Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی: حوالہ ہنڈی کی دکان پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: حوالہ ہنڈی کی دکان پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

    کراچی:ایف آئی اے اور پولیس کے ،مشترکہ چھاپے کے دوران ٹیم پر دکاندار کی فائرنگ کے نتیجےمیں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا.

    ایس پی ملیر سعید رند کے مطابق چھاپےکےدوران دکاندارنےایف آئی اے ٹیم اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امدادکےلیےہسپتال منتقل کردیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے.

    ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دکاندارفائرنگ کے فوری بعدفرارہوگیا،تلاش جاری،اندورنی گلیوں کو سرچ کررہے پولیس اہلکار رحمان قائد آباد پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے.

    دوسری جانب واقعے کے بعدپولیس کی بھاری نفری قائد آباد موبائل مارکیٹ پر موجود ہیں.

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فروسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔

    علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قوم کی حمایت سے سیکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل فون  برآمد

    کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل فون برآمد

    کراچی میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے اسگل موبائل فون کی بڑی کھیپ برآمد کر لی.

    ایف آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے کو قائد آباد موبائل مارکیٹ میں 150 اسگلڈ آئی فون کی اطلاع تھی، اسملگڈ آئی فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے.

    زرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم نے مزکورہ موبائل کی دکان پر چھاپہ مارا،
    برآمد ہونے والے تمام آئی فونز اسمگلڈ ہیں.