل 10،10 ہزار روپے ہے جو ماضی دو سے تین ہزار ہوا کرتا تھا لیکن دن رات بجلی کی فراہمی معطل ہے اور اس کے ساتھ مینٹینس (مرمتی)کام کی وجہ سے صبح نو بجے سے شام سات بجے تک بجلی کی فراہمی بند کرنا معمول بن گیا ہے۔کورنگی نمبر 6 سیکٹر 44 سی کے رہائیشیوں نے بتا یا کہ ہما رے یہاں 11 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور گذشتہ دو دن سے صبح 9 بجے سے رات 10 بجے مرمت کے نام پر بجلی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہما ری زندگی اجیرن ہو گئی ہے ایک تو بھاری بھرکم بل کی ادائیگی کرر ہے ہیں اور دوسری جانب سے اذیت ناک لوڈشیڈنگ برداشت کرر ہے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، حد دورانیہ لوڈشیڈنگ کا 10 گھنٹے ہے جبکہ سسٹم کے استحکام کے لیے مینٹیننس ضروری ہوتی ہے، مرمتی کام دوران بجلی بند ہونے کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں ہے۔

  • کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

    کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

    شہر قائد میں مون سون کے تحت ہونے والی بارشوں کا امکان ختم ہوگیا جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

    باغی ٹی کراچی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مغربی ہواں کے سبب شہر میں حدت محسوس کی گئی تاہم آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواوں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ہرسال اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔کراچی میں نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا۔

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

  • ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ  گرفتار

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ مڈلسٹ اتقا معین کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔

    بغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا، ملزم کو پہلے بھی خضدار سے گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا تاہم ملزم رواں برس جون میں پیشی سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گلشن اقبال میں قتل کے گئے اتقا کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ایک بار پھر کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔یاد رہے نوجوان اتقا معین کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کا عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا، ملزم ظاہر کو اتقا قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو کیس میں جیل بھیجا گیا تھا اور اسے پیشی کے لیے عدالت لایا جارہا تھا کہ وہ فرار ہو گیا۔ ملزم ظاہر کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔خیال رہے کہ فائرنگ سے جاں بحق اتقا گولڈ میڈلسٹ مکینکل انجینئر تھا اور اسلامی جمعیت طالبات کی سابق ناظمہ جامعہ کراچی کا بیٹا ہے۔ مقتول اتقا کے بڑے بھائی جامعہ ہمدرد کے لیکچرر عباد معین ہیں جبکہ اتقا رجسٹرار جامعہ ہمدرد کلیم غیاث کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1 آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    واضح رہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ملزم سے اتقا کافی دیر سے مزاحمت کررہا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔تاہم 24 جون کو ملزم ظاہر عدالت سے واپسی پر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر احاطہ عدالت میں موجود رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1  آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1 آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ملیر ایکسپریس وے پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ پہلے مرحلے کو آئندہ ماہ تک ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ احکامات وزیراعلیٰ ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیے۔ اجلاس میں وزیر مںصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ، سیکریٹری مالیات فیاض جتوئی ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے سی ای او اسد ضامن نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان بھر کے شہری ملازمت کی تلاش، کاروباری مواقع اور رہائش کی غرض سے کراچی کا رخ کرتے ہیں اس لیے شہری کی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگیا ہے۔ آبادی میں بےپناہ اضافے کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جام کے واقعات عام ہوگئےہیں۔ شہریوں کو وقت اور پٹرول کے ضیاع جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شور اور دھویں کے باعث ماحولیاتی آلودگی اور حادثات بھی بڑھ رہے ہیں۔

    70ارب روپے سے شہر میں نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے گا: مئیر کراچی

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں دو بندرگاہیں ہیں جہاں سے بڑی گاڑیوں میں تیل اور دیگر برآمدی اشیا باقی ملک کو سپلائی کی جاتی ہیں جس کے باعث سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سے پہلے شہر کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا دباؤ الگ آتا ہے۔ اس صورتحال کو مدںظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے مختصر متبادل راستے کے ذریعے شہر کو موٹروے سے جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملیر ندی کے دائیں کنارے پر پچاس کلومیٹر طویل چھ رویہ ایکسپریس وے قائم کیا جائے جو قیوم آباد کے قریب کے پی ٹی انٹرچینج سے شروع ہو کر کاٹھوڑ کے مقام پر ایم 9 موٹروے سے ملے۔ جام صادق پل سے شروع ہونے والے ملیر ایکسپریس وے پر تین پل اور ایک انڈرپاس ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جام صادق پل سے قائد آباد تک 15 کلومیٹر کا پہلا حصہ 85 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ قائدآباد سے کاٹھوڑ تک 38 کلومیٹر پر مشتمل دوسرے حصے پر 35 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ وہ ملیر ایکسپریس وے پر قائدآباد پل، شاہ فیصل انٹرچینج اور ای بی ایم انٹرچینج پر کام کی خود نگرانی کریں تاکہ ملیر ایکسپریس وے کا پہلا حصہ آئندہ ماہ کے آخر تک ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کے کناروں اور سلوپ کے کام کو باقاعدہ اچھے طریقے سے سرانجام دیا گیا ہے۔

  • سید ذوالفقارعلی شاہ کی بطور چیئرمین انٹربورڈ کراچی تعیناتی غیرقانونی قرار

    سید ذوالفقارعلی شاہ کی بطور چیئرمین انٹربورڈ کراچی تعیناتی غیرقانونی قرار

    سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید ذوالفقار علی شاہ کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ اتھارٹی کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں تھا، جس کے تحت مدعا علیہ کو سروسز ڈپارٹمنٹ کی ریکوزیشن کے تحت اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں تعینات کیا گیا۔عدالت عالیہ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ سید ذوالفقار علی شاہ کی تعیناتی بذریعہ ڈیپوٹیشن غیر قانونی ہے۔ عدالت عالیہ نے چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی و میر پور خاص سید ذوالفقار علی شاہ کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سروسز ڈپارٹمنٹ کے ریکوزیشن آرڈر کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ نے سید ذوالفقار علی شاہ کو ان کے اصل محکمے میں واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کنٹرولنگ اتھارٹی کے پاس قانون کے تحت سرچ کمیٹی کی سفارشات جو مسابقتی طریقہ کار کے تحت کی گئی ہو چیئرمین، سیکریٹری اور کنٹرولر کو تعینات کرنے کا اختیار ہے، جبکہ 1972 کے آرڈیننس میں یہ نہیں کہا گیا کہ کنٹرولنگ اتھارٹی کے پاس وفاقی حکومت کے افسر کو براہ راست ریکوزیشن کے تحت تبادلہ کروا سکے۔واضح رہے کہ ذوالفقار علی شاہ بیک وقت چیئرمین انٹربورڈ کراچی اور میرپور خاص میں تعینات تھے۔

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    سندھ کے شہر عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انکوائری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پولیس نے 18 گریڈ کے ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے گرفتار کیا اور انہیں میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا۔رپورٹ کے مطابق میرپور خاص پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کیا اور مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جس سے سندھ پولیس کا امیج خراب ہوا، میرپور خاص پولیس کے اہلکاروں نے مقتول کے قتل پر جشن بھی منایا۔انکوائری رپورٹ میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ پر مقدمے کی سفارش کی گئی جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی مزید انکوائری سی ٹی ڈی سے کروائی جائے۔

    70ارب روپے سے شہر میں نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے گا: مئیر کراچی