Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوبارہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئبندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

  • ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل  کیس، 2 ملزمان گرفتار

    ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار

    شیر شاہ میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کا قتل تفتیش میں اہم پیشرفت میں پولیس نے2 ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک پر ڈکیتی مزاحمت پر ٹریفک پولیس اہلکار خدابخش اور ایک راہگیر کے قتل می ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے ٹریفک پولیس اہلکار سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری مواچھ گوٹھ سے عمل میں آئی، جن سے مزید تفتیش جاری ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں ،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

    واضح رہے کہ دو دن قبل ملزمان نے پولیس اہلکار سے ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جان بحق ہو گئے تھے.

  • وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں ،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں ،پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آج پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل، تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ نے انہیں بتایا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کےلیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔مراد علی شاہ سے رکن قومی اسمبلی پیر آفتاب جیلانی نے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے میں بارش کے بعد بحالی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا سروے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    وزیراعلیٰ سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی گیانچند ایسرانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے کے مسائل کے علاوہ اقلیتوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بھی ملاقات کی۔ سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

  • آج فخر ہے ہم سعودی عرب کا  قومی دن منا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    آج فخر ہے ہم سعودی عرب کا قومی دن منا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج فخر ہے ہم سعودی عرب کا 94 واں قومی دن منا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 94 واں قومی دن پر پیغام میں کہا کہ یہ دن سعودی ریاست کے تاریخ ساز و اتحاد کاعکاس ہے، میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہم نہ صرف سعودی لیڈروں کی بلکہ سعودی عوام کے جذبے کی بھی عزت کرتے ہیں.سعودیہ قوم اپنی گہری ثقافت کے ساتھ دنیا میں بڑی قوت کے طور پر ابھری ہے.خدا کرے کہ یہ مملکت اسی طرح اتحاد، ترقی و امن کے طور پر پھلتے پھولتے رہے.

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

  • محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

    محکمہ ثقافت سندھ کی پینٹنگز چوری پر بنائی کمیٹی کی رپورٹ جاری

    محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے فیرئیر ہال سے پینٹنگز چوری پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز 2017 سے فیرئیر ہال میں ہی موجود ہیں غائب نہیں ہوئی،ڈرامے میں نظر آنے والی پینٹنگز یہی ہیں، ڈرامے کی شوٹنگ فیریئر ہال میں ہی کی گئی تھی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف ایگزیبیشن کے باعث پینٹگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کیا جاتا رہا ہے۔آرٹسٹ نے اپنی پینٹنگز واپس لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی،پینٹگز مالک اور فیریئر ہال انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی ہوئی۔

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

  • ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    امریکہ سے تعلق رکھنے والے علما، انسانی حقوق کے علمبردار اور کارکنوں نے ٹیکساس کی ایف ایم سی کارسویل جیل کے سامنے پرامن واک اورمظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین سمیت کارکنان بینرز اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے ایف ایم سی کارسویل جیل کے سامنے جمع ہوکر ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے تشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی یہ قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے، جو کہ پاکستانی شہری ہیں۔انہوں نے اپنی بہن کی رہائی کے لیے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کئی دہائیوں کی انتھک جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے غزہ کے بہادر عوام کی جدوجہد کو بھی سراہا جو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کا جراتمندی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے ایف ایم سی کارسویل میں ڈاکٹرعافیہ پر ہونے والے جنسی اور جسمانی تشدد کی کسی تیسرے غیرجانبدار فریق کے ذریعے تحقیقات اور مزید بدسلوکی کو روکنے کے لیے بامقصد اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق دیا جائے۔انہوں نے انتہائی دباو یا خوفناک واقعہ کی وجہ سے ہونے والے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور صحت کے دیگر مسائل کے علاج کے لیے کسی غیرجانب دار مسلم خاتون ڈاکٹر جوکہ بیورو آف پرزنز سے وابستہ نہ ہو سے طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین ڈاکٹرعافیہ کے ساتھ بدسلوکی کے ذمہ داروں کے خلاف انصاف اور احتساب کا مطالبہ کررہے تھے۔

  • کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کار ساز حادثے کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کی مہلت دیدی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کار ساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزمہ نتاشہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے باعث حتمی چالان مکمل نہیں کیا جا سکا، 14دن کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی اور کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں 13ستمبر کوکراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز میں نشے کی حالت میں کار چلانے اور دو لوگوں کی جان جانے کے کیس میں ملزمہ نتاشہ کے خلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ عدالت نے تفتیش مکمل کرکےآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا۔

    کارساز حادثہ،منشیات کیس میں سیشن عدالت سے بھی نتاشا کی ضمانت مسترد

    تفتیشی پولیس نے موٹروہیکل کی دفعہ 100 کو شامل کردیا گیا تھا۔ ملزمہ نتاشہ کی رپورٹ میں دوران ڈرائیونگ مہلک نشے آئس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد نتاشہ کے خلاف نشے کا مقدمہ درج ہواتھا۔ ایف آئی آر میں موٹروہیکل سیکشن 100 کو شامل کردیا گیا تھا۔سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھاکہ متاثرین کے بیانات قلم بند کرلئے تھے۔

    کراچی سے لاہور جانےوالی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

    ڈی آئی جی لائسنس برانچ سے ملزمہ لائسنس کی رپورٹ طلب کی تھی۔ تمام رپورٹس موصول ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔تفتیشی افسرنے بتایا کہ لائسنس کی تصدیق کیلئے برطانوی ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فرانزک کیلئے پنجاب فرانزک لیب بھیجی گئیں تھیں۔بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو پانچ ستمبر تک مہلت دیدی تھی اور تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیاگیا تھا۔ منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردئیے گئے تھے۔19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی۔ حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جب کہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

  • کراچی سے لاہور جانےوالی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

    کراچی سے لاہور جانےوالی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

    فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرواز مقررہ وقت کے مطابق تقریباًشام 5بجکر 45منٹ پر کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی جو تقریباًشام 7بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچی،پرواز نے جیسے ہی لاہور میں لینڈ کیا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔آگ جہاز کے پچھلے حصے میں لگی،آگ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری طور پر جہاز میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہاز میں دھوئیں کی موجودگی پر فوری طور مسافروں کو طیارے سے باہر نکالاگیا۔ مسافروں کو جہاز کے تمام دروازے کھول کر سلائیڈرز کی مدد سے نکالاگیا،جہاز میں 31مسافر سوار تھے۔دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹینیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کررہی ہے۔

    اسرائیل ،حزب اللہ لڑائی کی شدت: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

  • ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن مرکزی کمیٹی انیس قائم خانی نے سی او سی انچارج و رکن مرکزی کمیٹی فرقان اطیب کے ہمراہ قادری ہاؤس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیز امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    واضح رہے ان دنوں ایم کیو ایم شہر کراچی میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے خاصی فعال ہے اسی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے.

  • شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے،مئیر کراچی

    شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے،مئیر کراچی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی رفتار تیز کی جائے، لوگوں کی تکالیف کو دور کرنا ہی مسائل کا حل ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کو آئندہ سالوں میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہو گی، 10 سی11 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اور 3 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں ملیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹھیکے دیے جائیں، کے ایم سی کی تمام سڑکوں اور انڈر پاسز کی اسٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ترجیح سڑکوں کی تعمیر اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری ہے، عوام کے ایم سی کے اچھے اور معیاری کام کو سراہتی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ کی تعمیر ایک اچھی اور معیاری سڑک کے طور پر مکمل کی جائے۔

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہ اورنگی، بلوچ کالونی روڈ، میوہ شاہ روڈ کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے، تمام ٹھیکے میرٹ پر دیے جائیں اور سفارش قبول نہ کی جائے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے ایم سی نے اس سال نالوں کی صفائی بہتر انداز میں کی ہے۔

    سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی