Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ (Yang Yundong) نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد تا سکھر موٹروے سی پیک پروجیکٹ میں شامل کروانا چاہتے ہیں، حیدرآباد تا سکھر موٹروے سندھ کا اہم منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کے سی آر منصوبے کو بھی سی پیک پروجیکٹس میں منظوری سے متعلق بات کی.چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کا کہنا تھا کہ چائنیز اتھارٹی ان دونوں منصوبوں پر غور کر رہی ہیں، قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے قومی دن کے پروگرام کی دعوت بھی دی.

    حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ

  • سندھ :بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

    سندھ :بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے،وزیر تعلیم سردار شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں سے متاثر اسکول عمارتوں کے حوالے بریفگ دی جس کے مطابق سندھ میں سنہ 2022ء میں 40978 اسکولوں میں سے 19808 اسکول بری طرح متاثر ہوئے،متاثر 19808 اسکولوں میں 7503 مکمل تباہ ہوئے اور 12305 جزوی طور پر متاثر ہوئے، تباہ شدہ اسکولوں میں 2.233 ملین بچے زیر تعلیم ہیں.اس موقع پر وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ جو اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں وہ دوبارہ تعمیر کروائیں،بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہی.

    سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام

    وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ میں 2608 الیمینٹری اسکولوں میں 1192 تباہ ہوئے،1192 تباہ الیمینٹری اسکولوں میں 338 مکمل تباہ اور 854 جزوی تباہ ہوئے،سندھ میں 1654 سیکنڈری اور 491 ہائیر سیکنڈری اسکول ہیں
    928 سیکنڈری اور 278 ہائیر سینڈری اسکول بارشوں میں تباہ ہوگئے،صوبے کے 23 اضلاع میں 538 تباہ اسکولوں کی تعمیر اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ہے.چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکولوں کی تعمیر کی اسکیم منظوری کے آخری مرحلے میں ہے.100 اسکولوں میں 20 حیدرآباد، 29 خیرپور، 29 لاڑکانو اور 22 سکھر ڈویژن میں شامل ہیں.

  • سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام

    سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام

    مشہور کیری ڈبہ سوزوکی بولان کا پاکستان میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے بعد یہ خبر وائرل ہوئی، جس میں ادھوری گاڑی کے ساتھ ایک پوسٹر لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا: "بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام، آخری چیسز نمبر 01151691″۔ تو یوں سوزوکی بولان کا خاتمہ ہو گیا، اور اب سڑکوں پر اس کی جگہ جلد ہی نئی سوزوکی ایوری لے لے گی۔ یہ پاکستانی صارفین کے لیے ایک طویل انتظار تھا کیونکہ یہ گاڑی واقعی پرانی ہو چکی تھی، جس میں کوئی خاص خصوصیات اور حفاظتی اقدامات نہیں تھے۔ کمپنی نے لاہور کے آخری آٹو شو میں مقامی لانچ کے لیے نئی ایوری کا انکشاف کیا تھا، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی لانچ میں تاخیر ہوتی رہی، جن میں ایل سی کی پابندی اور بعد ازاں سی کے ڈی کٹس کی درآمد بھی شامل تھی۔

    حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ

    اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ کمپنی اکتوبر 2024 کے دوسرے ہفتے میں نئی سوزوکی ایوری لانچ کرے گی، جس کا مطلب ہے بولان کا اختتام اور ایوری کا نیا سفر شروع ہو چکا ہے۔

  • حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ

    حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ

    عافیہ موومنٹ کے وفد نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی سربراہی میں نائب وزیر اعظم جناب اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم نے وفاقی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی موجودگی میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ خط کے ذریعے امریکی حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ اس یقین دہانی کی بنیاد پر عافیہ موومنٹ 22 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے احتجاجی دھرنے کو موخر کر رہی ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دریں اثنا عافیہ موومنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 23 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ کو 86 سالہ سزا سنائے جانے کے حوالے سے جو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جا چکی ہے اس میں تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور ایسی موثر اواز بلند کریں کہ جس کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے۔

    مولانا بڑے کھلاڑی نکلے،آئینی ترامیم پر حکومتی دھوکہ سامنے لے آئے

  • نوجوان کاغیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کا قتل

    نوجوان کاغیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کا قتل

    اورنگی ٹاؤن توری بنگش کالونی میں غیرت کے نام سے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن،بہنوئی کو قتل اوران کے ایک رشتہ دار کو زخمی کردیا۔

    جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 20 سالہ طاہرہ زوجہ محمد نجم اور23 سالہ محمد نجم ولد محمد جاوید اورزخمی کی 50 سالہ زبیرولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اسلم خان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے ،ملزم مبشرحسین ولد حیات حسین نے بہن طاہرہ اور بہنوئی نجم خان پر فائرنگ کی فائرنگ سے بہن طاہرہ اوراس کا شوہرنجم جاں بحق اورمقتول محمد نجم کا بہنوئی 50 سالہ زبیر زخمی ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مقتول طاہرہ اورمحمد نجم نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی ، ملزم مبشر نے منگھوپیر خیر آباد میں رہائش پذیراپنی بہن طاہرہ اوراس کے شوہر محمد نجم کوجرگے کے لیے توری بنگش کالونی میں اپنے گھر بلوایا تھا۔

    کراچی: نوجوان کی بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی

    مقتولہ طاہرہ اس کا شوہر محمد نجم اور نجم کا بہنوئی زبیر جرگے کے لیے توری بنگش کالونی پہنچے تو ملزم مبشر نے تینوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی بہن اوربہنوئی جاں بحق اورزبیر نامی شخص زخمی ہوگیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم مبشرنے خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • کراچی: نوجوان کی بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی

    کراچی: نوجوان کی بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی

    ملیر کھوکھرا پار کے رہائشی نوجوان نے بے روز گاری سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے کھوکھرا پار بچو بیکری کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد گل ولد حبیب کے نام سے کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ متوفی نے بے روزگاری اور دیگر گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

    پارسل کی آڑ میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ط

  • پارسل کی آڑ میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    پارسل کی آڑ میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اے این ایف نےالیکٹرانک کے سامان کی آڑ میں منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کراچی میں نرسری سٹاپ کے قریب واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پشاور سے بھیجے گئے پارسل میں موجود الیکٹرانک سامان سے 1 کلو 200 گرام چرس اور اسلحہ برآمدہوا۔برآمد شدہ اسلحے میں 5 عدد نائن ایم ایم پستول 2 عدد 30 بور پستول اور 17 میگزین بمعہ 55 راونڈشامل ہیں۔برآمد شدہ اسلحہ اور منشیات بیٹری چارجرز اور جوسر مشینوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔پارسل کارخانوں مارکیٹ پشاور سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھااسلحہ اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  • آئی سی سی وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آئی سی سی وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے آئی سی سی سیکیورٹی ریکی ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ میسکر کی قیادت میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دورہ پاکستان میں آئندہ آئی سی سی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تیاریوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد کھلاڑیوں، آفیشلز، اور شائقین کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول کی فراہمی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی سی سی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو انور کھیتران نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سیکیورٹی کے مربوط نظام کی اہمیت پر زور دیا، جس میں شائقین کا نظم و نسق، ایمرجنسی ریسپانس کا لائحہ عمل، اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون شامل ہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے بھی وفد سے ملاقات کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور وسائل کی کسی بھی ضرورت کو فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ایک کامیاب ٹورنامنٹ کے لیے تمام ضروری معاونت فراہم کی جا سکے۔

    کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے،شرجیل میمن

    آئی سی سی کے وفد کے سربراہ نے ایس ایس یو کی جانب سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
    اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ ہے۔ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور ہم بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹس کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی اور ایس ایس یو دونوں اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ جدید مواصلاتی آلات کے ذریعے تمام سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے

  • کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل  ڈھونڈ نکالا ہے،شرجیل میمن

    کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے بڑے بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے اور غیر قانونی بس اڈے ختم کئے جا رہے ہیں.

    سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ک مسافروں کو شہر سے باہر بس ٹرمینل پر پہنچانے کے لئے مفت شٹل سروس شروع کی گئی ہے، بھاری ٹریفک کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا تھا، پریمئم نمبر پلیٹس سے حاصل ہونے والی رقم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت سیلاب متاثرین کے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لئے دی جا رہی ہے،دوسرے مرحلے میں 12 اکتوبر کو کراچی میں پریمئم نمبر پلیٹس کے اجراع کی ایک اور تقریب ہونے جارہی ہے، مخیر حضرات پریمئم نمبر پلیٹس خریدیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔

    سندھ پولیس: سیکورٹی اداروں میں خواتین کی شمولیت سے متعلق اجلاس

    انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی بار پریمئم نمبر پلیٹس کا آن لائن اجراع شروع کرنے جارہے ہیں، جس کا پورٹل تیار کیا جارہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوگ گھر بیٹھے آن لائن پریمئم نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے۔ سوک سینٹر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں اصلاحات کئے گئے ہیں ، ان اصلاحات کا مقصد عوام کی تکالیف کو ختم کرنا ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کریں اور فائدہ پہنچائیں۔
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین میں ترامیم اور قانونسازی کرنا پارلیامینٹرینز کا کام ہے، ہم روزمرہ کی زندگی میں بہت ساری چیزیں تبدیل کرتے رہتے ہیں، اس طرح آئین میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے ، پیپلز پارٹی آئین کی تخلیقکار ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی میں جب مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کئے گئے تھے اس میں بھی عدالتی اصلاحات کی بات کی گئی تھی۔ نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت وہ چیزیں نہیں ہو سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ جو بھی آئینی ترامیم کرنی ہیں وہ تمام جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ کرنی ہیں، 18ویں ترمیم جب پاس کی گئی تھی، اس وقت بھی تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے پیدا کیا گیا، 73 کے آئین کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ، 18ویں ترمیم کے لئے صدر آصف علی زرداری نے اتفاق رائے پیدا کیا، اس وقت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ جو بھی ترامیم ہوں وہ اتفاق رائے سے ہوں۔
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں سینیٹ خواہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل نہیں تھی، ممبرز پورے نہ ہونے کے باوجود بل پاس ہو جاتے تھے، اسپیکر کو آئیز اور نوز بولنے کا اختیار نہیں تھا، کم نمبرز ہونے کے باوجود پی ٹی آئی والوں نے غیر قانونی کام کئے، اسد قیصر اس وقت اسپیکر تھا، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بدمعاشی سے قانون پاس کروائے، عمران خان کے دور حکومت میں بندوق کے زور پر حکومت چلائی گئی، عمران خان کے دور حکومت میں نمبر پورے نہ ہونے کے باوجود قانونسازیاں کی گئیں، سینیٹ میں سیٹین دی گئیں، 7 ووٹوں سے یوسف رضا گیلانی صاحب ہو ہرا دیا گیا، پی ٹی آئی نے متعدد غیر آئینی کام کئے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور عدلیہ کا احترام بھی کرتی ہے، اگر پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات چاہتی ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ولاے سوشل میڈیا کے دہشتگرد ہیں، اگر یہ پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں تو ہم بھی اس طرح کر سکتے ہیں،لیکن ہمیں ہماری پارٹی اجازت نہیں دیتی کہ آپ کسی برے کے ساتھ برے بن جائیں، عمران خان نے پہلے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، پھر اس نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران عمران خان نے اپنے ہی ایم این ایز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی والے نے اپنے مخالف ایم این ایز کے گھروں پر حملے کئے، جن جج حضرات سے متعلق ان کو لگتا تھا کہ ان کے خلاف فیصلہ دینگے تو ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے ایک دن پہلے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف بیہودہ قسم کی ٹویٹس ہوئیں ، ممہم چلائی گئی اور وہ عمران خان کے اپنے اکاؤنٹ سے چلائی گئی ، ہمارے پاس اکثریت ہوگی تو ہم آئینی ترمیم کریں گے، اور وہ آئینی ترمیم عوام کے لئے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسی ایک شخص کو بیس، پچیس سالوں تک انصاف کے لئے عدالتوں کے دھکے کھانے نہ پڑیں۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او مانگ رہی ہے اور حکومت کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی بندوق اور بدمعاشی کے زورپرمطالبات ماننے کاکہتی ہے توتسلیم نہیں کریں گے، انہوں نے نومئی اور ڈجیٹل دہشتگردی نہیں کی تومقدمات کاسامنا کریں، اگر عمران خان کسی بھی چیز میں ملوث نہیں ہوگا تو رہا ہو جائے گا۔ ملک میں سب کو سیاست کرنے کا اختیار ہے، ہم چاہتے ہیں جو غلطیاں کی ہیں، عمران خان ان کی معافی مانگے ، عوام کے سامنے بولے کہ میں نے یہ گھناؤنے جرم کئے ہیں، پھر حکومت اگر معاف کرتی ہے تو وہ وہ پی ایم ایل این کی حکومت کی صوابدید پر ہے۔

  • سندھ پولیس:  سیکورٹی اداروں میں خواتین کی شمولیت سے متعلق اجلاس

    سندھ پولیس: سیکورٹی اداروں میں خواتین کی شمولیت سے متعلق اجلاس

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں صوبائی سول سیکورٹی اداروں میں خواتین کی شمولیت، استعداد اور کارکردگی بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریننگ،انسانی حقوق کمیشن سندھ کے چیئرپرسن اقبال ڈیتھو،سماجی تنظیم پائیدار سماجی ترقی کی تنظیم(SSDO) کے رہنما سید کوثر عباس اور پاکستان میں ریاست ہائے متحدہ کے ادارہ امن (USIP) کے پروگرام منیجر رانا حمزہ اعجاز سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے تنظیم کی جانب سے صوبائی سول سیکورٹی اداروں میں خواتین کی شمولیت/ شرکت، استعداد/مہارت اور کارکردگی بڑھانے کے حوالے مجوزہ پروگرام پرمشتمل نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    حکومت خود بجلی سپلائی کرنا شروع کردے، کے الیکٹرک