Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ حکومت کا پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی انڈیکس رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

    سندھ حکومت کا پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی انڈیکس رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سندھ محمد علی ملکانی نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پروگرام انڈیکس رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسلام آباد کے ادارے زمینی حقائق جانے بنا “ڈیسک انالسٹ” کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ حقیقت جانے بنا سندھ کے تعلیم معیار کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پلاننگ کمیشن نے یکطرفہ رپورٹ جاری کی ہے کہ سندھ میں اسکول خستہ حال ہیں، ہم یہ بات خود پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں شدید برساتوں اور سیلاب کی وجہ سے 20 ہزار اسکولز متاثر ہو چکے ہیں، قدرتی آفات کی وجہ سے ہمارا تعلیمی انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے، سیلاب صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے بھی دورہ کیا، انفرا اسٹرکچر کے سیلاب سے متاثر ہونے کے معاملے کو کارکردگی ہیں شامل کرنا بے بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن والوں کو پتا ہی نہیں ہے، سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے کہ جس کے نصاب کے بارے میں یونیسیف کے غیر جانبدار تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کا نصاب پورے ملک کے نصاب سے بہتر اور جامع ہے، ہم نے اپنے نصاب میں ثقافتی پہلو کو شامل کیا جبکہ بچوں کو مادری زبان میں تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے، سندھ میں تمام مذاہب کے بچوں کو ان کے مذہب کی تعلیم دینے نصاب تشکیل دیا، سندھ میں ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی بنانے والا پہلا صوبہ ہے، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں میرٹ پر 60 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کے عمل میں مکمل شفافیت کے پہلو نظر انداز ہونے نہیں دیا، پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی ہے، خیبرپختونخواہ کے اسکولز خالی ہیں اس پر کوئی واضح بات نہیں کی گئی۔ ابھی کچھ دن پہلے یونیسکو کی جانب سے پچاس ممالک کے اساتذہ کے ٹیسٹ کا انعقاد کیا، ان میں پاکستان کے آٹھ اساتذہ کامیاب ہوئے ان میں پہلے نمبر پر سندھ کے ضلع سجاول کی ٹیچر پہلے نمبر پر آئیں، جبکہ ٹاپ ٹین میں 2 دیگر اساتذہ کا تعلق بھی سندھ سے ہے، سندھ میں اساتذہ بھرتی ہونے کے بعد معیار بھتر ہوا ہے اور داخلا کا تناسب بھی بڑھا ہے.

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    پلاننگ کمیشن کے شمولیت کے انڈیکس کے پہلو ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک لاکھ اسکوائر کلومیٹر ایراضی پر ریگستان، کوہستان، کوسٹل ایریا اور پہاڑ ہیں جہاں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے، ظاہر ہے نیٹ ورک مہیا کرنے کا کام محکمہ تعلیم تو نہیں کر سکتا، ٹیکنالاجی کا معاملہ براہ راست ہم پر لاگو نہیں ہوتا، ہمارے سسٹم کی جائز خامیاں ہم نے کبھی بھی چھپائی نہیں ہیں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ بھرتی کے بعد ان کی پروفیشنسی ڈولپمینٹ کو آگے بڑھاتے ہوۓ سندھ میں پہل کرتے ہوۓ ٹیچرز لاسنس پالیسی متعارف کروائی گئی، انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے ایجوکیشن مینجمینٹ کیڈر متعارف کروا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی اپنی رپورٹ یہ کہتی ہے کہ سندھ کے نوشہروفیروز ضلع نے پنجاب کے نصف سے زائد اضلاع اور خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ کر بھی کاکردگی کے لحاظ سے 69 نمبر حاصل کیا ہے، نوشہروفیروز پنجاب کے 70 فیصد اضلاع سے لرننگ آئوٹ کم میں آگے ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی خامیوں کو کبھی چھپایا نہیں، لیکن وفاقی ادارے رپورٹ بنانے سے پہلے ہم سے بھی پوچھنے کی اگر زحمت کریں کے تو یہ سوئیمنگ اسٹیٹمینٹ سے بچ سکتے ہیں، ڈیٹا سائنس کا دور ہے درست اعداد و شمار بتانے سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ایک سوال پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ سندھ میں بوڈرز کو او ایم آر مشینیں نہیں دی گئیں، حالانکہ محکمہ تعلیم نے او ایم آر مشینیں بورڈ کے حوالے کردی تھیں۔ اس موقع پر وزیر جامعات محمد علی ملکانی نے کہا کہ اس سال کے پیپرز پرانے مبنوئل طریقے سے ہی چیک کیے گئے ہیں, ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ امتحانات مارچ یا اپریل میں منعقد کراوئے جائیں اور اگلے سال ہم تین یار چار پیپرز میں ای مارکنگ اور او ایم آر شیٹس لاگو کرینگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بورڈز چیئرمین کے کیسز کورٹ میں چل رہے ہیں اور آج بھی سیکریٹری عباس بلوچ کورٹ میں تھے, ان کو دس اکتوبر کی تاریخ ملی ہے امید ہے کہ کورٹ کیسز جلد ہی ختم ہوجائینگے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گرگئی، انٹربینک میں ڈالر مزید 34 پیسے سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 50 پیسے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 82 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    پشاور میں بجلی کا بحران: دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین کا حملہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کو لکھے گئے ایک خط میں شہر کے دو اہم مسائل: کچرے کے بڑھتے ہوئے بحران اور بجلی کی شدید قلت کے حل کے لیے ایک کچرے سے بجلی گھر بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد رضوان نیازی نے اپنے خط میں کراچی کے ناقص کچرا مینجمنٹ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کبھی "روشنیوں کا شہر” کہلانے والا کراچی اب 2,50,000 ٹن سے زائد کچرے کے ڈھیر اور روزانہ 16,500 ٹن گھریلو کچرا پیدا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ گھریلو کچرے کے علاقے صنعتی زون سے روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کی تعداد اس سے جدا ہے۔خط میں رضوان نیازی نے شہر کے انفراسٹرکچر کی خراب صورتحال، گٹروں کے ابلنے اور صحت عامہ کے مسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اسی دوران، رضوان نیازی نے شہر کی بڑھتی ہوئی توانائی کی قلت کی طرف بھی اشارہ کیا، جس کے لیے روزانہ تقریباً 3,600 میگاواٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔

    کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

    انہوں نے تجویز دی کہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس لگائے جائیں، جو کہ ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہے ہیں۔ رضوان نیازی کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف کچرے کے مسئلے کا حل فراہم کرے گا بلکہ کراچی کی توانائی کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بجلی 3 روپے فی یونٹ کی کم قیمت پر دستیاب ہوگی، جو کہ روایتی بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ سستی اور مؤثر ہے۔رضوان نیازی نے میئر مرتضیٰ وہاب سے اس منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کرنے کی اپیل کی۔ ان کا ماننا ہے کہ کچرے سے بجلی گھر بنانے سے کراچی کو ایک صاف اور پائیدار شہر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور جس سے دوبارہ شہر کراچی کو "روشنیوں کے شہر” کا درجہ مل سکتا ہے۔ اس وقت کراچی میں موجودہ کچرہ مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔رضوان نیازی نے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ہر کراچی میں موجود کچرے سے بجلی گھر بنائیں جائیں اور عوام کو کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔ #

  • کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے  کم ترین بولی موصول

    کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

    کے الیکٹرک کو دھابیجی سندھ میں پاکستان کے پہلے 220 میگاواٹ ہائبرڈ ونڈ/سولر منصوبے کے لئے 7 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالیاتی بڈنگ کے لئے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی جے سی ایم پاورنے 8.91 روپے فی یونٹ کی سب سے کم ٹیرف بولی لگائی جو ملک میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک نئی مثال ہے۔کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مسابقتی بولی کے عمل میں پیش پیش ہے، جس کی منظوری نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2024ء کی پہلی ششماہی میں دی تھی۔ کمپنی کا مقصد 2030ء تک اپنے جنریشن مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے۔ اگلے مرحلے میں کے الیکٹرک بولی کی منظوری کے لئے تشخیصی رپورٹ نیپرا میں جمع کرائے گا۔

    پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بولی ملنا ہمارے لیے باعث اطمینان ہے اور اس عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔ بولی کے عمل میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کے الیکٹرک پر بطور برانڈ اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے پیچیدہ اور جدید منصوبے کی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے تعاون پر نیپرا کے شکر گزار ہیں۔ یہ کے الیکٹرک کے اپنے جنریشن منصوبے میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے، پیداواری لاگت کو کم کرنے اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کو بتدریج کم کرنے کے وژن کے عین مطابق ہے۔ اس طرح کا ٹیرف ملنے کے بعد ہمیں توقع ہے کہ حکومت صارفین کو بھی ریلیف دے سکے گی۔

    کے الیکٹرک کے چیف سٹریٹجی آفیسر شہاب قادر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جس میں بہتر آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی کے لیے سولر اور ونڈ انرجی کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان منفرد خصوصیات کی وجہ سے یہ منصوبہ تکنیکی اعتبار سے بہت زیادہ مہارت کا متقاضی بھی ہے۔ بلوچستان میں وندر، بیلا اور سندھ میں دھابیجی میں واقع یہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے، جن کی مجموعی صلاحیت 370 میگاواٹ ہے، کو 2960 میگاواٹ کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح کی بولیوں کا ملنا کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کا ثبوت ہے، تاکہ پیداوار کی لاگت کو کم ترین سطح پر لایا جا سکے۔

  • چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے جمہوریت کی بقا کے لئے اہم کردار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی پریس کلب دورہ کیا۔صدرسعید سربازی وسیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے انہیں کراچی پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہا۔چیف سیکریٹری سندھ کو صدروسیکریٹری اور اراکین گورننگ باڈی نے سندھی اجرک اور کلب کا سوینئیر پیش کیا اور کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔صدر و سیکریٹری نے سالانہ گرانٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ قسط وار کر کے دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی پریس کلب کو بہت سے مالی مسائل کا سامنا ہے لہذا گرانٹ کی بقیہ رقم یک مشت ادا کی جائے تاکہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

    پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    چیف سیکریٹری سندھ سید آصف علی شاہ نے یقین دلایا کہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کی رقم جلد ادا کر دی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے ، صحافی کالونی ہاکس بے کے ترقیاتی کام اور 700 نئے ممبرز کے پلاٹس سے متعلق کاغذی کارروائی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ہی اجلاس طلب کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا جمہوریت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔میرا کراچی پریس کلب سے کافی پرانا تعلق ہے ۔صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب کی خدمات مثالی ہیں ۔پریس کلب کے ہمیشہ جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس حوالے سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں ۔ان کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔

  • پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین پائیدار ترقی، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور صنعتی منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے پچہترویں قومی دن پرچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر چینی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد بھی دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دور اندیش قیادت کے تحت چین کی پچہتر سالہ ترقی کا سفر دنیا میں کئی ممالک کےلیے مثال ہے۔ چین نے مختصر وقت میں جو تیز ترین معاشی ترقی، ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت اور سماجی ترقی کی ہے وہ کسی سنگ میل سے کم نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے تاریخی اور مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ پاک چین شراکت داری کا سنگ بنیاد رکھنے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ زی ڈونگ کے تعلقات اہم ہیں۔ شہید بےنظیر بھٹو نے بھی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور اب نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری بھی چین کو برادر ملک اور دوست سمجھتے ہیں۔

    لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے مظاہرہ

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر کےلیے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ سی پیک نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سندھ اس شراکت داری کی پہلی صف میں موجود ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ انفرا اسٹرکچر، صنعت ، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعلقات مشترکہ ویژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ چین کی مہارت اور سندھ کے وسائل کو ملا کر عوام کے روشن مستقبل کےلیے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی توانائی ملی ہے۔ ہم اکتوبر میں اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے منتظر ہیں جس کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو ملا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس اہم موقع پر چینی وزیراعظم لی جیانگ کا استقبال کرنے کےلیے بےچین ہے۔ کانفرنس میں چینی وزیراعظم کی شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کےلیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا موقع ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صدر آصٖف علی زرداری سمجھتے ہیں کہ نومبر میں ان کا دورہ نہ صرف سی پیک کے تحت مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھائے گا بلکہ نئے شعبوں میں بھی تعلقات بڑھانے کا موقع ملے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کے دورے سی پیک اور پاک بھارت دیرینہ شراکت داری سے علاقائی استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے غیرمتزلزل عزم کے عکاس ہیں۔

  • لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے مظاہرہ

    لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے مظاہرہ

    لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی 86 سال کی سزا کے خلاف اور ان کی رہائی کے لیے فرینڈز آف عافیہ صدیقی، کیج (Cage) اورجسٹس فار عافیہ کولیشن نے پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

    باغیٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے شرکاءنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعدادجن میں خواتین بھی شامل تھیں، انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔ امریکہ جو خود کو حقوق نسواں کا علمبردار کہتا ہے لیکن ایک معصوم اور بے گناہ ماں دو دہائیوں سے امریکی جیل میں جسمانی، جنسی اور ذہنی اذیت برداشت کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک بے گناہ متاثرہ خاتوں کو کئی دہائیوں تک جیلوں میں رکھنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عراق، افغانستان اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے بہت سارے لوگوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر گوانتاناموبے میں ڈالا گیا لیکن بعد میں ان میں سے بہت سے لوگوں کو کسی بھی عدالت میں پیش کئے بغیر رہا کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا مگر وہ پھر بھی ابتک جیل میں ہے اور یہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لیں۔

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    انہوں نے امریکی حکومت سے عافیہ کواس کے وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر صدیقی کی جلد رہائی کے لیے بھرپور اور جرا¿ت مندانہ کردار ادا کرے۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ کی نسل کشی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • قطر بحریہ کے جہاز الخور کی دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت کے لیے کراچی آمد

    قطر بحریہ کے جہاز الخور کی دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت کے لیے کراچی آمد

    قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور نے کراچی کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے قطری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورےکے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی۔انہوں نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری جہاز اپنے دورہ کے دوران مشق اسد البحر اور مشترکہ تربیت اور تبادلہ خیال میں حصہ لے گا۔

    کراچی: جرمنی جانے کی کوشش میں مزید 3 افغان خواتین گرفتار

    واضح رہے کہ قطری جہاز کا یہ اہم دورہ نہ صرف پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ دفاعی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے

  • کراچی:  جرمنی جانے کی کوشش میں مزید 3 افغان خواتین گرفتار

    کراچی: جرمنی جانے کی کوشش میں مزید 3 افغان خواتین گرفتار

    جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی سے جرمنی جاتے ہوئے مزید 3افغان خواتین کو امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایک مسافر خاتون عزیزہ محمدی علاج کرانے کا ویزا لے کر پاکستان آئی تھیں۔ پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق ظاہر وہ 27اپریل سے 20مئی 2024کے درمیان اسلام آباد کے انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج رہیں جبکہ پاسپورٹ کی چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ پاسپورٹ بننے کے بعد سے اب تک پہلے کبھی پاکستان نہیں آئی تھیں۔ اسی طرح ایک اور مہریہ رحمانی نامی افغان خاتون پاکستان میں بزنس ویزا پر آئی تھیں۔ دستاویزات کی بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر اقبال حکیمی کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر تھیں۔ شوہر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو خاتون نے خود کو کنوارہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ کسی اقبال حکیمی نامی شخص کو نہیں جانتی۔

    بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    اسی طرح زہرہ سلطانی نامی افغان خاتون کے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ 2 ستمبر کو ایک مریض خاتون مرمن پروین سلطانی کی اٹینڈنس کے طور پر پاکستان پہنچی تھیں۔ امیگریشن حکام نے جب چھان بین کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ مرمن پروین سلطانی نامی افغان مریضہ آج تک پاکستان نہیں آئیں۔ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ اس نے مریض کی خدمت گزار کے بہانے دھوکہ دہی سے پاکستانی ویزا حاصل کیا۔ مذکورہ تینوں خواتین کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی  مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    بلوچستان پولیس کا سابق وزیر کے کراچی مٰیں گھر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

    بلوچستان پولیس کا کراچی میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کے گھر پر چھاپہ، 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان پولیس کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی رہائشگاہ پر رات گئے چھاپہ مارا، جس کے دوران ان کے گھر سے دو ملازموں سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بھوتانی ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے کراچی میں واقع دو گھروں پر گزشتہ شب چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران ایک مکان میں شیشے توڑ کر پولیس نے دو ملازموں اور دو مہمانوں کو حراست میں لے لیا ۔ اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا ۔

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی