Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کل سے کراچی کا  درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

    کل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کل سے مطلع صاف اور دھوپ رہے گی، بدھ اور جمعرات کو درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔واضح رہے گزشتہ کئی روز کراچی کا موسم انتہائی خوشگوار رہا ہے.

    ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

  • ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

    ڈی ایس پی کے قاتلوں سے متعلق معلومات پر50 لاکھ روپے انعام

    کراچی میں 22 جولائی کو قتل ہونے والے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیے جانے کی سفارش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انعامی رقم مقررکرنے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شکیل کارپوریشن اپارٹمنٹ کے قریب دو گھنٹے تک ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے، ملزمان نقاب پوش تھے،قوی امکان ہے کہ عینی شاہدین نے انہیں بے نقاب دیکھا ہو،مالی انعام قاتلوں کی جلد گرفتاری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، کائونٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ سندھ اپنے ہی اعلی افسر کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔جس کے بعدملزمان کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

    تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں روپے لوٹ لیے

  • تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں  روپے لوٹ لیے

    تالا توڑ گروہ کی واردات، کروڑوں روپے لوٹ لیے

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں تالا توڑ گروہ کی واردات میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ سلمان آرکیڈ میں پیش آیا جہاں مختلف دفاتر کے تالے توڑ کر واردات ہوئی. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، شواہد جمع کیے جا رہے ہیں،پولیس حکام کے مطابق گروہ نے تین دفاتر میں چوری کی واردات کی،ایک دفتر سے 50 لاکھ روپے ،دوسرے سے 30 اور تیسرے دفتر سے 20 لاکھ روپے کی رقم غائب ہے ،عمارت اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں.

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  • اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا.

    ناغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 7 کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 252 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جبکہ 9 ملزمان گرفتار ہوئے.تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کے دوران ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام افیون اور 1 کلوگرام چرس برآمد، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے.راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ راولپنڈی میں بس میں سوار ملزم سے 530 گرام آئس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا .

    دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    دیگر کارروائیاں کے دوران کراچی میں ریلوے اسٹیشن کے باہر پارکینگ سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اورملزم گرفتار ہوا.کلی ملک عارف چمن سے 75 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ حب سے 7 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی .جبلے نور کوئٹہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے 160 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کیے اورگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں سے انتشار کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کشمیر اور فلسطین میں مظالم پر افسوس ہے، دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو اتنا مضبوط بنائے کہ ہم انہیں آزادی دلا سکیں.انتشار پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں،ہم انتشار پھیلانے والوں کو ناکام بنادیں گے . وزیر اعلی نے اس موقع پر بتایا کہ سندھ حکومت نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں.

    آزاد کشمیر یونیورسٹی میں نئے ڈریس کوڈ کا نفاذ، طلبہ پر پابندیاں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی جلسے کے قریب فائرنگ

    ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی جلسے کے قریب فائرنگ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی جلسے کے قریب فائرنگ، ٹرمپ محفوظ رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، سیکرٹ سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف پہنچ رہی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

    خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

    پیٹرول 10 روپے ،ڈیزل 13 روپے سستا ہو گیا

  • قومی اسمبلی ،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  تک ملتوی

    قومی اسمبلی ،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک ملتوی

    آئینی ترمیم کے معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک موخر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہونا تھا لیکن بعد ازاں یہ تاخیر کا شکار ہو گیا اور اب یہ چار گھنٹے بعد رات 8 بجے موخر کردیا لیکن 8 بجے بھی اجلاس شروع نہ نہ ہو سکا۔رات 11 بجے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن چند منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس کو اسپیکر قومی اسمبلی نے کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا سہ پہر تین بجے ہونے والا اجلاس بھی تاحال شروع نہ ہو سکا۔کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن پھر اسے تین بجے تک موخر کردیا گیا تھا لیکن یہ شام پانچ بجے تک شروع نہ ہو سکا۔بعدازاں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک موخر کر دیا گیا۔

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

    اس سے پہلے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہوا تھا اور 4 بجے شروع ہونے والا اجلاس 7 بجے تک موخر کردیا گیا تھا لیکن قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کے سبب سینیٹ کے اجلاس کو بھی رات 10 بجے تک موخر کردیا گیا تھا۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے ارکان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

    دوسری جانب سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بھی ارکان کو مراسلہ لکھتے ہوئے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔آئینی ترمیم کی منظوری اور عدم منظوری کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز رات گئے بلاول بھٹو اور محسن نقوی نے فضل الرحمن سے طویل ملاقات میں آئینی ترمیم پرمشاورت کی تھی۔مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد بھی پہنچ گیا تھا جس کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کی جبکہ وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزاہ حامد رضا شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بھی ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت سے گریز کیا تھا۔

    حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید 13 ارکان کی حمایت درکار
    آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی ارکان اسمبلی کی منظوری درکار ہے، یعنی 336 کے ایون میں سے تقریباً 224 ووٹ درکار ہیں، تاہم ابھی تک ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت کے پاس دونوں ایوانوں میں کم از کم ایک درجن ووٹوں کی کمی ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی 336 نشستوں میں سے حکومتی بینچوں پر 211 ارکان موجود ہیں جس میں مسلم لیگ (ن) کے 110، پاکستان پیپلز پارٹی کے 68، ایم کیو ایم پاکستان کے 22 ارکان شامل ہیں۔اس کے علاوہ حکومتی ارکان میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کے 4،4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 1،1 رکن بھی شامل ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر 101 ارکان ہیں، سنی اتحاد کونسل کے 80 اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد ارکان کے ساتھ 88 ارکان اسمبلی، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے 8 جب کہ بی این پی مینگل، ایم ڈبلیو ایم اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن موجود ہے۔

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

    آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو سینیٹ میں 63 ووٹوں کی ضرورت ہے تاہم ایوان بالا میں حکومتی بینچز پر 54 ارکان موجوود ہیں جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 24، مسلم لیگ (ن) کے 19، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3، ارکان شامل ہیں، یعنی حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے مزید 9 ووٹ درکار ہوں گے۔اعلیٰ ایوان کی اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے17، جے یو آئی کے 5، اے این پی کے 3، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا ایک ایک سینٹر ہے، اپوزیشن بنچز پر ایک آزاد سینیٹر بھی ہیں، اس طرح سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر 31 سینیٹرز موجود ہیں۔

  • زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا

    زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا

    مبینہ زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران مبینہ زیادتی کی شکار خاتون پولیو ورکر کو شوہر نےگھر سے نکال دیا، خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر کی جانب سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے.ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کا کہنا ہےکہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا گھر سے نکال دیا ہے۔ خاتون کو شوہر اور سسرال سے تحفظ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا. پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، مرکزی ملزم بھی گرفتار ہے. خاتون نے پہلے ڈکیتی اور ڈرانے دھمکانے کا بیان دیا تھا، خاتون نے دونوں بیانات کسی دباؤ پر تو نہیں دیئے اس کا جائزہ لیا جائےگا، بیانات تبدیل کرانے میں کوئی ملوث نکلا تو کارروائی کی جائےگی۔

    پیٹرول 10 روپے ،ڈیزل 13 روپے سستا ہو گیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانےکے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔▪️

  • پیٹرول 10 روپے ،ڈیزل 13 روپے سستا ہو گیا

    پیٹرول 10 روپے ،ڈیزل 13 روپے سستا ہو گیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے 14ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 8سے 12روپے تک کمی کے مطابق کیلکولیشن کر کے وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو انٹرنیشنل قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھجوائی تھی۔

  • کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

    کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

    تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار مریم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار کی گھر میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون اہلکار کی لاش کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اہلکار نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا ہے مگر پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

    انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار