Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اتحادیوں کی  وزیراعظم کو ترامیم پر حمایت کی یقین دہانی

    اتحادیوں کی وزیراعظم کو ترامیم پر حمایت کی یقین دہانی

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ارکان پارلیمنٹ کو آئینی ترامیم پر اعتماد میں لیا گیا۔

    اتحادی جماعتوں نے بھی وزیراعظم کو آئینی ترامیم پر حمایت کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کو کل اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت قائم کرنے اور آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئینی مقدمات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا خاکہ پیش کردیا ہے۔سینیٹ میں نائب وزیراعظم اور قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا، اگر ہم آج اٹھارہ سال بعد یہ کام کرسکتے ہیں تو کیوں نہ کریں؟

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 25 فیصد آئینی کیسز ہیں، اگر مقدمات کا بوجھ منتقل کیا جا سکتا ہےتو یہ اچھا ہے، اگر نمبر پورے ہوں گے تو کریں گے، نہیں ہوں گے تو نہیں کریں گے، قومی اسمبلی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان بھی شامل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کی حکمت عملی ہوتی ہے، 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا خاکہ موجود ہے، اٹھارہ سال ایک چیز التواء میں رہی، اٹھارہ سال بعد ترمیم کر سکتے ہیں تو کیوں نہ کریں، بانی پی ٹی آئی نے بھی بعد میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے، اگر اس میں اچھی چیز ہے، اگر آپ لوڈ شفٹ کر سکتے ہیں تو وہ اچھا ہے، اب اس کو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق سعودی انٹیلیجنس چیف

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی کورٹ کا تصور نیا نہیں، کوئی چھپانے والی بات نہیں، کہا جا رہا ہے ججوں کی دو سال مدت نہ بڑھاؤ، میں نے کہا سول بیورو کریسی کی مدت بڑھا نہیں سکتے تو ججز کی بھی نہ بڑھاؤ، 17 مہینے ملک میں الیکشن کمیشن غیر فعال رہا تھا، کیا اسے درست نہیں کرنا چاہیے، کیا باقی آئینی عہدوں پر نہیں کہ دوسرے کے آنے تک وہ عہدہ خالی رہے۔

  • اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق  سعودی انٹیلیجنس چیف

    اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق سعودی انٹیلیجنس چیف

    سعودی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل نے تھنک ٹینک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور سعودی اقتصادی تعلقات استوار کرنے کیلئے امریکا مذاکرات بحالی چاہتا ہے۔سعودی عرب کیلئے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے فلسطینی ریاست بنیادی شرط ہے۔سعودی شہزادے کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے وجود میں آنا تسلیم کرتا ہے تو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر بات کرسکتے ہیں۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودیہ کا موقف رہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے بات نہیں کریں گے انہیں خود کرنی ہوگی، اسرائیل کی جانب سے پوری حکومت کہہ رہی ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی مملکت نے فلسطینی وفد کو بھی مدعو کیا تھا، وفد سے کہا گیا تھا فلسطینی ریاست کی تشکیل کیلئے آکر امریکیوں سے براہ راست بات کرے، بدقسمتی سے 7 اکتوبر کے حملوں نے ان مذاکرات کو ختم کردیا۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام نہ صرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف نئی برطانوی حکومت نے ہی اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے کچھ لائسنس معطل کیے۔

    پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

  • وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    وفاقی حکومت نے آئینی مقدمات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا خاکہ پیش کردیا ہے۔

    سینیٹ میں نائب وزیراعظم اور قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا، اگر ہم آج اٹھارہ سال بعد یہ کام کرسکتے ہیں تو کیوں نہ کریں؟اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 25 فیصد آئینی کیسز ہیں، اگر مقدمات کا بوجھ منتقل کیا جا سکتا ہےتو یہ اچھا ہے، اگر نمبر پورے ہوں گے تو کریں گے، نہیں ہوں گے تو نہیں کریں گے، قومی اسمبلی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان بھی شامل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کی حکمت عملی ہوتی ہے، 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا خاکہ موجود ہے، اٹھارہ سال ایک چیز التواء میں رہی، اٹھارہ سال بعد ترمیم کر سکتے ہیں تو کیوں نہ کریں، بانی پی ٹی آئی نے بھی بعد میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے، اگر اس میں اچھی چیز ہے، اگر آپ لوڈ شفٹ کر سکتے ہیں تو وہ اچھا ہے، اب اس کو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی کورٹ کا تصور نیا نہیں، کوئی چھپانے والی بات نہیں، کہا جا رہا ہے ججوں کی دو سال مدت نہ بڑھاؤ، میں نے کہا سول بیورو کریسی کی مدت بڑھا نہیں سکتے تو ججز کی بھی نہ بڑھاؤ، 17 مہینے ملک میں الیکشن کمیشن غیر فعال رہا تھا، کیا اسے درست نہیں کرنا چاہیے، کیا باقی آئینی عہدوں پر نہیں کہ دوسرے کے آنے تک وہ عہدہ خالی رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی اپنی مرضی سے قانون لاتے رہے ہیں، ان کی حکومت نے آدھے گھنٹے میں 22 قانون پاس کیے، مثبت انداز سے چیزوں کو دیکھیں، کہا گیا کہ چھپ کر کر رہے ہیں، اگر نمبر ہوں گے تو کریں گے، نہیں ہوں گےتو نہیں کریں گے، ایک فیصلہ آیا کہ آپ پارٹی لائن کے خلاف فیصلہ دیں گے تو اس کا ووٹ بھی کاؤنٹ نہیں ہوگا اور نا اہل بھی ہوں گے، آئین میں ہے کہ غلطی کریں گے تو سزا ہو، عوام کو انصاف ملتا نہیں، آئیں مل کر چیزوں کو درست کرتے ہیں، جب بل آئے گا تو کوئی آزاد شخص دیکھے گا کہ بہتری ہو رہی ہے۔

    سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے ایک بھی اپوزیشن کے رکن پر نیب کا مقدمہ نہیں کیا، اس بل میں اچھی چیزیں دے سکتے ہیں تو دیں، اس میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، جو عوام، قوم اور ملک کے مفاد میں ہو گا وہ کریں گے، کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جو عوام، قومی، ملکی مفاد میں نہ ہو۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کوئی پارٹی کا بندہ دوسری طرف ووٹ دے تو کیا برا ہے، ہم نے یہ اٹھاوریں ترمیم میں فیصلہ کیا کہ آئینی ترمیم کو بھی63 اے میں ڈالیں، میں نے کہا کہ جو پارٹی لائن کراس کرے تب یہ شق لگے گی، اگر آپ لائن کراس کریں گے تو یہ لاگو ہوگا۔

  • سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر

    سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میریٹ ہوٹل کراچی میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سردار علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے چند ماہ پہلے جس ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا اس ضمن میں ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس اقدام سے تعلیم کی بہتری کے لیے صوبوں سے کیا تعاون کیا جا رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ایجوکشن ایمرجنسی کے اعلان سے پہلے ہم سے کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 20 ہزار اسکولز متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہمارے 20 لاکھ بچے مشکل حالات میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اسکولز کی عمارتیں بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں۔

    شادی شدہ, کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہوچکا،عتیقہ اوڈھو

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل حیرت ہے کہ وفاق کی طرف سے ایجوکیشن ایمرجنسی کا فیصلہ تو کرلیا گیا ہے مگر ملک کے 26 ملین آئوٹ آف اسکول بچوں کے لیے بھی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کے بچوں کو اس ملک کا بچہ سمجھ کر سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے، امید ہے وفاق کی طرف سے برسات متاثرہ اسکولز کی بحالی کے لئے جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد جلد ہوگا۔

  • شادی شدہ, کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہوچکا،عتیقہ اوڈھو

    شادی شدہ, کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہوچکا،عتیقہ اوڈھو

    اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی تعریفیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حالیہ ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ڈراموں پر تبصرے کرنے والے شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔سینیئر اداکارہ نے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے کی جانے والی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی اداکار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کردار میں جان ڈالی۔عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کے چند مناظر کو شاندار اداکاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈائلاگ ڈیلیوری بلکہ اپنی بول چال، اندازوں اور اشاروں سے بھی اداکاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں شاندار اداکاری کی وجہ سے فہد مصطفیٰ ملک بھر کی لڑکیوں کے لیے فنٹیسی ہیرو بنتے جا رہے ہیں۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    عتیقہ اوڈھو نے اس پر وضاحت کی کہ ملک کی کنواری یا شادی شدہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے۔اداکارہ نے اس پر مزید وضاحت کی کہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ کے کردار سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے، جس پر میزبان اور وہاں موجود مہمان نادیہ خان اور مرینہ خان بھی ہنس پڑیں۔ان سے قبل نادیہ خان بھی اسی پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہ چکی ہیں کہ ان کی ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری دیکھ کر ملک بھر کی خواتین پاگل ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ زائد العمر خواتین بھی فہد مصطفیٰ کے لیے پاگل ہو رہی ہیں۔

    پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

  • پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

    پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

    پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے نوٹیفکیشن پر یوٹرن لے لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے عدالت سے حکم نامہ واپس لینے یا ترمیم کی استدعا کردی، ڈپٹی ڈائریکٹر لا پی ٹی اے علی اکبر، وکیل احسن امام نے حلف نامے جمع کروادیے۔واضح رہے کہ 12 ستمبر کو پی ٹی اے وکیل نے بیان دیا تھا کہ ایکس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔تاہم اب ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے مؤقف اپنایا کہ وزارت داخلہ نے بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا، ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن تاحال موجود ہے۔علی اکبر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق 12 ستمبر کا بیان غلط فہمی پر جاری ہوا تھا، اسی بینچ کے روبرو ایک اور کیس بھی زیر سماعت ہے، کیس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    انہوں نے بتایا کہ غلطی سے دونوں کیسز مل گئے اور اس کیس میں نوٹیفکیشن واپس لینے کا بیان جاری ہوا، مذکورہ بیان حقائق کے برخلاف ہے اس کے نتائج بہت اہم ہوسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے کئی مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں، مقدمات کے دباؤ کے باعث غیر ارادی طور پر غلطی ہوئی۔علاوہ ازیں پی ٹی اے نے عدالت سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کردی۔

  • پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ میں بھی امریکی حکام کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں۔ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہائی کورٹ کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

    سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی منصوبہ

    حکمنامہ میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کےلیے رحم کی اپیل دائر کرے گی۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق یو این اجلاس کے موقع پر امریکی حکومت سے بات کی جائے گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کام ہو رہا ہے۔حکمنامہ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔عدالت نے کہا کہ کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کےلئے مقرر کیا جائے۔

    کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا شبہ

  • کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا شبہ

    کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا شبہ

    سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے شبہے میں سپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کو ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر کی محکمہ صحت کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی۔ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے دوران مسافر شمشیر علی میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد انہیں سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر شمشیر کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، دوسری طرف مسافر کے منکی پاکس علامات پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ امیگریشن کاؤنٹر اور کنوینر بیلٹ کو بھی اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کردیا گیا۔

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

  • سندھ کابینہ کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

    سندھ کابینہ کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے اور کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کر دیئے.سندھ کابینہ نے 1.5 ایم جی ڈی اسلام کوٹ (تھرپارکر) میں آر او پلانٹ کی بحالی کر غور کیا. ، کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ آر او پلانٹ اسلام کوٹ کے لئے بہت اہم ہے کس کے بعد سندھ کابینہ نے آر او پلانٹ کو بحالی کیلئے 434.109 ملین روپے کی منظوری دیدی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمینٹ کو ہدایت کی کہ تین ماہ کے اندر آر او پلانٹ شروع کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے آر او پلانٹ کے لئے فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیدی.

    سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی” منصوبہ

    اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے ڈیننگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کراچی کے چارٹر کی منظوری دیدی،ڈیننگ انسٹیٹیوٹ ڈگری دینے کا ادارہ ہوگا، سندھ کابینہ نے چارٹر کی منظوری دے کر اسمبلی کو بھیج دیا.کابینہ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری-ہیبلیٹیشن کو محکمہ صحت سے لیکر ڈپارٹمینٹ آف پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز کو دینے کی منظوری دیدی.سندھ کابینہ نے جسٹس (ر) شاہنواز طارق کو کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف صوبائی محتسب تحفظ کو مزید چار سال کیلئے مقرر کرنے کی منظوری دیدی.

    جنرل ساحر شمشاد کا دورہ چین ،اہم ملاقاتیں

  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ چین ،اہم ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد کا دورہ چین ،اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چین میں وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چیف آف جوائنٹس اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیوز ینلی سے بھی ملاقات ہوئی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک چین تاریخی اور گہرے تعلقات کو سراہا گیا جبکہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور دفاعی تعلقات میں حوصلہ افزا ترقی کا اعتراف کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کےلیے بلا رکاوٹ تعاون کی دوبارہ تصدیق کردی۔

    سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی” منصوبہ