Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حق میں اسرائیل کے اندر سے گواہی آ گئی .اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا اعتراف کہ عمران خان جب وزیراعظم کی کرسی پہ تھا تب پاکستان اسرائیل تعلقات ٹھیک کروا رہا تھا.

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے تہلکہ خیز انکشاف میں بتایا کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب پہ بیٹھ کر پاک اسرائیل تعلقات نارمل کروانے والا تھا،اس مقصد کے لیئے جب عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات بنا رہے تھے ٹھیک اسی وقت عمران خان نے بیانات دینا شروع کر دیئے تھے کہ پاکستان اب اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی بنائے گا.عمران خان وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے پاک اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس مقصد کے لیے جب عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے تھے، عین اسی وقت عمران خان نے یہ بیانات دینا شروع کر دیے کہ پاکستان اب اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی اختیار کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی لابی نے آپریشن گولڈ سمتھ شروع لانچ کیا تھا تاکہ ان کے بغل بچہ کو بچایا جا سکے.

    ▪️ یہودی لابی نے آپریشن گولڈ سمتھ کا آغاز کیوں کیا

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے طور پر پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تیار تھے اور اس مقصد کی جانب پیشرفت بھی کی تھی .عمران خان کی اسرائیلی لابی کے ساتھ قربت کے بارے میں یروشلم پوسٹ نے دلچسپ تفصیلات پیش کی ہیں جس کے مطابق، عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کو بہتر بنانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے تھے. عمران خان وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے پاک اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس مقصد کے لیے جب عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے تھے، عین اسی وقت عمران خان نے یہ بیانات دینا شروع کر دیے کہ پاکستان اب اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی اختیار کرے گا۔

    یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا، مریم اورنگزیب
    اسرائیلی اخبار میں عمران خان کے حق میں آرٹیکل پر ن لیگی رہنما،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، وہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے، یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے، یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا، دیکھیں یہ کیا بیانیہ گھڑتے رہےہیں

    اسرائیل سمجھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کیلئے بہتر ہیں تو قوم کو سوچنا چاہیے،شرجیل میمن
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن میئر کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی نژاد شہری کیخلاف کمپین کی،بانی پی ٹی آئی کے تانے بانے سامنے آرہے ہیں ،اسرائیل بانی پی ٹی آئی کیلئے کھل کر کہہ رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی پاور میں ہوئے تو ہمیں فائدہ ہو گا ، خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی کابینہ کے وزیر خفیہ دورے پر اسرائیل گئے تھے،اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کیلئے بہتر ہیں تو قوم کو سوچنا چاہیے،اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،

    اسرائیلی اخبار میرے تمام دعووں کی تصدیق کررہے ہیں کہ یہ فتنہ و فسادی ملک کےلیے کس حد تک خطرناک ہے ،محسن بیگ
    سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کہتے ہیں کہ یہ اسرائیلی اخبار تو آج گواہی دے رہا ہے میں تو گزشتہ چھ سال سے اسی پلیٹ فارم سمیت ٹی وی ٹاک شوز میں دوٹوک انداز میں یہ سب باتیں کہتا آرہا ہوں جو یروشلم پوسٹ نے اب شائع کی ہیں ۔میں اس عالمی ایجنٹ کا ایجنڈا تک واضح کرچکا ہوں اور اسے یہود و ہنود کی پوری حمایت حاصل ہے ۔پاک فوج کے اندر بغاوت کی بات اخبار نے آج کی میں نے چھ سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اسے اقتدار میں لایا ہی پاکستان کی معشیت کو تباہ کرنے ،فوج کی تقیسم و تباہی اور ایٹمی پروگرام کی بندش کےلیے گیا ہے آج یہ اسرائیلی اخبار میرے تمام دعووں کی تصدیق کررہے ہیں کہ یہ فتنہ و فسادی ملک کےلیے کس حد تک خطرناک ہے ۔۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی حمایت میں اسرائیلی اخبارات میں یہ پہلا مضمون نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اسرائیلی اخبارات میں آرٹیکل شائع ہو چکے ہیں، ٹائمز آف اسرائیل اور یروشلم پوسٹ میں ہی پہلے مضامین شائع ہوئے ہیں ،ان میں بھی اسی انداز میں باتیں کی گئی تھیں کہ عمران خان اسرائیل کے لئے فائدے مند ہے،

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

  • سیل کے نام پر گمراہ کن اشتہارات پر برانڈز کو نوٹسز جاری ہو گئے

    سیل کے نام پر گمراہ کن اشتہارات پر برانڈز کو نوٹسز جاری ہو گئے

    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے مختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے سیزن کی اختتامی سیل کے نام پر ڈسکائونٹ کے نام پر گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر بیس مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن نے ڈسکائونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لی ہے کمپٹیشن کمیشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا۔سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ اور تیس فیصد تک کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکائونٹ، جس کا اعلان کیا گیا، وہ کسی بھی ہی کم مقبول پراڈکٹ پر آفر کیا گیا ہے جبکہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاونٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    یہ رٹیلر اسٹور ،ڈسکاونٹ کے گمراہ کن اعلان اور اشتہارات صرف صارفین کو راغب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں، جن سے خریداری کرتے وقت صارفین کو الجھن اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں ایسے اشہارات اور اعلانات، ایڈورٹائزنگ کی ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں ایک کمپنی اپنی پراڈکٹ کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت کی تشہیر کرتی ہے جس کا مقصد صارفین کو راغب کر کے، لیکن اصل میں تشہیر کردہ اشیا کے بجائے اپنی کمتر یا متبادل سٹاک کا خاتمہ ہوتا ہے۔کسی اشہار یا پراڈکٹ کی تاہم سی سی پی کے سروے میں یہ مشاہدہ بھی کیا گیا کہ کچھ برانڈز تمام یا مخصوص اشیا پر ڈسکاونٹ کی واضح اور درست معلومات فراہم کر رہے تھے، جس کو کمیشن کی جانب سے سراہا گیاکمپٹیشن کمیشن تما رٹیل برانڈز کو تنبیہ کرتا ہے کہ وہ ڈسکاونٹ کی پیشکش کے دوران اشیا کی اصل قیمت میں کمی اور دستیاب سٹاک بارے میں درست معلومات فراہم کریں اور اگر ڈسکاونٹ کی شرح بتایا مقصود ہے کہ واضح اعلانات کریں۔مبہم اور غیر واضح اعلانات پر کمٹیشن ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لاء جا سکتی ہے کمیشن نے صارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاونٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ وہ گمراہ کن مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بنیں۔

  • سڑکوں کی ناقص تعمیر  کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

    سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل کے حوالے سے بے حسی و عدم دلچسپی، ترقیاتی کاموں اور ٹھیکوں میں کرپشن کے باعث کراچی تباہی کا شکار ہے ، وزیر بلدیات اور قابض میئر شہر کی تباہی و بربادی سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں اور استر کاری کی ناقص تعمیر کی غیر جانبدارادارے سے تحقیقات کرائی جائے ۔ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت نچلی سطح پر بلدیاتی اختیارات کی منتقلی یقینی بنائے ، ٹائون اور یوسیز چیئر مینوں کے کاموں میں مالی و انتظامی رکاوٹیں پیدا کرنے کے بجائے انہیں مطلوبہ فنڈز اوراختیارا ت دے .

    جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا مقدمہ لڑا اور اہل کراچی کی حقیقی ترجمان بنی ہے ۔ جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک اب وسیع ہو کر ملک بھر کے عوام کی تحریک بن گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر شپ مہم جاری ہے ، عوام بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی کے ممبر اور طاقت بن کر حکمرانوں سے اپنا حق لینے ، عوامی جدو جہد اور مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیماڑی کے تحت عابد آبادبلدیہ ٹائون اور ضلع ملیر کے تحت گلشن حدید اور قائدآباد میں ممبر شپ مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے دوران عوام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    اس موقع پر ضلع کیماڑی کے امیر فضل احد ، امیر ضلع ملیر محمد اسلام اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے لیکن کراچی آگے بڑھنے کے بجائے آثارِ قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے ،معمولی سی بارشوں میں پورا شہر ڈوب جاتا ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، بجلی اور پانی ناپید ہے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار عروج پر ہے ،مہنگائی ،بے روزگاری نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا ہے، عوام کو اب جاگنا ہوگا،آخر کب تک ان چوروں، لٹیروں اور وڈیروں و جاگیرداروں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہیں گے ۔

    جماعت اسلامی کراچی نے ساڑھے تین کروڑ عوام ،شہر کو حقوق دلانے کا عزم کیا ہے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کراچی کے لوگوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے لیے ایک مافیا کی شکل اختیار کر گئی ہے ،موجودہ حکومت سمیت ماضی کی ہر حکومت اور تمام حکمران پارٹیوں نے کے الیکٹرک کی حمایت اور سرپرستی کی ہے ، کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بلا تعطل اور سستی بجلی دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، اس نے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے عملاًکچھ نہیں کیا ، لائین لاسز بھی سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہیں ، اووربلنگ کی شکایات بھی عام ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، حکومت ، نیپرا اورکے الیکٹرک کا ایک شیطانی اتحاد ہے جو کراچی کے عوام کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    بلدیہ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ روز کا معمول ہے جب کہ دوسری جانب لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی کا مسئلہ اہلیان بلدیہ کے لیے خواب بن چکا ہے ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے کے الیکٹرک کے ظلم اور لوٹ مار کے خلاف ہمیشہ مؤثر اور توانا آواز اُٹھائی ہے۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی اور کے الیکٹرک کی سرپرست حکومت ، نیپرا اور حکمران پارٹیوں کے کردار اور چہروں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ٹیپو سلطان )تھانے پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔مقدمے میں شریک ملزم سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ضمانت پر ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کی آمد پر ہنگامہ کیا۔ ملزمان نے ہنگامے کے دوران تھانے پر حملہ کیا تھا۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

  • صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا سندھ ریجن کے دفتر کا دورہ

    صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا سندھ ریجن کے دفتر کا دورہ

    صدرالخدمت فانڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کراچی میں واقع الخدمت سندھ ریجن کے دفتر کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری، ڈاکٹراحمدسفیان ،عبدالرزاق سمیت دیگرذمہ داران موجودتھے۔صدرالخدمت پاکستان کو سندھ بھرمیں جاری صاف پانی اورطبی سہولیات کی فراہمی کیمنصوبوں سمیت تمام دیگرسرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے الخدمت سندھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے ہر ایک کارکن کاجذبہ قابل ستائش ہے۔اللہ کی مدد اور کارکنان کی کاوشوں کے باعث اتنے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    ان کامزیدکہناتھاکہ الحمدللہ دنیابھرسے مخیرحضرات نے الخدمت پربھروسہ کیا جس کی بدولت فلسطین میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ الخدمت کی جانب سے غزہ کے متاثرین کیلئے خوراک،پانی اور ادویات سمیت دیگرضروریات زندگی کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

  • کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا۔ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس فور کنٹرول روم سے متصل سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں لائیو فیڈ ڈسپلے کے ساتھ پول پر کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا جبکہ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے  کی تیاری کرلی

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرکے مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، نیپرا کو بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی۔نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے اور درخواست منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا بھی باقی ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 روپے 9 پیسیفی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ خالد حیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ،ڈی ایس فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون، میئر شہید بے نظیرآباد، اے ڈی سی میرپورخاص، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایم سی میرپور خاص کے علاوہ میئر حیدرآباد،سکھر اور لاڑکانہ آن لائن موجود تھے.اس کے علاوہ ایس ایس ڈبلیوایم بی کے افسران ٹیکنیکل ولیگل کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔اجلاس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ جس میں صفائی ستھرائی کے اینڈ ٹو اینڈ سلوشن کے لئے ضلع ملیر، غربی، کیماڑی کے معاہدے میں تین سال کی توسیع اور بلوں کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے کی منظوری دی گئی، معاہدے سے صفائی ستھرائی کی مد میں ضلع ملیر میں 25 فیصد اور ضلع غربی اور کیماڑی میں 28 فیصد بچت ہوگی۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    وزیر بلدیات کو اس سلسلے میں تمام ڈیٹا کی تحقیقی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نئے معاہدے کے مطابق صفائی ستھرائی کا کام زیادہ موثر اور بہتر انداز سے انجام دیا جا سکے گا، جبکہ مانیٹرنگ کا مربوط سسٹم بھی معاہدے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کے کام کے لئے نئے ٹینڈر کرنے کی منظوری دی گئی اور جب تک ٹینڈر کا عمل مکمل ہوگا دوسری کمپنی صفائی ستھرائی کا کام انجام دے گی۔

    اجلاس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اپنے ذرائع آمدنی سے اخراجات کے لئے صنعتی علاقوں، کمرشل ایریاز اور گھروں سے کچرا اٹھانے کی فیس مختص کرنے کے لئے ٹائون میونسپل کارپوریشن کی مشاورت لینے کی تجویز پیش کی گئی۔ ضلع شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص کی تشخیص اور تجزیاتی رپورٹ(Assessment & Analysis) تیار کرنے کی منظوری دی گئی، سکھر اور حیدرآباد کی لینڈ فل سائیٹ کی دیکھ بھال کا کام بھی متعلقہ صفائی کرنے والی کمپنی کو سنبھالنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو بتایا گیا کہ جام چاکرو اور گوند پاس کراچی کے لئے بھی نئے ٹینڈر کا عمل پروسیس میں ہے لہذا جب تک ٹینڈر کا عمل پروسیس میں ہے پرانی کمپنی کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے کی کوشش میں 3 دن میں 9 افغان شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے شہریوں کے لیے پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغانیوں کی بڑی تعداد نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر علاج کے بہانے پاکستان آنا شروع کر دیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 27 ہزار 620 لٹر اسمگل ڈیزل ضبط کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ میرین سیکشن نے بحیرہ عرب میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر دو اسمگلر گرفتار کرلیے۔کلکٹر باسط عباسی نے بتایا کہ دو لانچوں المنیر اور الحبیبی کو تحویل میں لے کر ستائیس ہزار چھ سو بیس لٹر اسمگل ایرانی ڈیزل ضبط کر لیا۔کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ دو کروڑ تیس لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچیں تحویل میں لے لی گئی ہیں اور ضبط شدہ ڈیزل کو گودام اور لانچوں کو این ایم بی وہارف منتقل کر دیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

    پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں