Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • مسجد نبوی ﷺ میں 54 لاکھ  سے زائد زائرین کی آمد

    مسجد نبوی ﷺ میں 54 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کو موصول عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 54 لاکھ 10 ہزار 89 زائرین کی آمد ہوئی۔ اس ایک ہفتے کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار 823 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ مدینہ منورہ میں گرمی کی شدت برقرار ہونے کے باعث زائرین میں چھتریوں اور ماسک کا استعمال بڑھ گیا۔ دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں آبِ زم زم کی سپلائی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

  • انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو مطلوب دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس نے قتل کی دو علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔اشتہاری عمران عرف شعیبو نے 2006 میں گوجرانوالہ میں شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔دوسرا اشتہاری ملزم اصغر پاکپتن پولیس کو قتل کے مقدمے میں 2020 سے مطلوب تھا۔

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

  • پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے 25کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں،خریدوفروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ برسوں سے چند چہرے ہی خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع پر بولیاں جاری ہیں۔ ایکسٹینشن دلانے کی تدبیروں کیلئے لگی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟۔نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ آگے ہونی چاہئے لیکن خود پارلیمان کی حیثیت خراب کرتے ہیں، یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں، پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اسٹیبشلمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

  • مجلس وحدت مسلمین کا سندھ میں ہفتہ وحدت  منانے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کا سندھ میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

    جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھرمیں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مولانا صادق جعفری علامہ مبشر حسن ۔مولانا حیات عباس سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے .

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ،سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، چند عناصر ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے،عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبرختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔

  • سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ سے 13 اراکین ممبر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی، شیری رحمان، علی ظفر، منظور کاکڑ خصوصی کمیٹی کے رکن ہوں گے، مولانا عطاء الرحمان، ایمل ولی خان، فیصل سبزواری، محمد قاسم بھی خصوصی کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔راجہ ناصر عباس، جان محمد، کامل علی آغا، حامد خان اور شبلی فراز کو بھی خصوصی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

  • کراچی پولیس کی فینسی، جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی

    کراچی پولیس کی فینسی، جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائی

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے فینسی، جعلی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاس کے خلاف کارروائی کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ٹریفک پولیس نے ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کردی۔پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔درجنوں گاڑیوں سے نمبر پلیٹیں اتار لی گئیں۔متعدد پرائیویٹ گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ بھی قبضے میں لے لی گئیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان کیا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

  • نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی جے یو آئی سربراہ کے گھر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حکومتی آئینی ترامیم سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گی۔آئینی ترمیم ہوگی یا نہیں؟ سارا دار و مدار مولانا فضل الرحمان پر آگیا، نمبرز گیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے۔ حکومت اور اتحادیوں کا سارا زور مولانا فضل الرحمان کو منانے پر ہے۔

    حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردئیے

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی.ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ملاقات میں حکومتی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کے نکات پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر با جماعت نماز مغرب پڑھی گئی، مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کا کیفے کا افتتاح، خصوصی افراد چلائیں گے

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیفے کا افتتاح، خصوصی افراد چلائیں گے

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے پہلے کیفے خودی کا افتتاح کیاجس کا عملہ خصوصی افراد پر مشتمل ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کیفے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا اور اس بات کی روشن دلیل ہے کہ فرد اگر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئے تو وہ کیا کچھ نہیں کرسکتا ۔یہاں پر خصوصی افراد اپنے روشن کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی تجربہ بھی حاصل کررہے ہیں جو محض فنی تعلیم حاصل کرنے کی نسبت ایک عملی قدم ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سعید غنی اور ذوالفقار شاہ تھے۔ کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر حسیب احمد اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یونٹو کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) طویل عرصے سے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے اور بہترین پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کی فراہمی کویقینی بناتے ہوئے اپنی پوری توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

    پی ٹی آئی کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، مصفی کمال

    انہوں نے مزید کہا کہ کے وی ٹی سی پروگرام صرف صلاحیتوں میں اضافہ نہیں بلکہ زندگی تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے پروگرام آج ہم دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کے فن میں کے وی ٹی سی کے طلباء بہترین صلاحیت کے مالک ہیں جو انہیں پیشہ ورانہ تقاضوں کی تکمیل کے لیے تیار کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کے وی ٹی سی کی ٹیم کی لگن کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور مدد کرنے میں کے وی ٹی سی نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے وی ٹی سی ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے طلباء نہ صرف سیکھ رہے ہیں بلکہ مستقبل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ طلباء نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ہے اور بہترین رہنمائی سے تمام رکاوٹوں کوعبور کررہے ہیں ۔خودی ؛ بیکری اینڈ کیفے کا آغاز اس پیشرفت کا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک کیفے نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے ہے۔انہوں نے کہاکہ جب لوگ کچھ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو وہ ضرور اپنی منزل پا لیتے ہیں ۔ یہ قدم انہیں حقیقی دنیا کے قریب لے جائے گا جہاں وہ اپنی ترقی کا لوہا منواسکتے ہیں اور اپنے روشن مستقبل کے امکانات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں اس کیفے کا حصہ بن کر بے حد مسرت محسوس ہورہی ہے جو افراد کی صلاحیتوں کو نہ صرف نکھارتا ہے بلکہ انہیں حقیقی ترقی سے منسلک کرتا ہے اورآگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے جس سے ان کے وقار میں اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیفے ہمارے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو ہمیں بتاتاہے کہ حقیقی کامیابی اپنے ارادوں کی تکمیل میں ہے ۔

    اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق سعودی انٹیلیجنس چیف

    مرادعلی شاہ نے امید ظاہر کی کہ کیفے کے آغاز سے دوسروں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اسپیشل کمیونٹی کی بھر حمایت جاری رکھنی ہے اور انہیں وہ پلیٹ فارم دیں جس کی انہیں ضرورت ہےتاکہ وہ ترقی کرسکیں۔

  • حکومتی وفد کی موجودگی، پی ٹی آئی  وفد فضل الرحمان  کےگھر سے واپس

    حکومتی وفد کی موجودگی، پی ٹی آئی وفد فضل الرحمان کےگھر سے واپس

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر حکومتی وفد کی موجودگی کے باعث پاکستان تحریک انصاف وفد واپس چلا گیا۔

    پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا تھا، وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد حکومتی وفد کی پہلے سے موجودگی کے باعث واپس چلا گیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے وقت کا تعین دوبارہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اخونزادہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کیلئے آئے تھے، یہاں پہنچنے پر پتہ چلا مولانا فضل الرحمان کے کچھ مہمان موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، مصفی کمال

    اخوانزادہ حسین نے کہا کہ ہمارے وفد میں بھی کچھ لوگ کم تھے، پی ٹی آئی کا وفد کچھ دیر میں واپس آئے گا۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر دوبارہ پہنچا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔

  • پی ٹی آئی کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، مصفی کمال

    پی ٹی آئی کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے، مصفی کمال

    رہنماایم کیوایم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھیوں کی باتوں کا زیادہ برا نہ مانیں۔ اپوزیشن کی صورتحال کو سمجھنےکی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ووٹرز ہیں، ان کو ضائع ہونے سے بچائیے۔ آج ان کو اپنے بانی کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی والےبانی چیئرمین کی ہربات پرلبیک نہ کہیں۔یہ جو ٹھیک کرنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ،یہ ٹھیک ہو نہیں سکتا۔ہم نے سب کچھ بھگتا ہوا ہے، ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھا لیجئے۔آج پی ٹی آئی میں سب سے مقبول کون ہے؟علی امین گنڈا پور کا نام آئے گا۔ بیرسٹرگوہر پارٹی کے پاپولر لیڈرنہیں ہوسکتے۔کوئی بھی لیڈر ہے وہ اس ملک کا اثاثہ ہے۔

    اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق سعودی انٹیلیجنس چیف
    اتحادیوں کی وزیراعظم کو ترامیم پر حمایت کی یقین دہانی