Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی منصوبہ

    سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی منصوبہ

    سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے متوسط طبقہ کیلئے سستی بستی منصوبہ اعلان کر دیا گیا، نجمی عالم نے کہا کہ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں تاکہ انہیں اپنا گھر مل سکے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم نے اعلان اپنے دفتر میں ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ کی 29ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی اراکین محمد یوسف بلوچ، عروبہ ربانی، میئر حیدرآباد کاشف شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، سیکریٹری و ڈائریکٹر جنرل ہیومن سیٹلمنٹ شارق احمد، چیف انجینئر کاشف خان، ریجنل ڈائریکٹر بلال شیخ سمیت گورننگ باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ساتھ گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    سید نجمی عالم نے اجلاس میں اراکین کو بتایا کہ ہم نے سندھ کے غریب عوام کیلئے اپنے گھر بنانے کیلئے سستی بستی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ہم نے سندھ کی کچی آبادیوں میں تجاوزات ہٹانے کیلئے ڈیمالیشن اسکواڈز بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ضرورت مند متاثرین کو گھر دینے کے منصوبے کو "سستی بستی” کا نام دیا ہے اور یہ منصوبہ ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ہے۔

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

  • بابر اعظم فوکس کرکٹ پر کریں، یونس خان کا مشورہ

    بابر اعظم فوکس کرکٹ پر کریں، یونس خان کا مشورہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور بیٹر یونس خان نے بابر اعظم کو صرف کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ قومی بیٹر کو بولیں وہ پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پرفارم کریں پرفارمنس بولتی ہے، کھلاڑی بولتے زیادہ ہیں اور کھیلتے کم ہیں، بابر اعظم سے توقعات زیادہ ہیں۔یونس خان نے مزید کہا کہ کھلاڑی سوشل میڈیا چلائیں لیکن بیٹ اور بال سے جواب دیں، پلیئرز اپنی فٹنس بہتر بنائیں، جو موقع مل رہا ہے اس کو پرفارم کر کے اچھا بنائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی تو پرفارم کیا، پرفارمنس ضروری ہے کپتانی ایک چھوٹی چیز ہے، بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15ہزار رنز بناسکتے ہیں۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے دور نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اچھے ہیں۔

    آپکے نمبر پورے نہیں ، نکاح بالجبر کررہے ہیں،شبلی فراز کا سینیٹ میں خطاب

    انہوں نے کہا کہ ان میںٹورز کو لمبےعرصے کےلیے ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، لگتا ہے آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔یونس خان نے کہا کہ پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں، آسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے مجھے مدعو کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا، ایک عام آدمی کو معلوم ہے کہ ٹیم کا کپتان اور کوچ کیسے ہونا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ نہیں معلوم ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں معلوم ہے، مجھے میرے کوچز نے کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل کے پلان میں شامل نہیں۔

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،اس سلسلے میں سائبر کرائم کی 4رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی اور ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے گئی تاہم سابق وزیر اعظم نے وکلا سے مشاورت کا بہانہ بنا کر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی پر اسرائیل کے حق میں مہم چلانے کا الزام

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پوچھ گچھ میں عدم تعاون کے باعث 4رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی،تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

    علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے،اسلام آباد میں مقدمہ درج

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ایمبولینس پھنس گئیں، کئی افراد موٹرسائیکلیں لیاری ایکسپریس وے پر لے آئے۔کراچی کے جن علاقوں میں ٹریفک جام ہیں ان میںگرو مندر، لسبیلہ، نمائش، ایم اے جناح روڈ، گارڈن، صدر، لائنزیریا، گولیمار، لیاقت آباد کے علاقے شامل ہیں ، دفاتر سے واپس گھر جانے والے شدید کوفت کا شکار ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کو ٹریفک کے دباؤ کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صورتحال کنٹرول سے باہر ہے. یاد رہے کہ آج کراچی میں چپ تعزیے کے جلوسوں کے باعث مزکورہ علاقے عام آمد و رفت کے لیے بند تھے جن کو جلوس کے اختتام ہونے کے باوجود کلئیر نہیں کیا گیا .

    چپ

  • عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، سہولت کار ملزم گرفتار

    عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس، سہولت کار ملزم گرفتار

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں مرکزی ملزمہ فلک جاوید کے خلاف مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ فلک جاوید کے مبینہ سہولت کار حیدر علی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم حیدر علی فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں تھا۔ ذرائع سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر علی کو پشاور کی تحصیل مٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

    دودھ پینے سے 13 افراد جاں بحق، کیس میں سنسنی خیز انکشافات

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوال کیا تھا کہ خاتون کی فیک ویڈیو بنا کر لگا دینا اتنا آسان کیوں ہے؟ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے نازیبا ویڈیو لیک کیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک فلم میں تو تاریخ کے بعد تاریخ سے حل نکل آیا تھا، مجھے نہیں لگتا کہ میرے کیس میں تاریخ کے بعد حل نکلے گا۔

    پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے ، آرمی چیف

  • دودھ پینے سے 13 افراد جاں بحق،  کیس میں سنسنی خیز انکشافات

    دودھ پینے سے 13 افراد جاں بحق، کیس میں سنسنی خیز انکشافات

    خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق جاں بحق 13 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور اشیا اور زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے، نشہ آور اشیا اور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے معدے، ناک اور جسم کے دیگر اعضا کے نمونے لیے گئے تھے، 13 افراد کو زہر دے کر مارنے کی میڈیکل رپورٹ پر تفصیلی غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعےکےتمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کرقانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ انکوائری کےدوران کوئی شخص ذمہ دار نکلا تو وہ قانون کی پکڑ میں آئےگا، 20 روز قبل نواحی گاؤں ہیبت بروہی میں 13 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

    میہڑ: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی

    ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ معصوم بچوں سمیت 13 جانیں گئیں، معاملہ کافی حساس ہے، پراسرار موت نے پورے گاؤں کو صدمے میں ڈال دیا ہے کیونکہ متاثرین ایک ہی گھر کے افراد تھے، اس ہولناک سانحے کے پیچھے اصل وجہ اور محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گل بیگ بروہی، ان کی اہلیہ، پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور دیگر شامل ہیں۔

    ٹرین میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مسافروں نے ملزم مار ڈالا

  • مودی  کے  مخالف اروند کیجروال  ضمانت پر رہا

    مودی کے مخالف اروند کیجروال ضمانت پر رہا

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بڑے سیاسی حریف وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجروال کو جیل میں کئی ماہ گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی ہے، ان کی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر شراب کے لائسنسوں کے عوض کمیشن کی وصولی کا الزام تھا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ (جو رواں سال کے آغاز میں نریندر مودی کے خلاف انتخابات میں لڑنے والے اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنما ہیں) کو مارچ میں ایک طویل عرصے سے جاری کرپشن تحقیقات کے سلسلے میں پہلی بار حراست میں لیا گیا تھا۔اروند کیجروال حزب اختلاف کے اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں، ان کے ایک ساتھی نے اس گرفتاری کو ’سیاسی سازش‘قرار دیتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا تھا۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ دیا کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری قانونی تھی، لیکن ان کے خلاف الزامات کا سامنا کرتے ہوئے انہیں حراست سے رہا کیا جانا چاہیے۔

    بھارت :خواتین کی فروخت کا بازار، شیو پوری گاؤں میں ‘ڈھڈیچا’ روایت کا انکشاف

    سپریم کورٹ کے جج سوریا کانت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کو ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیے ’طویل قید آزادی سے ناجائز محرومی کےمترادف ہے‘۔وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کو اس سے قبل اسی عدالت نے چند ہفتوں کے لیے رہا کیا تھا، تاکہ وہ رواں سال کے انتخابات میں مہم چلا سکیں، تاہم ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ گرفتار ہوگئے تھے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کی حکومت پر تین سال قبل دارالحکومت میں شراب کی فروخت کو آزاد کرنے کی پالیسی نافذ کرتے وقت بدعنوانی کا الزام لگایا گیا تھا۔مذکورہ پالیسی اگلے سال واپس لے لی گئی تھی، تاہم مبینہ بدعنوانی سے متعلق لائسنسوں کی تقسیم کی تحقیقات بعدازاں اروند کیجروال کے دو اعلیٰ اتحادیوں کے جیل جانے کا باعث بنی۔

    ٹرین میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مسافروں نے ملزم مار ڈالا

    غلط کاموں سے مسلسل انکار کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی حمایت میں بھارت کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے تھے، اروند کیجروال نے گرفتاری کے بعد بھی اپنے عہدے سے دستبرادی سے انکار کردیا تھا۔55 سالہ اروند کیجروال تقریبا ایک دہائی سے دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں اور انہوں نے انسداد کرپشن کے علمبردار کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے تحقیقاتی عمل میں تفتیش کے لیے مالیاتی جرائم کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی متعدد طلبیوں پر مزاحمت کی تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی مخالفین اور بین الاقوامی حقوق کے گروپوں نے طویل عرصے سے بھارت میں جمہوری خلا کے سُکڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس نےس رواں سال کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ’بڑی حد تک حکومتی اداروں کا استعمال سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے‘۔گزشتہ سال حزب اختلاف کی جماعت کانگریس جماعت کے سب سے نمایاں رکن پر نریندر مودی کی جماعت کے ایک رکن کی شکایت پر مجرمانہ لیبل کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ اینڈ ہومنیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران صوبے میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے حکومت سندھ اور اقوام متحدہ کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ نے پائیدار ترقی کےلیے تعاون کے فریم ورک کے تحت سندھ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور پارٹنرز کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت سندھ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ پائیدار ترقی کےلیے تعاون کا فریم ورک اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو ملکی ترقی کے اہم شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے صوبائی سطح پر فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی اور رہنمائی کےلیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

    وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

    اقوام متحدہ نے پاکستان میں پانچ ترجیحی شعبوں کی بہتری کےلیے چار ارب ستر کروڑ ڈالر مہارت اور وسائل کیلئے مختص کیے ہیں۔ ترجیحی شعبوں میں بنیادی سماجی خدمات ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری ، ہمہ جہت معاشی ترقی اور گورننس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے سندھ میں ہمہ جہت معاشی ترقی اور تحفیف غربت کی طویل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سندھ میں صحت، تعلیم ، بسر اوقات، غربت میں کمی، غذائیت، چھوٹے کاروبار کی ترقی ، موسمی اثرات سے ہم آہنگ زراعت اور پانی کے انتظام کے کئی منصوبے چل رہے ہیں۔

  • جوڈیشل کمیشن میں  اتفاق رائے سےاہم فیصلے

    جوڈیشل کمیشن میں اتفاق رائے سےاہم فیصلے

    ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن میں اہم فیصلوں پر اتفاق رائے ہوگیا۔

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے آج کے اجلاس کی کارروائی کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے اراکین کو رولز کے بارے میں بریف کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اراکین اور شریک چیئرمین کا رولز ڈرافٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یقینی بنایا گیا کہ ڈرافٹ رولز آئین سے مطابقت رکھتے ہوں جبکہ تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس اور سینئر جج رولز ڈرافٹ کارروائی کے مطابق رولز ڈرافٹ کریں، آیندہ اجلاس 28 ستمبر کو ہوگا جبکہ ترامیم کے مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ تبدیلیوں پر اتفاق رائے ہوا۔نیا ڈرافٹ آئندہ اجلاس میں اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 ستمبر صبح 10 بجے ہوگا۔

    دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    اجلاس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہوں گے، اجلاس میں جسٹس (ر) منظور ملک، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوں گے۔عام طور پر ہائی کورٹس کے سینئر ترین ججز ممبر نہ ہونے کے باعث جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرتے، تاہم ذرائع نے بتایا تھا کہ ہائی کورٹس کے اجلاس میں چیف جسٹس اور سینئر ترین ججز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے قانون بھی شریک ہوں گے، عام حالات میں جس ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی ہوتی ہے اس کے متعلقہ چیف جسٹس اور وزیر قانون اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا

    اجلاس میں مجوزہ جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کا جائزہ لیا جائے گا اور جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کی منظوری کے بعد ججز کی تقرریاں کی جائیں گی، اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت پانچوں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خط ارسال کیا جاچکا ہے، خط میں ہائی کورٹس سے ججز کے تقرر کے لیے امیدواروں کی تلاش کی درخواست کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس وقت دو ججز کی اسامیاں خالی ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں 24 ججز کی آسامیاں خالی ہیں، صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کردی ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں اس وقت 13 ججز خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ وہاں کل 17ججز کی تعیناتیاں ہونی ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں 11 اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 4 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔سپریم کورٹ میں بھی ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی میں زیر غور ہے، اس سے قبل رولز میں ترمیم کے لیے گزشتہ اجلاس 3 مئی کو بلایا گیا تھا، وزیر قانون نے کمیشن کو بتایا تھا کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 175 میں ترمیم کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد کمیٹی نے رولز میں ترمیم کی منظوری کا معاملہ ملتوی کردیا تھا۔

  • دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای اپنا حصہ نہ ڈالتے تو آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہ ہوتا.

    ینگ پارلیمنٹیرینز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، مسلسل معیشت کی سمت درست ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کب تک بار بار قرض رول اوور کروانے پر ہی چلتا رہے گا، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں جن پر قابو پا کر ہی آگے بڑھا جاتا ہے، 25 ستمبرکو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہوناہے، میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکس لگائے گئے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ آیا، مہنگائی کم ہوتی رہے گی تو تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ میں ابھی بہت خلا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں حصہ ڈالتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی میں ملک کے 50 لاکھ تاجروں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

    پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبریں،شرح سودمیں کمی،آئی ایم ایف اجلاس طلب

    شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کرپشن ختم کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، یہ تب ہی ممکن ہے جب تمام اہداف کو پورا کریں، زبانی کلامی پاؤں پر قیامت تک نہیں کھڑے ہو سکیں گے، کب تک قرضے مانگتے رہیں گے، کب تک رول اوور کرتے رہیں گے، ہمیشہ ٹیم ورک کامیابی سے ہمکنار کرواتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کےلیے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، کسی ایک شعبے پر ٹیکس کا بوجھ لادنے والا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح تیزی سے نیچے گر رہی ہے، مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 9.6 فیصد ہوگئی ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، زرعی اجناس کی ایکسپورٹ میں اضافہ حوصلہ افزا ہے، ان سگنلز سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کی سمت درست ہے، یہ بڑا کٹھن راستا ہے، کانٹوں سے بھرا ہے، دن رات محنت کرنی ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، ایک پاتھ وے بنایا ہے، جس پر چل کر پاکستان مشکلات سے جان چھڑائے گا، زندگی کے ہر شعبہ میں نوجوان نسل کی تیاری نہ کروائی تو یہ سفر ادھورا رہے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔