Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • قائد حزب اختلاف سندھ کی اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

    قائد حزب اختلاف سندھ کی اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

    قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے قائداعظم کے یوم وفات کے موقع پر متحدہ قومی موونٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی خورشیدی نے مزار قائد پر حاضری کے موقعے پر کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر قائد اعظم نے 14 اگست 1947 کو ایک سیاسی معجزہ کرکے دکھایا،آج کے دن ہمیں قائد اعظم کی تعلیمات اور ریاستِ پاکستان کیلئے اُن کے وژن کو سمجھنے کی ضرورت ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن ہی ہمیں ایک خودار قوم بنا سکتا ہے.

    واضح رہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست قائم کر کے برصغیر کا نقشہ تبدیل کر کے انگریز اور کانگریس کو تنہا شکست دینے والی تاریخ ساز شخصیت قائدِ اعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔قائدِ اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

  • ٹک ٹاک کا جنون جیل کی سلاخوں تک لے پہنچا

    ٹک ٹاک کا جنون جیل کی سلاخوں تک لے پہنچا

    کراچی مٰیں ٹک ٹاک کا جنون نوسرباز کو جیل کی سلاخوں تک لے پہنچا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی الفلاح پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بناتا تھا۔ملزم کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔گرفتار ملزم کی شناخت عاطف عرف وکی بابو کے نام سے ہوئی۔نوسرباز ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفشیش جاری ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے جنون میں جلدی مشہور ہونے کے چکر میں اکثر ٹک ٹاکر جعلی اداروں اور افسران کے پھروپ مٰیں وڈیوز بناتے ہیں جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے.

  • شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، حافظ سعد رضوی

    شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، حافظ سعد رضوی

    سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نےفیض آباد دھرنے کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر پیغام مٰیں کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کو جاری پیغام میں حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم شہدائے فیض آباد کو سلام پیش کرتے ہیں، امیر المجاہدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی قیادت میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے اپنے پیارے آقا و مولی ﷺ کی ختمِ نبوت پر پہرہ دیا، تحفظ عقیدہ ختم نبوت کی بے مثال جدوجہد اور شہدائے فیض آباد کی قربانیوں کو تا صبح قیامت یاد رکھا جائے گا، آج 6 ربیع الاول کے دن اس وقت کی ظالم حکومت نے پرامن دھرنے پر فائرنگ کرکے 8 بےگناہ نوجوانوں کو شہید کیا تھا.اگر یہ دھرنا نہیں دیا جاتا تو آج قادیانی ہمارے اوپر حکومت کررہے ہوتے، اس قوم پر علامہ خادم حسین رضوی کا یہ احسان ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

    سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں پرامن دھرنوں پر فائرنگ کرکے سینکڑوں عاشقان رسول زخمی کردیئے گئے تھے،فیض آباد دھرنے نے قادیانیوں کی مذموم سازشوں اور چالوں پر پانی پھیر دیا تھا، علامہ خادم حسین رضوی نور اللہ مرقدہ نے سوئی ہوئی قوم کو پھر سے جگا دیا.ہمیں بحیثیت مسلمان ہر صورت اور ہر قیمت پر حضور خاتمِ النبیین کی ختمِ نبوت اور ناموس رسالت پر پہرہ دینا ہے، اب کوئی طاقت بھی حلف نامے سمیت قادیانیوں سے متعلق طے شدہ قوانین میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتی.شہدائے فیض آباد کی ساتویں برسی پر پوری قوم ایصال ثواب کا اہتمام کرے.

  • مراد علی شاہ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

    مراد علی شاہ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ربیع الاوّل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں حاجی حنیف طیب، علامہ کوکب نورانی، محمد جان نعیمی و دیگر علمائے کرام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران علماء کی مشاورت سے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے راستوں پر ضروری انتظامات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو جلوسوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت اور مساجد میں پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کو علمائے کرام کی تجاویز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سرکاری عمارات پر عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر چراغاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ وزیرِ توانائی عید میلادالنبی ﷺ پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کو بتایا کہ بارشوں کے باعث زیادہ تر سڑکیں خراب ہوگئی ہیں،ہم فوری سڑکوں کی مرمت نہیں کر سکیں گے لیکن کچھ پچ ورک کرنے کی کوشش کرینگے.

  • عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، نجمی عالم

    عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، نجمی عالم

    صوبائی مشیر برائے ماہی گیری و لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ ہمیں سندھ کے غریب عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور ڈاکٹرز اپنی خدمات صرف ان کیلئے وقف کرنا ہونگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے دفتر میں سندھ کے تمام اضلاع میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک اینیمل ہسبنڈری کے ساتھ کارپٹ ویکسین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے صوبائی مشیر کو سندھ کے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے گزشتہ بارشوں میں رین ایمرجنسی کیمپوں میں استعمال ہونے والی ویکسین، اسپتال اسٹرکچر اور ویکسین کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ویٹرنری ہسپتال کی عمارتوں اور سولر تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز ارسال کریں تاکہ ہم محکمہ لائیو سٹاک میں آئندہ نئے پراجیکٹس سے انہیں یہ سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کریں۔

    صوبائی مشیر نے کہا کہ ہمیں 20 جانور رکھنے والے سندھ کے مویشی فارمز کی رجسٹریشن کا کام کرنا ہے تاکہ ہم ان کے جانوروں کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو مویشیوں کے چارے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے جس سے دودھ اور گوشت میں اضافہ ہوگا۔

  • ربیع الاول: مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    ربیع الاول: مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ

    کراچی: ایس پی گلشن سید عبدالرحمٰن کی زیرِ صدارت عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں اہلِ سنت والجماعت کے علماء کرام، جلوسوں کے منتظمین اور گلشن ڈویژن کے افسران نے شرکت کی۔علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین نے اپنے اپنے سیکیورٹی مسائل سے ایس پی گلشن کو آگاہ کیا۔ایس پی گلشن نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ماہِ ربیع الاول کے جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ایس پی گلشن نے میٹنگ کے شرکاء کو یقین دلوایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس چوبیس گھنٹے آپ سے رابطے میں رہے گی۔

  • جے یوپی کے سابق صدر صوفی حنیف انتقال کرگئے

    جے یوپی کے سابق صدر صوفی حنیف انتقال کرگئے

    جمعیت علمائے پاکستان نیوکراچی کے سابق صدر صوفی حنیف سروری انتقال کر گئے ۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے ۔ صوفی حنیف سروری کی نماز جنازہ جامع مسجد فاروق اعظم گودھرا کالونی نیوکراچی میں ادا کی گئی اور تدفین نیوکراچی قبرستان میں انجام پائی ۔

    باغی ٹی وی: جنازے میں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی، قاری شمیم الدین،شیخ فیروز کولیا اور دیگر رہنماوکارکنان سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دریں اثنا جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاری خلیل احمد نورانی ، نائب صدر مفتی محمد زبیر عامر گیلانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری احمد بن عبداللہ ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم آرائیں ،سمیع شیخ ،سید عمران حسین، سید شبیر شاہ، ملک شکیل احمد ، ڈاکٹر طلحہ قادری، اویس قادری، انیس قریشی، حاجی الیاس چیئرمین ودیگر نے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • کراچی پولیس چیف سے کمیونیٹی پولیسنگ کے وفد کی ملاقات

    کراچی پولیس چیف سے کمیونیٹی پولیسنگ کے وفد کی ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوسے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی کے چیف مراد سونی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیکنیکل معاونت کے لئے تجاویز پیش کیں جنھیں ایڈیشنل آئی جی نے زیر غور لانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ڈپٹی چیف عامر چوٹانی، ڈپٹی چیف عقیق اقبال ، ذیشان حارث، ڈاکٹر فرح ، تیمور مصطفیٰ، محبوب علی، محمد امین، امان اللہ، خرم، عرفان، حماد و دیگر اراکین نے شرکت کی۔پولیس چیف سے ملاقات میں وفد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کےاقدامات کو سراہا۔وفد نے پولیس چیف سے شہر میں جرائم و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور سی پی کے مینیجمنٹ کو مختلف علاقوں میں درپیش مسائل سے اگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام جاری ہے جبکہ ایس فور پروجیکٹ کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

  • کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم گوگی بٹ کو برنس روڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس گوگی بٹ کو گرفتار کرکے لے گئی،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے حوالے سے کراچی پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی ۔ گوگی بٹ امیر بالاج کے قتل کے واقعے کے فورا بعد رپوش ہو گیا تھا جس کے کراچی میں چھپے ہونے کی اطلاعات تھیں جس بنیاد پر پنجاب پولیس نے کاروائی کی. اس گرفتاری کے بعد کیس میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے.

    واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

  • کراچی:پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑا گیا .

    کراچی:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزم کو گلبرگ اپوا کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا, گرفتار ملزم سے پولیس یونیفارم, اسلحہ پولیس جیکٹ جعلی کارڈ اور موٹر ساٸیکل برآمد کیا گیا گرفتار ملزم نے موٹر ساٸیکل پر بھی پولیس کی پلیٹ لگا رکھی تھی اور پولیس یونیفارم پہن ناکا لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا.گرفتار ملزم پولیس وردی پہن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے,ملزم سے برآمد اسلحہ بھی غیر قانونی ہے گرفتار ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی.