Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد کے چک 119 ج ب سمانہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی ہے۔

    باغی تی وی: پولیس کے مطابق 2 ڈاکو رات میں گھر میں گھسےجنہوں نے اسلحے کے زور پر خاتون سے زیادتی کی ۔مدعی مقدمہ کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 دن قبل پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں مسلسل زیادتی کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ سالار والا کی رہائشی لڑکی (الف) کانشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ 67 ج ب میں اوباش ملزم سمیر نے لڑکے (ب ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔

    اس سے قبل 21 اگست کو فیصل آباد کے چک چھ میں محنت کش کے آٹھ سالہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، گرفتار ملزم وارث علی نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چک چھ کے رہائشی آصف کا 8 سالہ بیٹا طیب منگل کے روز لاپتا ہو گیا تھا، تلاش کے باوجود طیب کا کہیں سراغ نہ ملا، اسی دوران علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو اسی علاقے کے رہائشی وارث علی کے ساتھ گاؤں سے باہر جاتے دیکھا تھا۔

  • نیو سبزی منڈی  کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

    نیو سبزی منڈی کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

    کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ سیوریج نالے میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر گاڑی کی چھت پر جا گری۔دھماکے سے بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا۔

  • سری لنکا جانیوالے آلوؤں کے کنٹینر سے ہیروئن برآمد

    سری لنکا جانیوالے آلوؤں کے کنٹینر سے ہیروئن برآمد

    کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے کراچی ائیرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے.

    باغی ٹی تی وی کو ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں  میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔اے این ایف ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی.

    ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزکورہ کینٹنر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • سندھ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب گئیں

    سندھ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب گئیں

    سندھ کے علاقے میہڑ کے گاؤں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی کے رپورٹر کے رپورٹرمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق مختیار کالونی گاؤں حاصل کھوسو میں حالیہ برساتوں کہ کہڑے ہوئے پانی میں کہیل کہود کہ دیوران 3 بچیاں7سالا فاطمہ 8سالا ادیلا اور 9سالا اقراڈوب کرجاں بحق ہوگئی ہیں .کہیل کہود کہ دوران معصوم بچیاں برساتی پانی میں گئی پانی گھراہونے کہ باعث بچیاں ڈوب گئی علاقے مکینوں نے معصوم بچیوں کو بچانے کہ بہت کوشش کی مگر معصوم بچیاں جاں بحق ہوگئی تہی.علاقے مکینوں نے بچوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچیوں کہ جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی.جاں ہونے والی بچیاں دوبچیاں آپس میں سکی بہنیں تھی اور ایک کزن.معصوم بچوں کہ نعش گھر پہچنے پر گھر میں ماتم برپاہوگیا.

    واضح رہے کہ اندرون سندھ میں رسکیو کی بنیادی سہولیات کے باعث کئی قیمتی جانیں بچائی نہیں جا سکیں.

  • گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ میں تبدیلی کی سمری مسترد کردی

    گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ میں تبدیلی کی سمری مسترد کردی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سمری مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری مسترد کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں لکھا کہ وزیر اعلیٰ کی کابینہ میں قانونی پور پر پانچ مشیروں سے زیادہ ہونا غیر آئینی ہے اور سمری میں ایک اور مشیر کے کابینہ میں شامل ہونے سے تعداد چھ ہوجائے گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو نوٹ لکھ کر سمری واپس کردی ہے۔

    واضح رہے کچھ دن پہلے وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل کی سمری گورنر کو بھیجی تھی جو گورنر ہاوس کے ترجمان کے مطابق مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے.

  • وزیر داخلہ سندھ  کا سیف سٹی پروجیکٹ کی ماڈل کار کا معائنہ

    وزیر داخلہ سندھ کا سیف سٹی پروجیکٹ کی ماڈل کار کا معائنہ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سیف سٹی پروجیکٹ کی پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔جدید کیمراز اور ٹولز سے لیس ماڈل کار کے معائنے کے موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے اس موقعے پر بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کرینگی۔پرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا۔شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیف سٹی پراجیکٹ نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے.

  • شرجیل میمن کی جانب سے اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    شرجیل میمن کی جانب سے اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے مرحوم اینکر عبداللہ حسن کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے افسوسناک حادثے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین.

    واضح رہے کہ افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب پیش آیا جہاں کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور خاندان کے صبر کے لیے دعا کی۔

  • دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس پر  ایلون مسک کا کنٹرول

    دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس پر ایلون مسک کا کنٹرول

    رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے بعد ایلون مسک نے خلا میں اپنا تسلط مضبوط کر لیا ہے اور وہ اس وقت زمین کے گرد گردش کرنے والے فعال سیٹلائٹس کے تقریباً دو تہائی کو کنٹرول کرنے والے واحد شخصیت ہیں۔

    سیٹلائٹ ٹریکر ’سیلس ٹریک‘ کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس دنیا کی 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتی ہے۔حال ہی میں اسپیس ایکس کے 7 ہزارویں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد فعال سیٹلائٹس کی کل تعداد 6 ہزار 370 ہوگئی ہے۔انٹرنیٹ سیٹلائٹ کانسٹیلیشن کو آپریٹ کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس نے 2019 میں پہلی بار سیٹلائٹ لانچ کیا جس کے بعد وہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 سیٹلائٹ خلا میں بھیج رہی ہے۔سیٹلائٹ ٹریکر ’سیلس ٹریک‘ کے اعداد و شمار کے مطابق، اسپیس ایکس اب دنیا کے 62 فیصد سے زیادہ آپریشنل سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتا ہے اور یہ تعداد ان کے حریف برطانوی کمپنی ’وین ویب‘ کی سے 10 گنا زیادہ ہے۔’وین ویب‘ یوکرین پر روسی حملے کے بعد روس کے خلائی ادارے ’سویوز‘ کے ساتھ لانچنگ منسوخ ہونے کے بعد سے اپنے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے اسپیس ایکس پر انحصار کررہی ہے۔

    دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا اسٹارلنک کانسٹیلیشن، فی الحال 102 ممالک میں کام کرتا ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ وہ مجموعی طور پر 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرے اور ان کی کوریج مزید ممالک تک بڑھائی جائے تاہم تجارتی اور انٹرنیٹ کی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان، چین، ایران، شمالی کوریا، روس اور شام کو فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔البتہ اسٹار لنک کے غیر قانونی آلات کی ایران سمیت دیگر علاقوں میں داخل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ایلون مسک نے حال ہی میں سیٹلائٹ نیٹ ورک پر اپنے کنٹرول کو اجاگر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’ اسٹار لنک اب زمین کے تمام فعال سیٹلائٹس کا تقریباً دو تہائی حصہ بن چکا ہے’ ۔اسٹار لنک، ٹیسلا، اور ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) کے ذریعے ایلون مسک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے خدشات کو جنم دیا ہے۔ماضی میں ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹار لنک، ٹیسلا اور ٹوئٹر کے درمیان میرے پاس کسی بھی کمپنی سے زیادہ رئیل ٹائم عالمی اکنامک ڈیٹا ہوسکتا ہے۔تاہم اسٹار لنک کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، برازیل میں قانون سازوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایکس پر پابندی عائد کرنے کے بعد اسٹار لنک نے ابتدائی طور پر ایپ کو اپنے صارفین کے لیے قابل رسائی بنایا تھا تاہم بعد میں حکومتی حکم کی تعمیل کی۔

  • سیف سٹیز اتھارٹی کا  پنجاب میں جرائم  کمی ہونے کا دعوی

    سیف سٹیز اتھارٹی کا پنجاب میں جرائم کمی ہونے کا دعوی

    پنجاب میں سیف سٹیز اتھارٹی نے 8 ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔ سنگین وارداتوں، اسٹریٹ کرائم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کی گئی کالز میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں 23 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 20 فیصد کمی آئی۔ ڈکیتی کے رجسٹرڈ کیسز میں پچھلے سال کی نسبت 34 فیصد کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 15 پر کرائم پر پراپرٹی کے بارے میں موصولہ کالز میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی، دیگر وہیکلز چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔ راہزنی کے رجسٹرڈ کیسز میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ مقدمات درج کیے گئے.

    کراچی: گزشتہ ماہ کے دوران 5 ہزار 960 وارداتیں درج

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جرائم میں کمی کا رجحان پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے خوش آئند ہے۔

  • سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت،  جوابی کارروائی میں 8 ہلاک

    سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 8 ہلاک

    افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان سرحدی علاقہ پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان طالبان کے دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ کردیا۔

    واضح رہے کہ افغان طالبان پے در پے سرحد پر کشیدگی کی صورت حال برپا کرتے رہتے جسکی وجہ سے عام شہریوں کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دو طرفہ تجارت کو شدید نقصان پہنچتا ہے.